بلاول بھٹی کا آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال

Bilawal Bhatti

Bilawal Bhatti

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف ابھر کر سامنے آنے والے آل رانڈر بلاول بھٹی آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچ گئے۔ سٹار کھلاڑی نے سجدہ شکر ادا کیا۔ اہل علاقہ نے بھی انہیں آنکھوں پر بٹھا لیا۔

بلاول بھٹی جو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد قومی ہیرو بن گئے اپنے آبائی شہر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

بلاول بھٹی سجدہ شکر ادا کرنے کے بعد مداحوں میں گھل مل گئے۔ کہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی کی طرح ان کا خواب بھی ملک کی نمائندگی حاصل کرنے کا تھا جو پورا ہو گیا ہے۔

انٹرنیشنل ون ڈے اور ٹی 20 میں فاتحانہ انداز انٹری کو بلاول بھٹی نے دعاں کا نتیجہ قرار دیا۔ ملک و قوم کے لیے کھیلنا ہے ہی اتنا بڑا اعزاز کہ اچھی کارکردگی کے بعد کھلاڑی کو قومی ہیرو بنا لیا جا تا ہے۔