گجرات کی خبریں 08-03-2013
Posted on March 9, 2013 By Noman Webmaster گجرات
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار گجرات سے خواتین کی ریلی نکالی گئی
گجرات (جی پی آئی )خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار گجرات سے خواتین کی ریلی نکالی گئی ، جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل ہال کے باہر آ کر اختتام پذیر ہو گئی ، خواتین کے حقوق سے آگاہی کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی کی قیادت EDO(CD)چوہدری محمد نواز ، منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار مسز شیرازہ نعیم ، DOسوشل ویلفیئر محمد ارشد ، محمد ارشد بیگ جینڈر سپشلسٹ ، صفیہ ناہید و دیگر نے کی ، ریلی کے شرکاء نے مختلف قسم کے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ، جبکہ خواتین میں آگاہی کیلئے 8مارچ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ایدھی سنٹر کی ایمبولینس کے ذریعے اس کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ، جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کے حقوق کے لئے کیے گئے اقدامات پر بھی پیغام پڑھ کر سنایا جاتا رہا ، ریلی میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ، ریلی پر امن طریقہ سے ضلع کونسل ہال پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
APFUTU شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں امتیاز لیبر ہال فیض آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی )APFUTU شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں امتیاز لیبر ہال فیض آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کی صدارت آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈیونینز شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سائرہ امتیاز سید نے کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ امتیاز سید ، پروین عزیز ، رخسانہ الٰہی ، باسمہ ریاض چوہدری ، باجی آسیہ ، عذرہ امجد رضوی ، شہناز بانو ، مس روبینہ خالد اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سمیت دنیا بھر میں آج یوم خواتین جس طریقہ سے منایا جا رہا ہے ، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنا آپ منوا لیا ہے ، جبکہ دین اسلام نے بھی خواتین کو جو حقوق دئیے ہیں ، ہمارے معاشرہ میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے نافذ العمل نہیں بنائے جا سکے ، اس کے علاوہ پاکستان کی تاریخ میں جتنے بھی خواتین کے حقوق کے سلسلہ میں اقدامات کیے گئے وہ بھی صرف کتابوں کی نذر ہو کر رہ گئے ہیں ، ادارے اور سیاست دان اپنی اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو چکے ہیں ، دینی اور دنیاوی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے معاشرہ میں بے پناہ برائیوں نے جنم لیا ہے ، اور انسانیت کی قدر ختم ہو کر رہ گئی ہے ، اسلام میں عورت کو جو خوبصورت مقام عطا کیا گیا ہے وہ کسی بھی مذہب میں نہیں ہے ، ترقی کے اس دور میں جب سرمایہ دار ، جاگیر دار ، وڈیرے ، برسر اقتدار ہیں ، وہ نہیں چاہتے کہ خواتین پڑھ لکھ کر آگے آئیں ، انہوں نے نہ صرف قوانین کو اپنے تابع بنا رکھا ہے بلکہ خواتین کی ایک طویل جدوجہد کے بعد پارلیمنٹ میں پہنچنے والی خواتین بھی بے بس اور لاچار نظر آتی ہیں اور انہوںنے بھی خواتین کے حقوق کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی پارلیمنٹ میں خواتین کے حقوق کیلئے اس طرح بات کی ہے جس طرح کی ان کو نمائندگی دی گئی ، جو کہ ہم سب کی بدقسمتی ہے، ملالہ، ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات اور ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والی کئی بچیوں ، لڑکیوں اور خواتین کے قتل عام سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ عالمی دنیا نہیں چاہتی کہ پاکستان میں امن قائم اور خوشحالی آئے اور یہاں کی خواتین پڑھ لکھ کر آگے بڑھیں ، ہمیں اپنے اندر خود جرات پیدا کرنی ہو گی کہ ہم اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرسکیں اور اپنے مسائل کو حل کروا سکیں اور اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں اور آئندہ عام انتخابات میں ایسے سیاستدانوں کا چنائو کریں جو کہ خواتین کے حقوق کی بات کریں اور قانون سازی پر عملدرآمد کروانے کی جرات رکھتے ہوں ، جبکہ یہ بھی انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ملک بھر میں خواتین اس طرح اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کر سکتیں ، جس طرح کیا جانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)آئندہ عام انتخابات 2013کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے
گجرات (جی پی آئی )آئندہ عام انتخابات 2013کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے اس سلسلہ میں پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے ضلع گجرات سے درجنوں افراد پارٹی ٹکٹ کیلئے لاہور سیکرٹریٹ پہنچ گئے ، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ضلع گجرات سے جن افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں یا پھر آج جمع کروائیں گے ان میں حلقہ پی پی 108سے چوہدری خورشید عالم سانتل ، عبدالحمید بٹ کڑیانوالہ شامل ہیں جبکہ حلقہ پی پی 109سے بلال گورسی ایڈووکیٹ ، افتخار چیچی ، چوہدری بلال نیئر ، چوہدری احسن فاروق شامل ہیں ، جبکہ تنویر گوندل نے اگر پی ٹی آئی جائن کر لی تو وہ بھی حلقہ پی پی 109سے امیدوار ہونگے ، حلقہ پی پی 110سے افتخار سماں ، اشرف چدھڑ ، چوہدری قیصر نت ، حلقہ پی پی 111سے مہر امتیاز ، فیضان خالد بٹ ، محسن جاوید بٹ ، چوہدری ظہیر اکرم ، آصف حسین سلیمی ، سیٹھ ندیم اشرف ، حلقہ پی پی 112چوہدری ساجد یوسف چھنی ، شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ ، چوہدری اعجاز میانہ چک ، چوہدری سجاد اصغر کلیوال سیداں ، حلقہ پی پی 113سے چوہدری شرافت ایڈووکیٹ ، ارشد منج ، حلقہ پی پی 114سے راجہ نعیم نواز ، سیٹھ اکرام ، حلقہ پی پی 115سے ناصر احمد چھپر ، تیمور اکرم ، مختار ڈھل ، میجر خلیل الرحمن ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں دیں گے ، جبکہ قومی اسمبلی کی سیٹیوں کیلئے متوقع امیدواروں میں حلقہ NA104سے چوہدری اظہر حسین ، چوہدری ندیم گجر ، حلقہ NA105سے چوہدری مبشر حسین ، عثمان منظور دھدرا ، افضل گوندل ، حلقہ NA106سے میاں افضل حیات ، زاہد اکرم ، حلقہ NA107سے چوہدری محمد الیاس ، شفیق صفدر ، تاشفین صفدر مرالہ پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دیں گے ، ذرائع کے مطابق پارٹی حتمی امیدواروں کا اعلان 23مارچ کے جلسہ کے بعد کرے گی ، جبکہ 23مارچ کے جلسہ میں انٹر پارٹی الیکشن میں نو منتخب پارٹی عہدیداران سے حلف لیا جائیگا ، ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دہندگان نے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے ،اور بہت سارے افراد نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں حالیہ پارٹی الیکشن کے دوران ضلع گجرات میں پی ٹی آئی کے دو دھڑوں میں ہونے والی لڑائی کی وجہ سے پارٹی انتشار کا شکار ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے ، جبکہ پارٹی کے چند مخلص افراد کی کوشش ہے کہ دونوں دھڑوں میں صلح ہو جائے تا کہ پارٹی کے ٹکٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112لالہ موسیٰ سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی شیخ عمر اعجاز نے گزشتہ روز حلقہ کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112لالہ موسیٰ سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی شیخ عمر اعجاز نے گزشتہ روز حلقہ کا دورہ کیا ، اور مختلف برادریوں کے راہنمائوں سے آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں صلاح مشورے کیے ، شیخ عمر اعجاز نے اپنے کارکنوں اور ورکروں کو یقین دلایا کہ روایتی سیاست کا خاتمہ چاہتا ہوں ، اور عملی طور پر عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا ، انہوں نے کہا کہ اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ، اور ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی ہے ، تا کہ ہر آدمی سے ملکر ان کے مسائل جان سکوں اور پارٹی لیڈر شپ کو بتا سکوں کہ حلقہ کی عوام کے درینہ مسائل یہ ہیں اور وہ کیوں حل نہیں ہو رہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ محب وطن ہے اور ملک کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلا سکتی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے ہمیشہ کی طرح پانچ سالوں میں جو عوام کی خدمت کی ہے وہ عوام کے سامنے ہے جتنی مہنگائی اور لوٹ مار گزشتہ پانچ سالوں میں ہوئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، یہی وجہ ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی برسراقتدار آئی ملک اور قوم کو صدیوں پیچھے لے گئی ، اور اس کے لیڈروں نے ملک اور قوم کو لوٹا اور فرار ہو گئے ، انہوںنے کہا کہ انتہائی مایوس کن بات ہے کہ حلقہ سے تعلق رکھنے والے کئی بااثر افراد ہیں جو کہ اقتدار میں ہیں لیکن پھر بھی حلقہ میں مسائل کی دلدل میں پھنس ہوا ہے ، اور غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ، ماسوائے لیڈری چمکانے کے اور اخباری بیانات دینے کے سیاست دانوں کے پاس کچھ نہیں ، اور عوام کے مسائل اس طرح حل نہیں کیے گئے جس طرح کے دعوے کیے جاتے ہیں ، آئندہ عام انتخابات میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لوٹ مار کرنے والے اور حلقہ کی عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افراد کو یہ سبق سکھا دیں کہ اقتدار عوام کی امانت ہیں تا کہ اقتدار میں آ کر ان کے مسائل حل کیے جائیں نہ کہ اپنی جیبیں اور من پسند افراد کو نوازا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات شہر میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
گجرات (جی پی آئی )گجرات شہر میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، آئے روز سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے علاوہ کاروباری حضرات کو پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹ تھما کر نوسر باز غائب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، یہاں تک کہ بعض بینکوں میں بھی جعلی کرنسی نوٹوں کی شکایات سامنے آئی ہیں ، لیکن جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے اتنے بااثر ہیں کہ تمام ادارے ان کے سامنے بے بس اور مایوس ہو کر رہ گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوسی 49ریلوے روڈ گجرات پر ق لیگ شعبہ خواتین کا جلسہ عام
گجرات(جی پی آئی)چوہدری ممتازآف کالیکی کی رہائشگاہ پر بیگم چوہدری پرویز الہی کی آمد خواتین سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چوہدری ممتاز آف کالیکی نے اپنی رہائشگاہ ریلوے روڈ یونین کونسل 49میں خواتین کی اکٹھ کیا جس میں مہمان خصوصی بیگم چوہدری پرویز الہی تھی اس موقع پرسابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری،ڈاکٹر سامیہ امجد ایم پی اے،سائرہ امتیاز سید،رخسانہ الہی،عذرا مجد رضوی،رانی تنظیم اخترکے علاوہ مسلم لیگی خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر بیگم چوہدری پرویز الہی نے خواتین سے ملاقاتیں کیںاس موقع پر سامیہ امجد ایم پی اے نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے جتنے تعمیروترقی کے کام کیے نہ ہوئے ہیں اور نہ ہونگے پاکستان میں واحد لیڈر چوہدری پرویز الہی ہیں جو مہنگائی بے روز گاری جیسے مسائل حل کرسکتے ہیں آپ کی خوش قسمتی ہے کہ وہ آپ کے حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں صفیہ جاوید چوہدری نے کہا کہ آج بھی 1122جیسے میگا پراجیکٹ جو کسی ایک شہر کے لئے نہیں ہیں ہر خاص و عام کے لئے ہیں چوہدری پرویز الہی کے دور میں کھانے پینے کے اشیاء بھی سستی تھی اور روزگار بھی تھا سائرہ امتیاز سید نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کے دور میں ہسپتالوں میں ادویا ت فری تھی پڑھائی فری تھی کتابیں تک فری تھی لیکن موجودہ دور میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے وہ دن دو ر نہیں جب چوہدری پرویز الہی جیت کر عوام کو سستی سہولیات فراہم کرینگے رخسانہ الہی نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگی ہونے پر فخر ہے ہمارے دور میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے مسز چوہدری ممتا ز آف کالیکی نے قائدین اور خواتین کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ضلع گجرات میں محکمہ ترقی خواتین کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا
گجرات( جی پی آئی)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ضلع گجرات میں محکمہ ترقی خواتین کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ گجرات چوہدری محمد نواز نے کی جبکہ واک میں ای ڈی او زراعت رائوخالد محمود، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر واجد حسین ،ڈی او سوشل ویلفئیر محمد ارشد ،جینڈر سپیشلسٹ محمد ارشد بیگ ،اور مینجر صنعت زار شیرازہ نعیم کے علاوہ سرکاری محکمو ں کے افسران ،اہلکاروںاور خواتین وحضرات نے شرکت کی ۔واک صنعت زار سے شروع ہوکر ضلع کونسل ہال پر اختتام پذیر ہوئی ۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر ترقی خواتین کے حوالے سے مختلف نعرے درج کئے گئے تھے ۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز نے کہا کہ خواتین معاشرے کی کل آبادی کا 52فیصد ہیں ان کو دھارے میں شامل کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وویمن ایکٹ کی منظوری سنگ میل کی حثیت رکھتی ہے جس کے تحت خواتین کو وارثتی جائیداد میں حصے کی منتقلی اور مختلف سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او نوازش علی نے ضلع کے مختلف سکولوں میں قائم میٹرک کے9 امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا
گجرات( جی پی آئی)پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈی سی او نوازش علی نے ضلع کے مختلف سکولوں میں قائم میٹرک کے9 امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا ۔ڈی سی او نے جن امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ان میں دار ارقم ہائی سکول گجرات ، گورنمنٹ ہائی سکول پنجن کسانہ ، گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر ، ڈگری کالج کھاریا ں ،گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں لالہ موسی ،جی کیمپس گجرات ،جی ایس ای سی منگو و ال،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگووال اور گورنمنٹ ہائی سکول کنجاہ،شامل ہیں۔انہوںنے اس موقع پر نگران عملہ کی حاضری اور پولیس کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق امتحانی سسٹم کو ہر قسم کی بوٹی مافیااور بد عنوانیوں سے پاک کر دیا جائے گا جبکہ ناجائز زر ائع استعما ل کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔ڈی سی او نے محکمہ تعلیم کے افسران اور نگران عملہ کو ہدائت کی کے امتحانات کا عمل شفاف بنا نے کے لئے الرٹ رہیں اور کسی بھی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فرائض منصبی سرانجام دیں ۔ دریں اثناء ڈی سی او کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کے افسران نے چیکنگ کے دروان ہائر سیکنڈری سکول کوٹلہ میں امیدوار ندیم علی اور گورنمنٹ ہائی سکول ،جلالپور صوبتیاں میں امیدوار حسن کے قبضہ سے پیپرز میں مدد دینے والا امدادی مواد برآمدکر لیااور دونوں امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی آج گجرات کا دورہ کریں گے
گجرات(جی پی آئی ) ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما چوہدری پرویز الٰہی آج مورخہ 9 مارچ کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ گجرات میں یونین کونسل48,45 اور52 میں انتخابی اکٹھ سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین میاں عمران مسعود، چوہدری شفاعت حسین ودیگر مسلم لیگی راہنما بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ای ڈی او فنانس کی طرف نوکری سے نکالنے پر،نائب قاصد نے خود کشی کی کوشش کی
گجرات(جی پی آئی) ای ڈی اوفنانس گجرات نے نائب قاصد کو نوکری سے برخاست کردیا۔ نائب قاصد کی ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش نازک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ای ڈی او فنانس صائمہ غفور نے چند روز قبل اپنے دفتر کے نائب قاصد کو نوکری سے فارغ کردیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر عدنان کے ضلعی کملیکس میں رہریلی گولیاں کھالیں اسے تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ای ڈی او فنانس نے بتایا کہ عدنان اپنی دیوٹی سے اکثر غیر حاضر رہتا تھا جس پر اسے نوکری سے برخاست کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو طالب علموں کو نقل کرنے پر پکڑ لیا گیا
گجرات(جی پی آئی ) محکمہ ایجوکیشن گجرات کے عملہ نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول جلالپور صوبتیاں اور کوٹلہ ارب علی خان کے میٹرک کے امتحانی سنٹروں پر چھاپہ مار کر نقل کرتے ہوئے دو امیدواروں حسن اور ندیم علی کو پکڑ لیا۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ تعلیم کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے:سید عبدالعزیز
گجرات(جی پی آئی ) ماہر تعلیم سید عبدالعزیز نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کے میٹرک کے امتحانات میں مصروف ہیں جو کہ 12 بجے پیپرز دے کر فارغ ہوجاتے ہیں مگر انہیں بلا وجہ تین بجے تک سکول میں پابند رکھنے کی حکمت عملی سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے ڈی سی او گجرات اور ای ڈی او ایجوکیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کا اکلوتا جنرل بس اسٹینڈ بنیادی سہولیات سے محروم ہے
گجرات( جی پی آئی ) گجرات کا اکلوتا جنرل بس اسٹینڈ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ پر نہ ہی مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے اورہی پینے کیلئے صاف پانی سہولت میسر نا ہونے کے علاوہ نہ ہی کوئی حفاظتی شیڈ تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے گرمیوں میں مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رہی سہی کسر جنرل بس اسٹینڈ پر تعینات عملہ گاڑیوںمیں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کیا جاتا ہے اور ان سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کا عملہ بھی جنرل بس اسٹینڈ کے عملہ کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جو کوئیب مسافر اسرار کرتا ہے اسے ذلیل و خوارکرکے گاڑی سے نیچے اتار دیا جاتا ہے۔ گجرات کے سماجی و عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سیکرٹری آر ٹی اے سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن گیا
گجرات( جی پی آئی ) گجرات کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن گیا ہے۔ ٹریفک عملہ سارا دن خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے۔ ٹریفک بلاک ہونے سے شہری کئی کئی گھنٹے سڑک ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں۔ گجرات کی اہم شاہراہوں سرگودھا روڈ، جی ٹی ایس چوک، چوک نواب صاحب، قابلی گیٹ، شاہ فیصل گیٹ ، چوک پاکستان، کچہری چوک، جیل چوک، ڈی سی او روڈ، بھمبر روڈ ، جلالپور جٹاں روڑ اور شاہدولہ روڈ پر ٹریفک کا انتہائی رش رہتا ہے۔ ٹریفک عملہ ناہونے کی وجہ سے کئی کئی گھٹنے تک ٹریفک جام رہتاہے۔ اکثر اوقات سکول و کالجوں کی چھٹی کے دوران پورے شہر کی ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔ سکول و کالج کے طلبا و طالبات اور شہری کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں۔ جبکہ ٹریفک عملہ بجائے کنڑول کرنے کے خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے بتایا کہ ٹریفک پولیس عملہ کی کمی کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہوئے ہیں جنکو بہت جلد حل کرلیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رحمت فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام کیئر اینڈ ہوپ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی
گجرات (جی پی آئی) رحمت فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام معذور بچوں کے ادارہ کیئر اینڈ ہوپ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز سیال کالونی گجرات میں منعقدہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر تھے۔ جبکہ صدارت ممتاز صنعتکار ملک اظہار احمداعوان، ملک اعجاز اعوان نے کی۔ اس موقع پر حاجی عمران ظفر نے کہا کہ گجرات میں معذور بچوں کیلئے حکومت پنجاب سے 20 کنال اراضی لے کر دونگا۔ انہوں نے کہ معذور بچے آنے والے وقت میں معاشرے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سالوں میں حکومت پنجاب نے تعلیم کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ ایک لاکھ 25 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ 2 لاکھ سولر پینل طلبا و طالبات کو دیئے گئے۔ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی منظوری ہوگئی جسکا افتتاح اسی ماہ کیا جائیگا۔ گجرات میں میڈیکل کالج کے قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر دو سالوں میں بجلی کا بحران ختم کردے گی۔ ممتاز صنعتکار ملک محمد اظہار احمد اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس معذور بچے اس وقت آتے ہیں جب انکا علاج ممکن نہیں رہتا۔ بچپن میں ان بچوں کا علاج کیا جائے تو کافی حد تک علاج ممکن ہے۔ جس سے بچوں کو صحت مند کیا جاسکتا ہے۔ آفیسر عدنان خان، محمد ارشد، پرنسپل سپرئیر کالج میاں محمد الیاس، محمد سلیم لاکھانی، خلیفہ ایوب، آستانہ عالیہ جڑیاوالہ شریف، مسز ہما مختار پرنسپل کئیر اینڈ ہوپ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز شخصیات نے مرزا محمد ارشد کی صاحبزادی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
گجرات (جی پی آئی )شیخ پور کی سیاسی وسماجی شخصیت ممتاز راہنما پاکستان مسلم لیگ ق مرزا محمد ارشد جن کی گزشتہ روز صاحبزادی کا انتقال ہوگیا تھا ان کی وفات پر ممتاز سیاسی وسماجی ، مذہبی ، کاروباری اور دیگر اہم شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر اوردیگر شخصیات نے بذریعہ ٹیلی فون اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر واستقامت عطا فرمائے ہم مرزا محمد ارشد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ ان کی بیٹی کو ان کے لیے مغفرت کا ذریعہ بنائے ۔ دعائے مغفر ت کرنیوالوں میں ملک اشتیاق احمد ملہو کھوکھر ، چوہدری ظفر پٹواری ، چوہدری سرور نمبردار ، محسن خان ، خان بابا ، چوہدری محمد افضل گوردار ، چوہدری محمد آصف ورک ، مرزا محمد وسیم ، مرزا محمد حبیب ، ڈاکٹر نثار احمد مرزا ، سید احمد رضا گیلانی ، چوہدری اورنگزیب ، چوہدری کامران ایڈووکیٹ ، راجہ شاہد ، چوہدری محمد اشرف سرا، سپرٹننڈنٹ EDOایجوکیشن چوہدری محمد بلال ڈوگہ لیڈ فورس ، چوہدری محمد جمشید آف شیخ پور ، بذریعہ ٹیلی فون اظہار تعزیت کرنیوالوں میں ملک محمد شفقت ایڈیشنل IGسرحد پولیس ، چوہدری مجنتیٰ آف خونی چک ، مرزا محمد عاطف اسلام آباد ، چوہدری محمد شہبازآف جرمنی ، محمد شفیق مغل سینئر سٹینو گرافرواسا LDAلاہور ، محمد آصف PASNGAڈپیارنمنٹ لاہور ، محمد صغیر سٹینوگرافر محکمہ جنگلات ، چوہدری محمد نصیر ٹی اے گورنر سیکرٹریٹ لاہور ، خالد ریاض ٹی اے جی سرحد رانا خالد سہیل اوڑکا ، محمد بشیر ملک ، چوہدری احسن اقبال ، چوہدری جہانگیر یوسف مہر انکم ٹیکس ایڈوئرز ودیگر نے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری پرویز محمود ترہنگی کو سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات ( جی پی آئی) چوہدری تصدق حسین مرحوم کے صاحبزادے چوہدری پرویز محمود ترہنگی جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ قبرستان چاہ ترہنگ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چوہدری سلیم سرور جوڑا ،ضلعی جنرل سیکرٹری (ن) لیگ حاجی ناصر محمود،صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان اقبال مکی ، چوہدری مظہر اقبال ، محمد حنیف حیدری ،سابق ناظم چوہدری محمد اصغر تیل والا ، چوہدری یار محمد جوڑا ، چوہدری توصیف عبداللہ سابق نائب ناظم ، حاجی عبدالمجید ٹ سابق ناظم ، ملک جاوید اختر اعوان ، حاجی محمد سرو ر کٹھانہ ، راجہ عظمت ، چوہدری اظہر اقبال فتح پور ، ملک خرم ، یوسف بٹ ، سید ارشد حسین شاہ ، چوہدری ارشاد اللہ ، چوہدری محمد صفد روڑائچ ، چوہدری محمد اعجاز ، انصر محمو دگھمن ، امجد فاروق ، چوہدری اللہ دتہ رحمانی ، حاجی جاوید ، چوہدری فراز ، مرزا فیاض ، شہزاد بٹ ، میر سلطان ، عنصر محمو دکٹھانہ ، عبدالحمید بٹ ، مرزا سعید بیگ ، خادم علی خادم ، ثمر شاہ ، افتخار احمد ، ضیاء مصطفی ، رضوان اشرف ، چوہدری رخسار احمد ، ڈاکٹر ظفر اقبال ، ٹھیکیدار آصف محمود، چوہدری محمد فیاض ، ظفر اقبال رحمانی ، چوہدری جاوید گجر ، تحصلیدار محمود بھٹی ، حاجی مہر ارشد ، جاوید بٹ ، مرزا شاہد رشید ، فراست ڈار ، ٹھیکیدار ندیم قادر ، سید نوید الحسن شاہ ، اقبا ل بٹ ، چوہدری سلیم اختر ، حبیب اللہ ، راجہ منور ، بابانصر ، غلام مرتضیٰ ، چوہدری توصیف عبداللہ ، چوہدری تنویر حسین ، چوہدری فیاض ، چوہدری نصر اللہ کنگ ، حاجی مشتاق بٹ ، کرنل ظفر محمود ترہنگی ، ارشد محمود ترہنگی ، سابق ناظم چوہدری یوسف ترہنگی ، ٹی ایم او گجرات چوہدری خرم ترہنگی ، چوہدری قاسم ترہنگی ، چوہدری ریاض احمد مٹو، چوہدری افتخار احمد مٹو ، چوہدری سکندر ترہنگی ، چوہدری حبیب اللہ ترہنگی ، حاجی مشتاق بٹ ، میر سلطان دیگر شریک تھے۔