گجرات کی خبریں 24-02-2013
Posted on February 25, 2013 By Noman Webmaster گجرات
چوہدری برادران نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے ان پر تنقید کرنے والے یہ تو بتائیں کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ضلع گجرات میں کتنے ترقیاتی کام ہوئے
گجرات (جی پی آئی)چوہدری برادران نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے ان پر تنقید کرنے والے یہ تو بتائیں کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ضلع گجرات میں کتنے ترقیاتی کام ہوئے اور لوگوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کیے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین ضلع گجرات کی راہنمائوں صفیہ جاوید چوہدری،قمر عامر چوہدری ،سائر ہ امتیاز سید ، رخسانہ الٰہی ، پروین عزیز ،بیگم ریاض بلقیس وڑائچ،شبانہ رزاق ناروے،رانی تنظیم اختر،بیگم زاہدہ ،مسزحاجی الیاس الرحمن و دیگر خواتین نے بیگم چوہدری ذوالفقار پپن جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کی رہائشگاہ پر خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، مقررین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر جانیوالوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں ، ایسے افراد لوٹوں کی سیاست کرتے ہیں اور اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں ، لیکن چوہدری برادران نے ہمیشہ ملکی مفادات اور جمہوریت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو ن لیگ کی قیادت سے بلیک میل ہو کر گرانے کی سازش کو بھی چوہدری برادران نے ناکام بنایا ، چوہدری برادران نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں ضلع گجرات سمیت نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھا جس کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے اور ملک میں ترقی کا دور دورہ تھا ، چوہدری برادران نے سیاسی کردار کشی اور تھانہ کچہری کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا اور لوگوں کی عملی طور پر خدمت کی یہی وجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد میں ہونے کے باوجود چوہدری برادران نے آج بھی نہ صرف خواتین بلکہ محنت کشوں کے حقوق کیلئے بھی اقدامات کیے چوہدری برادران کی سیاست کا محور عوام ہیں نہ کہ میاں برادران کی طرح صرف جنگلہ بس سروس شروع کر کے اور ترکی میں اپنا سرمایہ لگا کر اپنی ذاتیات کو محفوظ بنانے کا سوچا ، عام انتخابات قریب آ رہے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کارکنوں اور ورکروں سے مشاورت کے بعد بہتر لائحہ عمل مرتب کر کے انتخابی میدان میں اتریں گے آج کا یہ اکٹھ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور عوام آج بھی چوہدری برادران کی پالیسیوں اور سیاسی حکمت عملی کو سپورٹ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز کاروباری و سیاسی راہنما میاں محمد اعظم انصاری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں کی دعا آج گجرات میں منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی)ممتاز کاروباری و سیاسی راہنما میاں محمد اعظم انصاری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں و اجتماعی دعا آج دن دس بجے ان کی رائس ملز نزد ریلوے پھاٹک سرگودھا روڈ گجرات میں منعقد ہو گی ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافی برادری کا اعظم بُٹر اور گلزار احمد نوشی سے اظہار تعزیت صحافی برادری نے چوہدری محمد اعظم بُٹر کی والدہ اور گلزار احمد نوشی کی بھانجی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا کیا اور مرحومین کیلئے دعا کی ہے
گجرات (جی پی آئی)صحافی برادری کا اعظم بُٹر اور گلزار احمد نوشی سے اظہار تعزیت صحافی برادری نے چوہدری محمد اعظم بُٹر کی والدہ اور گلزار احمد نوشی کی بھانجی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا کیا اور مرحومین کیلئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، عامرچوہدری ، ضیاء سید ، شیخ عمر اعجاز ، مرزا منیر حسین ، یاسر احمد وریاء ، ذوالفقار علی ، اورنگزیب عالمگیر شاکر ، مہر راحیل رئوف ، شیخ محمد ادریس ، شیخ محمد ابوبکر و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او نوازش علی نے گذشتہ روز جلالپور جٹاںکے نواحی گائوں چوپالہ کا دورہ کیا،
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے گذشتہ روز جلالپور جٹاںکے نواحی گائوں چوپالہ کا دورہ کیا، آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیااور اہل علاقہ سے نقصانات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوںنے قدرتی آفت کے نتیجے میں تباہ ہونے والے دونوں گھروں کے مکینوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔اہل علاقہ نے بتایا کہ زخمی حیدر انصاری، صفیہ بی بی، سعدیہ، رفیق، عقیل وغیرہ کا لاہور کے ایک اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ڈی سی او نوازش علی نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ لاہور اسپتال کی انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں اور متاثرین کے بہتر علاج معالجہ کو یقینی بنائیں۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اس قدرتی آفت کا شکار بننے والے افراد کے علاج کے علاوہ انکی بحالی کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
APFUTU کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید نے کہا ہے کہ ملک کے وسائل امیروں اور حکمرانوں کے در کے غلام اور تمام محرومیاں اور مایوسیاں غریب مزدور کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں
گجرات (جی پی آئی)APFUTUکے جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید نے کہا ہے کہ ملک کے وسائل امیروں اور حکمرانوں کے در کے غلام اور تمام محرومیاں اور مایوسیاں غریب مزدور کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں، حکمران مزدور کو کھاتا پیتا دیکھنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے خون سے چلنے والے کارخانوں اور فیکٹریوں کا ساراسرمایہ داروں کی جیبوں میں چلاجاتاہے اور مزدروں کے بچے بھوک سے نڈھال سسک سسک کر دم توڑ جاتے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ عوام اندھے وزیروں اور بہرے مشیروں سے امیدیں وابستہ کرنے کی بجائے خالق کائنات سے رجوع کریں تاکہ ان کی محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے جس کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ انتخابات میں دیانتدار اور ان کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھنے والے لوگوں کا انتخاب کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
القبلہ ٹریولز اینڈ ٹوورز چوک شاہ حسین گجرات کے زیر اہتمام کسٹروں کو عمرہ کی سعادت کیلئے سلسلہ جاری ہے
گجرات (جی پی آئی)القبلہ ٹریولز اینڈ ٹوورز چوک شاہ حسین گجرات کے زیر اہتمام کسٹروں کو عمرہ کی سعادت کیلئے سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ رات بھی القبلہ ٹریولز گجرات کی طرف سے عمرہ کی سعادت کیلئے الحاج حکیم عمر فاروق بٹ اور ان کے سٹاف نے سعودی عرب الوداع کیا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عمرہ کی سعادت کا شرف حاصل کرنے والے افراد 16مارچ کو روانہ ہونگے اور رجب ، شعبان اور رمضان المبارک میں 3قافلے روانہ کریں گے ، اس لئے ہم نے ابھی سے رجب ، شعبان کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت کیلئے بکنگ شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قمر اکیڈمی ضلع گجرات کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت خاور بشیر بٹ منعقدہوا
گجرات (جی پی آئی) قمر اکیڈمی ضلع گجرات کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت خاور بشیر بٹ منعقدہوا ، جس میں قمر اکیڈمی کے سابقہ صدر و ممتاز ثناء خوانِ مصطفی صلی عیلہاللہ وآلہ وسلم نسیم احمد چشتی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحوم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا ، اور کہا گیا کہ نسیم احمد چشتی نے قمر اکیڈمی کے پرانے ممبران کے ساتھ ملکر حضرت خواجہ قمر الدین آستانہ عالیہ سیال شریف کے نام کو اجاگر کیا ، انہوں نے پورے پنجاب میں قمر اکیڈمی گجرات کا نام پیدا کیا انہوںنے کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہ ہو سکے گا ، تعزیتی اجلاس میں قمر اکیڈمی کے مرکزی عہدیداران میں حاجی محمد یوسف شاہ ، حافظ محمد صدیق قادری ، سید مظہر حسین ، شیراز احمد ، حاجی نذیر احمد ، پریس سیکرٹری شیخ محمد ادریس بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات ہوا
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے۔17ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی محکمہ صحت کے آفسیران کے خلاف کاروائی نہ کی جا سکی۔تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین کی سماجی شخصیت اور سا بق امیدوار قومی اسمبلی سیدہ فرحت حفیظ نے بتایا نے کہ ستمبر2011ء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو سابق ای ڈی او ہیلتھ منڈی بہاوالدین ڈاکٹر جعفر الیاس کی انتقامی کا روائیوںاور کرپشن کے بارے میں درخواست دی تھی جس پر میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے رپورٹ طلب کی تھی ۔اس سلسلہ میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈی سی او منڈی بہاوالدین کے دفاتر میں انکوائریاںزیر التواء ہیں۔اب دوبارہ اتنا عرصہ گزر جانے کی بعدڈاکٹر خالد رانجھا ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر نیشنل پروگرام منڈی بہاوالدین نے ان کے خاوند کے خلاف بوگس اور جھوٹی انکوائری شروع کر دی ہے جو کہ ظلم ،زیادتی اور نا انصافی ہے ۔اس سلسلہ میں سیدہ فرحت حفیظ نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کا ٹائم مانگ لیا ہے تا کہ محکمہ صحت ضلع منڈی بہاوالدین کے بعض آفسیران اور ملازمین کی کرپشن اور انتقامی کاروائیوں کے بارے میں انکو آگاہ کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری ذوالفقار علی پپن کی رہائشگاہ پر شعبہ خواتین ق لیگ کاجلسے کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)چوہدری ذوالفقار علی پپن کی رہائشگاہ پر شعبہ خواتین ق لیگ کاجلسے کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مسز چوہدری ذوالفقارپپن جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب نے اپنی رہائشگاہ پر سینکڑوں خواتین کا اکٹھ کیا جس میں مسزذوالفقار پپن ،مسز سرفراز ودیگر خواتین نے آنے والی مسلم لیگی خواتین عہدیداران،ورکرز اور کارکنان کو خوش آمدید کہا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین ضلع گجرات کی راہنمائوں سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری،قمر عامر چوہدری ایم پی اے ،سائر ہ امتیاز سید ،مسزحاجی الیاس الرحمن، رخسانہ الٰہی ، میڈم پرویز عزیز فیصل پی وی سی پائپ،بیگم ریاض ،بلقیس وڑائچ،شبانہ رزاق ناروے،رانی تنظیم اختر،بیگم زاہدہ کونسلر کے علاوہ سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق گجرات میں انسداد ڈینگی ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا
گجرات (جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق گجرات میں انسداد ڈینگی ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر تمام سرکاری دفاتر کھلے رہے جبکہ عوام میں اگاہی کے لئے واک اور سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیاجس کی قیادت ڈی سی او نوازش علی نے کی جبکہ ای ڈی اوز ڈاکٹر خالد فیاض،چوہدری محمد نواز، ایم ایس عزیز بھٹی ہسپتال ڈاکٹر طاہر نوید، حافظ محمد نجیب، اے سی کھاریاں محمد رضوان، مسلم لیگ ن کے راہنما اور این جی اوز الائنس کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر جاوید بٹ، سماجی راہنما خادم علی خادم ، انجمن بہبودی مریضاں کے صدر عبدالرشید پگانوالہ، ڈی او سوشل ویلفیئر محمد ارشد،ٹی ایم او گجرات اوردیگر افسران ، محکمہ صحت، ٹی ایم اے اور لوکل گورنمنٹ کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی سی او کی زیر قیادت واک کے شرکاء نے نارمل سکول سے ضلع کونسل تک مارچ کیا ، انہوںنے ڈینگی کے حوالے سے آگہی اور بچائو کے لئے نعروں پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ بعد ازاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نواز ش علی نے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچائو اور کنٹرول کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کی انتظامیہ ، محکمہ صحت ، سماجی تنظیموں اور میڈیا کے تعاون سے 2011اور 2012میں ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد انتہائی کم رہی جبکہ اس مرض سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ہمیں ایک بار پھر اسی جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے لاروے کی موجودگی کا پتہ چلانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مشتبہ مقامات سے نمونے حاصل کئے جائیں او کے علاوہ گجرات ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنائیں اس کے علاوہ پرانے ٹائر ہٹانے کے لئے فوری ایکشن لیا جائے تاکہ شہریوں کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے لئے تما م تر وسائل فراہم کر ے گی۔انہوںنے گذشتہ برسوں کے دوران ڈینگی، پولیو، خسرہ پر کنٹرول کے لئے مہم میںخواتین اہلکاروںکے کردار کو سراہا ۔ بعدازاں سیمینار کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض نے بتایا کہ ڈینگی ایک وبائی مرض ہے جو صرف انسانوں کو لاحق ہوتا ہے، بچے، خواتین، اور بزرگ افراد کم قوت مدافعت کی وجہ سے اسکا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کا واحد ذریعہ احتیاط ہے، گھر میں گملوں، پانی کے تالابوں میں تین دن سے زیادہ صاف پانی کھڑا نہیں رہنے دیا جانا چاہیے۔ارد گرد گڑھے مٹی یا ریت سے پر کر دیے جائیں او ر ایسے تالاب جنہیں پر کرنا ممکن نہ ہو ان میں ضرورت پڑنے پر سپرے کیا جاتا ہے او ر اس کے علاوہ محکمہ فشریز ایک خاص قسم کی مچھلی ایسے تالابوں میں چھوڑتا ہے جس کی خوراک ہی ڈینگی کے انڈے اور لاروے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ڈینگی مچھر عموما طلوع و غروب آفتاب کے اوقات میں کاٹتا ہے تاہم یہ دن کے اوقات میں بھی کاٹ سکتا ہے اس لئے پوری آستین کے کپڑے استعمال کئے جائیں اور سونے سے پہلے مچھر مار ادویات کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے انڈوں سے لاروے بنتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کی بنیادی وجوہات میں بڑھتی ہوئی شہری آبادی، ناقص رہائشی سہولیات، صحت اور صفائی کی ناقص صورتحال ہے ۔ اس کے انہوںنے بتایا کہ ڈینگی کی علامات میں تیز بخار، سردی لگنا، سردرد، جسم کے مختلف حصوںمیں دردیں، قبض، پیٹ درد، گلے کی خراش شامل ہیں ، ڈینگی بخار پانچ روز تک رہتا ہے تاہم یہ اس سے زیادہ دن بھی رہ سکتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ ڈینگی بخار کے مریض کو صرف پیراسیٹامول دی جاتی ہے ۔جبکہ مریض کو اسپرین یا بروفن ہر گز نہیں دینی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلیفٹ سینٹر جلیانی جی ٹی روڈ گجرات میں تالو ہونٹ کٹے مریضوں کا مفت آپریشن کیمپ جاری ہے
گجرات (جی پی آئی)کلیفٹ سینٹر جلیانی جی ٹی روڈ گجرات میں تالو ہونٹ کٹے مریضوں کا مفت آپریشن کیمپ جاری ہے سرجن ڈاکٹر رفعت حسین آف امریکہ کی قیادت میں پلاسٹک سرجری کے ماہرین کی ٹیم خدمات سر انجام دے رہی ہے پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پلیٹ ایسوسی ایشن اور ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے کے تعاون سے 34 ویں کیمپ میں ہونٹ تالو کٹے مریضوں کا عالمی معیار بالکل مفت آپریشن اور علاج ہو رہا ہے ڈاکٹر اعجاز بشیر کے مطابق ملک بھر میں کسی ہسپتال میں اس طرح کا معیاری عالمی سٹینڈرڈ کا مفت علاج نہیں ہو رہا یہ اپنی نوعیت کا یونیک کام ہے یہاں سے آپریشن و علاج کے بعد انکی آواز حیران کن حد تک نارمل ہو جاتی ہے اور معاشرہ میں عام شہری اور افراد کی طرح زندگی بسر کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دارارقم سکولز کے ڈائیریکٹر چودھری افتخار احمد چیمہ نے کہاہے کہ بامقصد تعلیم ہی قوم کو رفعت اور بلندیاںدلا سکتی ہے
گجرات (جی پی آئی)دارارقم سکولز کے ڈائیریکٹر چودھری افتخار احمد چیمہ نے کہاہے کہ بامقصد تعلیم ہی قوم کو رفعت اور بلندیاںدلا سکتی ہے دارِ ارقم سکولزکو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں بے مقصدیت اور دنیا پرستی کی بجائے جاندار اور سائنٹیفک نظام تعلیم کے تحت اعلیٰ عزائم و مقاصد کے لئے جد وجہد جاری ہے دارِ ارقم کو یہ اعزاز اور خوشی نصیب ہوئی ہے کہ یہاں کے سٹوڈنٹس نے 2012بورڈ میں تیسری اور ضلع میں اول پوزیشن حاصل کی ہے ڈویژن بھر میں جہاں چھ اضلاع کے لاکھوں بچے بچیاں امتحانات میں شریک ہوتے ہیں ان لاکھوں بچے بچیوں سے پہلے 5 دس طلباء میں آ جانا اس کے پیچھے پیشہ ور ٹیچرز کی محنت کافی نہیں بلکہ اس ے بڑھ کر جذبہ سے کارفرماہے گذشہ چار پانچ سال سے ہم بالکل قریب پہنچ کر پوزیشن حاصل کرنے سے رہ جاتے تھے اساتذہ اور پرنسپل صاحب کی انتھک محنت سے ہمارے بچے شاندار نتائج کے حامل ہوئے قوم کو شاندار نتائج دینے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اپنے سٹاف کو ساڑھے چار لاکھ روپے کیش پرائز کا اعلان کرتا ہوں ہم اپنی سابقہ اعلان کردہ پالیسی کے مطابق سٹاف سے دو سینئر ممبران کو عمرہ کے ٹکٹ دینگے گجرات کیمپس کے پرنسپل شکیل احمد کو بہترین نتائج اور کار کردگی کی بنیاد پر عمرہ کا ٹکٹ دیا جا رہا ہے منڈی کیمپس سے میڈم قمر عنایت اور ایڈمن بلاک کے سینئر جن سے کوسوں میل دور بیٹھ کر آج تک مجھے شکایت پیش نہیں آئی چودھری افتخار احمد چیمہ نے دارِ ارقم سکولز کی طرف سے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ رابعہ احسان کو ایک لاکھ اور ضلع میں بوائز میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم دانش الیاس بیگ کو 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دارِ ارقم سکولز گجرات منڈی بہائوالدین میر پور وغیرہ کیمپس کے سالانہ چودھویں تقریب تقسیم انعامات فاطمہ کیمپس گجرات میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)دارِ ارقم سکولز گجرات منڈی بہائوالدین میر پور وغیرہ کیمپس کے سالانہ چودھویں تقریب تقسیم انعامات فاطمہ کیمپس گجرات میں منعقد ہوئی ضلع گجرات کی شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیات ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف میاں محمد الیاس پرنسپل سپرئیر کالج چودھری طارق محمود پرنسپل فاران کالجز رانا محمد یونس پرنسپل پنجاب کالج چودھری عتیق وڑائچ پرنسپل زمیندار ہائی سکول شیخ ظہور احمد سابق امیر جماعت اسلامی گجرات راجہ تیمور طارق ایڈیٹر جذبہ چودھری محمد شریف پرنسپل قائد کیڈٹ سکول بشارت محمود لودھی دارِ ارقم سکولز دیگر اضلاع کے پرنسپل صاحبان سعید احمد شیراز گل طلباء و طالبات کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر دارارقم سکولز نرسری کے طلباء نے ٹیبلو شو پیش کیا جس سے عظمت اسلام جذبہ جہاد شہادت اور حب الوطنی جیسے پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا اس موقع پر مختلف کھیلوں اور امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات اور شیلڈز دی گئیں علاوہ ازیں اس خوبصورت تقریب میں مختلف کیمپس کے حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو اسناد و انعامات اور اساتذہ کو نمایاں کارکردگی پر نقد انعام اور شیلڈز سے نوازا گیا۔