گجرات کی خبریں 25.02.2013
Posted on February 27, 2013 By Noman Webmaster گجرات
پاکستان تحریک انصاف ضلع اور تحصیل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوئے جو بد انتظامی کا شکار رہے
گجرات (محمود اختر محمود ) پاکستان تحریک انصاف ضلع اور تحصیل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوئے جو بد انتظامی کا شکار رہے مخالف گرپوں میں ہاتھا پائی بھی ہوتی رہی پولنگ صبح نو بجے کی بجائے دو گھنٹے لیٹ گیارہ بجے شروع ہو ئی جبکہ خواتین کا علیحدہ پولنگ بوتھ نہ ہونے کے سے وجہ سے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے میں دشواری کا سامنا رہا تحصیل سرائے عالمگیر اور تحصیل کھاریاں کے امیدواروں کے حامی بیلٹ پیپرز ختم ہوتے رہے ناقص انتظامات کے باعث مرد و خواتین ووٹرز کو پریشانی کا سامنا رہا الیکشن کمشنرنے ناقص انتظامات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں لڑائی جھگڑے اور بیلٹ باکس ختم ہونا معمولی کی بات ہے ضلع گجرات اور تحصیل گجرات کے 1300ووٹرز نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے ضلع گجرات کی صدارت کیلئے افتخار احمد چیچی، چوہدری الیاس، ملک اعجاز، نوازش شیخ کے درمیان مقابلہ ہو ا جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری کے لئے چوہدری زاہد حسین، مہر ندیم عباس، شرافت حسین، تحصیل گجرات کے صدر عبدالحمید، ، عبدالجبار، اصغر وڑائچ، جنرل سیکرٹری سیٹھ ندیم اشرف، وحید اشرف، قادر شہزاد، محمد اشرف، تبسم اورابو بکر صدیق کے درمیان مقابلہ ہوا تحصیل کھاریاں کے صدر کے عہدہ کیلئے ناصر چھپر ، وحید احمد اور وقاص احمد جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے عدنان افضل ، محمد داود، اور سجاد کے درمیان مقابلہ ہو ا تحصیل سرائے عالمگیر کی صدارت کیلئے راجہ محمد اصغر ، اور رضوان اسحاق کے درمیان مقابلہ ہو ا جبکہ تحصیل جنرل سیکرٹری کیرضا حسین اور محمد ریاض کے درمیان مقابلہ ہو ا رات گئے تک گنتی جاری رہی مجموعی طور پرپولنگ پر امن رہی ۔پولنگ کے دوران تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری سلیم سرور جوڑا، میجر خلیل الرحمن، الحاج محمد افضل گوندل، افتخار سماں ، افتخار چیچی، بلال گورسی، چوہدری اعجاز میانہ چک، میاں افضل حیات، ساجد چھنی، عثمان منظور دھدرا، تنویر گل، اختر جوڑا، ہاشم زیب جوڑا، و دیگر رہنماء بھی موجود رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے کی غفلت اور نااہلی سے خواجگان روڈ کا سیوریج بھی بند ہو گیا
گجرات (وقائع نگار خصوصی ) ٹی ایم اے کی غفلت اور نااہلی سے خواجگان روڈ کا سیوریج بھی بند ہو گیا اہل علاقہ مشکلات کا شکار ہیں گذشتہ روز خواجگان روڈ کا سیوریج بند ہو جانے سے پورا علاقہ گندے پانی میں ڈوب گیا ٹریفک اور پیدل گذرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ٹی ایم اے اہلکاروں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے اکثر و بیشتر خواجگان روڈ کا سیوریج بند ہو جاتا ہے جس سے اہل علاقہ مشکلات کاشکا ر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی الیکشن پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات میں تحصیل سرائے عالمگیرکی پولنگ تین بجے ہی ختم ہو گئی
گجرات(وقائع نگار خصوصی)پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی الیکشن پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات میں تحصیل سرائے عالمگیرکی پولنگ تین بجے ہی ختم ہو گئی 117ووٹوں میں سے 116ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ کھاریاں پولنگ پر ضلع و تحصیل کے عہدیداران میں جھگڑے کے باعث بیلٹ بکس اٹھا لئے گئے اور پولنگ بندکر دی گئی انصاف گروپ اور ورکر کے رہنمائوں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات رونماء ہوئے بعد ازاں الیکشن کمیشن چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ، کے پہنچنے کے بعد معاملات کو رفع دفع کیا گیا مگر مزید معاملات بگڑنے کے بعد الیکشن کمیشن نے پولنگ کو روک دیا جبکہ دونوں گروپوں کے امیدوار بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے لئے کھاریاں کی ممتاز شخصیت صدر ٹریولر ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری شکیل احمد برسہ کی طرف سے دس ہزار کا عطیہ دیاگیا
گجرات (کامرس رپورٹر) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے لئے کھاریاں کی ممتاز شخصیت صدر ٹریولر ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری شکیل احمد برسہ کی طرف سے دس ہزار کا عطیہ دیاگیا انہوں نے یہ عطیہ صدر انجمن بہبودی مریضاں و جنرل سیکرٹری جاوید بٹ کو دیا اور کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے تعاون جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پگانوالہ خاندان کی معروف شخصیت میاں سعید پگانوالہ کے صاحبزادے میاں عارف سعید پگانوالہ نے کہا ہے کہ چوہدر ی احمد مختار اپنے چمچوں کی زبان کو لگام دیں
گجرات (وقائع نگار خصوصی )گجرات پگانوالہ خاندان کی معروف شخصیت میاں سعید پگانوالہ کے صاحبزادے میاں عارف سعید پگانوالہ نے کہا ہے کہ چوہدر ی احمد مختار اپنے چمچوں کی زبان کو لگام دیں کہ وہ ہمارے خاندان کے معاملات میں اپنی ٹانگ نہ اڑائیں اس میں ان کی بہتری ہو گی آپ کے ہر الیکشن میں بالخصوص2008ء کے الیکشن میں ہمارے خاندان کے بڑے سے لیکر نوجوانوں تک نے آپ کا بھر پور ساتھ دیا آپ کے الیکشن ڈے پر پولنگ بوتھ سنبھالے اور لڑائیاں بھی کیں جنہوں نے آپ کا ساتھ دیا تھا ان کی توہین مت کریں کیونکہ آپ کے ایلچی کہتے ہیں کہ چوہدری صاحب کی یاداشت کافی کمزور ہے ان کو پرانی باتیں یاد نہیں رہتیں ہمارے بزرگ میاں مشتاق پگانوالہ مرحوم اور میاں سعیدپگانوالہ مرحوم اپنی زندگی کے آخری ایام میں آپ کا اصل چہرہ جا ن چکے تھے ہم سب جان چکے ہیں کہ آپ پگانوالہ خاندان کو پسند نہیں کرتے ان سے خائف رہتے ہیں اور نفرت بھی کرتے ہیں ہماری بہن ثمینہ فخر پگانوالہ نے چوہدری احمد مختار صاحب آپکو پانچ سالہ دور میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مناظرہ کا چیلنج کیا ہے اور اب فیصلہ عوام اور پارٹی کی قیادت پر چھوڑ دیں۔