گجرات کی خبریں 9/1/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) گجرات شہر میں جگہ جگہ مچھلی فروشوں کی بھر مار۔ ان ٹرینڈ نوجوان مچھلی فروخت کر رہے ہیں جن کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہوتا۔ ٹی ایم اے گجرات اور محکمہ ہیلتھ اس سلسلہ میں کوئی ایکشن نہیں لے رہا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر پھیری والوں کو صفائی کا پابند کرے تاکہ عوام کی صحت سے نہ کھیلا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں پیر سید نصیب علی شاہ کے عرس مبارک کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔انجمن غوث یگانہ فائونڈیشن چھالے شریف کے زیر اہتمام 5 فروری کو عظیم الشان عرس کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری کریں گے۔ جبکہ عرس مبارک میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔ عرس مبارک میں ملک کے عظیم سکالرز خطاب کریں گے اور اولیائے کرام کی خدمات کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس سلسلہ میں پیر سید اسرار الحسن شاہ اور پیر سید ابرار الحسن شاہ کی سربراہی میں انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مشرف علی ناز مرحوم کی پہلی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ برسی کے سلسلہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی تقریب محفل میلاد ۖ ‘ دوسری تقریب خواتین کی مجلس عزائ’ جبکہ تیسری تقریب عظیم الشان مجلس عزاء و ماتم داری بیادگار شہدائے کربلا منعقد ہوئی۔ یہ تقریبات رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔ مجلس عزاء میں ممتاز علماء کرام ‘ ذاکرین نے خطاب کیا۔ اور اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) رانا مشرف علی ناز اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی خطیب امام بارگاہ و مسجد حسینیہ نے رانا مشرف علی ناز کی پہلی برسی کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس عزاء کے موقع پر کیا۔ وہ لوگ بعد از موت بھی مبارکباد کے مستحق ہوتے ہیں جن کی اولاد ان کی یاد میں مجالس عزاء اور نیک کام کا انعقاد کرتی ہے۔ رانا مشرف علی ناز نہ صرف خود بلکہ والد محترم اور انکے بھائی بھی ذاکرین تھے۔ آج بھی رانا مشرف علی ناز’ اپنے بیٹوں’ اپنے چاہنے والوں کے دل میں زندہ ہیں’ کہا جاتا ہے کہ جو لوگ رسول ۖ اور آل رسول کی محبت لیکر دنیا سے جاتے ہیں ان کی قبریں روشن رہتی ہیں۔ رانا مشرف علی ناز کی وفات پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔ اور مجھے خوشی ہے کہ آج رانا مشرف علی ناز کے صاحبزادہ رانا ثاقب مشرف نے اس تقریب کا انعقاد کر کے نہ صرف اپنے لئے بلکہ والد محترم اور دادا کیلئے ایصال ثواب اور صدقہ جاریہ کا اہتمام کیا ہے۔ ذاکر اہل بیت شہنشاہ عباس نقوی آف دیونہ نے کہا کہ رانا مشرف علی ناز اور انکے خاندان کی دین کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے ہر سٹیج پر فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کئے۔ اور وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جن میں سید آصف رضا نقوی ‘ سید مشکور مہدی زیدی’ سید الطاف عباس کاظمی’ سید گلفام کاظمی’ سید عرفان کاظمی’ رانا ملازم حسین ‘ رانا ناظم حسین’خرم اسماعیل’ رانا آصف’ سید حسن شاہ’ سید رضوان علی شاہ’ سیٹھ یاسر لطیف صراف’ طاہر شبیر’ رانا ذکی عباس’ اسد نقوی’ و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابق کواڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مسعود احمد گجر نے گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی محترمہ شاہین کوثر ڈار سے کشمیر ہاوس اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی ،ملاقات کے دوران چوہدری مسعود احمد گجر نے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور قائد عوام شہید ذالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ،اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی سیپکر شاہین کوثر ڈار کو گجرات دورہ کی بھی خصوصی دعوت دی ،جسے انہوں نے قبول کر لیا ،متحرمہ شاہین ڈار نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بحالی جموریت کے لیے گران قدر خدمات سرانجام دیں ہیں اور ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک پیپلز پارٹی کو لوگوں کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکا اور اس کو ختم کرنے والے خود ختم ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کے غریب عوام کو جینے کا حق دیا ہے جس کی وجہ آج پاکستان کے غریب عوام سر اٹھا کر جی رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر ہمارے جسم کا ایک حصہ ہیں جن کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے۔