گجرات (جی پی آئی) نبی پاک کی آمد پر دنیا ہر چیز نے خوشی منائی اور اللہ تعالیٰ خود قرآن پاک میں نبی پاک کا میلاد بیان کرتے ہیں ‘ اور اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ دنیا ئے کائنات کا ہر ذرہ اس خوشی پر میلاد منائے ‘ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین خطیب پاکستان علامہ محمد شاہد چشتی سیالوی نے گزشتہ روز آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاک پوری کائنات کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔ اور آخری نبی قرار پائے ‘ وہ پیدائشی نبی تھے ‘ انہوں نے کہا کہ جو لوگ میلاد مصطفی کے منکر ہیں اُن کو ہوش کے ناخن لیں چاہیے ‘ کیونکہ دنیا کی کوئی چیز نبی پاک کے حکم کے بغیر وسیلے کے بغیر پیدا نہیں ہوئی ۔ اور نبی پاک کی آمد پر شیطان کا آسمانوںپر داخلہ بند ہو گیا ۔ اور نبی پاکۖ کے امتی کو حضور کی شفاعت قبر میں بھی حاصل ہے اور قیامت کے روز بھی حاصل ہو گی ۔ اس موقع پر ممتاز علماء کرام و مشائخ عظائم موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )گجرات جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں جلالپورجٹاں میں عظیم الشان ریلی منعقد ہوئی ۔ جس کی قیادت خطیب اعظم پاکستان علامہ محمد شاہد چشتی ‘ علامہ محمد حنیف جلالپوری ‘ علامہ امتیاز احمد قادری ‘ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی ودیگر علماء اکرام نے کی ‘ ریلی کے شرکاء دردوو اسلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مختلف مقامات سے گزرے ‘ جہاں اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )ممتاز عالم دین علامہ محمد حنیف جلالپوری نے خطیب اعظم پاکستان علامہ محمد شاہد چشتی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا ‘ جس میں جلالپورجٹاں و دیگر مقامات سے آئے ہوئے علماء کرام کثیر میں شریک ہوئے ‘ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں سالانہ محفل میلاد ۖ منعقد ہوئی ‘ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سرور ی قادری نے کی ۔ خصوصی خطاب حضرت علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا ۔ اس موقع پر ضلع بھر سے علماء کرام و مشائخ عظائم کثیر تعداد شریک ہوئے ۔ ملک ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی فنانس سیکرٹری و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مہر امتیاز احمد کے بڑے بھائی مہر افتخار احمد جو شہر کی اکثریتی برادری کے سرکردہ ہونے کے ساتھ آرائیں موومنٹ کے سٹی صدر بھی تھے اچانک حرکت قلب بند ہونے سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے انکو ہزاروں افراد کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان چاہ ترہنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار ‘ سیاسی ‘ و سماجی رہنما ‘ وکلا برادری ‘ صحافی برادری ‘ کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کے ختم قل کے ایصال ثواب کیلئے کل گیارہ بجے صبح انکی رہائشگاہ نزد فروٹ منڈی میں اجتماعی دعا کرائی جائے گی مہر افتخار احمد نے بطور سٹی صدر آرائیں موومنٹ اپنی برادری کی فلاح و بہبود اور ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے ہمیشہ نمایاں رول ادا کرتے رہے انکی سماجی خدمات کو ہر مکتبہ فکر سراہتا ہے تحریک انصاف ‘ جماعت اسلامی ‘ آرائیں موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور عہدیداروں نے مہر افتخار کی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی ہے روزنامہ پاکستان کے بیور وآفس میں بھی ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت بیور وچیف مرزا نعیم الرحمان نے کی اجلاس میں ڈپٹی بیورو چیف اسماعیل خرم ‘ وحید مراد مرزا ‘ ظہیر مرزا ‘ وقاص احسان ‘ فاروق مرزا اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سرکار ی افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ،سستی کا مظاہر ہ کرنیوالے ٹھیکیداروں کو فوری طور پر فارغ کر دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس او سیٹلمنٹ الیاس گل، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ای ڈی اوز کاشف طاہر، ڈاکٹر حیدر، چوہدری محمد اصغر، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، افشا ں رباب، شعیب نسوانہ، وقار حسین خان، میثم عباس اور دیگرا فسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جی ٹی روڈ ، رحمان شہید روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف بلا تفریق ایکشن لیا جائے ، جی ٹی روڈ ، رحمان شہید روڈ کے اطراف گرین بیلٹس کو مزید بہتر اور خوبصورت بنایا جائے او ر جہاں ضرورت ہو مزید پودے لگائے جائیںنیز یقینی بنایا جائے کہ تمام سٹریٹ لائٹس درست اور چالو حالت میں ہیں۔ انہوںنے تمام ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق وال چاکنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں ، غیر ضروری بینرز کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے اور شہر میں تمام ٹریفک سگنل چالو رکھے جائیںتاکہ ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوںنے محکمہ شاہرات کے افسران کو ہدایت کی کہ شادیوال روڈ کو گذشتہ لیول پر ہی دوبارہ تعمیر کیا جائے اسکی سطح بلند نہ کی جائے نیز سٹر ک کے دونوں جانب سیوریج نالے تعمیر کئے جائیں، اسی طرح انڈر پاس کو اپ گریڈ کیا جائے۔ ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سکولوںکی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے حفاظتی اقدامات پر اخراجات کا تخمینہ فراہم کیا جائے تاکہ اسکے مطابق فنڈز فراہم کئے جا سکیں۔ انہوںنے جلالپور جٹاںمیں پلے گرائونڈ کی تعمیر کے حوالے سے فوری ٹینڈر جاری کرنے ، شہباز شریف پارک میں ہارٹیکلچر کے حوالے سے 47ملین روپے کے منصوبہ کے ٹینڈر شفاف بنانے اور ان پراجیکٹس پر جلد از جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر نے ڈی سی او کو مختلف محکموں کے ترقیاتی کاموں پر فزیکل اور فنانشنل پراگریس کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ طلبہ و اساتذہ کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تما م سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومتی ہدایات کے مطابق سکیورٹی اقدامات کے پابند ہیں عمل نہ کرنیوالے سکولوںکو 12جنوری کے بعد بھی کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ایسے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے جن میں طلبہ کی تعداد پانچ سو یا اس سے زائد ہے وہ حکومتی پالیسی کے مطابق اے پلس یا اے گریڈ میں شمار کئے گئے ہیں اوران اداروں کی انتظامیہ کے لئے لازم ہے کہ وہ سکولوںکی چار دیواری آٹھ فٹ تک رکھے یا اسکے اوپر خار دار تار لگائے، میٹل ڈیٹکٹر کا انتظام کیا جائے، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور سکیورٹی گارڈ کا انتظام کیا جائے اس کے ساتھ تمام کلاس رومز میں پولیس، ریسکیو15، ہسپتال سمیت ایمرجنسی اداروں کے نمبرز واضع طور پر تحریر کئے جائیں۔ انہوںنے واضع کیا کہ سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی سکیورٹی ہر چیز پر مقدم ہے اور سکیورٹی انتظامات کے بغیر سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔دریں اثنا ء ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر نے بتایا ہے کہ ضلع گجرا ت میں سرکاری تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں اور بیشتر سکولوںکو میٹل ڈیٹکٹر فراہم کر دیے گئے ہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب جاری ہے اور خار دار تار کی تنصیب بھی جلد مکمل ہو جائے گی۔