گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا’ جنرل سیکرٹری عامر چوہدری’ سینئر نائب صدر مہر مشتاق احمد اور نائب صدر چوہدری حسین وقار جوڑا نے گزشتہ روز سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز کے چچا جان کی وفات پر ان کی رہائشگاہ گلبرک کالونی جا کر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ فاتحہ خوانی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ نوید مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور شیخ عرفان پرویز و دیگر پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پنجاب نعت کونسل کا ایک تعزیتی اجلاس مرزا الیاس جرال کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پنجاب نعت کونسل کے صدر شیخ عرفان پرویز کے چچا جان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اجلاس میں مہر عثمان عرف بائو شاری ‘ عامر چوہدری’ میاں سہیل منیر’ گل خاں’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور تنویر بھٹی نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے سالانہ ختم نبوت کانفرنس عید گاہ کھاریاں میں خطاب کرتے ہوئے کہا ک پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنوایا تھا اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ صاحبزادہ سید محمود شاہ گجراتی نے پاکستان تحریک میں محدث علی پوری پیر سید جماعت علی شاہ کے کہنے پر حصہ لیا اور ایک 1946 میں سول نا فرمانی کی تحریک میں گرفتار ہوئے۔ اسی طرح تحریک ختم نبوت 1952 ء میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور مسلم لیگ کے عہدیدار ہوتے ہوئے وزیر خارجہ چوہدری ظفر اللہ کی علیحدگی کا مطالبہ کیا اور تحریک پیش کی اور گرفتار بھی ہوئے۔ اسی طرح 1974ء میں بھی تحریک ختم نبوت کے سلسلہ میں 14 جون 1974 کو گرفتار ہوئے اور تمام مطالبات منظور ہونے کے بعد ستمبر 1974ء میں جیل سے رہا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ضرب ِ عضب کے ایک سال مکمل ہونے اور فاٹا کے 90% علاقے وازگزار ہونے پر جنرل راحیل شریف اور فوج کو مبارکباد پیش کی ۔ مسلک صوفیا کے تمام لوگ اس جنگ میں مکمل طور پر فوج کے ساتھ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) دوسرا سالانہ سید طالب حسین شاہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ، معین الدین پور سیداں الیون اور سوک کلاں الیون کے درمیان ہوا۔ جس میں معین الدین الیون نے سوک کلاں کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد شکست دیدی۔ فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری اظہر حسین ‘ رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری رضا علی وڑائچ متہ ‘ ممتاز سماجی شخصیت جاوید بٹ’ سید عدیل عباس شاہ’ سیٹھ یاسر لطیف صراف’ سید عقیل عباس شاہ’ سید سجیل شاہ ‘ چوہدری فیصل ‘ قمر شاہ ‘ سید ارتضیٰ شاہ تھے۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور نقد انعامات دئیے۔ جبکہ رنر اپ ٹیم کو بھی اعزازی ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں شرکت کرنیو الوں میں ممتاز کاروباری شخصیت شوکت علی ہاشمی مون(قطر گارمنٹس)’ سینئر صحافی ضیاء سید’ ذوالفقار علی باجوہ’ عمران کمبوہ’ و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عدیل عباس شاہ نے ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے بڑے عہدہ داروں کا تعلق گجرات سے ہونے کے باجو د بھی پیپلز پارٹی مردہ گھوڑے میںنہ جان پڑ سکی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو اپنا قائد نظر نہ آنے کی وجہ سے بددلی کا شکار ہونے لگے جوں جوں بلدیاتی الیکشن قریب آرہے ہیں تون توں پیپلز پارٹی کا شرازہ بکھر رہا ہے اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں نہ تو کوئی پیپلز پارٹی کا بڑا عہدہ دار اور نہ کوئی چھوٹا عہد دار متحرک نظر آر ہا ہے ،بعض عہدہ دار تو سیاست سے رائے فرار اختیارکر چکے ہیں اور کچھ تو بیرون ملک چلے گئے ہیں رہے بچارے پارٹی کارکن تو وہ بھی اب کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں ۔پیپلز پارٹی ضلع گجرات کی صدر ثمینہ فخر پگانوالہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری داکٹر زاہد ظہیر ،اور سیکرٹری انفارمیشن کا تعلق بھی تحصیل گجرات اورایک ہی برادری سے ہے مگر ان تینوں عہدہ داروں کی نامزدگی کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا گراف اونچا تو نہیں ہو ا البتہ پارٹی دن بدن زوال کا شکار ہوئی ہے ضلع گجرات میں تمام بڑے عہدے ہونے کے باجود پیپلز پارٹی وہ مقام حاصل نہیں کر سکی جو اس کو کرنا چائیے تھا ماضی میں پیپلز پارٹی تمام بڑ ی بڑی برادیوں کا گل دستہ رہی ہے جبکہ اب صرف ایک ہی برادری کو پروان چڑھایا جارہا ہے جس سے پیپلز پارٹی ناکامی کا شکار نظر آرہی ہے ،ضلع گجرات کی تنظیم نے تحصیل سرائے عالمگیر اور تحصیل کھاریاں میں کسی نامور شخصیت کو پارٹی میں کوئی نمایاں مقام نہیں دیا جس کی وجہ سے لوگ پارٹی سے دور ہو چکے ہیں ،جبکہ کچھ دھڑے بندی کا بھی شکار ہیں اب پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو گجرات مین پیپلز پارٹی کو دوبارہ فعل اور مضبوط بنانے کے لیے اچھے سے اچھے کارکنوں کو آگے لانا ہو گا جس سے تمام پارٹی ورکر بھی خوش ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)تھانہ کنجاہ کی چوکی منگووال کے انچارج چوہدری محمد اشرف ملہی سب انسپکٹر کوچکریاں کی خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کی عدالت نے ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس ملازمین کو 20جون کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)تھانہ کنجاہ کے علاقہ موضع بیگہ چک میں سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے فائر نگ کرکے اپنے ہی گائوں کے رہائشی اور واپڈا کے ملازم محمد طیفل کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) دولت نگر کے قریب تیز رفتار شاہزور ڈالہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار صابووال کی رہائش خاتون موقع پر ہلاک ہو گئی پولیس دولت نگر نے شاہ زور ڈالہ قبضہ میں لے کر اس کے ڈرائیو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔