گجرات کی خبریں 20/6/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے کہا ہے کہ مستحقین زکوٰة کیلئے ضلعی زکوٰة کمیٹی دن رات کام کر رہی ہے۔ مستحقین کو ان کی امدادی رقم پہنچا دی گئی ہے۔ جبکہ عید گرانٹ بھی عید سے قبل ہی مستحقین کو دے دی جائے گی۔ وہ گزشتہ روز جلالپور جٹاں دفتر میں ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی میں اپنی جیب سے اسلامیہ ہائی سکول حصہ مڈل کے گرائونڈ میں روزانہ کی بنیاد پر رمضان دستر خوان کا اہتمام کر رہا ہوں جس میں ہر روز ہزاروں روزہ داران افطاری کریں گے۔ اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ہر روزہ دار کو بٹھا کر افطاری و کھانا کھلایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ دوسرے مسلمان بھائی کا خیال رکھے اور انہیں روزوں کے دوران اپنی نیک کمائی سے کچھ دے تاکہ وہ بھی رمضان کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر رانا ثاقب مشرف نے کہا کہ چوہدری تنویر گوندل ان کے خاندان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ وہ صحیح معنوں میں انسانی خدمت کا کام کر رہے ہیں۔
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) موضع بھڈانہ کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری صابر حسین اور چوہدری سجاد احمد نے فتح پور کے ممتاز راہنما سید نصر جابر شاہ اور چوہدری رفاقت علی پرنس کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے سید نصر جابر پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔ شرکاء میںچوہدری جاوید’ چوہدری محمد عارف’ چوہدری صفدر’ چوہدری امجد’ چوہدری محسن نذیر’ چوہدری امانت علی ممبر’ چوہدری امین عباس’ چوہدری غلام غوث’ اسلم باجوہ’ امجد باجوہ’ انصر محمود بٹ’ چوہدری اظہر محمود وانہ’ چوہدری یاسر شوکت’ چوہدری مہدی خاں’ چوہدری خان افضل خان پٹھان’ رانا ثاقب مشرف ‘ چوہدری منشاء بٹ و دیگر موجود تھے۔
……………………
گجرات(جی پی آئی) ضلعی صدر متحدہ علماء مشائخ بورڈ پیر جواد الرحمن نظامی سیفی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کیلئے ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی ‘ ممتاز صحافی شہباز اے چوہدری اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ان کی رہائشگاہ پر گئے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی) مریم ویلفیئر سوسائٹی معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں اور معذور افراد کی مدد ہمارا اولین فرض ہے ان خیالات کا اظہار صدر مریم ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ تنویر احمد نے کیا۔ وہ ماہانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہ اکہ عوام االناس کی دعائوں سے ہم نے اس سوسائٹی کا آغاز کیا ہے تاکہ ہمارے قرب و جوار میں موجود معذور افراد کو بحال کیا جا سکے۔ اور انہیں اپنی فیملی کاحصہ بنایا جا سکے۔ ان کی مدد کی جا سکے ان کا علاج کروایا جا سکے اور انہیں معاشرے کا اہم فرد بنایا جا سکے۔ اس موقع پر فاروق انور نعیمی’ محمد ضیاء القمر’ ندیم احمد’ فیصل بٹ’ ندیم قادری’ رضوان المجاہد’ محمد ندیم’ شبیر حسین’ ناہید اقبال ‘ مصطفی رفیق ‘ محمد سعید و’راشد محمود ‘ غلام فرید’ تنویر بھٹی’ خاور محمود’ ملک دلشاد و دیگر موجود تھے۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے اہل علاقہ کی خدمت کیلئے نماز تراویح کا اہتمام کیا ہے۔ اور ٹھیک 9 بجے جماعت کھڑی ہو جاتی ہے۔ شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا ہے کہ نماز تراویح کیلئے مستند قاری و حفاظ کرام موجود ہیں جبکہ ہمارے سکول کے فارغ التحصیل حفاظ کرام طلباء بھی قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اہل علاقہ نماز تراویح کیلئے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس پہنچیں۔
………………………
گجرات(جی پی آئی) ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی’ رانا ثاقب مشرف اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری تعزیت کیلئے ممتاز عالم دین مبارک علی موسوی کی رہائشگاہ پر گئے’ اور ان کے بھائی آغا مبارک علی موسوی کی وفات پر ان سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحوم کی دینی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی) ہائے ہائے واپڈا ہائے۔ رمضان المبارک آتے ہی واپڈا نے تمام کسریں نکال دیں۔ وزیر اعظم پاکستان’ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کھوہ کھاتے میں ۔ لوڈ شیڈنگ میں بے انتہاء اضافہ کر دیا گیا جبکہ نماز تراویح ‘ سحری و افطار کے موقع پر بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔ نماز تراویح میں نمازیوں کو بے پناہ مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ عوامی حلقوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ خدارا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تو عوام پر رحم کھائیں ۔
………………………
گجرات(جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ کے تمام دعوے ہوا میں اُڑ گئے۔ رمضان المبارک کے آتے ہی اشیائے خوردو نوش میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ بازارا میں دہی 80 روپے’ دودھ 70 روپے فروخت ہو رہا ہے ضلعی انتظامیہ کا کوئی افسر کہیں بھی نظر نہیں آ رہا ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نور پور پڈھے’ ریلوے روڈ’ فیض آباد’ خالد آباد’ ڈھکی’ اور ارد گرد کے علاقوں میں چیکنگ کا سلسلہ شروع کیاجائے اور گرانفروشی کرنیوالوں کیخلاف اقدامات کریں۔