گجرات (جی پی آئی) جمعیت علمائے پاکستان JUPاور انجمن نوجوانان اسلام ANIضلع گجرات کے زیر اہتمام 20واں سالانہ جلوس عید میلاد النبی انتہائی شان و شوکت کے ساتھ مرکزی جامع مسجد عید گاہ سے صبح 10بجے نکالا گیا ‘ شدید دھند اور سردی کے باوجود کارکنوں کا جذبہ قابل دید تھا ‘ انتہائی شاندار اور تاریخی جلوس کی قیادت حکیم نورانی ‘ چوہدری فیاض حسین ‘ ملک عامر نواز ‘ قاری فیاض چشتی ‘ پیر نسیم اللہ نقشبندی ‘ راجہ سلامت علی ‘ چوہدری احسان اللہ ‘ ملک عنصر ‘ مولانا بلال قادری ‘ حکیم قمر نواز چشتی ‘ چوہدری قیصر محمود ‘ قاری ندیم احمد کے علاوہ ہزاروں عاشقان رسول نے کی۔