گجرات کی خبریں 11/5/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ماں کی گود بچے کی اولین درسگاہ ہے مائیں اپنے بچوں میں منشیات کے خلاف نفرت کا کلچر پیدا کریں اس بات کا اظہارممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نے دی ایجوکیٹرز بارہ در کیمپس نے مدر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میںخواتین سے کیا انھوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم رکن ہیں اور ان کے بغیر معاشرہ ناممکن ہے اور اس حوالے سے معاشرے میں ان کا رول بھی نہایت اہم ہے ما ئیں اپنے بچوں کی تربیت کے ساتھ اس بات کو بھی ذہین نشین کر لیں کہ منشیات معاشرے میں ایک ناسور کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور یہ ناسور آنے والی نسلوں کو با شعور بنا کر ختم کیا جا سکتاہے کیونکہ منشیات کے استعمال سے پہلے انسان اپنے ذہین سے فیصلہ کرتا ہے سنائلہ سرور نے کہا کہ منشیات نے کئی مائوں کی گودیں اجاڑ دی ہیں لہذا ہر ماں اپنے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ منشیات کے حوالے سے باشعور بنائے تاکہ کوئی بچہ بھی منشیات کی دلدل میں پھنس نہ پائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ٹریفک خادثہ میں شدید زحمی ہو گئے،ممتا زشحصیات نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت کی ،عیادت کرنے والوں میں صدر موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن شفیق الرحمان بٹ،لالہ یوسف،صدر پناجب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز،ڈاکڑرزاق احمد غفاری،شیخ ریحان عرفان،صہیب سرور و دیگر شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) کسان بورڈ پنجاب کی اپیل پر ضلع گجرات کے کسانوں نے گندم کی خریداری میں حکومت کی طرف سے کسانوں کو پریشان کرنے او رحیلے بہانوں سے گندم نہ خریدنے کیخلاف منگووال میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرہ کی قیادت چیئرمین کسان بورڈ چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ، ضلعی صدر چوہدری خورشید منہاس، جنرل سیکرٹری ریاض احمد گوندل و دیگر نے کی، مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سرمایہ دار حکومت نا منظور ، صنعت کار حکومت نا منظور ، زرعی انکم ٹیکس نا منظور، کسان بورڈ زندہ باد کے نعرے درج تھے، مرکزی چیئرمین کسان بورڈ پاکستان چوہدری نثار ایڈووکیٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کاروں کی نمائندہ حکومت نے زراعت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، نا ساز گار موسمی حالات نے فصل گندم کو تباہ کر دیا ہے اور بچی ہوئی گندم کی اوسطاً پیداوار نصف رہ گئی ہے ، حکومت نمی کے تناسب اور باریک دانے کا عذر بنا کر گندم خریدنے سے انکار کر رہی ہے ، چوہدری نثار ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر گندم کی فصل کا دانہ دانہ کسان سے نہ خریدا گیا تو دھان کی فصل کے لیے اعلان کردہ سبسڈی ادانہ کی گئی تو کسان پورے پنجاب میں احتجاج کریں گے اور پنجاب کی شاہرات پر کسانوں کے دھرنے ہو ں گے اور ان کے نعرے گونجیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد آف کوٹلہ نے گجرات پریس کلب کا دورہ کیا اور گجرات پریس کلب کے عہدیداران ، سینئر و جونیئر صحافیوں سے ملاقاتیں کی اس موقع پر چوہدری شبیر کوٹلہ نے گجرات پریس کلب کیلئے 1لاکھ روپے کے فنڈز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کلب کی تعمیر و ترقی ڈویلپمنٹ سمیت دیگر پروگرامز کیلئے جو بھی ڈیوٹی ہماری لگائی جائیگی ہر ممکن تعاون کیاجائیگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے سابق صدر محمد یونس ساقی نے کہا کہ گجرات کی سیاست میں چوہدری عبدالمالک آف کوٹلہ خاندان کا کلیدی کردار رہا ہے صدر فضل الٰہی کی کامیابی بھی چوہدری عبدالمالک کی مرہون منت ہے اس خاندان کا عوامی خدمت کا دورہ نصف صدی سے زائد ہے اس خاندان کا اخبار نویسوں سے گہرا تعلق ہمیشہ رہا ہے جب بھی کڑا وقت چوہدری عبدالمالک خاندان پر آیا تو قلمکار اُس وقت انکی پشت پر تھے جبر کیخلاف آوازکو اخبار نوسیوں نے توانا بنایا دشمنی کو صلح میں بدلنے میں بھی اخبار نویسوں کا بڑا اہم رول رہا ہے مسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں لانے میں بھی صحافی کمیونٹی کا بڑا اہم رول رہا ہے یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں چوہدری شبیر آف کوٹلہ کی خدمات قابل تحسین ہیں یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی تقدیر چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے بدلی ہم انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستار مرزا نے کہا کہ گجرات پریس کلب سینئر کا لگایا ہوا وہ پودا ہے جو 30سالوں میں تنا آور درخت بن چکا ہے جسکی ٹھنڈی چھائوں میں تمام ممبران خوشحال او ر بہتر انداز میں اپنے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں سیاستدانوں ، سرکاری آفیسران ، وزراء کا گجرات پر یس کلب آنا اور گرانٹ کا اعلان کرنا ان پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب میں الیکٹرانک ، پرنٹ میڈیا کی مکمل نمائندگی ہے ہم چوہدری شبیر رضا آف کوٹلہ ، چوہدری فراز ، چوہدری سجاد لاہینکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ گجرات پریس کلب تشریف لائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ گجرات وایم پی اے چوہدری شبیر آف کوٹلہ نے کہا کہ صحافی بھائی اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں اور جس آدمی کا رول جتنا ہو اُسکے بارے اتنا ہی لکھیں کسی کیساتھ نا انصافی نہ کریں غلط کام کرنے والوں کی نشاندہی کریں عوام کے مسائل صحافیوں سے بہتر کوئی اجاگر نہیں کر سکتا مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حل کروانے میں انکا کلیدی کردار رہا ہے سیاستدان انہی سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں جن سے وہ بہتری کے فیصلے کر پاتے ہیں صحافیوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے انکا ایک ایک لفظ لوگوں کی نظروں سے گزرتا ہے حق او ر سچ لکھنے والے کی ہی ہر جگہ قدر عزت ہو تی ہے انہوں نے کہ اکہ گجرات پریس کلب سے ہمارا تعلق بھائیوں جیسا ہے صحافیوں سے پاکستان اور دیار غیر میں دوستی رہی یہی ہماری غلطیوں کوتاہیوں کی نشاندہی اور رہنمائی بھی کرتے ہیں انکے مسائل کے حل کیلئے ہمارا خاندان ہمہ وقت خاصر ہے وہ جہاں بھی کرپشن دیکھیں ہمارے نوٹس میں لائیں