گجرات (جی پی آئی) سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن حد تک کوشش کرنی چاہئے کیونکہ آج کے بچے کل کے حکمران ہیں اگر ان بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت نہ کی جائے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وہ گزشتہ روز دارِ ارقم سکول مصطفی کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر دار ارقم سکولز مصطفی کیمپس سید عتیق الرحمن نے کی۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں چوہدری اختر جاوید ‘ ملک ایاز’ جاوید احمد HBL’ میاں زاہد نذیر و دیگر تھے۔ اس موقع پرمیاں عمران مسعود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور سکول انتظامیہ کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔ میاں عمران مسعود نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر تربیت دینے کی ضرورت ہے اور ٹیچرز بچے کیلئے نمونہ ہوتے ہیں۔ اساتذہ کو چاہئے کہ وہ بچوں کو بہتر انداز میں گائیڈ کریں ان میں ڈسلپن اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا کریں۔ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ بچہ تو ماں کی گود سے لیکر قبر کی دیواروں تک تعلیم حاصل کرتا ہے۔ ہر کام میں سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔ دار ارقم سکولز بلا شبہ ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جس میں دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ سید عتیق الرحمن اور ان کے ساتھیوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وہ دن رات بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ ڈائریکٹر سید عتیق الرحمن نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم بچوں کی بہتر راہنمائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف خاکے پیش کئے۔ اساتذہ کو انعامات دئیے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب کی طرف سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف ہونیوالے زیادتیوں کے خلاف پنجاب بھر کی طرح ضلع گجرات کے تعلیمی ادارے بھی بند رہے اور تعلیمی اداروں کے مالکان نے حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا۔ اور مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو انکی خدمات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں نہ کہ ہر بار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو لوٹ مار نشانہ بنایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں آج آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال کی جائے گی اور تعلیمی ادارے بند رہے گا۔ جبکہ آج ہونیوالے امتحانی پرچہ جات اگلے روز منعقد ہو ں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے اور والدین داخلوں کیلئے رابطے کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا ہے کہ ہم نے میرٹ کی پالیسی کو اپنایا ہوا ہے اور میرٹ پر ہی داخلے یقینی بنائے جائیں گے۔ حق داروں کو انکا حق دیا جائے گا۔ بچوں کی تعلیمی تربیت کے سلسلہ میں کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ٹیچرز ٹریننگ کو بھی لازمی بنایا گیا ہے اور ٹیچرز کی ٹریننگ کے سلسلہ میں سیشن جاری ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) گجرات میں سنگت ڈویلپمنٹ فا و نڈیشن اورفافن کے اشتراک سے کمیونٹی انٹر فیس میٹنگ منعقد کروائی گئی جسِ میں میڈم نزہت ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)، ر خسانہ الہی ضلعی کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ(ق)، ربیعہ شاہین ضلعی صدر (پی ٹی آئی) نے شرکت کی۔ رخسانہ الہی ( ضلعی کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ(ق) اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا انتخابی عمل میں انتخابی اصطلاحات انتہائی نا گزیر ہیں ۔ ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے کافی متحرک ہے اس بات سے اتفاق کیا کہ شناختی کارڈ بننے کے ساتھ ہی ووٹ رجسٹریشن بھی ہو جانی چاہیے۔ میڈم ربیعہ ضلعی صدر (پی ٹی آئی)نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ کہنے کو تو الیکشن کمشن آزاد ہے مگر وہ اتنا آزاد بھی نہیں ہے ابھی بھی الیکشن کمشن پر سیاسی اثرات ہیں۔ جسِ کی وجہ سے بہت سے انتخابی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ سلیم قاسم (ایڈووکیٹ ) نے حلقہ بندی پر بات کرتے ہوئے کہا حلقہ بندی اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہو سکتی جب تک مردم شماری نہیں ہو جاتی ۔ اور مردم شما ری کے بعد ووٹر لسٹیں دوبارہ بنیں گی ۔ پھر مسئلہ حل ہوگا۔ اس کے علاوہ شہناز رفیق ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر نے کہا پاکستان میں شہریوں کے تحرک برائے جمہوری حکمرانی کا پروگرام (CADGP کا مقصد ر محروم طبقات غریب ، مذہبی اقلییتں ، خواتین اور نوجوانوں کی نمائندگی کرنا ہے ۔ جواب دہی اور شفافیت کو فروغ دینے کا ساتھ ساتھ توجہ حقوق کے حامل اور ذمہ دار ان عہدیداروں کے درمیان نئے تعلقات بنانے اور موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے تاکہ شہریوں کی آواز کو انتظامی ، ریگولیٹری اور قانون سازی میں اصطلاحات کے لئے ذریعہ بنا کر انتخابی ، قانون سازی اور مقامی گورننس میں بہتری لائی جاسکے۔ اس میں فوکس کیا گیا کہ ان محروم طبقات جن میں اقلیتیں بھی شامل ہیں کی ووٹ رجسٹرشن پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کا کردار بڑا اہم ہونا چاہے ۔ تا کہ وہ بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر کے گورننس کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔ افتخار بھٹہ ممبر ڈسٹرکٹ گورننس سپورٹ گروپ نے کہا سیاسی جماعتوں کو چاہیے کی اپنے آپ کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کریں اور لوگوں میں خاص طور پر خواتین میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں شعور اُجاگر کریں ۔ اور الیکشن سے پہلے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹرز کی ٹریننگ کروائیں ۔ تا کہ خواتین انتخابی عمل میں حصہ لے کر گورننس کو فروغ دیں ۔ اس انٹر فیس میٹنگ میں خرم صد یق ا یڈووکیٹ ، ڈاکڑ شکیل، رزاق غفاری عنصر پروین ، نسیم رفیق، سعید ملک، فرح دیبا، خرم شہزاد، عنبرین کنول ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سنگت ڈویلمپنٹ نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت ظفر اقبال (شاہدولہ پرنٹنگ پریس ) کے والد محترم مہر برکت علی جو گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح 10 بجے انکی رہائشگاہ اسلام گڑھ جلالپور جٹاں میں منعقد ہو گی۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا مذہب ہے اور اس میں خواتین کو جو عزت بخشی گئی ہے وہ کسی اور مذہب میں نہیں ہے، ہماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین جو آج حقوق کا تقاضا کر رہی ہیں ان کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی اخلاقی تربیت اور اصلاح کی ذمہ داری کا بھی احساس کریں، اپر کلاس کے بچوں میں سکول کے بعد ڈرگز کے استعمال میں مبتلا ہونے اور انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کی خبریں نہایت افسوسناک ہیں، خواتین پر بچوں کی تربیت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اگر مائیں اپنے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت دیں گی تو پاکستان کا مستقبل بہتر اور روشن ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین نے پنجاب میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے نام پر مردوں کو سزا کے طور پر کڑا پہنانے کو غیرسنجیدہ عمل اور سستی شہرت کا حصول قرار دیا اور کہا کہ عورتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی جامع، سنجیدہ اور مثبت کام ہونا چاہئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی آرگنائز خدیجہ عمر فاروقی کی زیر صدارت خواتین کے عالمی دن کے موقع پرسیمینار اورمسلم لیگ شعبہ خواتین کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا تنظیمی اجلاس میں صوبہ بھر سے مسلم لیگ شعبہ خواتین نے بھر پور طریقہ سے نمائندگی کی ۔ خدیجہ عمر فاروقی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی قائد چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر مسلم لیگ کی صوبہ بھر میں تنظیم نو کا عمل جاری ہے تنظیم سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تمام خواتین اپنے حلقوں میں جلد از جلد تنظیم نو مکمل کرکے اپنا رول ادا کریں انہوںنے کہا کہ چوہدری برادران نے خواتین کو عزت و احترام دے کر اپنے دور حکومت میں خواتین کو قومی ،صوبائی اسمبلی، سینٹ سمیت ہر جگہ پر مناسب نمائندگی دی اگر یہ تسلسل جاری رہتا تو حالات آج مختلف ہوتے۔انہوںنے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کہا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق متعین کردیئے ہیں نبی اکرم ۖ نے خواتین کو بطور ماں،بیوی،بہن عزت و احترام دیا ۔خواتین کے حقوق سے متعلق قوانین نازک ہیں اس پر سوچ و بچار اور مشاورت ضروری ہے خواتین سے متعلق قوانین پر عملدرآمد یقینی ہوجائے تو مزید قانون سازی کی ضرورت نہیں رہے گی۔سیمنار میں کہا گیا کہ صوبہ بھر میں خواتین کی الگ عدالتیں قائم کی جائیں جہاں جج سے لیکر میڈیکل سٹاف تک خاتون ہو ،تاکہ خواتین کو فوری انصاف کے حصول کی راہ میں رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے یہ مطالبہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کے سیمینار میںایک قرارداد میں کیا گیا۔مسلم لیگ ہائوس میں سیمینار میں آرگنائز ر خدیجہ عمرفاروقی ایم پی اے،باسمہ چوہدری ، ماجدہ زیدی،سابق اراکین اسمبلی ثمینہ خاور حیات،پروین سکندر گل، کنول نسیم، لبنیٰ طارق ، رضیہ سلطانہ، نگہت رانا، عذرا نسیم، شمیم اختر،بیگم زبیدہ احسان چوہدری، رخسانہ مہر،سمعیہ طارق ، تبسم ناز نے خطا ب کیا۔ثمینہ خاور حیات نے مطالبہ کیاکہ خواتین کا سرکاری محکموں میں کوٹہ5فیصد سے بڑھا کر20فیصد کیا جائے تاکہ وہ معاشی طور پر خوشحال ہوسکیں۔آمنہ الفت نے کہا کہ 200سال قبل خواتین نے اپنے حق کیلئے آواز اٹھائی ہم اس دور کی تقلید کرتے ہوئے خواتین کاعالمی دن منارہے ہیں،بیگم زبیدہ احسان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں خواتین کو ان کے حقوق دہلیز پر دیئے گئے ۔کنول نسیم نے کہا کہ حقوق نسواں کے قانون میں کچھ شقیں ایسی ہیں جس پر پاکستانی خواتین کوتحفظات ہیں بل کو قانون کی شکل دینے سے پہلے تمام پارٹیوں سے مشاورت بہترہوتا ۔آج علماء کرام اور دینی و سیاسی جماعتیں اس پر احتجاج کررہے ہیں ان کی بات کو ضرور سنا جائے۔پروین سکندر گل نے کہا کہ گھریلو تشدد صرف مرد ہی نہیں بلکہ عورت ، عورت پر ظلم کرکے گھریلو سکون کو برباد کرتی ہیں انہوںنے کہا جنرل الیکشن میں سیاسی جماعتیں خواتین کو 5فیصد کوٹہ دیں۔لبنیٰ طارق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا اب وہ تعمیر پاکستان میں اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہیں ۔عذرانسیم نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے جوحقوق اور اختیارات دیئے تھے وہ موجودہ حکومت نے چھین لیے ہیں۔ فاخرہ خاں نے کہا کہ حقوق نسواں بل آنے کے بعد عورتوں اور مردوں کی تقسیم ہورہی ہے۔نگہت رانا نے کہا کہ حقوق نسواں قانون کے بعد عورتوں کی مشکلات میںاضافہ ہورہا ہے میاں بیوی میں پیار کا رشتہ ہے اگر بیوی شور کو کڑا پہنائے گی تو مرد کے دل میں محبت نہیں نفرت پیدا ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) شہرمیں بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پہلے روز خود انتظامیہ ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کی قیادت کی، شہریوں میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کئے جبکہ اس دوران ٹیم نے شہر کے مختلف چوراہوں سے بھیک مانگنے والے، بے آسرا 44بڑے،16چھوٹے بچوں اور 32خواتین سمیت 89بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا گیا، بچوں کو چائلڈ پروٹیکیشن بیورو گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ خواتین بھکاریوں کو سول لائنز پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ، معروف سماجی شخصیت الحاج امجد فاروق بھی انکے ہمراہ تھے۔ عوامی شکایات پر بھکاریوںکے خلاف کریک ڈائون کے پہلے روز ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی قیادت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ ڈویژن کے انچارج احمد چیمہ، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد محمود کلیر ، سب انسپکٹر شفیق کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے کچہری چوک، پرانی چونگی نزد عزیز بھٹی شہید ہسپتال، چوک پاکستان، شاہدولہ دربار، چوک نواب صاحب، رامتلائی چوک، جنرل بس اسٹینڈ ، ویگن اسٹینڈ ، فروٹ منڈی، جی ٹی ایس چوک، فوارہ چوک، پرنس چوک ، جیل چوک میں اچانک چھاپے مارے ۔ کاروائی کے دوران بھیک مانگنے والے، اشیائے خورد و نوش فروخت کرنیوالے، بے آسراپھرنے والے44بڑے بچوں ، 16کمسن بچوں کو تحویل میں جبکہ بھیک مانگنے والی 32خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ تحویل میں لئے گئے تمام بچوں کو تعلیم و تربیت کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بھکاری خواتین کو تھانہ سول لائنز کے حوالے کر دیا گیا ہے، ان خواتین کے پاس موجود شیر خوار اور کمسن بچے مائوں کے ساتھ ہی رہیں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بھرپور اور کامیاب کاروائی پر ٹیم کے افسران اور ممبران کی کارکردگی کو سراہا اور واضع کیا کہ اس نوعیت کا آپریشن مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور اس کا دائرہ کار پورے ضلع میں پھیلا دیا جائے گا۔ ڈی سی او نے ٹیم کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے دوبارہ گجرات کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کرے جبکہ دن کے ساتھ شام کے اوقات میں بھی کریک ڈائون کیا جائے تاکہ اس لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ حراست میںلی جانیوالی خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچے ملک کا مستقبل ہیںچائلڈ پروٹیکشن بیورو انکی تعلیم و تربیت کے لئے ضروری اقدامات کرے اس سلسلے میں وسائل درکارہوئے تو ضلعی حکومت مخیر حضرات کی مدد سے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ڈ ی او چائلڈ پروٹیکشن بیورو احمد چیمہ نے بتایا کہ تحویل میں لئے جانیوالے بچوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ، ان بچوں کی واپسی کے لئے والدین کو قانونی راستہ اختیار کرنا ہوگا ۔ انہون نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیور و گوجرانوالہ تمام سہولیات سے آراستہ ہے اور کوشش کی جائے گی کہ ان بچوںکی تعلیم و تربیت کا سفر فوری شروع کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) عالمی شہرت یافتہ نعت خواںمحمدطاہربلال چشتی عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے کے بعدسعود ی عرب سے واپس ا پنے گائوںپہنچ گئے ہیں۔جس پرجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن،پاکستان علماء کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولاناشبیرا حمدعثمانی،اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانامحمداحمدلدھیانوی،وفاق لمدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولا ناحنیف جا لندھری،سیف اللہ خالدچشتی،ملک محمدامان اللہ اورا،اورملک محمدعمرریاض سمیت معتددسیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات نے انہیں عمرہ کی ادا ئیگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام جلالپور جٹاں کے نواحی علاقہ موضع کسوکی میں فارمز ڈے کے انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر سجاد بخاری ، اطہر عطاری ، محمد علی و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی او زراعت توسیع نے محکمہ زراعت کی زیر نگرانی صداقت حسین نمبردار کے چنے کے ماڈل پلاٹ کا معائنہ کیا اور کاشتکاروں سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی او زراعت توسیع رفیق تارڑ نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ، کاشتکاروں کو سبسڈی پر جدید زرعی آلات فراہم کیے جا رہے ہیں ، اسی طرح سبسڈی پر بیج کی فراہمی اور نئے بیج متعارف کروائے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ کاشتکار ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید طریقہ کاشت اپنائیں اور محکمہ زراعت کی سفارشات کو مد نظر رکھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) شہریوں میں ڈینگی کے حوالہ سے شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی واک آج صبح نو بجے ٹی ایم اے آفس گجرات سے شروع ہو گی واک کے شرکاء ضلع کونسل ہال تک مارچ کریں گے ۔ آگاہی واک میں سرکاری افسران ، عوامی نمائندے اور سول سوسائٹی کے ارکان و میڈیا کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) متحدہ سینی تیشن ورکر یونین ٹی ایم اے گجرات کا ایک اہم ترین اجلاس گزشتہ روز ٹی ایم اے آفس مین زیر صدارت اللہ رکھا اور احسان مسیح سند ھو منعقد ہو ا جس میں سینی ٹیشن ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس متحدہ سینی ٹیشن ورکر یونین کی باڈی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا اجلاس میں متفقہ طور پر اس نئی یونین کے قیام کے لیے باقاعدہ طور پر منظور دی گئی اجلاس میں سلامت رانا،یونس کھوکھر،ارشد لعل،منیر بھٹی،خالد گل ،انور چمن سہوترا،عمران بھٹی،بابا رشید،پریز رانجھا،یوسف مسیح،مشتاق بٹ،نعیم پرویز ،رشید مسیح،سمیت دیگر نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری خالد گل نے ایک بیان مین کہا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات کے جتنے بھی ڈیلی ویجز ملازمین ہین ان کو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے لیٹر کے مطابق مستقل کر نے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بھروئے کار لارہے ہیں اور ان کو مستقل کر نے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بھی مذکرات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین گجرات ٹی ایم اے گجرات کے ورکرون کے مسائل حل کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اس سلسلہ مین ٹی ایم اے گجرات کے آفسران بھی مکمل تعاون کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ورکروں سے جو وعدے کیے تھے ان کو ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے خالد گل نے مزید کہا کہ ہم حکومت پنجاب کے بھی مشکور ہیں کہ جس نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ملکہ فیڈر کے مکینوں کو ذلیل کر کے رکھ دیا ،کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا تفصیل کے مطابق ملکہ فیڈر سے ملحقہ کئی دیہاتوں میں علی الصبع 09:15سے لیکر شام 18:45تک بجلی کی سپلائی معطل رہی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی پیشگی اطلاح بھی نہیں دی جاتی ۔جس پر ملکہ فیڈر کے پسماندہ لوگ واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرتی ہے جبکہ واپڈا حکام غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرتے چلے جا رہے ہیں ۔ادھر امتخانات کے دن بھی ہیں اور واپڈا والے اپنے کرتوتوں سے باز نہیں آرہے ۔ملکہ فیڈر کے مکینوں نے وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ وہ ہی ہمارے علاقے پر رحم کریں ۔اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) یو سی ملکہ کے چیئرمین ملک محمد اقبال اعوان کی طر ف سے آر ایچ سی ملکہ میں ادویات کی سپلائی جاری ۔تفصیل کے مطابق چیئرمین یونین کونسل ملکہ ملک محمد اقبال اعوان نے ڈاکٹر محمد آصف سے ملاقات کی جس میں انھوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت ہے ۔جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک محمد اقبال اعوان 60ہزار روپے کی ادویات خرید کر دینے کا فیصلہ کیا ۔چیئرمین یو سی ملکہ نے جن ادویات کی ضرورت ہوتی ہے ان کی لسٹ لی اور ادویات پرچیز کر کے آر سی ایچ سی ملکہ کے انچارج ڈاکٹر کے حوالے کیں ۔دوران تقریب میڈیا کے نمائندوں نے ڈاکٹر محمد آصف سے پوچھا کہ آپ سٹور سے جو ادویات لکھتے ہیں وہ لوکل مارکیٹ کی ہوتی اور زیا دہ مہنگی ہوتی ۔جبکہ ملٹی نیشنل کمپنی کی ادویات کے دام کم ہوتے ہیں ،اس کے جواب میں ڈاکٹ محمد آصف آگ بگولا ہو گئے ۔اور جواب دیا کہ آپ کو پتہ نہیں ہے ۔کچھ لوگ ہمارے خلاف غلط پروپیگنڈہ کرتے ہیں ۔اور فوری طور پر اپنے کمرے میں ادویات لئے بغیر ہی چلے گئے ۔RHCملکہ کا بجٹ جو کہ اس علاقے کے لئے مخصوصہ ہوتا ہے ۔وہ بھی نہیں مل پا رہا ۔اور ڈاکٹرز کی بھی کمی ہے ۔آر ایچ سی ملکہ صرف نام کا سرکاری ہسپتال ہو کر رہ گیا ہے ۔جبکہ آر ایچ سی ملکہ میں ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی سی او گجرات بھی وزٹ نہیں کرتے ۔جو غریب عوام کو کم از کم حوصلہ تو دے سکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) نوجوان کاروباری و مذہبی شخصیت محمد راشد افتخار عرفانی و برادران کے والدین مرحومین کا ختم چہلم کھاریاں میں ادا کیا گیا اس سلسلہ میں محفل میلاد النبیۖ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب پیر سید محمد عرفان شاہ ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان نے کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء کرام، رشتہ دار، دوست احباب اور مریدین نے شرکت کی۔ نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں پروفیسر علامہ اشفاق احمد جلالی، مولانا اخترجلالی، مولانا اصغر توحیدی، ملک محمد اقبال لمے شریف، سید شہزادہ حسین شاہ لمے شریف، ملک عامر اقبال لمے شریف، چوہدری وقاص مجید کونسلر، چوہدری محمد بشیر، مولانا لیاقت علی جلالی، قاری لہراسب علی سیالوی، ندیم اعظم اور دیگر موجود تھے اس موقع پر تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محمد وارث جلالی نے حاصل کیا جبکہ نعت شریف، محمد طلحہ، افتخار عرفانی نے پیش کی مہمانوں کا استقبال محبوب الرحمن شفیق احمد، ذوالفقار احمد، حبیب احمد، افضال احمد، محمد راشد افتخار عرفانی،محمد عامر افتخار، محمد یاسر افتخار، محمد ہارون افتخار، محمد طلحہ افتخار عرفانی نے کیا۔ اختتام پر لنگر بھی وسیع پیمانے پر تقسیم کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)ACکھاریاں میاں اقبال مظہر نے پٹواری محمد مالک حلقہ سیدا گول کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ نائب تحصیلدار محمد سجاد نے انکوائری کے دوران الزامات ثابت ہونے کی رپورٹ کی تھی جس پر ایکشن لیا گیا پٹواری محمد مالک پر الزامات بے ضابطگیاں، خلاف قانون ریکارڈ اور ریونیو ریکارڈ کے سرکاری پرت غائب کرنے کے تھے جو کہ ثابت ہوئے۔ اے سی کھاریاں نے کہا ہے کہ کسی کو سرکاری اہلکار کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں ہے مرتکب کو سزا ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)سحر ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کھاریاں کی انتظامیہ کا ممتاز اوورسیز پاکستانی، چوہدری مسعود جھنڈیوالی (اٹلی) کی والدہ اور چیئرمین یوسی ٹھیکریاں، چوہدری یاسر جھنڈیوالی کی ممانی کی وفات پر فاتحہ خوانی مرحومہ کی مغفرت درجات کی سربلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ فاتحہ خوانی کرنے والوں میں سرپرست سوسائٹی چوہدری محمد اختر نمبردار حقیقہ، صدر میڈم دانش زہرہ، سینئر نائب صدر سید تنویر نقوی (صحافی)، جنرل سیکرٹری علی ظفر ملک، فنانس سیکرٹری مس فرح عنصر، نائب صدر مس سلمہ بٹ، جوائنٹ سیکرٹری جبار ساگر(صحافی)، ممبران چوہدری رضوان اختر حقیقہ، چوہدری قربان گجر، غضنفر علی ملک اور دیگر شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)وارڈ نمبر3میونسپل کمیٹی کھاریاںمیں مسلم لیگ(ن) امیدوارسامنے آگیا ہے مگر پی ٹی آئی کی طرف سے تاحال کسی بھی امیدوار کا نام فائنل نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ خود بھی امیدوار ہو سکتے ہیں کیونکہ وارڈ نمبر3پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور چھپر خاندان کا گھر بھی ہے یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی اور بالخصوص چھپر خاندان کسی صورت بھی اس سیٹ کو ضائع نہیں کریں گے اگر کوئی مضبوط اور موزوں امیدوارنہ ملا تو چوہدری ناصر احمد چھپر خود بھی امیدوار ہو سکتے ہیں جس طرح سابق تحصیل ناظم چوہدری ندیم اصغر کائرہ لالہ موسیٰ میں جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب ہو چکے ہیں اسی لئے ناصر چھپر کو بھی مثالیں دے کر میدان میں اتارنے کی کوششیں جاری ہیں دوسری طرف مسلم لیگ(ن) بھی اب اس وارڈ پر پورا زور لگانے کے لئے تیار ہے۔ مسلم لیگ(ن) مکمل طور پر اس طرف متوجہ ہے اور کسی بھی طرح اس سیٹ کو حاصل کرنا چاہتی ہے یہ الیکشن اب اس لئے بھی توجہ کا مرکز ہے کہ صرف ایک وارڈ میں میدان لگ رہا ہے مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کی مکمل قیادت یہاں ڈیرے ڈالے گی اور پورا پورا زور لگایا جائے گا مسلم لیگ(ن) تو اپنا امیدوار نامزد کر چکی ہے اور مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے اب پی ٹی آئی کی طرف سے امیدوار کا انتظار ہے یاد رہے کہ یہ سیٹ PTI کے عرفان چھپر کی دوہری شہریت کی وجہ سے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی115 چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی 13 یونین کونسلوں کے پانچ کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرڈز لگا دیئے گئے۔ گذشتہ روز T.M.A کھاریاں میں ٹھیکیداروں نے ٹینڈرز بھرے اور باقاعدہ ڈی سی او گجرات کے نمائندے میاں اقبال اسسٹنٹ انجینئر گجرات کی موجودگی میں کھولے گئے اس موقع پر T.M.O ملک شفقت منیر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115کی13 یونین کونسلوں کے مختلف دیہاتوں کی گلیوں نالیوں کے لئے پانچ کروڑ روپے کے ٹینڈرز لگ چکے ہیں ان پر فوری کام شروع ہو گا انشاء اللہ جلد ایم این اے چوہدری عابد رضا کے منظور ہونے والے کروڑوں روپے کے ٹینڈرز بھی لگیں گے جن سے باقی ماندہ کام مکمل ہوں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک حلقہ این اے 107اور پی پی 115 کے تمام بڑے اجتماعی اور بنیادی دیرینہ مسائل حل ہوں گے جوکہ ہمارا فرض اوّلین ہے دوسری طرف ترقیاتی کاموں کی نگرانی بھی مختلف ذرائع سے جاری ہے کسی بھی ٹھیکیدار کو غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں عوام خود نگرانی کریں جہاں سے شکایت آئی ثبوت حاصل کر کے اس ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی ہوگی اور وہ انشاء اللہ آئندہ کام بھی حاصل نہیں کر سکے گا علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود ہی مقصد ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ تھپلہ میں غازی ناموس رسالت غازی ملک ممتاز قادری شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں کھاریاں اور گرد و نواح کے جید علماء کرام اور کثیر تعداد میں عاشقان رسولۖ نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے غازی ممتاز قادری شہید کے حضور زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالتۖ کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے عملی طور پر پکا سچا عاشق رسولۖ ہونے کا ثبوت دے دیا ہے ناموس رسالتۖ کی خاطر ہم بھی ان کی سنت ادا کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے کو ہر وقت تیار ہیں اس موقع پر خصوصی خطاب حضرت علامہ عبدالغفور مظہری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غازی ممتاز قادری شہید جان دے کر بارگاہ رسالتۖ میں ممتاز ہو چکا ہے اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ نمایاں شرکت کرنے والوں میں قاری ممتاز احمد، قاری شفیق احمد، مولانا اختر جلالی، لیاقت علی قادری، خان محمد نقشبندی، مولانا اصغر توحیدی، قاری عمر حیات قادری، مولانا اختر جلالی، لیاقت علی قادری، خان محمد نقشبندی، مولانا اصغر توحیدی، قاری عمر حیات قادری، قاری سلامت علی، آفتاب احمد نذر جنرل سیکرٹری کھاریاں پریس کلب، قاضی مولانا قاضی مشتاق حسین، مولانا عبدالسلام، سید زین العابدین شاہ، قاری لہراسب علی، حافظ غلام رسول، مولانا عبدالغفور گولڑوی، نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ (صحافی)، چوہدری انور چوہان (صحافی)، محمد زمان احسن (صحافی)، حافظ عمران خلجی سینئر نائب صدر کھاریاں پریس کلب اور دیگر سینکڑوں افراد بھی شریک تھے۔ میزبانی کے فرائض مفتی محمود احمد اور مولانا مسعود احمد نے سرانجام دیئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) وزیرآبادکی عوام اب کسی سازش کا شکار نہیں ہوگی سات سال اقتدار کا جھولا لینے والوں نے عوام کے ساتھ اثاثے چھپاکر بد دیانتی کی۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے 101 محمداحمدچٹھہ نے انتخابی مہم کے سلسلہ میںمین بازار وزیرآبادمیںدوکانداروں اورتاجروں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر حاجی محمدرفیق بھٹہ،چوہدری محمدیوسف،سرمدظہیر،احمدظہیر،راجہ اعجاز اللہ خان،اکبربشیر ہنجرائ،چوہدری محمدیونس،سہیل ریاض،راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ،لالہ محمدخلیل،شبیراکرم چیمہ،امتیازمغل،شیخ بلال احمد،محمداسلم سپال،سمیع اللہ بٹ،عدنان انورچیمہ،میاںجواداحمدچوہدری عمر یوسف،، فیصل گل،انتصارچیمہ،راشد رفیق بھٹہ ودیگربھی ہمرا ہ تھے۔محمداحمدچٹھہ مین بازارمیںداخل ہوئے توتاجروں اور دوکانداروںنے ان کااستقبال ڈھول بجاکراورسینکڑوںپھولوںکی پتیاںنچھاورکرکے کیا۔احمدچٹھہ نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اسے ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہے،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے پاکستانی کاشتکار کو تباہ کر دیا ہے وزیرآباد کی عوام اپنے بچوں کے بہترمستقبل کیلئے 22 مارچ کو بلے کو ووٹ دینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) رہنماء مسلم لیگ(ن) ارشد محمود سلیمی نے کہا ہے ضمنی الیکشن حلقہ این اے101 کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار تیز باولر کو مدد نہیں ملے گی،22 مارچ کو جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ جارحانہ بیٹنگ کریں اور مسلم لیگ(ن)جیت کی ہیٹرک کرکے نیا ریکارڈ بنائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(نا مہ نگار) نجی تعلیمی ادارئے قوم کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیںحکومت نے بھی کہ انکے لئے اپنے دامن شفقت پھیلارکھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریار نے دی ایجوکیٹر سکول کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر سکول عمران بھٹی نے کی۔ تقریب سے ڈاکٹر جاوید اکرم بٹ نے کہا کہ انگلش کے ساتھ قومی زبان اردو اور مادری زبان پنجابی سے بھی طلبہ و طالبات کو روشناس کرانا ضروری ہے۔اس موقع پر محمد انور بریار،ڈاکٹر جاوید اکرم بٹ ،شاہنواز چیمہ،عثمان چیمہ،صابر حسین بٹ،حسن سعید مہر طاہرجاوید مٹھو،ارشد بخاری،زاہد ہاشمی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ میاں نوازشریف کی معاشی پالیسیوں کے تسلسل کیلئے وزیرآباد کی عوام شیر کے نشان پر مہر لگائیں اور میاں شہبازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں وہ چیمہ کالونی میںحاجی ارشد محمود سلیمی کے ڈیرے پر جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ایم پی اے توفیق بٹ،حاجی ارشدمحمودسلیمی،ضلعی صدرمستنصر علی گوندل،خواجہ محمدشعیب ،امتیازاظہر باگڑی ودیگربھی موجود تھے۔ممبر صوبائی اسمبلی توفیق بٹ نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں40 ہزار ووٹوں سے اور ضمنی الیکشن میں60 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کریںگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی) امیدوار این اے101 جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ نے کہا ہے اقتصادی راہداری منصوبہ چائینہ دفاع پاکستان میں حصہ دار بن جائے گا یہ بھارت کو قبول نہیں،موجودہ ملکی حالات میں قوم میاں نوازشریف سے بہت امیدیں ہیں۔ہوا،تیل،پانی اور شمسی توانائی کے حصول کیلئے متعدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے2018 میں توانائی بحران قصہ پارینہ بن جائے گا۔کنجر خانے سے نیا پاکستان نہیں بلکہ محنت سے خوشخال اور ترقی یافتہ پاکستان بن رہا ہے۔وہ خواتین کے عالمی دن کی موقع پر مسلم لیگی خواتین ورکروں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا چٹھہ خاندان42 سال سے تحصیل کے سیاہ و سفید کا مالک رہا ملکی سطح پر کلیدی عہدے حاصل کئے قوم سے غداری کرکے انگریز بہادر سے جاگیریں حاصل کیں لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کیاضمنی الیکشن دو شخصیات کا نہیں دوجماعتوں کا ہے ایک طرف اجالا دوسری طرف گھٹاٹوپ اندھیرا ہے تقریب سے ایم این اے شازیہ فرید نے کہا کہ حکومت پنجاب نے4 لاکھ خواتین کو بلاسود قرضے،گرلز کالج میں کنٹین کے ٹھیکہ جات اور دیہات میں مفت مویشی تقسیم کئے۔تقریب سے ایم پی اے چوہدری شوکت منظور چیمہ اور اکمل سیف چٹھہ نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر پیرغلام فرید،امتیاز اظہر باگڑی،حسن نواز جوندہ،کرنل(ر)وقار،ضلعی صدر مستنصر علی گوندل،فراز ربانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف آج وزیرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے ۔وہ پہلے سابق وفاقی وزیردفاع کرنل(ر)غلام سرور چیمہ(مرحوم)کے آبائی گائوں جائینگے جہاں انکے صاحبزادے عدنان سرور چیمہ،جوہر سرور چیمہ پی ٹی آئی چھوڑ کرمسلم لیگ (ن)میں شمولیت اورامیدوار این اے101 جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ کی ھمایت کا اعلان کریں گے۔وہ منچر چٹھہ میں سابق ایم پی اے چوہدری شوکت حیات چٹھہ (مرحوم)کی رہائش گاہ جائیں گے جہاں انکے بیٹے عادل بخش بھی مسلم ل یگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کریں گے بعداز ں سابق تحصیل ٹائون ناظم نوازش علی چیمہ کے گائوں وڈاں پنڈ میں دعوت میں شرکت اور ساروکی چیمہ میں شہید ناموس رسالتۖ عامر عبدالرحمن چیمہ(شہید) کے مزار پر بھی حاضری متوقع ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد(جی پی آئی) ڈویژنل چیف کوآرڈی نیٹر وزیراعلیٰ سپیشل ٹاسک فورس کمیٹی ملک خوشنود اعوان نے چارسدہ میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں۔ بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرنے والے درندے ہیں جن کا کوئی دین ومذہب نہیں۔ دہشت گردوں کے پتھر کے دل ہیں اسی وجہ سے وہ انتہائی سفاکیت سے معصوم شہریوں کا قتل کر دیتے ہیں۔ خوشنود اعوان نے کہا کہ شب قدر دھماکے کو ممتاز قادری کے سانحہ سے جوڑنا مناسب نہیں۔ یہ ایک بیرون سازش ہے جسے ممتاز قادری سے جوڑ کر عوام کی آنکھوں دھول جھونکنے اور عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن دہشت گرد جان لیں کہ پاکستانی عوام محب وطن لوگ ہیں اور وہ ایسی گھنائونی حرکتوں کی کسی بھی صورت میں حمایت نہیں کرتی۔ پوری قوم اس سانحہ میں لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ کہ ملک کی تعمیر وترقی کے ساتھ پرامن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے موثر کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کومضبوط اور باوقار بنانے کیلئے خواتین کی عملی میدان میں شرکت نہایت ضروری ہے اور خواتین کو مساوی حقوق دئیے بغیر معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ پاکستانی خواتین با صلاحیت اورمحنتی ہیں جنہوں نے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ پنجاب حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ5فیصد سے بڑھا کر15فیصد کیا گیا ہے اور سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں خواتین کو 3سال کی حصوصی رعایت دی گئی ہے۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ اوران کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں مراکزقائم کئے جارہے ہیں۔ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ورکنگ ہاسٹلز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے خواتین کو معاشی و سماجی طورپر مضبوط کرنے کیلئے فنی تربیت کے کورسز کروائے جا رہے ہیںتاکہ وہ اپنے پاؤںپر کھڑے ہو کر باعزت روزگار حاصل کرسکیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کے تحت کام کرنیوالے تمام فیصلہ ساز بورڈز اور کمیٹیوں میں خواتین کو 33 فیصد نمائندگی دی گئی ہے اور سرکاری اداروں میں بھرتی کیلئے مقررکی جانیوالی ہر کمیٹی میں ایک خاتون ممبر کا ہونا لازم قرار دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی لاکھوں خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے بلاسود قرضہ جات دئیے جارے ہیں اور پہلی مرتبہ خواتین کی بڑی تعداد لیپ ٹاپ سکیم ، اجالا پروگرام، انٹرن شپ پروگرام اور خود روزگار سکیم سے مستفید ہو رہی ہے حکومت پنجاب خواتین کی ترقی کیلئے پلان کردہ تاریخی پیکیج پر عملدر آمد کررہی ہے ۔ خواتین کو ر وشن مستقبل ،تعلیم وصحت کی سہولیا ت فراہم کرنے اورانہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنائے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،اسی لئے حکومت پنجاب نے خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیںاورمستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیںگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور ((جی پی آئی)فاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ تحفظ حقوق نسواں بل غیر ضروری اور اسلام کے خاندانی نظام سے متصاد م ہے،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کی قانون سازی کو واپس لیا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو بااختیار بنایا جائے تاکہ قرآن و سنت کے خلاف کوئی بل منظور نہ ہوسکے ۔ علما کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے مذہبی جماعتوںکے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نئی قانون سازی میں خاوند کو بیوی کے مقابلے میں لاکھڑا کرنے کی سازش کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے گھریلو جھگڑوں میں اضافہ ہوگا۔خواتین کو محفوظ کرنے کے دعوے کرنے والے دراصل مغربی معاشرے کی تقلید میں خاندانی نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ عجلت میں کی گئی قانون سازی کی وجہ سے معاشرے میں تقسیم اور کھچاو پیدا ہوگیا ہے۔ اس متنازع قانون سازی کو واپس لے کر اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس نظرثانی کے لئے بھجوا یا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کا ایسا تحفظ کیا ہے کہ جس کی کسی بھی مذہب میں مثال نہیں ملتی۔ حکمران خود کو لبرل ظاہر کرنے کے لئے شریعت کا مذاق اڑا کر عذاب الٰہی کو دعوت نہ دیں۔ان کا کہنا تھاکہ خواتین دختر رسول( ص) سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات کا مطالعہ کرکے ان کی سیرت پر عمل کریں تو گھریلو جھگڑے ہوں گے اور نہ ہی معاشی اور معاشرتی مسائل پیدا ہوں گے۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ میڈیا کو بے ہودگی اور بے پردگی کے مارننگ شوز قوم پر مسلط کرنے کی بجائے،اسلام کے عادلانہ نظام اور خاندانی مسائل پر پروگرام کرنے چاہیں ، تاکہ ذرائع ابلاغ قوم کو متحد رکھنے کا باعث بنیں نہ کہ سیکولرازم اور انتہا پسندی میں تقسیم کا باعث ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے شبقدر کچہری میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عمل کرکے دہشت گردی کو روکا جاسکتا ہے۔ایک بیان میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، جس کے لئے فوج نے بھر پور کارروائیوں کے ساتھ بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کرنے والے مخصوص مائنڈ سیٹ کے حامل لوگ ہیں ہے، جو دوسروںپر زبردستی اپنا طرز فکر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ممتاز قادری کے قتل کے بدلے سے دہشت گردی کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی شہید عاشق رسول طالبان کے مسلک و مکتب سے تعلق رکھتے تھے، وہ تو پرامن سنی بریلوی تھے۔ انتہا پسندی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حکومت کو ضرب عضب آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے فوج کا خوش دلی سے ساتھ دینا ہوگا۔ جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مزاحمت اور قبائلی علاقوں میں حمایت سے مسلم لیگ ن کی دوغلی پالیسی بے نقاب ہوگئی ہے۔ پورے ملک میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔ و ہ مدرسے ہوں یا کالعدم تنظیموں بلاامتیاز کارروائی کی جائے ورنہ دہشت گردی کو قابو نہیں کیا جاسکتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)شہید ناموس رسالت غازی ممتاز حسین قادری رحمة اللہ علیہ کی شہادت نے پوری قوم کو ایک نئی زندگی دے دی۔جو قوم 67سال سے خواب غفلت میں تھی وہ قوم اب بیدار ہو چکی ہے بس اب اسے صرف ایک مسیحا کی ضرورت ہے ۔میں غازی ممتاز حسین قادری رحمة اللہ علیہ کی عظمت اور اپنی غیور باشعور قوم کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ بے شک اس ملک میں دوسری قومیں بھی بستی ہیں مگر یہ ملک رسول اللہ ۖ کے چاہنے والوں کا ہے ۔ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور وقت اور حالات نے ثابت کر دیا کہ یہ قوم سب کچھ برداشت کر سکتی ہے لیکن اپنے نبی کریم ۖ کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتی او ر وقت نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ یہ پر امن اور مہذب ترین قوم ہے کہ 50سے 60لاکھ افراد ایک جگہ پر جمع ہوتے ہیں اور ایک تنکے کا نقصان بھی نہیں ہوتا یہ ایک باشعور اور محب وطن کی نشانی ہے ۔ تمام تر قومی املاک ہمارے پاکستان کی امانت ہیں ان کی توڑ پھوڑ ان کو نقصان پہنچانا اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے ۔ یہ ملک ہمارا ہے اور ہمارے اکابرین نے بنایا ہے اس کا نقصان ہمارا اپنا اور پوری قوم کا نقصان ہے۔ان حالات میں میری تمام اسلامی، دینی،مذہبی تنظیمات،علماء ،خطباء ، مفتیاں، مذہبی و سیاسی لیڈران اور تمام مشائخ عظام سے مودبانہ گزارش ہے کہ خدارا اپنے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے نبی کریم ۖ کی ناموس کی خاطر ایک جگہ اکٹھے ہو کر تکمیل پاکستان کیلئے لائحہ عمل بنائیں اور اس قوم کی راہنما کا فریضہ سر انجام دیں ورنہ کل روز محشر رسول اللہ ۖ کی بارگاہ میں جواب نہ بن پائے گا ہم نے اپنے حصے کا حق ادا کر دیا ہے اب آپ پر ہے اور اس کیلئے میں حاضر ہوں اور آپ کی آراء کا منتظر ہوں آپ اپنی رائے سے فوراً آگاہ کریں تاکہ 27مارچ بروز اتوار لیاقت باغ راولپنڈی میں غازی ممتاز حسین قادری رحمة اللہ علیہ کے چہلم سے پہلے پہلے آپ کو ایک جگہ جمع کر کے آپ کی آراء مشورہ کے مطابق متحدہ لائحہ عمل تیار ہو سکے تاکہ غازی ممتاز حسین قادری کے چہلم کے موقع پر حامیان پاکستان کو اتحاد کی نوید سنائی جائے ۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف پیر سید منور حسین شاہ جماعتی اور مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے معروف مذہبی سکالر و مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کے ساتھ ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اورعوام، علماء کرام و مشائخ عظام کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، ماسٹر فضل حسین، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی اور محمد محسن اویسی بھی موجود تھے ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ یہ امر بھی قابل توجہ ہے غازیٔ اسلام غازی ممتاز حسین قادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا بھی لحاظ رکھیں کہ جس سے شہید کی روح خوش ہو اور وہ آقا ۖ کی بارگاہ سے سفارش کرے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی توجہ رکھی جائے کہ آپ کے عمل سے کہیں دشمن تو فائد اٹھانے کی کوشش تو نہیں کر رہا اور آپ کی صفوں میں کہیں دشمن کے ایجنٹ تو نہیں گھس آئے ۔ہمارے قوم نے جیسے غازیٔ اسلام غازی ممتاز حسین قادری رحمة اللہ علیہ کے جنازے میں یہ ثابت کیا کہ پاکستانی قوم مہذب اور پر امن ہے اسی طرح آئندہ بھی صبر کا دامن نہ چھوڑیں ۔ سنت حسینی پر عمل پیرا ہوں اور یزیدیوں کے عزائم کو ناکام بنادیں ۔یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی بنیادوں میں بیس لاکھ سے زائد شہیدوں کے خون کا نذرانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ناموس رسالت ۖ کے جنازے پر تمام مکاتب فکر کے علماء و خطباء اور کابرین نے ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ اس ملک میں صرف اور صرف میرے مصطفےٰ ۖ کا لایا ہوا نظام ہی چل سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کی اندرون سندھ کے دورے سے پیپلزپارٹی کا سحر ٹوٹ جائیگا، تحریک انصاف سندھ میں پیپلزپارٹی کی متبادل جماعت بن چکی ہے ،مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی پریس کانفرنس اور اپنے لاکھوں مریدوں سے جو گفتگو کی ہے وہ پورے سندھ کی آواز ہے ،صوبہ سندھ میں رہتے ہوئے الگ صوبے کا مطالبہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،یہ صوبہ نئے سندھیوں پرانے سندھیوں اور اردوبولنے والوں سمیت سبھی کا ہے۔ اس میں الگ ریاست کا مطالبہ صوبی سندھ کے ساتھ غداری کرنے کے مترداف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے انکشافات نے پوری قوم کو حیرت زدہ کردیاہے ان الزامات کی روشنی میں حکومت کو اپنا موقف بیان کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد علی سوسائٹی میں قائم پاکستان تحریک انصاف کے آفس سے جاری بیان میں کیاحلیم عادل شیخ نے کہا کہ را”جیسی ملک دشمن تنظیموں کی موجودگی اور ان کے لیے کام کرنے کے الزامات اس قدر بھیانک ہیں کہ اس میں پاکستان کو شدیدنقصان پہنچانے کی سازش نظرآتی ہے ۔ پاکستان اس وقت ایسے حکمرانوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنا ہوا ہے جن کا مقصداس ملک کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جو اس ملک کو تمام مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس عوام نے اس ملک کے ان تمام لوگوں کو آزما لیا ہے جن کی سیاست محض جھوٹ بولنا ہے اور عوام کو مسلسل دھوکے میں رکھنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے لاکھوں مریدوں کے ہمراہ ان کا سندھ کے دورے پر استقبال کرکے اچھا لگا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بنوں (جی پی آئی) میونسپل کمیٹی بنوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے انکشافات 2008سے لیکر 2013تک بیل گودام ریلوے روڈ بنوں میں خورشید اور ملقیاز نامی شخص جو کہ میونسپل کمیٹی بنوں میں ملازمین ہیں پلاٹ کو منظور کرا کے راتوں رات فروخت کر دیا ۔ اسی طرح اپریٹر وَلی محمد نے بیل گودام میں 50ہزار روپے پر پلاٹ فروخت کرکے میونسپل کمیٹی بنوں کو لاکھوں روپے کا نقصان دیا۔ خدا کی زمین پر خدا کا نظام لانے والے جماعت اسلامی کے عالمبرداروں نے 2014اور2015میں منظور نظر 25کارکنان کو مستقل طور پر آسامیوں پر تعینات کر دیئے ۔ اس کے علاوہ 72پے سکیل جو کہ منظور شدہ تھی۔ اُن کو 85تک بڑھا دیا گیا اور اپنے چاہیتوں کو ملازمتیں دیں جو کہ ایم سی بنوں کے خزانے پر اضافہ بوجھ ڈالا گیا۔ اس کے علاوہ دِلاورنامی آڈیٹر جو کہ 2005سے تنخواہ وصول کرتا ہے انہوں نے میڈیکل رپورٹ 2008میں داخل کی ہے۔ اس کے علاوہ دِلاور آڈیٹر کا بھائی منور جو کہ 45سال کی عمر میں بیلدار کی آسامی پر تعینات کرکے بعد میں نائب قاصد بنا دیا۔ اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی بنوں کی زیر تعمیر پلازہ میں کوئی مسجد وغیرہ نہیں لیکن اس پر 4پیشِ امام تعینات کئے گئے ہیں جو کہ ڈیوٹی نہیں دیتا لیکن تنخواہیں اَب بھی وصول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیکس سپرنٹنڈنٹ فرمان خان کا بھائی جو کہ عہدے کے لحاظ سے چونگی کلرک ہے لیکن وہ پیش امام کے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ اسی طرح واٹر ٹیکس برانچ میں 9سکیل کی ایک عدد آسامی ہے لیکن اس پر فضل منان جو کہ واٹر ٹیکس انسپکٹر ہے وہ بھی 7سکیل سے 9سکیل میں گیا ہے اور اسی طرح غریب نواز 07سکیل سے 09سکیل میں کام کر رہا ہے جو کہ خلاف قانون ہے ۔ اس کے علاوہ آڈٹ برانچ کے دِلاور خان، سیل بادشاہ اور افتخار نے 29جنوری2016کو سی ایم او فخر الاسلام سے چلتے چلتے میں یوسف نامی شخص کے نام پر 3لاکھ 16ہزار روپے کا ایڈوانس چیک نکالا ہے۔ حالانکہ اس کے لئے نا بجٹ ہے اگر 50ہزار روپے کا بجٹ ہو تو اس سے 25ہزار روپے نکالے جاتے ہیں۔ کُرم پُل کے مقام پر ایک دو پودے لگا کر میونسپل کمیٹی بنوں کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے جس کے ذمہ دران آڈٹ برانچ کے سیل بادشاہ، دِلاور خان اور جماعت اسلامی کے مقامی رہنما افتخار الدین شامل ہیں۔ میونسپل کمیٹی بنوں میں سینٹری اور جنرل سٹاف میں سینکڑوں ملازمین تنخواہوں کی مَد میں تقریباََ2کروڑ روپے ماہانہ وصول کرتا ہے لیکن تبدیلی کے دعویدار صوبائی حکومت اور خدا کی زمین پر خدا کا نظام لانے والے دعویدار عالمبردارں نے آج تک ایک ملازم کو بھی ٹرمینیٹ نہیں کیا۔ بنوں شہر کی تنگ گلیاں گندگی سے بھرے پڑے ہیں۔ بنوں شہر کی نالیاں سالہا سال سے گندگی سے بھرے پڑے ہیں بنوں شہر کے غریب عوام اس گندگی سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں صفائی کا کوئی انتظام نہیں سینکڑوں ملازمین لاکھوں روپے کی تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود ایم سی بنوں میں ایک دِن کی ڈیوٹی بھی دینے کے لئے تیار نہیں۔ میلاد پارک کے قریب ٹیوب ویلوں کے ورکشاپ کو 23لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔ قیام پاکستان اور انگریز دَور کے 19عدد کنواں جات کو راتوں رات فروخت کرکے میونسپل کمیٹی بنوں کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا گیا۔ یہاں پر اگر خیبرپختونخواہ کے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، نیب ، گورنر ، وزیر اعلیٰ ، انٹی کرپشن ، سپیشل برانچ اور دیگر ایجنسیاں ان کرپشن سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن اُن میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ کرپٹ افسران کوگریبان سے پکڑ کر اُن کو سزا دے سکیں۔ ویال منڈان پر غیر قانونی دُکانات ، پلازے ، پُل ، مدرسے وغیرہ قائم کئے گئے ہیں جو کہ کسی کو بھی نظر نہیں آتا ۔ اس کے علاوہ مال منڈی اور نیو سبزی اور میوہ منڈی میں کروڑوں روپے کی پراپرٹی کو اونے پونے داموں پر فروخت کیا گیا ہے ۔ ایک دُکان کا پرائیویٹ مارکیٹ ہے 10سے 15ہزار روپے ماہانہ کرایہ ہے جبکہ ایم سی بنوں کے دُکانات کو 100روپے سے لیکر2000روپے ماہانہ تک کرایہ پر دیئے گئے ہیں۔ تہہ بازاری کی جگہ سفیدی اور دُکانات کی الاٹمنٹ کرکے کروڑوں روپے چند افسران کے جیبوں میں گئے ہیں لیکن اس پر سیاسی بنیاد پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا۔ میونسپل کمیٹی بنوں ایک ادارہ نہیں بلکہ اونے پونے داموں پر فروخت ہونے والا ایک ورکشاپ ہے جو کہ صوبائی حکومت کے منہ پر تماچہ ہے۔ اگر واقعی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سیراج الحق، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک ، گورنر ظفر اقبال جھگڑا ، صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شاہ محمد ، صوبائی سیکرٹری بلدیات ، نیب ، سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ اس کا از خود نوٹس لیں تو بڑے بڑے مگرمچھ اور کرپٹ افسران قانون کے پھندے میں آ سکتے ہیں اور اربوں روپے کی پراپرٹی اور کروڑوں روپے کے بقایاجات کی ریکوری دوبارہ ہو سکتی ہے۔میڈیا نے اپنا کردار ادا کیا اَب دیکھتے ہیں صوبائی حکومت اور اُن کے ذمہ دران کیاکردار ادا کر سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بنوں (جی پی آئی)ضلع بنوں کے ایماندار اور فرض شناس ڈی پی او بنوں گل آفضل آفریدی نے چارج سنبھالا ہے بنوں میں آمن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بہترین کارکردگی پر ڈی پی او بنوں گل آفضل آفریدی کو ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دے ان خیالات کا اظہار آل کونسلر ز اتحاد بنوں کے جنرل سیکرٹری محمد عثمان علی خان ، کوٹکہ دولت خان سورانی کے سیاسی و سماجی شخصیت ملک عمر آیاز خان سورانی نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا محمد عثمان علی خان نے اس پر خوشی کا اظہار کیا کہ بحیثیت ڈی پی او کم مدت میں بنوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی تھانہ جات میں فرض شناس آفسران کو تعینات کرکے عوام کو ریلیو کیا بالخصوص بنوں شہر میں آئے روز ہوائی فائرنگ ، ڈکیتی ، چوری ، قتل ، اغواء جیسے سنگین وارداتوں کی مکمل روکھ تھام کی انہوں نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں اگلے گریڈ پر ترقی دے کر بنوں میں کام کرنے کا موقع دیا جائے اور ان کے تبادلے کا شور شرابہ بنانے والے جرائم پیشہ عناصر سن لے کہ گل افضل خان آفریدی شہید ڈی آئی جی عابد علی خان کا دوسرا نام ہے جو پولیس کیلئے ایک روشن مثال ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بنوں(جی پی آئی)اسلامی جمعیت طلبہ بنوں مقام کے ناظم اسد اللہ شاہ کی رہا ئی کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی اگر رہا نہ ہو اتو پورے صوبے میںاحتجاجی تحریک چلائینگے ۔ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبہ بنوں ڈویژن کے نا ظم اعجاز الحق سورانی نے ہنگامی اجلاس خطا ب کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر 24گھنٹے کے اندر اندر اسد اللہ شاہ رہا نہ ہو ا۔تو ہم راست اقدام اُٹھانے پر مجبورہونگے۔ آئی جے ٹی نا ظم کو غیر قانونی طور پر گر فتا ر کیا گیا ۔کیو نکہ اُن کو بغیر نوٹس کے 40 ایف سی آر کے تحت ضلع بنوں کے حدود نیظم بازار سے گر فتا ر کیا گیا ۔بلکہ یہ غیر آئینی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ شخص فوری طور رہا کیا جا ئے بصورت دیگر تمام تر حالات کی ذمہ دار ی انتظامیہ پر ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کے ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ایس ایچ او رحیم اباد مجیب عالم خان نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمران ولد میر اعظم سکنہ افغانستان ہال اینگروڈھیرئی سے ایک ہزار 28گرام چرس ،عرفان اللہ ولد عنایت اللہ سکنہ اینگروڈھیرئی کے قبضے سے 485گرام اور اجمل خان ولد شیر زمین خان سکنہ باچا محلہ امانکوٹ کے قبضے سے 180گرام چرس برامدکرکے ملزمان کو گرفتا رکرلیا پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں اوارہ کتوں کی بھرمار خصوصا رات کے اوقات میں اوارہ کتوں کیوجہ سے علاقہ مکین مشکلات سے دوچار محلہ زمردکان ،نویکلے ،پیپلز چوک وتکے شاہدرہ اور رنگ محلہ سمیت دیگر علاقوں میں رات کا اندھیرا پھیلتے ہی ہر طرف سے اوارہ کتے سڑکوں اور گلیوں میں نکل اتے ہیں ان کتوں کی موجودگی سے علاقہ عوام خصوصا خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کتوں کی وجہ سے خوف وہراس پایا جاتا ہے میونسپل ایڈمنسٹریشن نے بھی عوام کو ان اوارہ کتوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے کسی بھی علاقے میں اوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے عوامی وسماجی حلقے ،ضلعی ناظم اورتحصیل ناظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مینگورہ شہر کے عوام کو ان اوارہ کتوں سے نجات دلانے کیلئے باقاعدہ طور پر کتے مار مہم کا اغازکیا جائے۔