گجرات کی خبریں 1/1/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب الیکشن 2015ء چیئرمین الیکشن کمیشن بشارت لودھی ممبران ذیشان ذوالفقار، محمد یٰسین کے ہمراہ نو منتخب عہدیداران برائے سال 2015ء کا باضابطہ اعلان کر دیاجس کے مطابق صدر عبدالستار مرزا ، سینئر نائب صدر مرزا منیر حسین ، نائب صدر زاہد محمود ، جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت ، جائنٹ سیکرٹری سجیل خان ، فنانس سیکرٹری عرفان خفیظ کھوکھر ، سیکرٹری اطلاعات صہیب سرور ، سیکرٹری تقریبات ندیم اسدی ، سیکرٹری سپورٹس ندیم بھٹی ، سیکرٹری لائبریری وقاص احسان منتخب ہو ئے جبکہ مجلس کے ممبران فیاض حسین بٹ ، سجاد نذیر ، انجم شہزاد ، شاہد اقبال ، انور حسین بھٹی ہونگے اس موقع پر ممبران گجرات پریس کلب کی کثیر تعداد موجود تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے سال 2015ء کے الیکشن نتائج کے اعلان کرنے کے موقع پر کامیاب ہونیوالے عہدیداران کو پھولوں کے ہار اور مالائیں پہنائیں گئی او رپتیاں نچھاور کی گئی اس موقع پر ڈھولوں کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے مکی مائوس نے بھی ممبران کی توجہ حاصل کیے رکھی جبکہ آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ممبران ایکدوسرے کو گلے مل کر مبارکبادیں دیتے رہے اور ہار پہناتے رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)سینئر صحافی محمد یونس ساقی نے سالانہ الیکشن کے نتائج کے اعلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کلب کا صدرپوری صحافی کمیونٹی کا نمائندہ ہے سب ممبران کو عہدیداران کی رائے کا احترام رکھنا ہوگا اُمید ہے کہ منتخب عہدیداران اپنے کردار اور اقدامات سے ثابت کرینگے کہ وہ اس منصب کے صیح اور اصل حقدار تھے گجرات پریس کلب میں موجودہ جو بہتر ین ماحول بن چکا ہے وہ آئیڈیل ماحول ہے جو ہم سب کیلئے خوش آئندہ بات ہے ماضی کے قصوں کو کریدنے سے ہم سب کو اجتناب کرینگے تو ترقی خوشحالی کا سفر بہترانداز میں جاری رہ سکے گا ادار وں میں افراد کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے وسیم اشرف بٹ نے بطور صدر جو مثالیں قائم کیں ہی اور نئی راہیں متعین کیں ہیں اُمید ہے نئی ٹیم بھی انہیں برقرار رکھے گی اور ہر معاملے میں اکثریتی رائے کا احترام کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب میں وہی عہدیدار بنتے ہیں جو اس کے اہل ہوتے ہیںنو منتخب صدر عبدالستا رمرزا اور انکی کابینہ جہاں بہتر کارکردگی دکھائیں گے ہم سب انہیں سراہیں گے اور انکی رہنمائی بھی کرتے رہیں گے گجرات پریس کلب کی قیادت اب نوجوانوں کے ہاتھ میں جو ایک احسن فیصلہ ہے پریس کلب میں کوئی گروپ نہیں ہے بلکہ سب ممبران ایک چھت تلے متحد و متفق ہیں سابق صدر وسیم اشرف بٹ نے کہا کہ خوشی ہے کہ صحافی برادری نے وسیع القلی سے ساتھیوں کو ذمہ دار ی سوانپی اب ان پر فرض ہے کہ وہ احساس ذمہ داری کیساتھ اس فرض کو نبھائیں گے نو منتخب صدر عبدالستار مرزا نے ماضی میں دو مرتبہ بطورسیکرٹری اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اب اسی وجہ سے اُن پر سب نے اعتماد کا اظہار کیا ہے 2014ء کی ہماری کابینہ نے بڑی ذمہ داری سے کام کیا جسکی وجہ سے پریس کلب مضبوط ادارہ بن چکا ہے اُمید ہے آئندہ ماحول مزید خوبصورت ہوگا میں سینر ساتھیوں یونس ساقی ، طفیل میر کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میری رہنمائی کی جسکی وجہ سے کلب کو وسعت ملی آئندہ بھی ورکنگ جرنلسٹسوں کو ممبر شپ دی جانی چائیے میںنئی ٹیم کو یقین دلاتا ہوں کہ جہاں بھی نئے عہدیداران کو ہماری ضرورت محسوس ہوئی ہم ہمہ وقت حاضر ہیں شفاف الیکشن پراسس کروانے پر الیکشن کمیشن اور ممبران بھی مبارکباد کے مستحق ہیں سابق صدر طفیل میر نے کہا کہ سابق کابینہ نے کلب کی بہتری کیلئے جو رول پلے کیا اُس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں نئی کابینہ کو بھی انکی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا تاکہ کلب میں بہتری کا عمل جاری رہ سکے اور خوشگوار ماحول برقرار رہے سابق صدر سید قار گیلانی نے گجرات پریس کلب کے الیکشن عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتحاد وپیار کی فضاء آئندہ بھی برقرار رکھنے کیلئے سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا مرزا نعیم الرحمن نے جونیئر ز کی سرپرستی کر کے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے جس پر ہم انہیں سراہتے ہیں وسیم اشرف بٹ نے گزشتہ ایک سال میں کلب کو مزید مضبوط کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے انشاء اللہ نئے ساتھی بھی اپنے انتخاب کو درست ثابت کرینگے سابق صدر مقبول الٰہی بٹ نے کہا کہ جب بھی ہمیں پکارا جائے گا ہم حاضر ہونگے سینئر دوستوں اور قائدین کے ہر حکم کی تعمیل کرتے ہوئے سرنگوں ہونگے ہم کلب کی بہتری کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی سب سے آگے ہونگے سینئر صحافی مرزا نعیم الرحمن نے کہا کہ پہلے بھی کلب کے مفاد میں قربانی دی ہے اور آئندہ بھی جب ہماری ضرورت پڑی قربانی کیلئے حاضر رہونگا تاکہ محبتیں بانٹنے کا عمل جاری رہ سکے میرے لیے اعزاز کی بات ہے کے آج کلب کی قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اُمید کرتے ہیں وہ اسے مثالی ادارہ بنائیں گے نو منتخب صدر عبدالستار مرزا ، جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں یہ ہمارے اور ہم انکے دست و بازو ہیں انکی ساری ٹیم بالخصوص یونس ساقی ، طفیل میر ، وقار گیلانی ، بشارت لودھی مبارکباد کے مستحق ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)نو منتخب صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا نے کہا کہ آج کلب کے ممبران نے جو ذمہ داری مجھ پر ڈالی ہے انشاء اللہ اس میں ہر صورت سرخرو ہونیکی کوشش کرونگا کلب کی بہتری اور مفاد میں پہلے بھی بڑھ چڑھ کر محنت کی اور خلوص نیت سے کام کیا جس پر آئندہ بھی نہ صرف کار بند رہونگا بلکہ تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلوں گا سینئر ز کی رہنمائی میں کلب کے مفاد میں بہترین فیصلے کرتے ہوئے اسے مضبوط اور فعال بنائیں گے آج کا دن ہم سب کیلئے بڑا اہم ہے کیونکہ کلب کی قیادت نوجوانوں کو سوانپی گئی ہے جوا پنے ٹیم ورک سے تمام ممبران کے انتخاب کو درست ثابت کرینگے انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب کی جراتمندانہ صحافت اور وقار پر کسی قسم کا نہ تو سمجھوتہ ہوگا اور نہ ہی آنچ آنے دینگے کیونکہ مل جل کر بیٹھنے اور پیار محبت بانٹنے سے ہی یہ ادارہ اور ہم سب قائم دائم ہیں انشاء اللہ اس گجرات پریس کلب کی رونقوں کو بحال رکھا جائیگا تمام ممبران کلب بھی ادارے کی بہتری کیلئے ہمارا ساتھ دیں کیونکہ یہ ضلع کی صحافی برادر ی کا گھر ہے نو منتخب جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت نے کہا کہ گجرات پریس کلب نے مجھے ذمہ داری دے کر جوعزت و حترام دیا اور مجھ پر جو اعتماد کیا انشاء اللہ اس پر اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پورا اُترنے کی کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ کلب کے صحافیوں کو ماضی کی طرح یونیورسٹی کی ورکشاپ سے مستفید ہونے کا موقع دینگے اور شعبہ ابلاغیات سے وابسطہ طالبعلموں کو گجرات پریس کلب میں سینئر صحافیوں سے عملی طور پر سیکھنے کا موقع بھی دینگے اور اسکے علاوہ صحافی برادری کی فلاح کیلئے زبانی دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرتے ہوئے خود کو اہل ثابت کرینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے الیکشن 2015ء کے عہدیداران کے اعلان کے موقع پر ممبران پریس کلب کی بڑی تعداد موجود تھی اس گہما گہمی میں سابق صدور محمد یونس سای ، طفیل میر ، وسیم اشرف بٹ ، سید وقار گیلانی ، مقبول الٰہی بٹ ، بشارت لودھی ، مرزا نعیم الرحمن ، سابق جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود ، اعجاز احمد شاکر ،وحید مراد مرزا، ملک شفقت اعوان ، فیاض حسین بٹ ، سید عرفان جعفری ، محمد یٰسین ، ظہیر مرزا ، نواز ش علی نوازش ، عرفان حفیظ کھوکھر ، احسان اللہ اعظم ، ندیم بھٹی ، ظہیر عباس ملک ، سجاد نذیر ، ارشد علی ، صہیب سرور ، ندیم اسدی ، شامی کٹھانہ ، زاہد محمود ، شفقت علی ، مرزا یونس ، ذیشان ذوالفقار ، دائود شفیع ، اسلم بٹ ، مرزا منیر حسین ، محبوب عالم ، انجم شہزاد ، عامر چوہدری ، عاصم رضا سید ، محمد ارشدبٹ ، تجمل منیر ، خلیل انور ، توصیف ڈار ، ڈاکٹر رزاق غفاری ، انور حسین بھٹی ، ایم سجیل خان ، سجاد حیدر ناز ، فرحا ن مرزا ، امجد فاروق ، سید نوید حسین شاہ ، راجہ تیمور طارق ، شاہد رسول ، عارف علی عارف ، وقاص احسان دیگر موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے الیکشن 2015ء کے نتائج کے اعلان کے بعد نو منتخب عہدیداران کو پریس کلب آکر سیاسی ، سماجی ، تاجر حلقوں نے آکر مبارکبادیں دیں جن میں تحریک انصاف کے کارکن چوہدری حسن جوڑا ، گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر خان شبیر خان ، محمد عالمگیر بوبی پہلوان ، نذیم احمد گورائیہ ، عبدالقیوم خان ، فیصل احمد ڈوگہ ، ناصر محمود چوہدری ، خرم پرنس ، شانی شاہ ، جعفر شاہ ، سید علی رضا شاہ ، سہیل جوڑا ، نعیم عظمت ، جلال الدین کرامت ، یاسر ادریس ایڈووکیٹ ، آصف نذیر ایڈووکیٹ ، ماجد آف جرمنی ، واجد دیگر بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر اپنے گھروں اور پرائیویٹ عمارتوں کو خوبصورتی سے سجانے والے تین شہریوں کو ضلعی حکومت انعامات سے نوازے گی سجاوٹ کے لحاظ سے اول ، دوئم اور سوئم آنے والی عمار توں کا فیصلہ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ اس مقابلے کا مقصد عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر شہریوں میں سرکار دوعالم سے عقیدت کے اظہارکا موقع فراہم کر نا ہے انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ضلع گجرات کے شہری عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر اس مقابلے میں بھرپور اور عقیدت و احترام سے حصہ لینگے ۔