گجرات (جی پی آئی) ممتاز نوجوان سماجی و کاروباری شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف کے ہاں چاند سے بیٹے کی پیدائش۔ دوست احباب کی مبارکبادیں۔ سیٹھ یاسر لطیف صراف کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے والوں میں میجر جنرل (کمانڈنگ آفیسر لاہور)فدا حسین ملک’ ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل’ ممتاز سماجی شخصیت ملک امجد اعوان ‘ محمد ارسلان’ سید جمیل شاہ (سپین)’ محمد دائود (کینیڈا)’ شہزاد سنی (انگلینڈ)’ کاشف منظور بٹ (مائی فین) ‘ ضرغام وسیم جوڑا(وائس چیئرمین) ‘دلاور خان ‘ نبیل خالد ملک’ عثمان میر’ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما سید ارتضیٰ حیدر شاہ’ طارق وڑائچ’ عمران ریاض’ چوہدری عثمان منظور دھدرا’ اشرف چوہدری بلال’ ندیم چوہدری’ شیری ملک’ فاروق احمد’ اعجاز سرور’ کاشف صراف’ اشتیاق احمد وڑائچ’ شیراز احمد’ یاسر ادریس’ چوہدری عمران’ اعتزاز حیدر’ محبوب الٰہی’ وقار لطیف’ ملک شفیق الرحمن’ عدیل عارف’ راجہ عثمان’ بلال گجر’ کامران شیخ’ شوکت علی ہاشمی مون شاہ’ علی رضا حسین’ ناصر محمود’ محمد عثمان’ سیٹھ وقار قادری’ محمد اظہر’ چوہدری حسنین وڑائچ’ محمد ساجد’ حمزہ شہزاد’ حسنین حیدر’ سلیمان ریاض’ بلال ریاض’ عمیر اشرف’ خرم شہزاد’ خالد محمود’ محمد سلیمان ادریس’ وجاہت حسین’ ز بیر لطیف’سہیل ظفر’ عمر ذوالفقار علی’ کاشف محمود’ عاصم کپور’ عمر بٹ’ مہر ابرار’ محمد حنیف’ ابوبکر شیخ’ علی شاہ’ چوہدری محمد صدیق’ ادریس محمد ‘ و دیگر شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید طالب حسین شاہ مرحوم کے پوتے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما سید ارتضیٰ حیدر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں تعمیر و ترقی کی ضامن بن چکی ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ اور دن بدن ترقی کی راہیں طے کر رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ریکارڈ مدت میں اہم پیکیج عوام کی خدمت کیلئے دئیے گئے ہیں۔ جو کہ تاریخی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم’ خود روزگار سکیم’ میٹرو بس سروس’ اورنج ٹرین لائن اور پاک چین راہداری منصوبہ و دیگر اہم منصوبے اس سلسلے کی کڑی ہیں۔ اور خوبصورت دیہات اور بہترین سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کسانوں کو 50 ارب روپے کے قرضے دئیے گئے جوکہ کسی بھی حکومت کے دور میں نہیں دئیے گئے۔ میاں برادران ہی حقیقی عوامی لیڈر ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی 5 خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ دئیے گئے۔ یہ قرعہ اندازی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف’ عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی’ پیر سید ابرار الحسن شاہ اور پیر سید اسرار الحسن شاہ نے اپنے دست مبارک سے کی۔ خوش نصیبوں میں مولوی برکت علی دھمتھل ‘ احسن علی برنالہ بھمبر’ اور شہزاد تبسم شامل ہیں۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے یہ سعادت حاصل کرنے پر خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)برصغیر پاک و ہند کی معروف درگاہ آستاہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ عرس پاک کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی عالمی مبلغ اسلام سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداںشریف صاحبزادہ پیر سید منور علی شاہ جماعتی تھے۔ تفصیلات کے مطابق حضور پیر سید نصیب علی شاہ المعروف غوث یگانہ چھالے شریف کڑیانوالہ ‘ پیر سید والی حسین شاہ ‘ پیر سید منظور حسین شاہ ‘ کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز دربار شریف پر چادر چڑھانے سے ہوا۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری ‘ پیر سید ابرار الحسن شاہ’ پیر سید اسرار الحسن شاہ نے چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مرکزی محفل کی صدارت پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کی۔ نقابت کے فرائض عابد خیال قادری نے سرانجام دئیے۔ تلا وت قرآن پاک کا شرف قاری سید صداقت علی شاہ اور قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ ہدیہ نعت پیر سید ریاض حسین شاہ ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان’ مفتی محمد اقبال چشتی صوبائی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان اور سید شمس الرحمن مشہدی آستانہ عالیہ سیال شریف نے کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبول کا شرف یوسف میمن’ احمد علی حاکم اور حافظ ریحان روفی نے حاصل کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور بیرون ملک سے آئی ہوئی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف طاہر رضا بخاری،پیرسیدزاہد حسین تمذی، سابق ایم این اے نوا بزادہ غضنفر علی گل’ چوہدری حسین الٰہی’ سابق ایم پی اے خالد اصغر گھرال’ سابق تحصیل ناظم سعادت نواز اجنالہ’ حاجی امجد علی آف ماجرہ شمالی (امریکہ) ‘چوہدری مسعود ‘ حافظ شفیق آرزو’ اور دیگر عقیدت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)سلام کی ترویج و اشاعت میں خانقاہی نظام نے اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید اسرار الحسن شاہ سروری قادری نے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خانقاہ تین چیزوں کا مجموعہ ہوتا ہے پہلے نمبر پر مدرسہ’ دوسرے نمبر پر ہسپتال اور تیسرے نمبر پر ولی اللہ۔ جسمانی مرض کیلئے ہسپتال ‘عقلی مسائل اور تعلیم کیلئے تعلیمی ادارہ (مدرسہ) اور روحانی مسائل کے حل کیلئے اللہ کا فقیر (ولی اللہ) لوگوں کی خدمت کیلئے موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیری مریدی وراثت نہیں یہ صرف مرشد کامل کی نگاہ اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں ہم اللہ کے لوگوں کے خادم بن کر بیٹھے ہیں۔ اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اولیاء اللہ کے خادم کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دل کے رشتوں کو مضبوط کریں اور آپس کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں۔ ولی کی نگاہ سے لوگوں کو روحانی سکون میسر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنی ڈیوٹی احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) اولیاء کرام کے آستانے محبت اور امن کا پیغام دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے عرس مبارک کی تقریبات کے دورا ن کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اولیاء کرام کی تعلیمات سے مستفید ہو کر دنیا میں امن کا درس دیں۔ جب تک ہم صحیح معنوں میں اسلام کی تعلیمات اور اولیائے کرام کے افقار سے اپنے دلوں کو منور نہیں کریں گے تب تک ترقی نا ممکن ہے۔ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں امن و بھائی چارے کا درس دیا گیا ہے۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا ہے کہ ہم دنیا بھر میں امن کا پیغام لے کر جاتے ہیں اور ہمیں بزرگوں کی دعائیں کی وجہ سے اسلام کی تعلیمات پھیلانے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ اور ہم دن رات اپنی کاوشیں اسلام کی سر بلندی کیلئے صرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آستانہ عالیہ چھالے شریف کے تمام رفقاء کار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوںنے اس دور میں اتنا شاندار پروگرام منعقد کیا۔ خطیب پاکستان مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید ریاض حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی اصل تعلیم برداشت اور تحمل مزاجی ہے ۔ ہمیں اسلام کی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کیلئے کام کرنا ہے۔ صوبائی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پنجاب مفتی محمد اقبال چشتی نے کہا ہے کہ اللہ کی راہ میں جو صدق دل سے کام کرتا ہے اسے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اللہ کے دین کیلئے کام کرنے کا موقع ملا۔ صاحبزادہ پیر سید شمس الرحمن مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف دنیا بھر میں محبت و اخوت کا پیغام لیکر کام کر رہا ہے۔ میں پیر سید انتصار الحسن شاہ اور ان کے رفقاء کار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)موضع پیر خا نہ شریف چینی والی آزاد کشمیر میں عظیم الشان سالانہ محفل میلاد النبی ۖ و عرس خواجگان موہڑہ شریف عقیدت و احترام سے منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ممتاز عالم دین قاری کرامت علی نقشبندی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ موہڑہ شریف صاحبزادہ پیر عمر زیب بادشاہ قاسمی تھے۔ جبکہ مہمان گرامی میں صدر بزم غلامان گھمکول شریف چوہدری افتخار ملہی ‘ اور ان کے رفقاء کار تھے اس موقع پر عظیم الشان محفل میلاد ۖ میں نقابت کے فرائض دلاور حسین جلالی’ نے سرانجام دئیے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری اسماعیل صدیقی نے حاصل کیا۔ نعت رسول ۖ حسن مشتاق مدنی’ شیر خان قاسمی’ فدا حسین قاسمی’ نے حاصل کیا۔ جبکہ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اہم شخصیات میں خلیفہ عبدالکریم’ حاجی یوسف’ چوہدری محمد شریف’ چوہدری مجید پہلوان’ حاجی اسماعیل’ نائیک مجید’ خلیفہ لطیف ‘ چوہدری لعل’ چوہدری شوکت’ چوہدری بشیر’ چوہدری عبدالرشید’ چوہدری فضل’ چوہدری محمد الیاس’ چوہدری خالد حسین’ راجہ پرویز’ چوہدری جہانگیر’ حافظ لیاقت ‘ میاں عبدالقیوم’ مولوی محمد عالم’ چوہدری محمد نیامت’ چوہدری صابر حسین’ چوہدری عبدالطیف’ حاجی محمد اسماعیل’ حاجی محمود’ حاجی لطیف و دیگر شریک تھے۔ لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز ممتاز صحافی اور گجرات میں مقامی صحافت کے بانی راجہ طارق محمود چیف ایڈیٹر روزنامہ جذبہ کے گھر گئے اور ان کے صاحبزادے راجہ تیمور طارق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روزنامہ جذبہ کو ان کی شادی کی مبارکباد دی۔ چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر راجہ طارق محمود کے ساتھ پرانی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ آپ سے ہمارا ذاتی اور قریبی تعلق ہے۔ مصروفیات کی وجہ سے آپ کے بیٹے کی شادی پر نہیں آ سکے۔ اس لیے اب مبارکباد دینے آئے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے روزنامہ جذبہ اور راجہ طارق محمود کامقامی صحافت میں استاد کا کردار ہے۔ انہوں نے راجہ طارق محمود کی صحت کیلئے دعا کی اور روزنامہ جذبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر چوہدری امتیاز احمد رانجھا سابق ایم پی اے ، چوہدری خالد اصغر گھرال سابق ایم پی اے ، چوہدری سعادت نواز اجنالہ ، رانا خالد، قاضی خالد سیف اللہ ، ملک محمد نعیم آف شامپور ، ڈاکٹر جمشید آف ڈالیہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری وجاہت حسین خوشگوار انداز میں صحافیوں سے ہلکی پھلکی گپ شپ بھی لگاتے رہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین گزشتہ روز الاحمد فین گئے اور مرزا جمشید کو چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر نو منتخب چیئر مین مرزا جمشید نے چوہدری شجاعت حسین اور ان کے رفقہ کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ۔ اس موقع پر ممتاز مسلم لیگی رہنما ٹھیکیدار لیاقت ، صدر ایم ایس ایف ضلع گجرات چوہدری زاہد حسین بھٹی ، قاضی خالد سیف اللہ ، ڈاکٹر جمشید ڈالیہ و دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ممتاز مسلم لیگی رہنما و چوہدری برادران کے قریبی عزیز چوہدری غضنفر علی کی صاحبزادی بھی پیا گھر سدھار گئی ۔ تقریب رخصتی و نکاح کی پر وقار تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی ۔ جس میں ہر مکتبہ فکر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ دیگر نمایا ںشرکاء میں سابق ناظم ضلع گجرات چوہدری شفاعت حسین، سابق ایم پی اے چوہدری امتیاز احمد رانجھا ، سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال ، سابق ناظم تحصیل گجرات چوہدری سعادت نواز اجنالہ ، سابق ناظم چوہدری مظہر نت، ممتاز مسلم لیگی رہنما رانا خالد، سید ساجد شاہ ، مہر اصغر آف کڑیانوالہ ، چوہدری انعام الحق ، قاضی خالد سیف اللہ، شیخ افضال ، چوہدری تنویر احمد، ڈاکٹر اسجد ، چوہدری زاہد حسین بھٹی ، چوہدری صلاح الدین ، مشتاق احمد ، مہر فاروق ، ارشد محمود بٹ ودیگر نے بھی شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے فریادیوں کو دھمکیاں دینا حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا۔ ہر مسلے کا حل مزاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔ جہاں حکمرانوں کو ڈٹ جانا چاہیے وہاں وہ گھٹنے ٹیک جاتے ہیں۔ لیکن اپنے ہم وطنوں کو دھمکانا شروع کر دیتے ہیں۔ کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین پر ظلم کیا گیا ہے جس کی مزمت کرتے ہیں۔ ہمارے دور میں بھی نجکاری ہوتی رہی لیکن ملازمین کا خون بہانے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ وہ گزشتہ روز چیف ایڈیٹر روزنامہ جذبہ گجرات راجہ طارق محمود کی رہائش گاہ پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا بلدیاتی الیکشن حکمرانوں نے حادثاتی طور پرکروا دیے ہیں وگرنہ وہ بلدیاتی نظام کو برداشت ہی نہیں کر سکتے۔ کیونکہ اس طرح اختیارات تقسیم ہوتے ہیں۔ جو کہ حکمرانوں کو قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران خوفزدہ ہیں۔ مبادا ضلعی چیئر مین اپوزیشن کے نہ بن جائیں ۔ اسی لیے وہ شو آف ہینڈ کی رٹ لگا رہے ہیں۔ اگر ان کی اکثریت ہی ہے تو وہ یونین کونسل کے چیئر مینوں کو آزادانہ طور پر ضلعی چیئر مین منتخب کرنے کا موقع کیوں نہیں دیتے ؟ ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ کسی وقت بھی کچھ ہو سکتا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ گجرات میں صنعتکاروں اور تاجروں کی جیب سے جو پیسے نکلوائے جاتے ہیں۔ وہ راوی کے پار ہی رہتے ہیں۔ گجرات تک نہیں پہنچتے ۔ لوگوں کی جیب سے پیسے نکلوا کر ہی پارک ، جیم خانے اور گیٹ بنوانے ہیںتو لوگوں کے دیے ٹیکس کہاں خرچ ہو رہے ہیں؟۔ اس سوال کا بھی جواب لیا جانا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او گجرات کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائیویٹ بلدنگز میں قائم پٹوار خانے ختم کر دئیے گئے ہیں اور پٹواریوں کو تحصیل دفاتر اور مختلف سرکاری بلڈنگز میں دفاتر الاٹ کر دئیے گئے ہیں ۔ پٹواریوں پر اپنے ساتھ پرائیویٹ منشی رکھنے پر بھی سختی سے پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت محکمانہ کاروائی عمل میںلائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عرفان علی کاٹھیا نے ضلع بھر کے ریونیو افسران ، قانونگواور پٹواریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اے سی گجرات نور العین ، ریونیو آفیسر ارشاد احمد و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلع بھر کے تمام پٹوار خانوں میں تعینات پٹواریوں کا دیگر پٹوار سرکلز میں تبادلہ کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کو بدعنوانی کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ تحصیل گجرات خصوصاً شہری علاقوں اور جلالپور جٹاں میں تعینات پٹواریوں کو تحصیل آفس گجرات میں دفاتر فراہم کیے گئے ہیں جہاں وہ خود اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور معاونت کیلئے کسی پرائیویٹ فرد یا منشی کی خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی پوری توجہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے یہ اقدام بھی اسی مقصد کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ انہوںنے واضع کیا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اور شہریوں کو تنگ کرنے والے اہلکاروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے اور انہیں نشان عبرت بنا دیا جائیگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت کی تعمیر اور طبی آلات کی خریداری کا عمل 13فروری تک مکمل کر لیا جائے گا، محکمہ صحت ادارے میں تعیناتی کے لئے ڈاکٹرز و عملہ کی بھرتیوںکا عملہ آئندہ ہفتے ہر صورت مکمل کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے ہسپتال کے دورہ اور موقع پر منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی نورالعین، ای ڈی اوز چوہدری اصغر، ڈاکٹر طاہر بشیر، ڈی اوز محمد یونس، شاہد اقبال ، ڈاکٹر عابد غوری، ایم ایس ڈاکٹر زاہد تنویر، چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی اورنگزیب بٹ، نیسپاک انجینئر محمد اصغر، کنٹریکٹر محمد فیصل و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 32کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبہ کے تحت ہسپتال بلڈنگ کی تعمیر، ٹائلز، واش رومز کی تعمیر، وائرنگ سمیت تمام اہم مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ رہائشگاہوںکی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔ ۔انہوںنے ہدایت کی کہ وارڈز میں اعلی معیاری لائٹس نصب کی جائیں نیز پرانی بلڈنگز میں بھی ضروری مرمت کے کام فوری مکمل کئے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حید ر ) ٹی ایچ کیو ہسپتال کے لئے طبی آلات کی فراہمی گیارہ فروری سے شروع ہو جائے گی جسے اگلے چند روز میںنصب کر دیا جائے گا جبکہ 6سپشلسٹس سمیت ڈاکٹر ز و عملہ کے انٹرویوز مکمل کئے جا چکے ہیں جنہیں آئندہ ہفتے ہر صورت آرڈ ر جاری کر دیے جائیںگے۔ ڈی سی او نے محکمہ بلڈنگز،فارسٹ اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ ہسپتال میںسیوریج، پارکنگ، ٹف ٹائلز کی تنصیب اور بیوٹفکیشن کے منصوبوںکو فوری مکمل کیا جائے۔ اس سے قبل ڈی او بلڈنگز، ایم ایس ، کنٹریکٹر اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے ڈی سی او کوبریفنگ دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)جلالپورجٹاں روڈ تا یونیورسٹی آف گجرات کارپٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، منصوبے پر 198ملین روپے لاگت آئے گی اور اسے 3ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان کے ہمراہ منصوبے پر کام کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہر الملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع میں اہمیت کے لحاظ سے اپنی نوعیت کے اس منفرد ترین پراجیکٹ پر کام کے لئے تجربہ کار کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے جبکہ پراونشل روڈ ڈیپارٹمنٹ منصوبہ پر کام کی نگرانی کرے گا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ منصوبہ کے تحت 24فٹ کارپٹ سٹرک تعمیر ہوگی جبکہ دونوں اطراف آٹھ فٹ چوڑے بر م ہوں گے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سٹرک کے اطراف دیگر محکموںکے سٹرکچر منتقلی کیلئے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا جائے ، منصوبہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیںہوگی، کنٹریکٹر کمپنی سٹر ک کی تعمیر کے لئے معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنائے او ر کوشش کی جائے کہ منصوبہ مقررہ مدت سے قبل مکمل ہو ۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیر سے ادارے کے ہزاروںطلبہ، اساتذہ اورعلاقہ کے مکینوںکو سفر میںآسانی ہوگی۔ ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات روڈ پر کام کا آغاز حکومت کے ادارے کے طلبہ اور اساتذہ سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی آف گجرات ضلع کا قابل فخر تعلیمی ادارہ ہے جہاںبہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے جبکہ علاقہ کے لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے۔ رکن قومی اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی روڈ کی بہترین اور بروقت تکمیل ادارے کی بہتری کی جانب اہم قدم ہوگی ۔ دریںاثنا یونیورسٹی آف گجرات کے طلبہ و طالبات اور اہل علاقہ نے روڈ کی تعمیر کے آغاز پر وزیر اعلی پنجاب، منتخب ارکان اسمبلی اور ڈی سی او گجرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رحمان شہید روڈ سروس موڑ پر مسجد کے قریب سلپ روڈ کی تعمیر کی ہدایت کی ہے جبکہ سیوریج نالے کو بھی کور کیا جائے گا تاکہ ہرقسم کے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔ یہ ہدایت انہوںنے منصوبے کے معائنہ کے موقع پر جاری کیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عرفان علی کاٹھیا، چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی اورنگزیب بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ موقع سے سالڈ ویسٹ فوری اٹھائی جائے جبکہ ریونیو عملہ سے سرکاری اراضی کی نشاندہی کرا کر سلپ روڈ کا تخمینہ لاگت تیار کرکے اس پر کام شروع کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)بھمبر روڈ پر موضع ‘بیر کھرانہ’کے قریب سرکاری پلی بند کرنے والے 3افراد کے خلاف تھانہ ککرالی میںمقدمہ درج کر ا دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گذشتہ روز بھمبر جاتے ہوئے آفتاب نامی شخص کی طرف سے موضع بیر کے قریب بعض افراد کی طرف سے نکاسی آب کے لئے بنائی گئی پلی کو ٹریکٹر لگا کر بند کرنے کا سخت نوٹس لیا اوراے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔ فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹی او آر کھاریاں تنویر اقبال گجر کی قیادت میں ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کام بند کرادیا جبکہ مالک آفتاب حسین، ٹریکٹر و ایکسیویٹر مالکان دائود خان، جمعہ خان کے خلاف تھانہ ککرالی میں دفعہ 144کی خلاف ورزی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورعوامی جان و مال کو خطرات سے دوچار کرنے کی دفعات 188,431,18 MPOکے تحت مقدمہ درج کر ادیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ کی تفتیش سروع کر دی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)سپیشل پرائس مجسٹریٹ/اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا جبکہ6گرانفروشوںپر 21600روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی اس دوران دہی مقرر ہ قیمتوں سے زائد نرخ پر فروخت کرنے پر امجد کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا گیا جبکہ ایم حسین، اللہ رکھا، زین، سفیان ظفر، بلال پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ اگر ضلعی چیئر مین کا انتخاب خفیہ رائے دہی سے ہوا تو انشاء اللہ حکمرانوں کو اپ سیٹ دیں گے۔ اگر شو آف ہینڈ کرایا جاتا ہے۔ تو بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ کسی کے لیے بھی میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ پہلی بار ہو رہا ہے کہ حکمران عدالتوں سے Stay لینے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔ اور وہ اپوزیشن سے خوفزدہ ہیں۔ وہ راجہ طارق محمود کی رہائش گاہ پر گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ خوبصورت گجرات کے نام پر گجراتیوں کی جیبیں خالی کی جا رہی ہیں۔ اگر عوام نے اپنے کام خود ہی کرنے ہیں تو حکمران کس مرض کی دوا ہیں۔ چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ اب تو سوئی گیس بھی دستیاب نہیں ہے۔ یہی حکمرانوں کی اڑھائی سالہ کارکردگی ہے۔ اگر باقی اڑھائی سالہ مدت پوری کر جاتے ہیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ پاکستان کی برآمدات ختم ہو چکی ہیں۔ لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں ملک میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے۔ لیکن حکمران اپنی کامیابیوں کے ڈھنڈورے پیٹ رہے ہیں۔ ناجانے ان کی نظر سے ملکی مسائل کیوں اجھل ہیں۔ چوہدری وجاہت حسین نے صحافیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیااو ر ان کی خیریت دریافت کی۔ وہ کافی دیر راجہ طارق محمود کی رہائش گاہ پر رہے اور گپ شپ لگاتے رہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے پڑے لکھے ملازمین کا احتجاج ہو یا سانحہ ماڈل ٹائون حکمرانوں کیلئے ہر مسئلہ کا حل بے گناہ بندے مارنا ہے کیونکہ ان میں عقل ہے نہ دانش کہ مذاکرات سے معاملات طے کر سکیں، اورنج لائن بھی ہمارا منصوبہ تھا لیکن وہ انڈرگرائونڈ تھا، اس میں پنجاب حکومت کی کوئی سبسڈی تھی نہ اس سے کسی غریب کا گھر گرتا نہ ہی تاریخی عمارتیں تباہ ہوتیں۔ وہ سابق صوبائی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین کی اہلیہ کی فیصل آباد میں رسم قل میں شرکت کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ محمد بشارت راجہ، خرم منور منج، میاں منیر اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی چودھری پرویزالٰہی کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کا اورنج لائن منصوبہ عام آدمی اور شہر کے تاریخی حسن کی بربادی کا پیکیج ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم عوامی خدمت کیلئے اور ایشوز کی سیاست کرتے ہیں اس لیے ہم نے مہنگائی اور صوبے و صوبائی دارالحکومت کی بربادی کیخلاف احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ملازمین کے خون سے ہولی کھیلی جائے، ہر مسئلہ کا حل مذاکرات سے نکل سکتا ہے، موجودہ حکمران جب سے آئے ہیں تب سے ملکی حالات زیادہ خراب ہو گئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ دراصل ڈالر بنائو منصوبہ ہے جس نے سارے شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے، لوگوں کی پراپرٹی تباہ کر دی گئی ہے، لاہور کا ہر شہری پریشان حال ہے جس پر اپوزیشن احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نمائندے اپنے اختیارات کے حصول سے لاعلم ہیں، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ منتخب نمائندوں کو اختیارات نہیں ملیں گے کیونکہ یہ نچلی سطح پر اختیارات کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتے اور بلدیاتی انتخابات بھی مجبوراً سپریم کورٹ کے حکم پر کروائے ہیں۔ گرینڈ الائنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت خود ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جلد اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بن جائے۔ رسم قل میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے رانا زاہد ریاض، شیخ عمر حیات، ذوالفقار پپن، ناصر رمضان گجر اور بڑی تعداد میں کارکن بھی شامل تھے۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)5فروری کو یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے موقع پر کنجاہ میں بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا اور دارہ بہار شاہ کنجاہ سے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ پی پی 110کے امیر چوہدری سجاد احمد وڑائچ، کسان بورڈ ضلع گجرات کے صدر چوہدری خورشید احمد منہاس نے کی ۔ ریلی سرکلر روڈ کنجاہ کا چکر لگاتے ہوئے کنجاہ پریس کلب (بلدیہ کنجاہ )میں اختتام پذیر ہوئی ۔ شرکائے ریلی نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی درخواست پر ہونے والے فیصلہ کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دے اور بھارتی مظالم کے خلاف اپنا کردار ادا کرے ۔ ریلی میں کنجاہ پریس کلب کے صدر حاجی محمد صدیق بٹ ،جنرل سیکرٹری احسان فیصل کنجاہی ، سابق صدر یاورعباس ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما چوہدری محمد افضال رانجھا، مسلم لیگ ن کے نامزد چیئرمین چوہدری مدثر وڑائچ، نومنتخب کونسلر چوہدری فیاض احمد کوروٹانہ ، ہمدرد ویلفئیر سوسائٹی کنجاہ کے صدر حکیم لیاقت علی ، فواد رسول راٹھور، ملک فضل الٰہی ، ڈائریکٹر (ر)زرعی ترقیاتی بینک پاکستان ڈاکٹر شکور احمد ، ملک قیصر محمود، بزم غنیمت و شریف کنجاہی کے صد رمنیر چشتی کنجاہی ، طاہر اقبال چشتی ، احسان زبیری ، سابق امیدوار برائے کونسلر چوہدری وحید بشیر آرائیں ، حاجی اختر محمود گاکھڑیا، جماعت اسلامی کنجاہ کے رہنمائوں میں چوہدری عبدالخالق کوروٹانہ ، چوہدری عبدالعزیز ، عبدالرحمن ساہی ، تحریک انصاف کے رہنما محمد بلال بٹ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر پولیس چوکی سٹی کنجاہ کے انچارج سید عباس علی شاہ نے نفری کے ہمراہ احتجاجی ریلی کی سیکورٹی کے بھرپور فرائض سرانجام دئیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)کنجاہ پریس کلب میں یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کی صدارت نومنتخب صدر حاجی محمد صدیق بٹ نے کی جبکہ مہمانان خصوصی جماعت اسلامی حلقہ پی پی 110کے امیر چوہدری سجاد احمد وڑائچ ، کونسلر چوہدری مدثر وڑائچ، کونسلر چوہدری فیاض احمد کوروٹانہ تھے ۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور یہ سعادت محمد افضال رانجھا نے حاصل کی جس کے بعد محمد صدیق بٹ نے بارگاہ رسالت ۖ میں ہدیہ نعت کے پھول نچھاور کیے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سجاد احمد وڑائچ نے کہا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھے ہوئے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی قراردادوں پر دھول کی کئی تہہیں بیٹھ چکی ہوں گی جبکہ مشرقی تیمور یا سوڈان جیسی عیسائی ریاستوں کا مسئلہ ہوتو انہیں فوری آزادی دلائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ جنگ میں شامل ہے ۔ مقامی سطح پر کشمیر کمیٹی کا قیام خوش آئندہے جماعت اسلامی بھر پور ساتھ دے گی اور مکمل تعاون کرے گی ۔ حاجی محمد صدیق بٹ نے کہا کہ 1991سے یہ دن شروع ہوا ہے مگر آج تک ہم کشمیر آزاد نہیں کراسکے ہمیں مسالک اور برادری ازم سے نکل کر ایک قوم رسول ہاشمی بننے کی ضرورت ہے پھر کشمیر کی آزادی کے لیے زیادہ پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ دشمن ہمارے اندرونی خلفشار اور اختلافات کا فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ کونسلر چوہدری مدثر وڑائچ نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس مقصد کے لیے تمام جماعتوں کو بھی اکٹھے ہوکر چلنے کی ضرورت ہے ۔ کونسلر چوہدری فیاض احمد کوروٹانہ نے کہا کہ جب تک ہم اپنے اندر اجتماعیت پیدا نہیں کرلیتے تب تک کشمیر کی آزادی کے لیے صرف جدوجہد کرتے رہیں گے جب ہم ایک ہوجائیں گے تو کشمیر بھی آزاد ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کنجاہ میں کوئی بھی گروپ برسراقتدار آئے انشاء اﷲ ہم کشمیر ڈے کو مل کر شایان شان طریقہ سے منائیں گے ۔زرعی ترقیاتی بینک پاکستان کے ڈائریکٹر (ر)ڈاکٹر شکور احمد نے کہا کہ ہم بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں ،ہندوئوں کے ظلم و ستم کھلم کھلی دہشت گردی ہے ۔ اقوام متحدہ کو کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم اور بھارت میں بسنے والی اقلیتوں پر ہندوئوں کی انتہاپسندانہ ظلم و ستم پر بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینا چاہیے ۔ پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما محمد افضال رانجھا نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے جس دانشمندانہ طریقہ سے ایران اور سعودی عرب کے تنازعہ کو ٹھنڈا کردیا ہے اسی طرح اگر مل کر بھارت کا دورہ کریں اور انہیں تنازعہ حل کرنے کی کوشش کریں تو یہ کام ممکن ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں فروعی اختلافات بھلا کر ایک جسد واحد کی طرح متحد ہونا پڑے گا اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے کیونکہ ہم ہاتھ اوپر نیچے باندھ کر نماز پڑھنے پر جھگڑ رہے ہیں اور دشمن ہمارے ہاتھ کاٹنے کا سوچ رہا ہے ۔ کنجاہ پریس کلب کے سابق صدر یاورعباس نے کہا کہ حکمرانوں کو روایتی بے حسی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے انہوںنے کہا کہ اگر آرمی چیف نے یوم دفاع پر کشمیر کے حل کے لیے ایک جملہ بولا تو بھارت کے ایوانوں میں کئی دنوں تک سکتے طاری رہے یہی آواز پارلیمنٹ سے نکلے اور آرمی چیف بھی بھارت کو کشمیر خالی کرنے کا کہہ دے تو کشمیر کی آزادی ممکن ہے صرف باتوں سے یہ معاملہ حل ہونے والا نہیں ۔ اسلامی جمعیت طلبہ کنجاہ کے رہنما چوہدری عبدالرحمن ساہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ صرف انسانیت کا رشتہ نہیں بلکہ اسلام کا رشتہ ہے ۔ ہمارے حکمران اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے تو کرتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی بات نہیں کرتے ۔ اقوام متحدہ بھی یہود و ہنود کی کٹھ پتلی بن چکی ہے ایسے میں تمام اسلامی ممالک کو متحد ہوکر اپنے فیصلے خود کرنے کی ضرورت ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما محمد بلال بٹ نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے قائد عمران خاں کی قیادت میں کشمیری حریت پسندوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ احسان فیصل کنجاہی نے بھارتی فوج کے مظالم کی بھرپور مذمت کی اور قرارداد پیش کی کہ کنجاہ میں ایک کشمیر کمیٹی بنائی جائے جس میں بلاتفریق تمام مسالک اور تمام سیاسی و تاجر تنظیموں کے رہنمائوں کو شامل کیا جائے ان کی قیادت میں ہر سال 5فروری کا جلوس نکالا جائے اور یہ کنجاہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہو۔ ڈاکٹر شکور احمد نے قرارداد پیش کی کہ اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گردملک قرار دے ۔ چوہدری خورشید احمد منہاس نے قرارداد پیش کی کہ آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینی چاہیے ۔ تمام قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ آخر میں چوہدری خورشید احمد منہاس نے دعائے خیر کروائی اور شرکائے کو ریفریشمنٹ دی گئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ممتاز عالم دین علامہ پیر سید صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی نے کنجاہ پریس کلب میں آکر نومنتخب صدر محمد صدیق بٹ اور جنرل سیکرٹری احسان فیصل کنجاہی کو ہارپہنائے اور مبارکباد دی ۔ انہوںنے کہا کہ کنجاہ پریس کلب کے الیکشن میں جمہوریت دیکھ کر دل خوش ہوا ۔ انہوںنے کہا کہ ووٹ تقدس بہت بڑی چیز ہے جب ووٹ کے تقدس کو سمجھا گیا تو پاکستان بن گیا اور جب اس کے تقدس کا احترام نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹوٹ گیا ۔ کنجاہ پریس کلب کے صحافی مثبت صحافت کے علمبردار ہیں اپنے علاقے کی قلم کے ذریعے خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں جس پر تمام اراکین پریس کلب بھی مبارکباد کے مستحق ہیں انہوںنے نومنتخب کابینہ کی کامیابی اور ان کے عزم کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔ اس موقع پر گجرات پریس کلب کے سابق صدر حاجی عثمان طیب اور جماعت اہلسنت کے رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ممتاز عالم دین علامہ پیر سید صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی نے کنجاہ پریس کلب میں 5فروری یوم اظہار یکجہتی کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ اقوام متحدہ میں استصواب رائے کی قرارداد سے چھٹکارا چاہتا ہے ۔ اگر آج بھی ہم پاکستانی عوام فیصلہ کرلیں کہ مذاکرات نہیں کرنے حق لینا ہے جیسے طالبان کیخلاف فیصلہ کیا گیا تو آرمی چیف جنرل راحیل شریفنے دہشت گردی کے اس باب کو ختم کردیا اور 2016ء کے سال کو دہشت گردی کے خاتمہ کا سال قرار دے دیا ہے ۔ اسی طرح ہم کشمیر کو آزاد کراسکتے ہیں انہوںنے کہا کہ کشمیر کے معاملہ پر تقسیم اورالگ مملکت کے قیام کا کوئی آپشن نہیں تھا کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم اسے حاصل کیے بغیر اپنی آزادی کو ادھورا سمجھتے ہیں ۔ انہوںنے کہا حکومت پاکستان نے کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ان کو بنایا ہوا ہے جو پاکستان بننے کے مخالف تھے اور پاکستان کی علیحدگی پر انہوںنے کہا کہ شکر ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے ۔ حکومت کو اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ایسے لوگ مسئلہ کشمیر کو کیا حل کرائینگے ۔انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ غیر مسلم طاقتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بن چکی ہے ۔ آج تک سپرپاورز بھی استصواب رائے کی قرارداد پر عملدرآمد نہیں کراسکے جبکہ عراق پر اقوام متحدہ کی قرارداد کا فیصلہ چند دنوں میں اور ایک سال کے اندر پورے ملک کو تہ و بالا کردیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم شیعہ سنی کی جنگ میں دھکیل کر اندر سے کھوکھلا کرنے کی کوشش کی گئی اب ہمیں جاگ جانا چاہیے اور باہم متحد ہوکر مظلوم مسلمانوں کو آزادی دلانے کی جدوجہد مل کر کرنا ہوگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری شاہین اختر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے عام آدمی کی محرومیاں دورکردیں۔ مسلم لیگ (ن) کی پرامیداورپرعزم قیادت کی بدولت مایوسی کااندھیرابھی چھٹ گیا۔ ہماری قیادت کی تعلیم اورصحت سمیت مختلف شعبہ جات میں مثبت اصلاحات سے پسماندہ طبقات کی حالت زارمیں نمایاں بہتری آئی۔طبقاتی نظام تعلیم کاسدباب وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہبازشریف کادیرینہ خواب ہے جوعنقریب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔عوام کا ہماری قیادت کی گرانقدر قومی خدمات پراظہاراعتماد اوراظہاراطمینان خوش آئندہے مگراس صورتحال کے نتیجہ میں اپوزیشن والے آپے سے باہرہو گئے ہیں ۔انھوں نے مزید کہاکہ عوام کے جذبات سے کھیلنے والے قومی سیاست سے ناک آئوٹ ہوجائیں گے۔ عوا م کی محرومیوں کامداواکرنے والی حکومت کیخلاف کوئی نام نہاد احتجاجی تحریک یاسازش کامیاب نہیںہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرپسنداوربدعنوان عناصر کیخلاف انتہائی منظم اندازمیں کریک ڈائون کیا جارہا ہے اوراس کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں۔ سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کوہرگزمعاف نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت اورامن دشمن عناصر کی سرکوبی کی گئی اور عام پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت یقینی بنائی ۔ماضی میں عام آدمی کے مسائل سے دانستہ چشم پوشی کی گئی مگرہماری قیادت انہیں ان کی دہلیز پرحقوق اورجدیدشہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)ممتاز عالم دین مولانا فیض احمد چشتی ناظم اعلیٰ عالمی تنظیم اہلسنّت کھاریاں یورپ کے ڈیڑھ ماہ کے تبلیغی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اس دورہ کے دوران یورپ کے مختلف ممالک میں گئے جہاں پر محفل میلاد النبیۖ سے خطاب بھی کئے اور خود داد حاصل کی۔ کامیاب دورہ پر مولانا لہراسب علی سیالوی ناظم اعلیٰ عالمی تنظیم اہلسنّت کھاریاں نے مولانا فیض احمد چشتی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) کوٹلہ برادران کی قیادت میں یونین کونسل بھگوال کے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو فرض سمجھ کر سرانجام دیں گے۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اورایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں تاریخ ساز خدمات سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر چیئرمین ملک صفدر بھگوال اور وائس چیئرمین ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی مسائل سے بخوبی واقف ہیں انشاء اللہ ایک ایک کر کے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کی قیادت میں اپنے علاقہ کو تعمیر وترقی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)چوہدری ناصر احمد چھپر کی قیادت میں PTI کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کام کر رہے ہیں کھاریاں کا چیئرمین پی ٹی آئی کا ہی ہوگا ان خیالات کا اظہار سابق نائب صدر کھاریاں سٹی PTI چوہدری فرحان احمد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے کھاریاں شہر اور پورے حلقہ این اے107 میں چوہدری ناصر احمد چھپر کی قیادت میں پارٹی کی ترقی، ترویج اور مضبوطی کے لئے کام جاری ہے چوہدری فرحان احمد نے مزید کہا کہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہی ہے نوجوان کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)عوام کی محبتوں قرض ساری زندگی نہیں اتار سکتے ہم سب بھائی صرف کوششیں کر رہے ہیں ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ عوامی خدمت میں ایک تاریخ رقم کر رہا ہے حلقہ این اے107 کے بعد ضلع گجرات کو بھی منفرد بنائیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین ضلع گجرات چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقہ کی تعمیر و ترقی ہماری ڈیوٹی ہے جو کہ ہم سب بھائی سرانجام دے رہے ہیں عوام نے 4مرتبہ جو محبت اور پیار دیا ہے وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عوامی محبتوں کا قرض ساری زندگی نہیں اتار سکتے این اے 107 کے بعد ضلع گجرات کے عوام کی بھی اسی طرح خدمت کریں گے۔ این اے 107میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہماری خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں ترقی کا سفر اسی طرح جاری رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی)آٹھ نقاب پوش ڈاکوئوںکی زمیندارکے گھریلغار،اسلحہ کے زورپرگھریلو قیمتی سامان لوٹ کرفرار۔موضع روڈالہ چیمہ ڈسکہ روڈ کے زمیندارارشاد رضا چیمہ کے گھررات کے وقت آٹھ نقاب پوش ڈاکوزبردستی داخل ہوگئے اوراسلحہ کی نوک پراہلخانہ کوکمرے بندکرکے جہیزاور قیمتی گھریلوسامان مالیتی تین لاکھ روپ لوٹ کرفرارہوگئے۔ڈاکو جاتی دفع آٹا کی بوری بھی اٹھالے گئے۔تھانہ سوہدرہ پولیس کواطلاع کردی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی)مخصوص نشستوں کے انتخابات ملتوی ہونے پر کونسلران میں مایوسی پھیل گئی،اختیارات ملنے کی امیدیں معدوم نظر آنے لگیں،پنجاب اسمبلی میں بدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے متناسب نمائندگی سے پر کرنے کے فیصلے پر الیکشن کمیشن سمیت کونسلر بھی ابہام کا شکار ہیں وہ اس امید پر زندہ ہیں کہ کب بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل ہوتے ہیں کب چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوتے ہیں اور انہیں اختیارات ملتے ہیں تاکہ وہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر سکیں۔کونسلر اختیارات نہ ملنے پر اپنے ووٹروں سے چھپتے پھرتے ہیں الیکشن میں لاکھوں روپے خرچ کر کے منتخب ہونے والے کونسلرز کے خواب چکنہ چور ہوگئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برا ئے خواتین کااعزازپنجاب یونیورسٹی وویمن کیمپس لاہورکی گرائونڈمیںگورنمنٹ خواتین انٹر کالجیٹ سالانہ کھیلوںکے مقابلوںمیںکالج کی کرکٹ ٹیم کی پنجاب بھرمیںتیسری پوزیشن حاصل کرنے پرپرنسپل میڈم نگہت تنویرملک،وائس پرنسپل عائشہ عتیق نے کالج سپورٹس شعبہ کی سحرش اشرف،زوبیہ عاصم،نازیہ پروین سال سوئم کی طالبات کی کرکٹ ٹیم اقصیٰ کنول،مومنہ،ماہم،رافعہ،صبائ،سنبل،شازمہ،میمونہ،ماریہ،سمرائ،اقصیٰ سرفراز،مشال،بینش،مہوش،اشم،ظاہرہ،اقرائ،لائبہ،سائزہ کوٹیم کی کامیابی پرمبارکباددیتے ہوئے اس امیدکااظہارکیا کہ آئندہ کے مقابلوںمیںاس سے بہترپوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔کالج کرکٹ ٹیم کی پوزیشن سے پنجاب بھرمیںکالج کی پہچان حاصل ہوئی۔یاد رہے کہ کالج کی طالبہ اقراء نعیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے تقریری مقابلوںمیںضلعی سطح پراول پوزیشن حاصل کی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی)مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف آج بھی تمام پاکستانی عوام وکشمیری برادری متحدہے اورملکربھارت سے کشمیرکوآزادکروائینگے۔کشمیریوںکی جدوجہدتکمیل پاکستان کی جدوجہدہے مگربھارت پاکستان اورکشمیری مسلمانوںکابدترین دشمن ہے اوراس نے کشمیری مسلمانوںپرظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے۔ان خیالات کا اظہارکیپٹن ڈاکٹرمحمدرفیق فضل نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میںمنعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی ظلم وستم اورکشمیرپرہندوستان کے ناجائزقبضہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوںکی جدوجہداورقربانیاںضروررنگ لائینگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد (جی پی آئی)مولاناظفر علی خان ہومیو پیتھک میڈیکل کالج وزیرآبادمیں7فروری بروزاتوار کوایک سیمینارعنوان دورحاضراورہومیوپیتھک منعقد ہوگا۔جسمیںمہمان خصوصی قومی کونسل برا ئے ہومیوپیتھی کے صدرڈاکٹرمحمودالحق عباسی ودیگرمقررین پروفیسرڈاکٹرمحمدافضل،ڈاکٹرعدنان ملک اورڈاکٹرحبیب اللہ اپنے مکالہ جات پڑھیںگے۔۔ ۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ حکمران پی آئی اے کے معاملے میں سرد مہری دکھا رہے ہیں۔ پی آئی اے سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اُن کے معاش سارا دارومدار واحد پی آئی اے ملازمت ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور ہٹ دھرمی اُن کا وطیرہ بن گیا ہے۔ حکومت پی آئی اے کے مسئلے کو مسلسل لٹکا رہی ہے جس سے پی آئی اے سے وابستہ ملازمین، مسافر اور تاجر متاثر ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت کو بھی کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں افراتفری مچا رکھی ہے ہر طبقہ فکر حکومت کی پالیسیوں سے تنگ ہے۔ حکمرانوں کو اپنی ظالمانہ پالیسیاں تبدیل کرنی ہوں گی۔ قومی اداروں کی نجکاری ملکی وقومی مفاد نہیں ہے، حکومت پی آئی اے سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے فیصلے کوفوری واپس لے، انہوں نے کہاکہ حکومت کو سانحہ ماڈل ٹائون سے سبق سیکھنا چاہیے تھا۔ لیکن زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ماضی کی غلطیاں دہرا رہی ہے جو کسی طور بھی جمہوریت کے حق میں نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری و ترجمان سندھ طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کی بربریت کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوا م سے اظہار یکجہتی کے طور پر آل پاکستان مسلم لیگ سندھ نے کراچی ، حیدرآباد، سکھر ، لاڑکانہ، میر پور خاص اور نواب شاہ سمیت 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر گزشتہ 62سالوں سے اقوام متحدہ کی سولی پر چڑا ہوا ہے۔سابق صدر پر ویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مثبت پیش رفت کا آغاز کیا تھا تاہم موجودہ اور گزشتہ دونوں حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا ۔ جبکہ سندھ کے صدر شہاب الدین حسینی اور جنرل سیکریٹری شاہد قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار من قائم ہوناضروری ہے ۔ اس مسئلہ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ مگر مسئلہ کشمیر جوں کاتو ں ہیںجنگیں مسائل کا حل نہیں ہو تی ۔ مسئلہ کشمیر حال کرنے کیلئے پرویز مشرف جیسے نیڈر اور بے باک لیڈر کی ضرورت ہے ۔ہم نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی بھر پور مزہمت کرتے ہیںاور کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر ی عوام کیساتھ ہے۔ ۔۔۔۔۔ اسلام آباد (جی پی آئی): سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر راہنماء سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے حساس قومی ادارہ ہے، پی آئی اے پر سیاست چمکانے کے بجائے اس کی حالت زار کو بہتر بنانے کی تجاویز لائی جائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پی آئی اے کو انتظامی اور مالی لحاظ سے تباہی سے دوچار کیا آج وہی اس پر سیاست چمکا رہے ہیں، ن لیگ نے اپنے گذشتہ دور حکومت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنایا، مسلم لیگی راہنماء کے مطابق قومی ایئرلائن کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لئے انتظامی و مالی لحاظ سے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بعض عناصر کو خوف ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحات کے نتیجے میں ان کی بدعنوانیاں سامنے لائی جا سکتی ہیں، موجودہ حکومت کی جانب سے قومی ادارے میں کسی کو ناحق تنگ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی کو بے روزگار، تاہم ادارے کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی اور بدعنوانیوں کا احتساب ضروری ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ نجکاری اور شراکت داری میں زمین آسمان کا فرق ہوا کرتا ہے، بعض عناصر چاہتے ہیں کہ قومی اداروں سیاسی نوازشات کا ذریعہ بنا کر رکھا جائے جبکہ حکومت نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کئے بغیر نجکاری کا سوچا تک نہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض سیاسی رہنما پی آئی اے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی آڑ میں انہیں تشدد پر اکسا رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پہلے بھی حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہروں اور خونریزی کی ترغیب دی لیکن انہیں منہ کی کھانا پڑی۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ پرامن اور جمہوری احتجاج کو طاقت سے نہیں دبانا (ن) لیگ کی حکومت کا طرز سیاست نہیں لیکن ایک سیاسی جماعت خون اور لاشوں پر سیاست کرنا چاہ رہی ہے، انہو ں نے واضح کیا کہ یہ وہی حکومت ہے جس نے 126دن کا احتجاج نہایت صبر اور خندہ پیشانی سے برداشت کیا، کہیں آنسو گیس تک کا استعمال نہیں کیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد اللہ نے توقع ظاہر کی کہ پی آئی اے احتجاج کی آڑ میں خونریزی کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری ملازمین کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے موجودہ حکمران جب سے آئے ہیں تب سے ملکی حالات زیادہ خراب ہو گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکمرانو ں کو مان مانیاں نہیں کرنے دے گی۔ جمہوریت کا ٹنڈورا پیٹنے والوں نے آمریت کی بدنما مثال قائم کی ہے حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کی بجائے خود اُن پر گولیاں برسا رہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی ضد کے آگے لوگوں کو مارنے سے بھی گریز نہیں کر رہے ماڈل ٹائون واقعہ سے سبق سیکھنے کی بجائے اب پی آئی اے کے ملازمین کو اپنے ظلم کا نشانہ بنانا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت مرکز میںقومی اداروں کی نج کاری پر بضد ہے تو دوسری طرف پنجاب حکومت اورنج ٹرین منصوبے کے ذریعے عام آدمی کا استحصال جاری کئے ہوئے ہے۔ لوگوں سے گھر اور کاروبار چھینا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار کے نشے میں ظلم کی انتہا کر دی ہے تحریک انصاف حکمرانوں کو اپنی من مانیاں نہیں کرنے دے گی اور اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کے زریعے حکمرانوں کو مجبور کر دے گی کہ وہ اپنی ظالمانہ پالیسیوں کو ترک کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے مرکز تحفظ ختم نبوت میں جہاد کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر قادیانیوں کا ہی پیدا کردہ ہے کیونکہ تقسیم کے وقت بائونڈری کمیشن کے سامنے گورداسپور کی تحصیل قادیان والوں نے مسلمانوں سے الگ ہوکر پاکستان کے حق میں ووٹ نہ دیا جس کی وجہ سے ضلع گورداسپور بھارت میں چلا گیا اور اسطرح کشمیر کو جانے والے تمام زمینی راستے بند ہوگئے اور بھارت کو کشمیر میں مداخلت کا بھرپور موقع مل گیا اور اسطرح اگر گورداسپور بھارت کے پاس نہ جاتا تو مہاراجہ کشمیر کے پاس پاکستان سے الحاق کے سوا کوئی اورچارہ نہ تھا علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا الہامی عقیدہ ہے اوراسی وجہ سے قادیانیوں کی تمام ہمدردیاں بھارت کے ساتھ ہیں قادیانی لابی مسئلہ کشمیر کیخلاف مسلسل اپنی ناپاک سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ان حالات میں تمام اسلام پسنداور محبت وطن عناسر پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انگریز کے خود کاشتہ پودے فتنہ قادیانیت کے اسلام و پاکستان دشمن سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے اسے ملیامیٹ کردیں یہ ہم سب کا دینی ، قومی و ملی فریضہ ہے۔سیمینار سے دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے 9 فروری کو اسلام آباد روانہ ہوں گے ۔ لاہور سے دو ہزار علماء پر مشتمل قافلہ 9 فروری کی رات کو روانہ ہو گا ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل لاہور کے صدر مولانا مشتاق لاہوری ، مولانا عبد القیوم ، مولانا محمد اسلم قادری ، مولانا قاری زبیر زاہد ، مولانا اسلام الدین ، قاری عبد الحکیم اطہر نے پاکستان علماء کونسل لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے اور اسلام آباد میں ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس میں ملک بھر سے ہزاروں علماء ، خطباء اور آئمہ کی شرکت دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جدوجہد کا عملی اظہار ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیغام اسلام کانفرنس میں لاہور سے علماء ، آئمہ اور خطباء پر مشتمل قافلہ 9 فروری کی رات اسلام آباد روانہ ہو گا۔ ۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)قومی سیکورٹی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب کے باعث مردم شماری کیلئے فوجیوں کی مطلوبہ تعداد کی عدم میں دستیابی کی وجہ سے مردم شماری کا عمل خطرے میں پڑجانے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و برزگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے بروقت و لازمی مردم شماری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب یقینا قومی تقاضے ہیں مگر سیاسی عمل وجمہوری عمل کے تسلسل کیلئے بروقت قومی انتخابات کا انعقاد بھی ضروری ہے جنہیں شفاف بنانے کیلئے مردم شماری ناگزیر ہے اسلئے قومی صورتحال کو جواز بناکر مردم شماری کے التواء و تاخیر کو قوم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرے گی اسلئے ادارہ شماریات کا فریضہ ہے کہ وہ مردم شماری کیلئے عملہ بھرتی کرے اور پھر اس عملے کی ضروری تربیت کے بعد دستیاب فوجی اہلکاروں کی نگرانی و سربراہی میں اس عملے کو مردم شماری کیلئے استعمال کرتے ہوئے مردم شماری کے قومی تقاضے کی بروقت تکمیل کے انتظامات کرے ۔ ۔۔۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی) جسٹس انور ظہیر جمالی کی جانب سے حکومتی بد انتظامی کے باعث عوامی مسائل پر اظہار تشویش کو سراہتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگرنے کہا ہے کہ عوام پاکستان جو آمریت سے سخت نالاں و بیزار ہیں اور ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں گزشتہ و موجودہ جمہوری ادوار میں حکمرانوں کی منافقت و مفاد پرستی ‘ ناعاقبت اندیشی ‘ کرپشن ‘ بد انتظامی اور مظالم و جبر کے باعث جمہوریت سے بھی اسی حد تک نالاں ہیں جتنے وہ آمریت سے بیزار تھے اور یہ صورتحال نہ تو ملک وقوم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے مگر زر و زمین کی ہوس میں مبتلا مقتدر طبقات صورتحال کو سمجھنے کی بجائے ذاتی مفادات و تعیشات کیلئے عوام کو جمہوریت سے بیزار کررہے ہیں جس کے باعث اب عدلیہ بھی حکومتی اقدامات پر ریمارکس دینے پر مجبور ہوگئی ہے اور اگر حکمرانوں نے عقل و ہوش کے ناکن نہیں لئے تو بہت جلد عدلیہ ازخود نوٹس لیکر حکومت کیخلاف آئینی فریضے کی ادائیگی پر مجبور ہوجائے گی ! ۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی) حکومت کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث نجکاری میں ناکام حکمرانون کی جانب سے نئی ایئر لائن کی تشکیل کے عندیہ کو باطل قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ پی آئی اے ‘ اسٹیل مل اور ریلوے سمیت کسی بھی قومی ادارے کو خسارہ زادہ قرار دیکر فروخت کرنا مسائل کا حل نہیں بلکہ مزید مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اسلئے خسارہ زادہ اداروں کی نجکاری کی بجائے ان اداروں کو سیاسی اجارہ داری سے آزاد اور گھوسٹ ملازمین سے پاک کرنے کے ساتھ اداروں کے سربراہان ‘ افسران اور ذمہ داران و ملازمین کی مراعات و تعیشات کا خاتمہ کیا جائے اور تمام سرکاری و قومی اداروں میں یکساں اصلاحات کے ذریعے یکساں مراعات رائج کی جائیں تو خسارہ زادہ اداروں کو مفید و مؤثر بنایا جاسکتا ہے اگر حکومت اس کام کی اہل نہیں ہے تو پی آئی اے کا انتظام ایک سال کیلئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے حوالے کردیا جائے ہم اس قومی ادارے کو خسارے سے نفع میں لانے کے ساتھ قومی ایئر لائن کو دنیا کی صف اول کی ایئر لائنوں میں شامل کرکے دکھائیں گے جبکہ نئی ایئر لائن بنانے کا حکومتی منصوبہ سیاسی بھرتیوں کی نئی روایت کو جنم دیکر قومی خزانے کیلئے ایک اور سفید ہاتھی کے سوا کچھ اور ثابت نہیں ہوگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی) پاکستان کو ایشین ٹائیگر ‘ لاہور کو بیجنگ ‘ کراچی کو شنگھائی اور لیاری کو پیرس بنانے کا خواب دکھانے والوں کی ناقص حکمت عملی اور ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث نہ صرف پاکستان بجلی ‘ پانی اور گیس بحران سے دوچار ہے بلکہ دہشتگردوں ‘ جرائم پیشہ عناصر ‘بھتہ خوروں اور سیاسی جماعتوں کے دھرنوں و ہڑتالوں کے باعث تباہ ہوتی ہوئی معاشی ‘ اقتصادی ‘ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکسوں کے انبار کے باعث آسمان کو چھونے والی مہنگائی نے غربت وبیروزگاری کی شرح کو بھی اس قدر بڑھادیا ہے کہ آئندہ کئی عشروں تک اس کے مضمرات پر قابو پانا ممکن نہ ہوگا گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ سیاسی مفادات کیلئے اداروں میں سیاسی بھرتیوں نے قومی اداروں کو تباہی سے دوچار کردیا ہے اور ان اداروں کو خسارہ زدہ قرار دیکر نجکاری کے نام پر ان کی فروخت یا اونے پونے خفیہ خریداری حکمرانوں کی ملک و قوم دشمنی کا واضح ثبوت ہے جس کیخلاف فوج اور عدلیہ کو میدان میں آنا ہوگا وگر نہ حکمران ذاتی مفادات کیلئے یا تو تمام قومی اثاثے اور وسائل فروخت کردینگے یا پھر خفیہ طور پر انہیں اونے پونے خرید کر اپنی ذاتی جاگیر و جائیداد ‘ مال و املاک اور اداروں و فیکٹریوں میں شامل کرلینگے جو وطن عزیز و قوم کے مستقبل کیلئے تباہی و بربادی کا باعث بن جائے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے حکو مت کے آگے جو پانچ نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ اور دوتجاویز دی ہیں وہ پوری قوم کی آواز ہیںاسے حکومت نے اگر پورا نہیں کیاتو اس حکومت کو ہم مزید چلنے نہیں دیں گے ۔عمران خان غریب عوام کی زندگی کی آخری امیدبن چکے ہیں ، ہم نے چیئرمین تحریک ا نصاف کا شانداراستقبال کرکے ثابت کردیاہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ،عوام پر ٹیکسوں کی بھرمارکرنے والی اس حکومت کا ایک ایک پل اس قوم پر بھاری ہے ایمنسٹی اسکیم چوروں اورکرپشن زدہ حکمرانوں کو فائدہ دینے کا فارمولہ ہے جبکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی نہ کرکے بھی اس حکومت نے عوام دشمن حکومت ہونے کی ثبوت دیا ہے اپنی ڈیمانڈ اور تجاویز میں رہنما عمران خان نے حکومت کو مزید مدت کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے اس پر عمل کرنے سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے پوری قوم کو ریلیف ملے گا مگر یہ لوگ صرف اپنا اور اپنے حواریوں کا بھلا ہی سوچتے رہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانے ائیرپورٹ کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے استقبال سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کے ساتھ بم دھماکے دیئے جس میں آئے روز عوام مررہی ہے ہم کوئٹہ دھماکے میں جابحق افراد کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت مزید اپنی معیاد کو پورا کرنے کا اخلاقی جوازکھوبیٹھی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ PIAکے جابحق ملازمین کے اہلخانہ اس وقت انصاف کے منتظر ہیں ان کے قاتل اس لیے آزاد پھر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے جائز مطالبات کے لیے آواز بلند کی تھی جس پر حکومت وقت شروع دن سے ہی سیخ پارہی ہے۔