گجرات (جی پی آئی) گجرات فرینڈز لائنز کلب الشفاء آئی ہسپتال راولپنڈی کے تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول چک بھولا عقب چناب کالج جلالپور جٹاں روڈ پر فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کرے گا۔ یہ کیمپ 19 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے سے 3 بجے تک منعقد ہو گا جس میں فری ادویات فراہم کی جائیں گی۔ مریضوں کی پرچی فیس جو کہ 30 روپے فی مریض ہے گجرات فرینڈز لائنز کلب کے ممبران فراہم کریں گے۔ مستحق مریضوں کا فری آپریشن الشفاء آئی ہسپتال راولپنڈی میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر بس موجود ہو گی کیمپ کے فوراً بعد بذریعہ بس مریض راولپنڈی شفٹ کئے جائیں گے۔ موقع پر مریضوں کو عینک فراہم کی جائیگی جس کی فیس 100 روپے ہو گی ۔ باقی تمام اخراجات گجرات فرینڈز لائنز کلب برداشت کرے گا۔ اس پراجیکٹ کے چیئرمین قاری عامر رضوان قادری ہوں گے۔ اس سلسلہ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب عمر اقبال نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ احسن متین ملک’ سید سلیمان شاہ’ شیخ عمر نوخیز و دیگر ممبران موجود تھے۔ قاری عامر رضوان کی طرف سے شرکاء کیلئے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات۔12اپریل 2015 : ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر کی زیر قیادت انتظامیہ اور پولیس افسران کی ٹیم نے دولت نگر میں چھاپہ مار کر ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ولیمہ کی تقریب میں وسیع پیمانے پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر دوبھائیوں سمیت4کزن دولہا، انکے والد تین بھائیوں، تقریب کا انتظام کرنیوالی ٹینٹ سروس کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا ہے تاہم ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ دولت نگر میں پل برساتی نالہ کے قریب کھلے مقام پر تین سگے بھائیوں کے چار بیٹوں ندیم ، عظیم پسران غلام رسول، اعجاز ولد افضل اور انعام ولد غلام احمد قوم گجر ساکنان گڑھی باہو کی ولیمہ کی تقریب جس میں ہزاروں مہمان شریک ہیں بڑے پیمانے پر ون ڈش کی خلاف ورزی جاری ہے اور مہمانوں کو مٹن قورما، مرغ روسٹ، چکن بریانی، مٹن قیمہ، چار اقسام کے چارٹ، کھیر اور مختلف انواع کے کولڈ ڈرنکس پیش کئے جارہے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہرنے پرائس مجسٹریٹ نائب تحصیلدار ملک طفیل اور دولت نگر پولیس کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تاہم ریڈ کی اطلاع پر دولہا اور دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ دولت نگر پولیس نے چاروں دولہا، انکے والد اور تقریب کا اہتمام کرنیوالی گوپا ٹینٹ سروس کی انتظامیہ کے خلاف تھانہ دولت نگر میں مقدمہ درج کر ادیا ہے۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبا ل مظہر نے خبردار کیا ہے کہ شادی ہال مالکان، منتظمین، اور شہری قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ون ڈش کی خلاف ورزی سے باز رہیں خلاف ورزی کے مرتکب عناصر سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکز ی امیر پیر محمد افضل قادری پر فورتھ شیڈول کی پابندیوں کی وجہ سے گجرات اور ملک بھر میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے چنانچہ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن میاں محمدریاض ،پیر جواد الرحمن نظامی ممتاز صحافی طفیل میر ،اور سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ نے نیک آباد مراڑیاں شریف پہنچ کر پیر محمد افضل قادری سے مذاکرات کیے اور درج ذیل معاہدہ طے پایامعاہدہ ما بین انتظامیہ گجرات وعالمی تنظیم اہلسنت ،پیر محمد افضل قادری صاحب اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فورتھ شیڈول کی پابندیاں انتظامیہ گجرات ختم کروائے گی، فرید القمر سیالوی صاحب کی نظر بندی 13اپریل کو ختم کر دی جائے گی ۔انتظامیہ مسئلہ کے حل کے بارے میں اخبار ات میں پریس ریلیز جاری کرے گی ۔عالمی تنظیم اہلسنت 14اپریل کا مظاہرہ کچہری چوک گجرات منسوخ کر ے گی ۔ آئندہ انتظامیہ اور اہلسنت بریلوی کے درمیان اختلاف کی صورت میں مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کیا جائے گا۔اہلسنت بریلوی حسب سابق دہشت گردوں کے خلاف انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کر ے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس گجرات کے زیر اہتمام IHMA ضلع گجرات کے اشتراک سے چٹھا سالانہ ہومیو پیتھک ایجوکیشنل سیمینار رائل میرج ہال میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر عدنان اسلم وڑائچ نے کی۔ مہمان خصوصی مرکزی صدر IHMA پاکستان ڈاکٹر میاں محمد جمیل تھے۔ مہمانان گرامی میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ’ ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین نگہت اقبال قریشی ‘ ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم’ ضلعی صدر IHMA ڈاکٹر اظہر اقبال چیمہ تھے۔ اس موقع پر ضلع بھر سے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں ڈاکٹر وکیل چوہدری’ ڈاکٹر غلام عباس’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ڈاکٹر عمران چوہدری (آئینہ) ‘ ڈاکٹر شمائل جاوید چوہدری’ ڈاکٹر عمارہ شیخ’ عفت کمال ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ‘فیاض چیمہ پروجیکشنسٹ’ وسیم قیصر سوشل موبلائزر’ آسیہ بانو FWW انچارج فلاحی مرکز پنڈی سلطان’ ڈاکٹر عبدالمالک’ ڈاکٹر حمزہ اقبال’ ڈاکٹر احسان اللہ’ ڈاکٹر بہادر’ ڈاکٹر منیر’ ڈاکٹر توحید اختر’ ڈاکٹر ناصر’ ڈاکٹر ذوالفقار’ ڈاکٹر ذوالفقار صادق’ ڈاکٹر ریاض احمد’ ڈاکٹر بشیر کنجاہ’ ڈاکٹر افتخار’ ڈاکٹر ظفر’ ڈاکٹر قیصر جمیل’ ڈاکٹر شوکت بھٹی’ ڈاکٹر ممتاز شاکر’ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ’ ڈاکٹر اختر محمود’ ڈاکٹر سعید’ ڈاکٹر سجاد’ ڈاکٹر نعیم’ ڈاکٹر ساجد’ ڈاکٹر نعیم’ ڈاکٹر طلعت’ ڈاکٹر ظفر و دیگر شریک تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز ثناء خوان رسول ۖ محمد عارف شاہد گوندل کی اہلیہ محترمہ کی پہلی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی ۔ اس سلسلہ میں خصوصی محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت علامہ صاحبزادہ محمد امان اللہ نعمانی نے کی۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ محمد عظیم قادری نے خطاب کیا۔ نقابت کے فرائض پروفیسر کاشف شریف نے سرانجام دئیے۔ ممتاز ثناء خوان رسول حافظ محمد صدیق’ محمد اکمل دریائی’ شبیر احمد چوہدری’ محمد امین’ مولانا معین عارف’ چوہدری طارق سپرا’ چوہدری احسان اللہ’ چوہدری مسعود’ ڈاکٹر محمد جمیل’ محمد توصیف گوندل ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ اسوہ غفاری و دیگر نے شرکت کی۔ ملکی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) حضرت ابوبکر صدیق نے خلافت کو تعلیمات نبوی کے مطابق سرانجام دیا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین حضرت صاحبزادہ علامہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عظیم الشان درس قرآن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق کی خدمات اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے قابل تحسین ہیں۔ اسلام کی تعلیمات عمل کا درس دیتی ہیں اور ہمیں دنیا میں ہونے والی بد امنی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے معاشرہ کو بہتری کی طرف راغب کرنا ہے۔ شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ درس قرآن کا مقصد امت مسلماں کی بھلائی ہے تاکہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔