گجرات کی خبریں 19/11/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں انسپکٹر عابد کھوکھر نے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر مین بازار جلالپور جٹاں اور صرافہ بازار جلالپور جٹاں کا دورہ کیا اور تاجروں سے فردا فردا ملاقات کی اور اُن کی مسائل سے آگاہی حاصل کی ‘ انسپکٹر عابد کھوکھر نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے ‘ اور تمام بازاروں میں اور دکانوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔ اور چوکیدارا نظام کو بہتر بنایا جائے ‘ پولیس عوام کے تحفظ کیلئے گشت کے نظام کو بہتر بنا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) آستانہ باولی شریف میں حضرت خواجہ محمد خان عالم رحمتہ اللہ تعالیٰ کا سالانہ عرس مبارک 7دسمبر بروز اتوار صبح نو تا نماز ظہر منعقد ہوگا ‘ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی کرینگے ‘ خصوصی شرکت بغداد شریف سے شیخ عمر بن سلیم قادری بغدادی اور قادیانوں کے سربراہ مرزا مسرور کے نو مسلم بھتیجے مرزا شمس الدین ‘ پیر سید عرفان شاہ آف رواترہ شریف ‘ ڈاکٹر ابوالحسن شاہ بیرہ شریف خصوصی شرکت کرینگے ۔ اس سلسلہ میں تلاوت قرآن پاک شرف قاری کرامت اللہ نعیمی حاصل کرینگے ‘ پاکستان بھر سے علماء و مشائخ اور نعت خواں حضرات تشریف لا رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) معین پور سیداں میں ممتاز ماہر قانون محسن شاہ کی رہائشگاہ پر ناجائز چھاپے پر ڈی پی او گجرات نے اے ایس آئی فیاض کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ‘ تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی فیاض اور محرر کو فوری طلب کر لیا ۔ باوثوئع ذرائع کے مطابق فیاض کو معطل کرنے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز مسلم لیگی رہنما مظہر اقبال چوہان نے کہا ہے کہ چوہدری برادران ہی عوام کے مسائل کا حل ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے تمام جماعتوں کو آزما لیا ہے ۔ اور کوئی بھی اُن کی توقعات پر پورا نہیں اترسکا ۔ اس وقت ملک میں بے روزگاری لوڈ شیڈنگ اور کرپشن کا بازار گرم ہے ‘ چوہدری برادران ہی برسر اقتدار آ کر ان مسائل کو حل کر یں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسی وجہ سے حکومتی امدادی پروگرام سے محروم رہ جانیوالے متاثرین کی نشاندہی اور انہیں امداد نہ ملنے کی شکایات کی تصدیق کے لئے سروے کرایا جائے گا ۔ اس مقصد کے لئے ٹیمیں74ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں سرو ے ٹیموں کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، اے سی سیٹلمنٹ وقار حسین خان اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ضلع بھر کے 93دیہات متاثرہ ہوئے جن سے تعلق رکھنے ہزاروں افراد کو املاک، فصلات اور مویشیوں کو نقصانات اور بیوگان کی امداد کے لئے کروڑوں روپے ادا کئے جاچکے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ادائیگوںکے عمل کے پہلے اور دوسرے فیز کے دوران متعدد افراد نے امدا د نہ ملنے کے حوالے سے انتظامیہ کو تحریری شکایات دی ہیں ان افرا د کی شکایات کی تصدیق کے لئے دوبارہ سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا سروے کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں کے ممبران میں اساتذہ کرام، سیکرٹری یونین کونسل، نمبر دار، پٹواری اور وزیر اعلی پنجاب مانیٹرنگ ٹیم کے اہلکار شامل کئے گئے ہیں جبکہ ان ٹیموں کے انچارج حلقہ ریونیو افسران ہوں گے۔ ڈی سی او نے کہا کہ سروے کا آغاز آج سے ہو گا جو 22نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا اور کمیٹیوں کے ممبران اپنی رپورٹ پیش کریں گے جس کی تھرڈ پارٹی وییلڈیشن بھی کرائی جائے گی۔ ڈی سی او نے بتایا کہ جن افراد نے امدا د نہ ملنے کے حوالے سے شکایات کی ہیں ان کے علاوہ ایسے افراد جو گھروں میںموجود نہ ہونے یا کسی اور وجہ سے اپنے نقصانات کا انداراج نہیں کر اسکے تھے سروے ٹیمیں انکے نام بھی متاثرین کی فہرست میں شامل کریں گی جبکہ نقصانات کی تصویری شہادت بھی لی جائے گی ۔ ڈی سی او نے ٹیموں کے ممبران سے کہا کہ وہ پوری ایمانداری سے اپنا کام مکمل کریں تاکہ کوئی بھی سیلاب سے متاثرہ فرد حکومتی امداد سے محروم نہ رہ جائے اور کوئی غیر مستحق شخص یہ رقم حاصل نہ کر پائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ضلع میں سیلاب متاثرین کو حکومتی امداد ی پروگرام کے تحت ادائیگوں کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک 3552متاثرین کو 9کروڑ99لاکھ،98ہزار روپے کے پے آرڈر فراہم کئے جا چکے ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز 64متاثرین کو 8لاکھ دس ہزار روپے کے پے آرڈر فراہم کئے گئے جبکہ اس سے قبل3488 متاثرین کو امدادی رقوم کے پے آرڈر فراہم کئے جا چکے ہیں۔ ڈی سی او نے بتایا کہ امداری رقوم کے لئے بعض متاثرین کے نام کا اندراج درست نہیں ہو سکا تھا انکے نام درستگی کے لئے پی ڈی ایم اے کو بھجوائے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں عملی طور پر ادائیگوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے اس لئے ادائیگی مرکز سے نادرا اور بنک آف پنجاب کے تین تین کائونٹر ختم کر دیے گئے ہیں اور ایک ایک کائونٹر قائم رکھا گیا ہے تاکہ جن متاثرین کے ناموں سے اعتراضات ختم ہوں یا وہ لوگ جو کسی وجہ سے امدادی رقم نہیں حاصل کر سکے وہ اپنے پے آرڈر وصول کرسکیں۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں ادائیگیوں کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے اور متاثرین کو مرکزا دائیگی میں تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) صدر پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم سازی صرف چوہدری برادران کے حکم کے مطابق کریں گے اور تنظیم سازی ایسی ہوگی کہ ضلع گجرات میں کسی بھی جماعت کی ایسی مضبوط ترین باڈی نہ ہوگی۔ لیکن تنظیم سازی کرنے کے لئے ان لوگوں کو آگے لایا جائے جو ہر میدان میں پورے اترتے ہوں ۔سٹی گجرات کے لئے ہر یوسی میںورکروں کی رائے لینی بہت ضروری ہے کیونکہ تنظیمیں ہمیشہ ورکر ہی چلاتے ہیں ۔جو پارٹیاں اپنے ورکروں کو بھول جاتی ہیں ان کا حال پیپلز پارٹی جیسا ہوتا ہے ۔آج اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہم ورکر لوگ جو انمردی سے حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیںاور کررہے ہیں۔مخالفین نے تھوک کے حساب سے جھوٹے پرچے اندراج کروائے ۔ظلم اور بربریت کا ہر وہ وار کیا مگر ہم نے اور ہمارے ورکروں نے ثابت قدم رہ کر ان کو بتلایا کہ ہم چوہدری ظہور الٰہی شہید کے چاہنے والے ہیں جنہوں نے اپنے وطن اور عوام کی خاطراپنی جان کا نظرانہ تو دے دیا مگر سر نہیں جھکایا۔حالات جیسے بھی ہوں ضلع گجرات کے ورکر چوہدری برادران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حالانکہ مفاد پرستی کے اس دور میں لوٹا ازم سرعام ہے اور لوگ چڑھتے سورج کی پوجا کرتے ہیں لیکن گجرات کے لوگوں کا چوہدری برادران کے ساتھ ایک وفا کا رشتہ ہے اس لئے گجراتیوں نے ہمیشہ ہی چوہدری برادران کی ہر آواز پر لبیک کہا ہے۔ دوسری طرف چوہدری برادران نے بھی عوام کی بے لوث خدمت کرکے ہمیشہ گجراتیوں کا سر فخر سے بلند کیااور پوری دنیا میں گجرات کا نام روشن کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج موجودہ حکومت نے ملک میں جو حالات پیدا کردیئے ہیں کہ پوری قوما ن سے تنگ ہے ۔ضروریات زندگی کی اشیا بھی عوام کی پہنچ سے بہت دور ہوچکی ہیں ۔غربت کی چکی میں پسنے والے لوگ آج بدحال ہیں ۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ ان ظالم حکمرانوں کو ان غریبوں کی بدعائیں لے ڈوبیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) گزشتہ روز ڈالڈاگھی کے سکینڈ برانڈ من پسند گھی کی ری لاچنگ کا پروگرام مقامی میرج ہال میں منعقد ہو ا جس میں کمپنی ملازمین کے علاوہ ڈسٹری بیوٹرز ڈالڈا گھی، ضلع بھر کے دکانداروں نے بھر پور شرکت کی ان کے علاوہ موزیکل گروپ اور ڈھول والوں نے بھی اپنے اپنے فن کے مظاہرے کیے، ڈالدا گھی کے وسیم فرید جو کہNSMمہمان خصوصی تھے انہوں نے دکانداروں سے اپنے خطاب کے دوران کیا کہ ہم گجرات شہر میں من پسند گھی کی سیلز کو پہلے سے بہتر سے بہتر بنائے گئے اور دکانداروں سے اپنے کسٹمرز کو رعایت اور کو الٹی والا گھی مہیا کرے گئے، من پسند کی ری لاجنگ میں وسیم فرید(NSM) ارشد بشیر(TMM) عمر ملک(RSM) ندیم غفور(RSM) عمران بٹ (ROM) ملک انور(ROM) علی رضا(ROM)نصیر خان ( ROM)شاہد خان (SE) علی شاہ ( ASM) حافظ عماد( SE)مونس(ATMM) اصغر گوندل (SE ) افتخار(SO) اور ان کے علاوہ ڈسٹری بیوٹرز ڈالڈا عرفان بٹ،افضال احمد، سہیل انور بٹ، خادم علی خادم، بابر بھیا، رانا رضوان، ندیم لالہ موسی،شیخ رفیق، علی رضا بٹ، چوہدری مظہر، کاظم شاہ، محمد عامر، نوازش علی نوازش ( PTV) صابر علی صابر افضال بھیا، جاوید بٹ( HBL) موجو د تھے اور دکانداروں میںچوہدری نعمان، فاروق بٹ، چاند بٹ، میر عبد العلیم، زبیر پپا، ماجد خان، ندیم قطب آباد، شیخ مدثر، ابوبکر، شیخ کاشف، شیخ قدرت اﷲ ، رضوان بٹ، نوید ڈار عتیق الرشید بٹ، حاجی احسن اقبال، فیضان بھیا،، عاز ب بھیائ، چوہدری اقبال، ایاز بٹ، عبد الوحید اور اس کے علاوہ سینکڑوں دکانداروں موجود تھے۔