گجرات (سٹاف رپورٹر) سیاسی پناہ گیری یاپیسے کی چمک، ہمارا قانون؟ پولیس افسران اور اہلکاروں کے کرپشن اورفحاشی سکینڈلزFIR درج ہونے کے بعد بھی معطلی کی چند عرصہ بعد بحالی، عوام کیلئے عدل وانصاف کے دعویدار خود انصاف کی گرفت میں آنے سے مستثنیٰ، عوام نے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ عدل وانصاف کرنے والے قوم کے محافظ جوخود مجرم بنتے ہیں تو انہیں بچایا کیوں جاتا ہے اور چند لمحوں کے بعد انہیں بے گناہ کردیاجاتا ہے یامدعی پارٹیوں پر راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈالاجاتا ہے اور پھر ان سے راضی نامہ کے بعد ملزمان پھرسے فرائض منصبی پر کھڑے ہوجاتے ہیں اور پھرسے اپنے چھوڑے ہوئے کام پھر جاری کردیتے ہیں۔ضلع گجرات میں مقامی ہوٹل میں دوسرا چھاپہ، پہلے چھاپے میں تین پولیس افسران کے نام شامل کئے گئے جوکہ بعدازاں میڈیکل رپورٹ اور انکوائریوں میں بیگناہ قرار دیدیئے گئے اور چند روز فرائض ڈیوٹی انجام دینے لگے عوامی مطالبہ نے متعلقہ افسران کو معطل ہونے پر مجبور کردیا جبکہ فاضل ڈی پی او گجرات نے بھی منصفانہ فیصلہ کرتے ہوئے ایک کوضلع بدر اوردوسرے کو بے گناہ جبکہ تیسرے کو چند روز کی ڈیوٹی کے بعد معطل کردیاگیا جبکہ ایسا ہی واقعہ گجرات اسی مقامی ہوٹل میں چھاپے کے دوران ایک پولیس اہلکار نے نوجوان لڑکی کیساتھ زیادتی کا سکینڈل سامنے آگیا جبکہ پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے پولیس افسران اہلکاروں نے میدان میں قدم رکھ دیا اور اعلیٰ سطحی سفارشوں کے ساتھ ساتھ DPOآفس گجرات اکاونٹ آفس کے اہلکارکو مقدمہ نمبر376 ت پ جوکہ تھانہ صدر میں درج ہے بچانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور اگر عوام کوئی ناجائز کام کرتی ہے تو اسے فوراً سزا جزا دی جاتی ہے جبکہ جب قانون کے محافظ ایسے کام کرتے ہیں تو سزا جزا میں نرمی اور دیری کیوں؟ اگر کوئی پولیس آفیسر یااہلکار اپنی ڈیوٹی سے ہٹ کر کرپشن یافحاشی میں کوئی بھی جرم کرتا ہے تو اسے معطل کیوں کیاجاتا ہے جبکہ ایسے افسران کو اوراہلکاروں کو فوری ڈس مس کردینے چاہیے،اگر افسران اور پولیس اہلکاروں کیلئے رعایت بخشی جانی جائز ہے تو متعلقہ عوام کیلئے بھی ایسا ہی قانون نافذ کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(سٹاف رپورٹر)آزاد امیدوار برائے چیئرمین یوسی 42عادووال چوہدری افتخاراحمدوارث وائس چیئرمین چوہدری عظمت اللہ سیفی کا ایک چھکا، ڈھیروگھنہ میں گرینڈ حمایتی اکٹھ، اہلیان ڈھیروگھنہ نے یوسی42 آزاد پینل چوہدری افتخاراحمدوارث کی حمایت کااعلان کردیا، حمایت کا اعلان کرنے والوں میں حاجی اکبر، حاجی عارف، حاجی اعظم، حاجی افضال،بابرحسین، عنصر اقبال، شہزاد، وسیم، عامر عباس، نادرحسین، اسد،فاروق بٹ، چوہدری نعیم، چوہدری مظہرحسین ودیگر ڈھیروگھنہ کے رہائشیوں نے چوہدری افتخار احمدوارث کی مکمل حمایت اور بلدیاتی الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرنے اور کامیابی کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار چیئرمین چوہدری افتخار احمدوارث نے کہاہے کہ ہم ڈرنے جھکنے اور بکنے والوں میں سے نہیں عوامی خدمت کا جذبہ ورثہ میں ملا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یوسی عادووال کی عوام کی بھرپور سپورٹ سے کامیاب ہوکر یوسی عادووال کو ماڈل یوسی بنائیں گے اوراہلیان ڈھیروگھنہ نے جن امیدوں کیساتھ میرے پینل کی حمایت کااعلان کیا انشاء اللہ تعالیٰ انکی امیدوںپر پورا اترینگے اور کامیاب ہوکر حلقہ کی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرینگے۔ اس موقع پر امیدوار وائس چیئرمین چوہدری عظمت اللہ سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوسی عادووال ہمارا گھر ہے اور حلقہ کی عوام سے ہمارا اٹوٹ رشتہ ہے بلدیاتی الیکشن میں ہماری جیت اصل میں حلقہ کی عوام کی جیت ہے الیکشن میں کسی لالچ کے تحت حصہ نہیں لیا بلکہ حلقہ کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ فاتح ہوکر عوام کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کرینگے۔امیدوار جنرل کونسلر چوہدری محمدنواز نے کہا کہ ہماری حمایت کرنے والے دوست احباب کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری کامیابی کیلئے اکٹھ کا انعقاد کیا اور انشاء اللہ تعالیٰ اپنے منشور اور ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کرینگے۔ امیدوار جنرل کونسلر چوہدری دلاور حسین اور سابق کونسلر مختار وارث، غلام سرورودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(سٹاف رپورٹر)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری زیب نمبردار کے سسر اور طارق شفیع ،سہیل شفیع کے والدسپردخاک، نمازجنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت، شرکت کرنے والوں میں سابقہ ایم پی اے حاجی ناصرمحمود، خواجہ بدر،حاجی گلزار احمد، حاجی عقیل یوسف مانڈہ، امیدوار چیئرمین یوسی 8چوہدری طاہر مانڈہ، شمریز اقبال، چوہدری جمشید شیراز، میاں اکمل حسین، ضیاء احمدطفیل، حاجی عطاء اللہ گل،صابررضا مغل، حاجی منیر، محمدشکیل، امیدوار وائس چیئرمین چوہدری تنویرحسین، محمدشکیل، مہرنوید، خالدوحید، ذوالفقار اسلم، مہرکاشی، چوہدری سفران ناظر، عدنان اقبال مکی،عدیل سلیم چوہان، راجہ عابدزمان، راجہ سلامت زماں، شیخ سلیم ودیگر اہلیان علاقہ کے معززین نے بھرپورشرکت کی۔