گجرات (جی پی آئی) موضع معروف کی ممتاز شخصیت چوہدری سرفراز احمد گجر کی اہلیہ اور چوہدری شکیل احمد گجر کی والدہ رضائے الٰہی انتقال کرگئی ہے مرحومہ کو سینکڑوں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا مرحومہ کا ختم قل بروز اتوار صبح 10بجے موضع معروف میں ہوگا ٹھیک11بجے دعا ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران چار افراد ابرار اور ارشد اقبال کے خلاف تھانہ سول لائن میں پرویز احمد ولد شیر ،محمد زمان ولد پیراں دتہ کے خلاف تھانہ صدر جلا لپور جٹاں میں مقدمات درج کروادئیے ہیں ۔ملزمان جیل چوک کے علاقہ میں مہنگے داموں پھل جبکہ جلالپورجٹاں میں سبزی فروشوںکو لسٹیں نہ آویزاں کرنے پر مقدمات درج کروا ئے گئے ہیں ۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ،اور ریونیو عملہ کے ہمراہ مرکز خریداری گندم سنٹرز گجرات ،منگووال ، جلالپور جٹاں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوںنے مراکز گندم خریداری سنٹروں کا معائنہ کیا اور صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں انتظامیہ کوسختی سے ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ لیبر اور کسانوں کو تمام سہولتیں میسر کی جائیں ان کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ ،کرسیاں ، پنکھے اور ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام ہونا چاہیے ،اور ان کسانوں کا معاوضہ اور لیبر کی مزدوری بھی بروقت ادا ہونی چاہیے ۔ ٹی ایم اے کو ہدایات جاری کی کہ تمام مراکزگندم خریداری سنٹروں کی صفائی اور دیگر انتظامات بر وقت مکمل کئے جائیں اور عوام کو تمام سہولتیں بروقت میسر کی جائیں تاکہ کسانوں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دعوت اسلامی کے زیراہتمام20اپریل سے ملک بھر میں مدنی تربیتی کورسز کا آغاز گجرات(جی پی آئی)دعوت اسلامی کے زیراہتمام ملک بھر میں20اپریل بروز پیر 15مقامات پر مدنی تربیتی کورس(رہائشی) کا آغاز ہو رہا ہے جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی، فیضان مدینہ جوہر ٹائون لاہور،فیضان مدینہ مدنی سہرا ، فیروزپور روڈکاہنہ ایکسچینج لاہور،فیضا ن مدینہ افندی ٹائون زم زم نگر حیدر آباد، الفتح مسجد شاہی بازار ٹھٹھہ، فیضان مدینہ فاروق آباد بہاولنگر، فیضان مدینہ علی ٹائون گلزار طیبہ سرگودھا ، جی ٹی روڈ گوجر خان، فیضان مدینہ G-11اسلام آباد، فیضان مدینہ انصاری چوک ملتان، فیضان مدینہ ضیاء کوٹ سیالکوٹ، فیضان مدینہ شیخوپورہ مین بس اسٹاپ موڑ گجرات، فیضان مدینہ مدینہ ٹائون سردار آباد فیصل آباد، فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ مدنی تربیتی کورس میں فرض علوم، نماز،درست تلفظ کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت اور دیگر سنتیں سکھائی جائیں گی۔ ان کورسز کے خواہش مند حاجی جنید عطاری سے 0300-2282126پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ طلباء کورہائش اور کھانا بھی مہیا کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے مرکز خریداری گندم گجرات اور منگوال کا دورہ کیا، ڈی ایف سی ، ریونیو آفیسر گلزار احمد ، سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر دونوں مراکز پر گندم خریداری کے لئے انتظامات اور رجسٹرڈ گرداوری کا جائزہ لیا ، منگوال مرکز کی خریداری کے موقع پر اے سی کو بتایا گیا کہ مرکز اوپن جگہ پر واقع ہے اور گندم کو محفوظ کیا جائے گا جبکہ مرکز خریداری گندم گجرات کی ضروری مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کے باقاعدہ آغاز کے لئے انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں، مرکز پر صفائی ، ٹھنڈے پانی کا انتظام اور بیٹھنے کے لئے کرسیوں کا انتظام کیا جائے۔ اے سی نے ہدایت کی کہ باردانہ کا میرٹ پر اجراء یقینی بنایا جائے ۔ اے سی نے مرکز خریداری گندم منگوال کے ساتھ واقع سیوریج نالہ کی گندم خریداری مہم کے آغاز سے قبل صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل عارف حسین واحدی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے پیکج پر من و عن عملدرآمدکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ ہے کہ انہیں آئینی حیثیت و حقوق دیئے جائیں اورقائمہ کمیٹی اس سلسلے میں اپنی سفارشات جلد مرتب کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ جن علاقوں کو اضلاع کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا اس پر اب تک علمدرآمد بھی ہونا چاہیے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے دیرینہ مطالبہ کیا ہے کہ انہیں آئینی حقوق دیئے جائیں حق تو یہ تھا کہ یہ اعلان وزیراعظم خطے کے عوام سے اپنے خطاب میں کرتے لیکن اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے اب ہمارامطالبہ ہے کہ کمیٹی اس سلسلے میں اپنی سفارشات جلد از جلد مکمل کرے تاکہ عوام کا یہ دیرنیہ مطالبہ پورا ہو سکے انہوں نے وفود سے گفتگو میں مزید کہا کہ عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام بھی کئے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) چوہدری ظہور الٰہی میموریل میڈ منٹن کلب کی شاندار کارکردگی۔ گزشتہ دنوں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں لیڈیز بیڈ منٹن ہال میں سٹی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ ڈبل ایونٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ جس میں سٹی گجرات کی 23 ٹیموں نے حصہ لیا۔ چوہدری ظہور الٰہی بیڈ منٹن کلب کی بھی 5 ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ سیمی فائنل میں 4 ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا۔ جس میں 3 ٹیمیں چوہدری ظہور الٰہی کلب کی تھیں۔ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوہدری ظہور الٰہی کلب کی ہی 2 ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔ فائنل میں چوہدری ظہور الٰہی بیڈ منٹن کلب کے علی شہزاد پارٹنر ‘ خرم شہزاد نے اپنے ہی کلب کے اعجاز احمد پارٹنر ظفر محمود کو ہرا کر سٹی بیڈ منٹن ڈبل ایونٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سیٹھ شہزاد اشرف (تحصیلدار) صدر چوہدری ظہور الٰہی بیڈ منٹن کلب و صدر ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو انکی شاندار پرفارمنس پر شاباش دی۔ فائنل کے مہمان خصوصی ACG عرفان علی کاٹھیا (ایڈمنسٹریٹر بلدیہ) ‘ حاجی ناصر محمود سابقہ MPA نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔