گجرات : قتل کیس میں سزا یافتہ سزائے موت کے مجرم محمد ارشد کے ڈیتھ وارنٹ جاری

Hanging

Hanging

گجرات (زاہد مصطفی اعوان) قتل کیس میں سزا یافتہ سزائے موت کے مجرم محمد ارشد کے ڈیتھ وارنٹ جاری، مجرم کو 14 اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق قتل کیس میں سزا یافتہ سزائے موت کے مجرم قیدی محمد ارشد ولد محمد خان قوم جٹ سکنہ ملک پور جٹاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کو 14 اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

مجرم محمد ارشد پر الزام تھا کہ اس نے 29 اپریل 2001 کو اپنی ساس مسماة نسیم اختر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ اسکے قریبی رشتہ دار عبدالرزاق کو شدید مضروب کر دیا تھا مجرم کے خلاف مقتولہ نسیم اختر کے خاوند محمد اقبال ولد باغ علی قوم جٹ سکنہ پور جٹاں کی مدعیت میں تھانہ صدر کھاریاں میں FIRنمبر 315/2001بجرم 302/324 ت پ کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا مجرم محمد ارشد کے خلاف 1995 میں مقتولہ نسیم اختر کی مدعیت میں اسکی بیٹی نوید اختر کو زبردستی اغواء کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

اس رنج کی بنا پر مجرم محمد ارشد نے اپنی ساس کو قتل کیا تھا مجرم محمد ارشد 2 سال اشتہاری رہنے کے بعد 2003 میں گرفتار ہوا جبکہ ٹرائل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں مقرب حسین نے 2 فروری 2005 کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا اسکے بعد عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس شیخ نجم الحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے مورخہ 25 مئی 2005 کو مجرم کی سزا برقرار رکھی

عدالت عظمی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ جسٹس قاضی فائز عینی، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس دوست محمد خان نے مورخہ 23 اپریل 2015 کو مجرم کی سزا برقرار رکھی اور ملزم کی رحم کی اپیل بھی صدر پاکستان سے 30 مارچ 2016 کو خارج ہو چکی ہے اب سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی نے مجرم محمد ارشد کے ڈیتھ وارنٹ 14 اپریل کیلئے جاری کر دیئے۔

اس حکم پر علمدرآمد کیلئے سیشن جج گجرات نے سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات کو حکم جاری کر دیا۔