گجرات کی خبریں 27/11/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ایک ماہ قبل اغواء ہو کر قتل ہونے والے مغوی کا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈہ گجرات کے علاقہ فیکٹری ایریا سے مورخہ 20.10.14کو مسمی عثمان سکنہ کالرہ پنواں کو نامعلوم افراد نے اغواء کرنے کے بعد مانو چک نہر پر جاکر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا ۔جس کا مقدمہ تھانہ پاہڑیانوالہ میں درج ہوا ۔DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے DSPسٹی غلام مصطفی گیلانی کو ہدائیت کی کہ مغوی کے ملزمان کو فوری طور پر ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے ۔جس پر DSPسٹی نے SHOتھانہ لاری اڈا عدنان شہزاد کی سربراہی میں SIمحمد آصف اور ملازمان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی ۔جنہوں نے اپنی محکمانہ صلاحیتوںکو بروئے کار لاتے ہوئے جدید سائنسی طریقوں کو اپناتے ہوئے ملزم شفقت ولد منورحسین سکنہ محلہ رحمان پورہ گجرات کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ملزم کی گرفتار ی پر اہل علاقہ نے DPOگجرات اور گجرات پولیس پر اعتماد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے تفتیشی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )پنجاب کے علاقہ گجرات سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر نے ملالہ یوسفزئی کے نام سے کالج قائم کرنے کا اعلان کردیا،اس حوالے سے سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گجرات کے رہائشی سکول ٹیچراحسان الحق نے کہا کہ وہ گجرات کے علاقہ جلال پورمیں ملالہ یوسفزئی کے نام سے کالج قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا مقصد تعلیمی پسماندگی کو دورکرنے سمیت بچیوں کو انٹرنیشنل لیول کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقعے فراہم کرنا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی،انہوںنے کہاکہ خودٹیچرہو ں اس لئے تعلیم کی اہمیت سے خوب اچھی طرح واقف ہوں اورچاہتا ہوں کہ تعلیم کی دوڑ میں ہماراملک سب سے آگئے ہوکیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کرسکتی ہیں اس کے بغیرترقی کرنا ممکن ہی نہیں،انہوںنے کہاکہ بچیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ یوسفزئی نے جوعملی جدوجہد کی ہے وہ لائق تحسین ہے اوران کی اسی جدوجہدکو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ان کے نام پر کالج کے قیام کاارادہ کیا ہے جس میں ہمیں تمام تعلیم دوست افرادکے مشوروں اورتعائو ن کی ضرورت ہے ،انہوںنے کہاکہ اپنے ارادے کو بہت جلد عملی جامہ پہنائوںگااوراس مقصد کیلئے تمام تعلیم دوست لوگوں کے ساتھ رابطے کروںگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )دی پنجاب سکول آف سائنسز سرگودھا روڈ گجرات میں بچوں میں ذہنی نشوو نما کو اُجاگر کرنے اور اپنی دھرتی سے محبت پیدا کرنے کیلئے کلچر شو 2014ء منعقد ہوا ‘ جس کے مہمان خصوصی چیئر مین دی پنجاب سکول آف سائنسز بیگم چوہدری انصر تھیں ‘ اس موقع پر پرنسپل سر احسان نے کلچر شو کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان نسل و محب وطنی کا جذبہ پید ہوا انہیں اپنی ثقافت سے محبت ہو کیونکہ ثقافت کسی بھی قوم پہچان ہوتی ہے جب تک نئی نسل میں ثقافت کے بارے میں شعور نہ ہو تو قوم ترقی نہیں کر سکتی ‘ جو قوم اپنے اسلاف کی قربانیوں اور اپنے کلچر سے محبت کرتیں ہیں وہی قومیں دنیا میں ناکام کماتی ہیں ‘ مہمان خصوصی مسز چوہدری محمد انصر نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آج ہمارے ادارے میں بہتر انداز میں پاکستان اور خصوصا پنجاب سے محبت کا جذبہ دکھایا گیا ہے ‘ اور بچیوں نے جس انداز میں کام کیا ہے ‘ وہ قابل تحسین ہے’ خصوصی سر وسیم کی کاوشیں مبارکباد کی مستحق ہیں ‘ کہ انہوں نے اپنے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ مل کر پنجاب کی ثقافت کے رنگ اجاگر کئے ہیں ‘ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف کلچر شو ٹیبلو نغمات وغیرہ پیش کئے ۔ سکول کو پنجاب کے دیہاتی کے رنگ میں سجایا گیا ۔ اور بچوں کی تفریح کیلئے کھانے پینے کے اسٹال بھی لگے گئے ‘ بچے اور والدین نے پروگرام سے لطف اندوز ہوئے ۔ پور سکول میں پرالی اور مٹی لیپ کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )29نومبر بروز ہفتہ کو ” غازیان اسلام کانفرنس ” عید گاہ گجرات کے اتنظامات مکمل کر لئے گئے ۔سیکورٹی سمیت سینکڑوں رضا کاروں پر مشتمل ایک درجن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔ضلع بھر سے سینکڑوں علماء ومشائخ اور ہزار ہا عوام الناس کانفرنس میںشریک ہوںگے۔پیشواے اہلسنت حضرت صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے کہاہے کہ: ” غازیان اسلام کانفرنس ” میں قرآن وسنت کے مضبوط دلائل اور بانیان پاکستان کے نظریات سے ثابت کیا جائے گا کہ غازیان اسلام مجر م اور دہشت گرد نہیں ہوتے بلکہ اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ۖ اور آل واصحاب کی عزت وحرمت کے محافظ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے غازی اسلام حضرت غازی علم الدین شہید کے مقدمہ میں بمبئی سے لاہور تشریف لائے اورخود بحث فرمائی تھی ۔”غازیان اسلام کانفرنس” میں قانون ناموس رسالت اور قانون ناموس رسالت آل واصحاب نبی کو مؤثر بنانے اور پاکستان میں بے حیائی ،بے راہروی ،سودی معیشت کے خاتمہ اور نظام مصطفی ونظام خلافت کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کیا جائے گا اور عالمی تنظیم اہلسنت نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے فیصلہ کن جدوجہد کرنے کا اعلان کرے گی ۔”غازیان اسلام کانفرنس” سے شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی اور ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور دیگر ممتاز سکالر ایمان افروز خطاب کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے مسیحی رہنما مستری جلال جاوید کی دعوت پر کیتھولک چرچ گجرات کا دورہ کیا ۔ اور چرچ کے تمام مسائل حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی ‘ مستری جلال جاوید نے ڈی سی او گجرات کو بتایا کہ سابق حکومتوں کی غفلت کی وجہ سے کیتھولک چرچ کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ‘ سیوریج کا نظام ناقص تھا اور گلیاں اور نالیاں ٹوٹی ہوئی تھیں’ ڈی سی او گجرات نے فوری طور پر مرکزی سٹرک کی تعمیر کے احکامات جاری کئے ‘ اور دیگر مسائل بھی حل کرنے کی یقینی کرائی ۔ اس موقع پر مسیحی رہنمائوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) بسم اللہ چوک کے رہائشیوں نے علاقہ میں صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا ۔ اور ٹی ایم اے گجرات سے مطالبہ کیا کہ سینٹری ورکر کے خلاف کارروائی کی جائے جو کہ علاقہ میں صفائی کا نظام بہتر بنانے میں ناکام ہیں ‘ اس موقع پر علاقہ کے رہائشیوں نے ٹی ایم اے گجرات کے خلاف نعرہ بازی کی اور بسم اللہ چوک میں فوری طور پر صفائی کے انتظام کا مطالبہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات فرینڈز لائنز کلب کے زیر اہتمام فاضل ہسپتال کنجاہ میں فری گرینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹرعارف مسعود کی سربراہی میں ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں چیک کیا ۔ ادویات دیں ‘ اس موقع پر بلڈ شوگر ‘ کلسیٹرول ‘ الٹراسائونڈو دیگر فری ٹیسٹ کئے گئے ‘ صدر گجرات فرینڈز لائنز ڈاکٹر ثوبان شیخ ‘ احسن متین ملک ‘ لائن عمر نوحیز ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور دیگر علاقہ کی سماجی شخصیت چوہدری شاہجہان المعروف بابر مچھیانہ بھی موجود تھے ۔ تمام مریضوں نے گجرات فرینڈز لائنز کلب کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) انجمن تاجران محمد ی بازار کے صدر شیخ عامر علی و دیگر عہدیداران نے گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران سرگودھا روڈ گجرات کے نو منتخب صدر حاجی منیر احمد ‘ جنرل سیکرٹری کاشف چاند ودیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ‘ اور پھولوں کے ہار پہنائیں اور امید اظہار کہ نو منتخب عہدیداران تاجران برادری کے مسائل کے حل کیلئے کام کرینگے ۔