گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ 28 محرم الحرام کو میری رہائشگاہ محلہ مسلم آباد میں قدیمی عظیم الشان مجلس عزاء منعقد ہوگی’ جس میں ملک بھر سے علماء کرام و ذاکرین عظائم خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ‘ ٹی ایم اے کے ساتھ میٹنگ ہو چکی ہے ‘ اور ہم اپنی طرف سے حفاظت کے مکمل انتظامات کرینگے ۔ اور ماتمی سنگتوں کو اس سلسلہ میں خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔ کہ وہ عزاداری کے اس پروگرام میں بھرپور شریک ہونگے ۔ تاکہ امام حسین علیہ السلام اور اُن کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے ۔ میں انجمن تاجران کے تمام عہدیداروں کا بھی شکر گزر ہوں جو ہر سال اس سلسلہ میں میرے ساتھ تعاون کرتے ہیں ۔ اُن کے تعاون سے ہر سال مجلس و جلوس میں عزا داروں کو سہولت ملتی ہے ۔ جس سے دس محرم الحرام کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ‘ 27,28محرم الحرام کو اس سلسلہ میں انتظامات کئے جائیں ۔ میں شیعہ علماء کونسل کے صدر الطاف عباس کاظمی ‘ صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ و دیگر کا بھی شکر گزار ہوں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )مکة المکرمہ میں مولد النبی ۖ کیخلاف خطرناک سازشوں کے انسداد کیلئے حضرت پیر محمد افضل قادری نے مسلم حکمرانوں کے نام کھلا خط جاری کردیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قرآن مجید سورہ آل عمران آیت نمبر 97 میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے منسوب پتھر مقام ابراہیم کو روشن نشانی قرار دیا ہے۔ جبکہ سورہ بقرہ آیت نمبر 158 میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا سے منسوب پہاڑوں صفا ومروہ کو اپنی نشانیاں قرار دیا ہے۔ اور سورہ حج آیت نمبر 32میں ارشاد فرمایا: ”اور جو اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرے تو وہ دلوں کے تقویٰ کی وجہ سے ہے”۔ اسی طرح ”صحیح بخاری کتاب الصلوٰة باب المساجد التی فی طریق المدینہ” میں ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ، رسول اللہ ۖ کے نماز پڑھنے کی جگہوں ،آرام کرنے کے مقامات اور گزرگاہوں کی تلاش کرتے وہاں نماز پڑھتے ،زیارت کرتے اور صحابہ وتابعین کو آثار نبوی کا جغرافیہ بڑے اہتمام سے بتاتے۔ اسی طرح کثیر احادیث سے ثابت ہے کہ صحابہ کبار ،رسول اکرم ۖ کے موئے مبارک، کپڑوں، برتنوں، نعلین پاک، اور دیگر نشانیوں سے برکت حاصل کرتے۔ لہذا صحابہ کرام سے لے کر چودہ سو سال تک مسلمانوں نے نبی اکرم ۖ کے آثار (یادگاروں) کی بے حد حفاظت کی اور شرق وغرب کے مسلمان ہمیشہ سے نبی اکرمۖ اور آپ کے صحابہ واہل بیت کی مقدس ومتبرک یادگاروں کی زیارت سے برکت وسکون حاصل کرتے رہے ہیں اور یہ آثار اپنے اندر اسلام کی عظیم تاریخ بھی سمیٹے ہوئے ہیں۔ لیکن 1925ء سے سعودی حکومت اوراُن کے انتہاء پسند وہابی علماء نے حجاز مقدس پر قبضہ کرنے کے بعد بے شمارآثار نبوی، تاریخی مسجدوں، صحابہ اور اہل بیت کے تاریخی مقامات، تاریخی باغات، تاریخی کنووں، اور دیگر یادگاروں کو بڑی بے دردی سے مسمار کردیا۔ مثلا: غزوہ خندق کے مقام پر سات تاریخی مساجد (سبع مساجد) مسجد فتح، مسجد سلمان فارسی، مسجد عمر، مسجد ابوبکر، مسجد سعد بن معاذ، مسجد علی، اور مسجد فاطمہ میں سے تین مساجد مسجد ابوبکر، مسجد علی، اور مسجد سعد بن معاذ کو مکمل طور پر مسمار کردیا اورمسجد فاطمہ کو مکمل بند کر دیا گیا۔اور مسلمانون کو تسلی دینے کیلئے سائیڈ میں ایک بڑی مسجدبنا دی ہے جبکہ شرعا جائز نہیں ہے کہ مختلف مقامات سے سات مسجدوں کو شہید کرکے کسی ایک مسجد کی جگہ پر ایک بڑی مسجد بنا کر اس کی تلافی کی جائے۔ اسی طرح مسجد حرام سے متصل پہاڑ پر مسجد ہلال تھی، اس جگہ ”شق قمر” کا معجزہ واقع ہوا تھا، اس مسجد کو مسمار کرکے شاہی محل بنا دیا گیا۔ اسی طرح بے شمار تاریخی مکانات، باغات، کنووں، اور مقدس یادگاروں کو مسمار کر دیا گیا۔ جبکہ جنت البقیع، جنت المعلیٰ، مقام غزوۂ احد اور مقام غزوہ بدر میں رسول اکرمۖ کے صحابہ و اہلبیت کی قبروں کو مسمار کردیا گیا۔ اسی طرح 1978ء میں والد رسول حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر مبارک کی جگہ کھدائی کرائی گئی لیکن اللہ تعالیٰ کی قدرت کہ والد رسول حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جسم مبارک بلکہ آپ کا کفن مبارک بھی محفوظ اور جسم خوشبودار وتروتازہ تھا۔جسم مبارک کو جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح رمضان المبارک 1998ء میں والدہ رسول سیدہ کائنات حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی قبر مبارک جو کہ ابوا کے مقام پر ایک پہاڑی کے اوپر واقع تھی اسے بلڈوزر چلا کر نہایت گستاخی کے ساتھ مسمار کردیا گیا۔ اور اب یہ انتہا پسند نجدی علماء اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نشانی، اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب اکرم ۖ کی قبر مبارک کو صنم اکبر (بڑا بت) قرار دے کر قبر مبارک اور گنبد خضریٰ کو مسجد نبوی سے نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جیساکہ سعودی حکومت کی حالیہ گول مول تردید میں بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ تعمیراتی کمیٹی نے قبرنبوی کو جنت البقیع میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔ نیز یہ بھی اندیشہ ہے کہ حالیہ توسیعی منصوبے میں گنبدخضریٰ کو مکمل طور پر چھپا دیا جائے گا۔ نیز کئی ذرائع سے یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ انتہاء پسند نجدی علماء مسجد حرام کی حالیہ توسیع میں مولد النبی ۖ کو بھی مسمار کر دیں گے جیسا کہ اس سے پہلے توسیعات میں بے شمار آ ثارِ نبوی وآثار آل واصحاب کو مسمار کو دیاگیا ہے۔ لہذا آپ کی ملی ودینی ذمہ داری ہے کہ آپ آثار اسلام کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں نیز جن آثار اور تاریخی مقامات کو مسمار کر دیا گیا ہے اُن کی بحالی کیلئے کردار ادا فرمائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی ) ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا ہے کہ انسانی جان دنیا میں سب سے اہم ہے ‘ اور ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔ کیونکہ لوگوں میں روڈ سیفٹی کے حوالہ سے شعور کی کمی ہے ‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں روڈ سیفٹی کے حوالہ سے شعور بیدار کیا جائے ‘ اگر ہم ٹریفک قوانین پر صحیح انداز میں عمل کریں تو یہ حادثات کم ہو سکتے ہیں وہ گزشتہ روز ورلڈ روڈ سیفٹی ڈے کے سلسلہ میں جنرل بس سٹینڈ گجرات میں ٹریفک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ‘ جس میں ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندگان جس میں جنرل سیکرٹری ٹرانسپورٹ یونین سید امداد حسین شاہ ‘ سینئر نائب صدر ملک فیاض احمد اور صدر ٹرانسپورٹ یونین نے شرکت کی ۔میاں سہیل فاضل نے کہا کہ ہمیں سٹرکوں پر لگے ہوئے نشانات پر عمل کرنا چاہیے اور اُن سمجھا نا چاہیے اگر ہم ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرینگے ‘ تو حادثات میں کم واقع ہو سکتی ہے ۔ ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندگان نے اس موقع پر خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )پولیس لائن میں DPOگجرات رائے اعجازاحمد کی موٹر سائیکل ڈیلرایسویسی ایشن گجرات سے میٹنگتفصیلات کے مطابق آج مورخہ18/11/13بوقت 10/30بجیدنDPOگجرات رائے اعجاز احمد نے ضلع بھر کے موٹرسائیکل ڈیلر و شوروم مالکان سے پولیس لائن میں میٹنگ کی جس میں DSPصاحبان ضلع ہذا/محرران ضلع ہذا،ڈسٹرکٹ ایکسائز افسر فرخ شیر گوندل اور صدر موٹرسائیکل ایسوسی ایشن بھی موجود تھے جسکا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔بعد ازاں DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے موٹرسائیکل ڈیلر سے کہا کہ اقساط پر دیئے جانے والے موٹرسائیکلوں کو نمبر لگا کر دئیے جائیں اور نقد کیش پر دئیے جانے والے موٹرسائیکل دینے سے پہلے متعلقہ شخص سے کوائف لیکر اسکی بکنگ کی جائے اور نمبر لگنے کے بعد 3/4دن بعد موٹرسائیکل دئیے جائیں۔تاکہ کرائم کنٹرول کیا جاسکے۔DPOگجرات رائے اعجاز احمد کے اس اقدام پر موٹرسائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر اور انکی باڈی ٹیم نے اخراج تحسین پیش کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی )28محرم الحرام ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر سالانہ مجلس عزاء منعقد ہو گی ‘ جس میں ملک بھر سے ممتاز علماء کرام و ذاکرین خطاب کرینگے ۔ بعدازاں جلوس شبہیہ ذوالجناح و علم و تعزیہ برآمد ہوگا ۔ 27محرم الحرام امام بارگاہ حسینیہ سے بعداز نماز مغرب زیارتوں کا ماتمی جلوس برآمد ہوگا ‘ جو حسب روایت رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر ختم ہوگا ۔ اور 28محرم الحرام کو رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ سے بعداز نماز ظہر جلوس برآمد ہوگا ‘ جو کچہری روڈ ‘ چوک پاکستان ‘ مسلم بازار ‘ تمبل بازار ‘ شاہدولہ چوک سے ہوتا ہوا امام بار گاہ حسینیہ میں اختتام پذیر ہو گا۔