گجراتی قومی موومنٹ کی قیادت کا فیصلہ 20 اگست کو ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے مشاورتی کونسل و مرکزی کابینہ کے مشترکہ اجلاس میںمرحوم قائدکے بڑے صاحبزادے عرفان سولنگی پٹی والا کو قیادت سونپنے کی تجویر پیش کی گئی جس پر مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ گجراتی قومی موومنٹ کے تمام قائدین ‘ رہنماوں ‘ عہدیداران اور اراکین سے اس حوالے سے مشاورت کی جاسکے اور اکثریتی اعتماد کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے قیادت کا مسئلہ حل کیا جائے۔

گجراتی قومی موومنٹ کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گجراتی قومی موومنٹ کی مجلس عاملہ کا اجلاس اتوار20اگست کو شام 5بجے ایوان گجراتی سرکار میں طلب کیا گیا ہے جس میں باہمی مشاورت سے قیادت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا اور اکثریتی اعتماد حاصل ہونے پر عرفان سولنگی پٹی والا کو نہ صرف امیرسولنگی عرف پٹی والا کی جگہ گجراتی قومی موومنٹ کا قائد مقرر کردیا جائے گا بلکہ جی کیو ایم کے آئندہ پارٹی انتخابات تک کیلئے چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی تفویض کردی جائیں گی۔