گجرات (جی پی آئی) محکمہ صحت گجرات کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ میں مربوط پروگرام برائے تولیدی صحت اور نیوٹریشن پروگرام کے سیمینار کا انعقاد، سیمنار کے انعقاد کا مقصد انسانیت کی جان بچاناتھا، سیمنار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید و نعت رسول مقبول ۖ سے کیا گیا ، سینمار کی تقریب سے ڈسٹرکٹ کمیونٹی کو آرڈی نیٹر گجرات محمد طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں آنے والی تمام بہنوں کا دِل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس تقریب کے لیے وقت نکالا ، اُنہوں نے کہا کہ جن وجوہات کی بنا پر پاکستان میں ہر سال زچگی کے دوران تقریباً ایک لاکھ کے قریب بچے اور ہزاروں مائیں لقمہ اجل بن رہی ہیں اُس کی بنیادی وجہ یا تو غربت ہے یا ان پڑھ دائیاں ، جعلی پرائیویٹ ہسپتال یا خود مردوں اور عورتوں کا قصور اور کئی جگہوں پر سرکاری عملوں کی غفلت ۔؟ ذرا سوچیے ! حکومت پنجاب محکمہ صحت کی کوالیفائیڈ مڈ وائف اور لیڈی ہیلتھ ورکر اِن تمام تر معاملات میں آ پ کی دوست اور آپ کی ہمدرد کمیونٹی ثابت ہونگی ، آپ ہمیشہ بروقت محکمہ صحت کے کوالیفائیڈ سٹاف سے رابطہ میں رہیں ، اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکر آنسہ بتول ، نسیم اختر لیڈی ہیلتھ ورکر ، مصباع شہزاد لیڈی ہیلتھ ورکر ، سلیم اختر لیڈی ہیلتھ ورکر ، فردوس بیگم لیڈی ہیلتھ ورکر ، نجمہ شہزادی لیڈی ہیلتھ ورکر ، نازیہ شاہین لیڈی ہیلتھ ورکر ، کنیز کلثوم لیڈی ہیلتھ ورکر ، روبینہ کوثر لیڈی ہیلتھ ورکر ، شاہد پروین لیڈی ہیلتھ ورکر ، فرزانہ خان لیڈی ہیلتھ ورکر ، شہناز کوثر سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ، محمد طیب کمیونٹی کو آر ڈی نیٹر گجرات نے ڈنگہ ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہا اور اُنہوں اُنہیں محکمہ صحت کے حوالے سے مزید بریف کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم خادم حبیب کا اندھا قتل ٹریس ،قاتل بیوی نکلی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ لالہ موسیٰ کے قصبہ محلہ میں ممتاز ماہر تعلیم خادم حبیب کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیاگیا ۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے DSP لالہ موسیٰ سرکل شاہد نواز وڑائچ کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ملک مبشر احمد SI افضال وڑائچ اورSI محمد انور ٹوپہ پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی ۔جس نے جدیدسائنسی طریقہ سے ملزمان کوٹریس کرلیا۔مقتول کو اسکی بیوی نے سابقہ شاگرد عمر کیساتھ ملکر قتل کرنے کامنصوبہ بنایا ۔مقتول کی بیوی کی ہدائیت پر ملزم عمر نے اپنے دوست تیمور کے ساتھ مل کر یہ وقوعہ سرزد کیا ۔ملزم عمر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وقوعہ کیوجہ مقتول خادم حبیب اوراس کی بیوی کے درمیان رنجش تھی ۔نیز وہ تمام مالی فوائد کی بھی حقدار تھی جو قتل کے بعدخادم حبیب کی بیوی کو ملنے تھے اس میں لاکھوں روپے بوجہ ناگہانی موت گروپ انشورنس کے ،GPفنڈ کے ,بینک اکاوئنٹ اسٹیٹ ، لائف انشورنس کے نیز مکان کی ملکیت بھی تھی اس بہترین کارکردگی پر DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اور اسکی ٹیم کو نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ نواز یورپ کے اوورسیز کوارڈینیٹر حافظ امیر علی اعوان اورفرینڈ ز آف گجرات انٹر نیشنل کے چیف کوارڈینیٹر عمران شریف ملک نے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے خصوصی ملاقات کی ،ملاقات کے دوران اوورسیز کے مسائل کے حوالے سے تفصیلا ً گفتگو ہوئی،ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گجرات میں اوورسیز ڈیسک قائم ہے اسی طرح ہم لالہ موسیٰ کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں اوورسیز ڈیسک کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں اس کیلئے اووسریز کمیونٹی کی اہم شخصیات کو آگے آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے ہم گجرات پولیس چوبیس گھنٹے حاضر ہے ہماری کوشش ہے کہ کسی کے ساتھ بھی کوئی نا انصافی یا زیادتی نہ ہو ہمیشہ میرٹ پالیسی پر عمل پیرا رہے ہیں حافظ امیر علی اعوان نے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ انشاء اللہ لالہ موسیٰ سرائے عالمگیر اور کھاریاں میں اوورسیز ڈیسک قائم کرنے کیلئے ہم آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے اور گجرات کی اوورسیز کمیونٹی کو اس بارے میں آگاہی فراہم کرینگے فرینڈ ز آف گجرات انٹر نیشنل کے چیف کوارڈینیٹرمیاںعمران شریف ملک نے ڈی پی او گجرات کو گجرات میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے میں سربراہ اگر ذمہ دار اور دیانتدار ہو تو ماتحت عملہ بھی ذمہ داری اور دیانتداری سے کام کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ گجرات پولیس میں آپ جیسے آفیسر ز کی وجہ سے تبدیلی آ چکی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کا رویہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ضلع کا ڈی پی او ایماندار آفیسر ہے انہوںنے کہا کہ اوورسیز ڈیسک کے قیام کے سلسلہ میں ہمارا بھی مکمل تعاون گجرات پولیس کے ساتھ رہے گا اس موقع پر ملاقات میں حاجی کرامت حسین مہر،ملک طاہر اعوان بھی شریک تھے اس موقع پر ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے پی ایس او سعید احمد نذیر آف دھاریوال کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حافظ امیر علی اعوان اور میاں عمران شریف ملک سے مکمل رابطے میں رہیں اور اوورسیز ڈیسک کے ضلع بھر میں قیام کیلئے اقدامات کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کے ہمراہ عوامی شکایات پر محلہ حسین کالونی کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے فاروق رشید ‘ ٹی ایم او چوہدری خرم ترہنگی ‘ چیف آفیسر چوہدری فیاض ‘ایکسین ٹی ایم اے یاور شاہ اور دیگر اعلی سرکاری افسران بھی ان کے ہمراہ تھے مسلم لیگ ن کے متحرک رہنما مہر احسان الٰہی اور دیگر اہل محلہ نے انکی قیادت میں اس موقع پر ڈی سی او اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کو حسین کالونی کی مختلف گلیوں کا دورہ کرایا ‘ گندے پانی کے جوہڑ ‘ سیوریج کے ناقص سسٹم ‘ اور گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ سیوریج سسٹم سمیت دیگر سنگین مسائل کے فوری حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور دو دن میں اہل علاقہ بہتری محسوس کریں گے انہوں نے مسائل کی نشاندہی پر مہر احسان الٰہی کو خراج تحسین پیش کیا سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے جس کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرینگے ترقیاتی منصوبے عوام کا حق ہیں کسی پر کوئی احسان نہیں عوام کے پیسے عوام پر ہی خرچ کیے جائیں گے پسماندہ علاقوں میں بھی بہت جلد خوشحالی آئیگی حسین کالونی میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے بھی دینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ارکان اسمبلی بھی7سے 10محرم الحرام تک مجالس اور جلوس کے روٹس کا دورہ کریں گے۔ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی اور چیکنگ کے لئے پولیس کے ساتھ منتظمین کے مقرر کردہ رضا کار ڈیوٹی دیں گے جبکہ خواتین کی چیکنگ کے لئے محکمہ صحت کی لیڈیز اہلکار تعینات کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی پی اور ائے اعجا ز احمد ،اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، ایم پی اے میاں طارق محمود ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، چوہدری مبشر حسین ، چوہدری رضا علی وڑائچ ، اے سی گجرات میاں اقبال مظہر ، اے سی کھاریاں افشاں رباب ، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حیدر خان ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز ، انچارج ریسکیو 1122چوہدری عبدالعزیز ، چوہدری منظور حسین وڑائچ ، قاری عطاء الرحمن ، سید الطاف الرحمن ، سعید احمد شاہ گجراتی ، سینئر صحافی طفیل میر ، مرزا نعیم الرحمن ، سیف الرحمن بھٹی ، سوشل ورکر خادم علی خادم ، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ ، ثناء اللہ بٹ ، خادم حسین سلیمی ، سید الطاف عباس کاظمی ، پروفیسر سرفراز حسین جعفری ، جواد حسین جعفری ، رانا مشرف علی ناز ، ٹی ایم اوز خرم ترہنگی ، قیصر امین وڑائچ ، چوہدری ظہور الٰہی ، منور کھوکھر و دیگر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے اپنی ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی یقینی بنائیں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں تاہم اگر کہیں کوئی خامی رہ گئی ہے تو ممبران امن کمیٹی ہمارے علم میں لائیں تا کہ ان کو فوری طور پر دور کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ74 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کے تمام روٹس کو مانیٹر کیا جائیگا جس کا کنٹرول روم بلدیہ گجرات میں ہوگا اور تمام جلوسوں کی ریکارڈنگ بھی کی جائے گی ۔ انہوںنے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں میں آنیوالی خواتین کی چیکنگ کیلئے خواتین اہلکاروں کو پابند کریں کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں ۔ڈی سی او نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں میں داخلہ کے مقام پر واک تھرو گیٹس بھی لگائے جائیں گے ، سیکرٹری یونین کونسلز کے ذمہ ہے کہ ان کے علاقے میں اگر کوئی فرد کرائے پر مکان حاصل کرتا ہے تو ان افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے ، تاجر برادری بھی اگر روٹس کے راستے میں کسی نئے فرد جس کو نہیں جانتے اس نے رہائش یا دکان لی ہے تو اس پر بھی کڑی نظر رکھیں ، تاجر حضرات جلوسوں کے اوقات میں اپنی دکانیں بند رکھیں اور دکانیں بند کرنے سے پہلے سپیشل برانچ اور پولیس سے دکان کو چیک کروا لیں کہ ان کی دکان میں کوئی دہشت گردی والا مواد تو نہیں چھوڑ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش پر مکمل ہے جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلا تفریق کاروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے اور جو افراد زائرین میں کھانا تقسیم کریں گے یا جلوسوں کے روٹس پر سبیلیں لگائیں گے وہ پہلے ڈاکٹرز کی ٹیم اس کو چیک کرے گی ۔امن کمیٹی کے تمام ممبران جلوسوں کے ساتھ ہونگے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ریسکیو 1122اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہیںہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنا ہوگا ۔ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ یہ 5دن سب سے حساس ہیں ۔ ممبران امن کمیٹی کا یہ فرض ہے کہ وہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں تا کہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آ سکے ۔ اگر کسی جگہ پر کوئی کشیدگی پائی جاتی ہے تو ہمیں فوراً آگاہ کیا جائے اور ممبران امن کمیٹی بھی اس حوالہ سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس کو حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔ امن کی ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کیلئے آپ سب انتظامیہ کا حصہ ہیں ممبران امن کمیٹی خود ان جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کریں گے اور مجالس میں جا کر چیک کریں گے کہ کوئی غلط کلمات تو نہیں کہہ رہا اگر کوئی غلط کلمات کہے گا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ صبرو تحمل کا دامن نہیں چھوڑنا ، اپنے علاقے میں مجالس کا درہ کریں اور ہم خود بھی وزٹ کریں گے ۔ضلع امن کمیٹی کے ممبران نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور انتظامیہ اور پولیس کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈی او ماحولیات ناظم ایاز نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 10 فیکٹریاں سیل کردی ہیں اور ان کے مالکان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیاگیاہےـ ڈی او ماحولیات ناظم ایاز نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران 6 فیکٹریوں کو تحفظ ماحولیات قانون کے تحت جبکہ 4 فیکٹریوں کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2001 کے تحت سیل کیاگیا ہےـ ڈی او ماحولیات ناظم ایاز نے بتایا کہ جن فیکٹریوں کو سیل کیاگیا ہے ان میں میسرز عباس گرنائیڈنگ ورکس سمال اسٹیٹ، میسرز کرم گرنائیڈنگ ورکس سمال اسٹیٹ، میسرز فاروقی پلسٹر انڈسٹری سمال اسٹیٹ گجرات، میسرز ملک انڈسٹری جی ٹی روڈ گورالی، میسرز شوکت ماربل شادیوال روڈ، میسرز شاہدولہ ماربل شادیوال روڈ، میسرز بی بی سی سینٹری ویئر ہائوس جی ٹی روڈ، میسرز امجد برتن سازگڑھی احمد آباد، میسرز ٹیپو نوید سلاٹرنگ شاہ جہانگیر روڈ، میسرز بشیر آئل کھاریاں شامل ہیںـ ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات نے بتایا کہ جن فیکٹریوں کو سیل کیاگیا ہے ان کے مالکان کو پہلے نوٹس جاری کئے گئے تھے کہ وہ اپنے صنعتی یونٹس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا باعث نہ بنیں تاہم انہوں نے آلودگی روکنے کے لئے اقدامات نہیں کئے ـ انہوں نے واضح کیا کہ ماحول کو خراب کرنے والے عناصر سے ہرگز کوئی رعایت نہیں ہوگیـ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی صدرآسیہ فاورق حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز واپس گجرات پہنچ گئیں ۔گجرات پہنچنے پر عزیز اقارب اور پارٹی راہنمائوں نے انہیں مبارک باددی اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔گجرات کے صحافیوں انور شیخ ،وحید مرزا،ظہیر مرزا ،نوازش علی اور دیگر نے آسیہ فاروق کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بار بار اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔آمین۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)اسپین کی ممتاز سماجی شخضیت اور چوہدری برادران کے قریبی ساتھی جی اے خان ایک ماہ کے دورہ پاکستان گجرات پہنچ گئے ہیں ۔وہ دورہ کے دوران گجرات میں اہم شخضیت سے ملاقاتیں بھی کریں گے ،اور سماجی شخضیت کی طرف سے ان کے اعزاز میںپر تکلف ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان افتخار محمد چوہدری یکم نومبر کو گجرات کادورہ کریں گے وہ ہریہ والا میں سابق صدر با ر چوہدری بدرالسلام ایڈوکیٹ کے بھائی چوہدری فخر اسلام کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کریں گے بعدازاں وہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔