گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کل 9 اگست بروز اتوار دوپہر 4 بجے پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمینہ فخر پگانوالہ کی رہائشگاہ پر آئیں گے۔ جہاں وہ کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے اور بلدیاتی انتخابات بارے بھی تفصیلاً گفتگو کریں گے۔ …………………… …………………… گجرات ( جی پی آئی ) ڈی ایس پی شاہد نواز نے ادووال کی ممتاز مذہبی شخصیت سید علی نقوی کو تھانہ رحمانیہ کی مصالحتی کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا۔ ممتاز شخصیات نے سید محمد علی نقوی کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ سید محمد علی نقوی عوامی مسائل کیلئے دن رات کام کر کریں گے اور عوام کی خدمت میں اپنا کردار احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے۔ …………………… ……………………
گجرات ( جی پی آئی ) صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ورکنگ وومن کی سہولت کے لئے صوبے میں 61ڈے کئیر سنٹرز قائم کر دیے ہیں، 16اضلاع میں ورکنگ ویمن ہاسٹل قائم ہو چکے ہیں جبکہ باقی اضلاع میں ہاسٹلز کے قیام کے لئے وزیر اعلی پنجاب نے 600ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونیورسٹی آف گجرات میں ڈے کیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہر الملک، رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل، پروفیسرزاہد یوسف، ڈائریکٹر پبلیکشنز شیخ عبدالرشید دیگر فیکلٹی ممبران ، ڈی او سوشل ویلفئر امجد کلیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ڈے کیئر سنٹر کے منصوبے کے لئے حکومت پنجاب نے 2.6ملین روپے گرانٹ کی منظوری دی ہے
اور ابتک یہاں فیکلٹی ممبران اور سٹاف کے 32بچوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین نے ڈے کئیر سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر مسرت کا اظہار کیا اور یونیورسٹی آف گجرات میں قائم اس سنٹر کو مثالی قرار دیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شریف کی حکومت نے خواتین کی بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں پبلک سیکٹر میں خواتین کا کوٹہ 5فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 85فیصد پر بھی خواتین میرٹ پر منتخب ہو سکتی ہیں اسی طر ح پرائیویٹ سیکٹر میں بھی خواتین کے لئے ملازمتوںکا کوٹہ مقرر کرنے کے لئے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اسی طرح یوتھ لون سکیم میں خواتین کا کوٹہ 50فیصد ایس ایم ای بنک میں قرضوں کے لئے خواتین کا کوٹہ 33فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب صوبے میں روزگار بنک کے قیام کے منصوبے پر کام کررہی ہے جس میں بھی خواتین کا کوٹہ 40فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے کے مکمل خاتمہ کے لئے مزید قانون سازی کی جارہی ہے جس کے تحت ورکنگ ویمن کے علاوہ عام خاتون بھی ہراساں کئے جانے پر لیڈی محتسب سے رجوع کر سکے گی اسی طرح خواتین پر گھر میں تشد د کی سزا بڑھا کر 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع میں دارالامان کے ساتھ بحالی سنٹر بنایا جارہا ہے جہاں معاشرتی مسائل کی شکار خواتین کو مفت قانونی امداد، میڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے گی اور خاتون کی درخواست پر 24گھنٹے میں مقدمہ درج ہوگا۔ صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین نے راجے والا پھاٹک کے قریب چیئرمین بیوٹی فیکشن کمیٹی اورنگزیب بٹ کی زیر نگرانی بیوٹیفکشن کے کام کا بھی معائنہ کیا اور اسے دیگر اضلاع کے لئے مثالی قرار دیا۔
انہوں نے گجرات کی ترقی کے لئے بھرپور کردار پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، حاجی اورنگزیب بٹ کو سراہا۔ اس سے قبل یونیورسٹی آف گجرات آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوںنے ڈے کیئر سنٹر کے قیام کے لئے کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔ …………………… ……………………
گجرات ( جی پی آئی ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر ضیا القیوم نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات میں ڈے کیئر سنٹر کے قیام سے خواتین فیکلٹی ممبران اور سٹاف کے بچوں کو تعلیم و تربیت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، اس ادارے کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر حکومت پنجاب وزارت بہبود خواتین کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈے کیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے، صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ گذشتہ دنوں برطانیہ سے آئے ہوئے ایک وفد نے ڈے کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور اسکے معیار کو سراہاہے۔ ڈاکٹر ضیا القیوم نے کہا کہ ایسے پراجیکٹ متعارف کرارہی ہے جس کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ گجرات کے شہریوںکے معیار زندگی میں بہتری کے لئے عملی کردار ادا کر سکیں۔ انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات میں 70فیصد زیر تعلیم سٹوڈنٹس خواتین ہیں جبکہ ادارہ 60زائد بسوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈرا پ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ انہوںنے صوبائی وزیر کو تجویز دی کہ ڈے کئیر سنٹر کی طرح ورکنگ ویمن ہاسٹل کی توسیع کے لئے حکومت یونیورسٹی آف گجرات کو مالی تعاون فراہم کرے۔ …………………… ……………………
گجرات ( جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے یونیورسٹی آف گجرات میں ڈے کیئر سنٹر کے قیام کو زبردست سراہا ہے اور کہا ہے کہ منصوبہ ادارے کی اہم ضرورت تھی۔ انہوںنے تجویز دی کہ دیگر اداروں میں کام کرنیوالی خواتین کے بچوںکے لئے گجرات میں مزید ڈے کیئر سنٹر بنائے جائیں اس مقصد کے لئے جگہ بھی دستیاب ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونیورسٹی آف گجرات میں دے کیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین اور وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم بھی موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ خواتین کی بہبود کے لئے صوبائی وزارت نے خواتین کی بہتری کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں ۔ انہوںنے یونیورسٹی میں ڈے کیئر سنٹر کے قیام پر بھی صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ بیوٹی فیکشن کے منصوبے کی بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کی خوبصورتی کے لئے اقدامات کو واضع کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیوٹی فیکشن کمیٹی چیئر مین اورنگزیب بٹ کی قیادت میں نہایت فعال کردار ادار کررہی ہے۔
…………………… ……………………
گجرات ( جی پی آئی ) سید محمد علی نقوی کو تھانہ رحمانیہ مصالحتی کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اددووال کی ممتاز سماجی شخصیت سید محمد علی نقوی کو انکی شاندار سماجی و مذہبی خدمات کے اعتراف میں تھانہ رحمانیہ کی مصالحتی کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے تاکہ علاقہ کے امن و امان کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی خدمات احسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں ۔ علاقہ کی ممتاز شخصیا ت نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ …………………… ……………………
گجرات ( جی پی آئی ) کارروان مالک اشتر کے چیف ایگزیکٹو سید اظہر نقوی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپس پہنچنے پر ممتاز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی۔