گجرات ( جی پی آئی ) سب سے افضل کلمہ حق کہنا ہے یہ ایمان کا سب سے اول درجہ ہے ‘ حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی نے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہ کر اسلام کا بول بالا کیا۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد نقشبندی شرقپوری نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بارواں سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور اسلام کی سر بلندی کیلئے کام کرینگے ۔ مجدد الف ثانی کی تعلیمات پر عمل کریں۔ بعض لوگ غلط تشریحات کر کے اسلام کی شکل بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں ہمیں اس کی رکاوٹ بننا ہے۔