گجرات کی خبریں 24/3/2015

23 March

23 March

گجرات (جی پی آئی) یوم پاکستان نظریہ پاکستان کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے ، یہ ہماری تاریخ کا اہم سنگ میل ہے جس سے ہم نے تشکیل پاکستان کی راہیں استوار کی ، ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ کے صدر علی ابرار جوڑا نے سٹیز ن فرنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام بلاتقریق یہاں پر بسنے والی تمام اقوم اور مذاہب کو سماجی معاشی اور سیاسی انصاف فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ، ہم ملک کے وفاقی کو جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے قائم رکھ سکتے ہیں دانشور اور کام نگار افتخار بھٹہ نے کہا کہ آج سیاسی تجزیہ نگار وں کے درمیان بحث جاری ہے کہ پاکستان کا بیانہ تبدیل ہورہا ہے ، جس کا آسان الفاظ میں مطلب پاکستان کا وہ نظریاتی سیاسی اور سماجی پس منظر ہے جو سرد جنگ کے دوران تیار کیا گیا تھا ، جس میں عسکری پسندی کا اوبال شامل تھا ، جو مغربی طاقتوں کے مفاد میں افغان جہاد کے لیے تیار کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پچھلی دو دہائیوں سے مذہبی اور لسانی دہشت گردی طالبان کا مستقبل پاکستانی سماج کو گرفت میں لیا ہوئے ہیں ، پشاور میں معصوم بچوں کے قتل عام کے بعد پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف راست اقدامات کرکے طالبان نمازی کے بیانے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے ، اہل قلم وسیاست کو تحریروں بیانات کے ذریعے انسان دشمن دہشت گردوںکو بے نقاب کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ عوام کی حمایت کے بغیر یہاں کے نظریاتی دشمنوں سے نجات ناممکن ہے ، محمد اشرف منہاس نے کہا کہ تمام فرقوں کو دین کی مشاکت پر اکٹھا ہو کر یہاں پر اسلامی فلاح وبہبود کے لیے آئینی حدوو کے اندر کوشش کرنی چاہئے ، عامر چوہدری جنرل سیکرٹری سیٹزی فرنٹ نے کہا کہ یہاں صرف ایک جمہوری اور عوام دوست پاکستان ہی خطہ میںا من کا پبامبر بن سکتا ہے شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ صرف نظریہ پاکستان جمہوریت اور روداری ہی مستحکم پاکستان کی بنیاد بن سکتی ہے ، راجہ محمداعجاز ، مرزا اکبر برلاس ، رانا ثاقب مشرف ، ڈاکٹر زراق احمد غفاری ودیگر نے بھی خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ایمپائر ہائوس میں21ویں سالانہ مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ الزہرہ منعقد ہوئی ، جو زیر نگرانی الطاف حسین جعفری اور جواد حسین جعفری ہوئی نقابت کے فرائض پروفیسر سرفرازحسین جعفری نے سرانجام دیئے ، وطن عزیز کے ممتاز سکالر مذہبی راہنما علامہ اسد جوہری آف کراچی، علامہ علی ناصر الحسیسنی تلہاڑا ، ذاکر افتخار حسین نقوی ، علامہ محمد زمان حسینی ودیگر نے خظاب کیا اور فضائل ومصائب شہداء کربلا پر روشنی ڈالی ، اور حضرت فاطمہ الزہرہ کی سیرت بیان کی ، اس موقع پر صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف حسین ، چوہدری منظور وڑائچ ، ممتاز صحافی عرفان جعفری،محمود اختر محمود، وحید مراد مرزا، ظہیرمراد مرزا، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر حسینیہ ٹرسٹ گجرات الطاف حسین جعفریہ کی رہائش گاہ پر بسلسلہ شہادت سیدالشھدا علیہ السلام 21 ویں سالانہ مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں علامہ اسد جوہری آف کراچی اور مبلغ ولایت علی ناصر الحسینی آف تلہاڑا ، علامہ زمان حسینی، ذاکر افتخا ر نقوی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر فضائل و مصائب شہداء کربلا بیان کئے۔ اس موقع پر مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نقابت کے فرائض پروفیسر سرفراز حسین جعفری نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر چوہدری منظور حسین وڑائچ، الطاف کاظمی اور دیگر معززین شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ہنڈا کی طرف سے CD70 کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیاہے۔ یہ اعلان 23 مارچ کے روز میر آٹو ہنڈا کارپوریشن نزد اسٹیٹ ایریا گیٹ میں ایک تقریب میں کیا۔ جس میں صارفین کے موٹرسائیکلوں کی فری سروس کی گئی اور قرعہ اندازی کے ذریعے ہزاروں روپے کے انعامات دیئے گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے فری موٹرسائیکلوں کی سروس کروائی۔ قرعہ اندازی کی تقریب میں سیلز مینجر ہنڈا اظہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہنڈا کمپنی نے CD70 اور CD گرین کی قیمتوں میں 10 فیصد ریٹ کم کر دیئے ہیں۔ اس وقت ہنڈا کے6 ماڈل فروخت کئے جا رہے ہیں جن میں 100CD ماڈل اور دیگر شامل ہیں۔ سال میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد موٹرسائیکل سیل ہو رہے ہیں ۔ یہ ہنڈا کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے کہ ہنڈا مارکیٹ میں کوالٹی کے باعث مقبول ہے۔ اس موقع پر میر آٹو کے مالک محمد رضوان میر، عامر محمود بٹ، فرحت اللہ بٹ، برہان الدین نے قرعہ اندازی کے ذریعے صارفین میں انعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر اسد مغل نے کہا ہے کہ گجرات چیمبر کی صنعتی نمائش گجرات کی انڈسٹری کی پروموشن کا ذریعہ بن رہی ہے اور اس میں حصہ لینے والے صنعتکار، تاجرخراج تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ اُنہی کے تعاون سے یہ صنعتی نمائش کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے۔ گجرات چیمبر میں شاہین گروپ کا ماٹو گجرات کی انڈسٹری کو ترقی کی منازل پر لے کر جانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 5 سال سے صنعتی نمائش کا انعقاد شاہین گروپ کی قیادت کے منشور کا حصہ ہے۔ صنعتی نمائش گجرات کا ایک بڑا میگا ایونٹ بن چکی ہے۔ جس میں ملک بھر سے بزنس مین بھی شرکت کرتے ہیں اور اس سال گوجرانوالہ، سیالکوٹ، وزیر آباد، ملتان، منڈی بہائوالدین اور دیگر اضلاع سے بھی بزنش مین حصہ لے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر شیخ فضل باری نے کہا ہے کہ شاہین گروپ گجرات چیمبر، صنعتکاروں، تاجروں کی ترقی اور اُن کے مسائل کے حل کے لیے حاجی ناصر محمود کی قیادت میں بڑا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ الحاج افضل گوندل کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ شاہین گروپ نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کئے ہیں۔ جتنے صدور آئے ان کی کارکردگی پر پورے شہر نے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آج شاہین گروپ کی وجہ سے گجرات چیمبر ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ منڈی بہائوالدین اور دیگر شہر ، قصبوں کے بزنس مین اپنے مسائل کے حل کیلئے گجرات چیمبر رجوع کرتے ہیں، شاہین گروپ کی کارکردگی سب سے نمایاں ہے۔ اسی وجہ سے آج گجرات چیمبر کے ممبران کی تعداد میں بھی اضافہ ہو اہے۔