گجرات ( جی پی آئی ) حضرت کبیر الدین شاہ دولہ دریائی کے گدی نشین سید اعجاز حسین شاہ کے صاحبزادے سید رضی شاہ صدر انجمن سجاد گان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل بروز جمعرات صبح دس دربار حضرت کبیر الدین شاہد ولہ دریائی میں ہوگی ۔ دعا ٹھیک گیارہ بجے کی جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی ) انجمن تاجران تمبل بازار گجرات کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ نے تاجر راہنمائوں کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا ۔ اور نو منتخب صدر مہر اسلم عرف مٹھو ودیگر عہدیداران جنرل سیکرٹری چوہدری بلال پرویز ‘ ارسلان اشرف ‘ حافظ عثمان ودیگر کو مبارکباد پیش کی ۔ اور اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے’ انہوں نے تاجروں کے ہمراہ تمبل بازار کا دورہ کیا ۔ اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے مہر اسلم عرف مٹھو کو کامیاب کیا ۔ تمام عہدیداران کی آمد پر تاجر برادری نے اُن کا بھرپور استقبال اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اور کئی مقامات پر کرنسی نوٹ بھی نچھاور بھی کئے گئے ۔ مہر اسلم مٹھو اپنے عہدیداران اور تاجر راہنمائوں کے ہمراہ تمام دکانوں پر گئے اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اور انہیں بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی ‘ اس موقع پر تاجر راہنما ارسلان اختر ‘ چوہدری بلال پرویز ‘ چوہدری ظریف ‘ بابر بٹ ‘ عثمان شاہد ‘ ہاشم خاں ‘ یاسین پرویز ‘ جان محمد ‘ صنم خاں ‘ محمد جمیل ‘ غلام نبی ‘ نعیم احمد ‘ ملک ارسلان رضا ‘ ملک شبیر ‘ شیخ عرفان پرویز ‘ ملک حبیب کھوکھر ودیگر شامل تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) نو منتخب صدر انجمن تاجران تمبل بازار مہر اسلم مٹھو نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کا ساتھ دیا ہے ‘ ہمارے دکھ درد سانجے ہیں ‘ اور ہم آئندہ بھی مل جل کر کام کرینگے ‘ مجھے جس اعتماد سے نوازا گیا ہے ‘ میں اس پر پور اترونگا انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی حیثیت سے ہے ‘ اور مل کر جدوجہد کرتے رہیں گے ‘ تاجر راہنما برادری کے حقوق کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور تاجر برادری کے مفاد کیلئے کام کرنا ہمارا فرض ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما چیئر مین تحصیل گجرات بیوٹیفکیشن کمیٹی اورنگزیب بٹ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات شہر کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ‘ اور گجرات میں میگا پراجیکٹس لائیں گے ‘ جن میں نیا ہسپتال ‘ ٹی ایم اے آفس کے ساتھ مارکیٹ ‘ گوجرانوالہ کی طرح گجرات میں رامتلائی چوک سے سائنس کالج تک ‘ گرائمر سکول سے عثمان پلازہ تک ‘ شاہین چوک ‘ ہریہ والا چوک سے فلائی اوور تعمیر کئے جائیں گے ‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے تجاویزوزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجوائی ہیں ‘ اور جلد ہی عملی کام شروع ہو جائے گا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کو مد نظر رکھا ہے ‘ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرتے رہیں گے ‘ سابقہ دور میں اربوں روپے کے فنڈز لانے کا دعوہ کیا گیا تھا ۔ مگر عملی طور پر کوئی کام نہیں ہوا تھا ‘ ہم کرپشن کے خاتمہ اور عوامی فلاح کیلئے کام کرتے رہیں گے ‘ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عملی کام کیا ہے ‘ ممبر بیوٹی فکیشن کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے کہا کہ ہم پر وزیر اعلیٰ پنجاب جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُس پر پور ا ترینگے ۔اور گجرات کو بھرپور طریقے سے مثالی بنائیں گے ‘ مانیٹرنگ کے سسٹم کو بہتر بنائیں گے ‘ مقامی ایم این ایز ‘ ایم پی ایز اپنی اپنی سطح پر کام کرینگے ۔ جبکہ ہم ڈائریکٹ فنڈز لا کر کام کرینگے ۔ ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب نے مکمل اختیارات دیئے ہیں ۔ امجد فاروق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ہر ممکن سہولت مہیا ہو اور عوامی مسائل حل ہونگے ۔ اس موقع پر صحافیوں نے مختلف سوال و جواب بھی کئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی وائس چیئر مین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ان گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتی ہے ‘ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ عالمی سطح پر ایسے قوانین بنوائے جائیں کہ کوئی بھی اس طرح کی جسارت نہ کر سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ناظم کھوکھر صدر اور چوہدری محمد شریف بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ‘ آل پنجاب پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گجرات کا اجلاس کڈز کیمپس سکول میں منعقد ہوا ‘ چیف الیکشن کمشنر نے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے مطابق مندرجہ عہدیداران منتخب ہوئے ‘ سید ممتاز حسین شاہ تا حیات چیئر مین ‘ پروفیسر شفیق خیال سرپرست اعلیٰ ‘ آفتاب ڈار سرپرست ‘ شہزاد شفیق نقشبندی وائس چیئر مین ‘ محمد ناظم کھوکھر صدر ‘ چوہدری محمد شریف جنرل سیکرٹری ‘ افضال رانجھا ‘ چیف آرگنائرز ناصر سلیم ‘ سینئر نائب صدر افضال مرل ‘ نائب صدر آصف ڈار ‘ نائب صدر راجہ شفاعت حسین ‘ نائب صدر حاجی رمضان ‘ نائب صدر محمد طاہر ‘ نائب صدر عرفان شیخ ‘ جائنٹ سیکرٹری ضیاء وحید ‘ پریس سیکرٹری یاور عباس ‘ انفارمیشن سیکرٹری راجہ عمران عزیز ‘ فنانس سیکرٹری شفقت جمیل مرزا ‘ لیگل ایڈوائزر ایم ڈی فاروق اعظم ‘ ممبر شپ سیکرٹری مرزا مختار ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظہیر الدین بابر ‘ ایڈیشنل سیکرٹری عمر خان ‘ ممبر شپ سیکرٹری عمران وڑائچ ‘ سٹی صدر چوہدری عامر بشیر اور سٹی جنرل سیکرٹری شہزاد اوپل شامل ہیں ۔ اس موقع پر تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کام کیا ہے اور پرائیویٹ سکولز کو سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سید ممتاز شاہ نے گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز حکومت کا ہاتھ بٹاتے ہیں ‘ حکومت بھی پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کرے ‘ ہمیں جب بھی کسی نے آواز دی ہم نے آ گے بڑھ کر مسائل کو حل کیا ۔ اور آئندہ بھی اس سلسلہ میں کام جاری رکھیں گے ۔ نو منتخب صدر ناظم کھوکھر نے کہا کہ کسی کو پرائیویٹ سکولز کے ساتھ زیادتی نہیں کرینگے اور ہم اپنا حق لینا جانتا ہیں’ اور پرائیو یٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔ اور چیئر مین سید ممتاز شاہ اور مرکزی صدر عدیل ادیب جاودانی نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ۔ نو منتخب جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شریف نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کرینگے ۔ اور اپنی تنظیم کو مضبوط بنائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ضلع گجرات میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین کاسوئی گیس دفتر کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ ‘ مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ثمینہ فخر پگانوالہ ‘ وزیر النساء ایڈووکیٹ اور انعام الٰہی بٹ نے کی ۔ خواتین نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرہ بازی کی اور سوئی گیس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ۔ محکمہ سوئی گیس کے سینئر آفیسر سمیع اللہ خان پراچہ نے اس موقع پر مظاہرین بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی فراہمی کے سلسلہ میں اقدامات کئے جار ہے ہیں ‘ اور جن علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہے وہاں پر ہمارا عملہ جا کر چیکنگ کرے گا ۔ اور مسائل کو حل کرینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) گجرات فرینڈز لائنز کلب عوامی کی خدمت کیلئے کام کر رہا ہے ‘ اور گزشتہ کئی سالوں سے مختلف پراجیکٹ کئے جاتے ہیں ۔ جن میں لائنز کلب کے پلیٹ فارم پر عوام کی خدمت کی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب لائن عمر اقبال نے ماہانہ جنرل باڈی میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایک گرینڈ میڈیکل کیمپ لگایا جا ئے گا ۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا جائے گا ۔ اسلام آباد میں ہونے والے کمیونٹی لیڈرز شپ ٹریننگ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے سیمینار منعقد کیا جائے گا ۔ اس موقع پر خرم شہزاد ‘ سید سلیمان شاہ ‘ احسن متین ملک ‘ عمر نوخیز ‘ عامر رضوان ‘ رضوان احمد ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ ملک عمیر طاہر ودیگر نے شرکت کی ۔ نئے ممبر سلیمان ممتاز کو لائن پن لگائی گئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی ) عالمی تنظیم اہل سنت 23جنوری جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے ‘ اس سلسلہ میںگجرات میں 23جنوری جمعتہ المبارک کو 3بجے بعد نماز جمعتہ المبارک جی ٹی ایس چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا ‘ جس سے خصوصی طور پر پیشوائے اہل سنت حضرت پیر محمد افضل قادری خطاب کرینگے اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کو واصل جہنم کرنیوالے غازیوں اسلام شہیدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کر کے بلندی درجات کی دعا کرینگے ۔ مفتی اسلام پیر عثمان افضل قادری نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ قافلہ در قافلہ شریک ہو کر غیرت دینی کا بھرپور مظاہرہ کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنجاب حکومت خواتین کا استحصال کر رہی ہے ۔خدیجہ عمر فاروقی گجرات (جی پی آئی )مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔انہوں نے اپنی تحریک میں کہا کہ موجودہ حکمران جب سے برسراقتدار آئے ہیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سڑکوں پر رول رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب عام آدمی کے ساتھ ساتھ خواتین کا بھی استحصال کر رہے ہیں ۔خواتین کی ترقی اور بہبود کے حوالے سے تمام دعوئوں کی قلعی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں سامنے آچکی ہے۔ خدیجہ فاروقی نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کا استحصال اور توہین عروج پر ہے پٹرول کے بحران میں بھی خواتین خالی بوتلیں ہاتھ میں پکڑے پٹرول پمپ پر لائنیں بنائے کھڑی ہیں ۔حکمرانوں کو عوام اور خواتین کی توہین کرنے کی سزا مل کر رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجا ب نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام مسائل حل کرنے کاوعدہ کیا تھا لیکن وہ ان وعدوں سے بھی منحرف ہوگئے ہیں اور ان کے قول و فعل کا تضاد سامنے آگیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب اخباری بیانات کے ذریعے قوم کی خدمت کررہے ہیں جبکہ حقیقت میں کچھ بھی نہ ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر کی زیر قیادت ، ریونیو اور ٹی ایم اے کے عملہ نے تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خوجیانوالی میں کروڑوں روپے مالیتی 2کنال سے زائد کمرشل سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کروا لی ہے ، جسے ڈسپنسری کی تعمیر کیلئے ہلال احمر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری اراضی ملی بھگت سے بااثر افراد کے نام منتقل کرنے پر حلقہ پٹواری کو معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف فوجداری مقدمہ کی بھی سفارش کی ہے۔ضلعی اانتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ سرکاری اراضی پر بااثر افراد نے قبضہ کر کے اس پر دکانیں تعمیر کر رکھی ہیں جس پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے فوری کاروائی کی ہدایت کی ۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرمیاں اقبال مظہر ، ریونیو اور ٹی ایم اے کے اینٹی انکروچمنٹ سٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اپنی نگرانی میں تمام تجاوزات کا خاتمہ کروادیا ، اس اراضی پر اب ہلال احمر کے زیر انتظام ڈسپنسری تعمیر کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے واضع کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری اراضی اور املاک کا مکمل تحفظ کرے گی تجاوزات کنندگان اور قبضہ گروپوں کے خلاف مستقبل میں بھی بلا تفریق کاروائی ہو گی ۔ اہل علاقہ نے تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کی یونیورسٹی آف گجرات میں وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے خصوصی ملاقات ،مبارکباد اور خیر مقدم کیا۔ سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود جامعہ گجرات پہنچے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا گجرات یونیورسٹی میں تعیناتی پر خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ یونیورسٹی آف گجرات کے روشن مستقبل کے لیے ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں، میں اور میری پارٹی اس درس گاہ کی بہتری اور ترقی کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی۔ یونیورسٹی آف گجرات قابل فخر ادارہ بن چکی ہے اسے حقیقی معنوں میں عالمی معیار کی جامعہ دیکھنے کی خواہش ہے اور اس کے لیے ڈاکٹر ضیاء القیوم کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سابق صوبائی وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی قیادت کسی بھی علاقے اور ادارے کی فلاح کے لیے کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہے ۔یونیورسٹی آف گجرات کے آئندہ ترقیاتی سفر میں سیاسی قائدین کا تعاون درکار ہے۔ میرٹ ، انصاف اور تعلیمی و تحقیقی معیار کے فروغ میں مقامی سیاسی قائدین کے بھرپور تعاون کا متمنی ہوں، اعلیٰ تعلیم کے ادارے تہذیبی وثقافتی ترقی کے مراکز ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات کے استحکام اور ترقی کے ذریعے اس جامعہ کو اہل گجرات کے لیے قابل فخر بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی شناخت کی حامل قومی دانش گاہ بنا کر دم لیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈاکٹر ضیاء القیوم حقیقی معنوں میں وژنری اور باکردار وائس چانسلر ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات میں ان کی آمد ترقی و استحکام کی ضمانت ثابت ہو گی۔ یونیورسٹی آف گجرات کے ساتھ مل کر تعلیمی ترقی میں اپنا متحرک کردار ادا کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو گجرات یونیورسٹی کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار بنک آف پنجاب کے ریجنل چیف اسد اللہ حبیب گوندل نے یونیورسٹی آف گجرات میں وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے ملاقات کے بعد کیا۔ مینجر بنک آف پنجاب یونیورسٹی برانچ اشتیاق بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اشتیاق احمد بٹ نے کہا کہ بینکاری کے حوالے سے یونیورسٹی کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ تعاون و اشتراک کو بڑھائیں گے۔ نئے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے مدبرانہ مزاج اور تجربے سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)گجرات میں رامتلائی روڈ سے لے کر سائنس کالج تک فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا جس کی تعمیر سے شہر کے مسائل حل ہونگے،گجرات شہر کو پیرس تو نہیں بنا سکتے البتہ گجرات کو ایک اچھا شہر ضرور بناہیں گیاور بہت جلد گجرات میں تعمیرو ترقی کے منصوبے شروع ہو جاہیں گے ،میاں برادران نے جو زمہ داری سونپی ہے اس کو احسن طریقہ سے نبھاہیں گے ان خیالات کا اظہار حاجی اورنگ زیب تحصیل چیر مین ڈوپلپمنٹ انیڈ بیو ٹیفیکشن گجرات نے گزشتہ روز عوامی رابطہ آفس گجرات میں چوہدری تنویر گوندل اور الحاج امجد فاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر ملک آفتاب صادق اور حاجی طارق دوبئی بھی موجود تھے ۔حاجی اورنگ زیب نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر ایک بڑے ہسپتال کی تعمیر ،گرایمر سکول سے لے کر عثمان پلازہ تک فلائی اوورکی تعمیر بھی گجرات کے میگا پراجکیٹ میں شامل ہو گی علاوہ ازیںشاہین چوک اور ہریہ والا چوک میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لییفلائی اوور کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر شروع ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مین نے گجرات کی خوبصورتی کے لیے جو خواب دیکھا تھا وہ انشاء اللہ پورہ ہو گا کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور میاں حمزہ شہباز گجرات کی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اس سلسلہ میں ان سے کئی بار میٹنگ بھی ہو چکی ہے ۔اور بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب کمیٹی کو فنڈز بھی جاری کر دیں گے جس کے بعد گجرات میں تعمیروترقی کے کام شروع ہو جاہیں گے،انہوں نے کہا کہ ڈی سی او گجرات بہت قابل آفیسر ہیں ان کی اور پارٹی کی مشاورت سے فیصلے کیے جاہیں گے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ممبران کے الگ فنڈز اور کمیٹی کے الگ فنڈز ہونگے تاہم تحصیل گجرات میں ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی ہم خود کریں گے اور کسی کو ایک پائی کی کرپشن نہیں کرنے دیں گے ۔اس موقع پر چوہدری تنویر گوندل نے کہا کہ سابقہ دور میں جس طرح سولہ ارب کا بے دریغ فنڈ استعما ل کیا گیا مگر وہ فنڈز کہیں لگے نظر نہیں آرہے مگرانشااللہ قائدین ہمیں جو بھی فنڈز فراہم کریں گے وہ پوری ایماندایکے ساتھ استعما ل کریں گے کوالٹی اورمعیار کو ترجیحی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ گجرات میں سیاسی شعور رکھنے والے لوگ ہیں اور پاکستان کی ہسٹری میں بڑی اہمیت اور نام ہے ڈوپلپمنٹ انیڈ بیو ٹیفیکشن کمیٹی اورنگ زیب کی قیادت میں بہتر کام کرے گی ۔امجد فاروق نے کہا کہ ٹحصیل گجرات میں ایک عرصہ ترقیاتی کا ک رک چکے تھے اور گجرات مکمل طور پر لاوارث ہو چکا تھابارش کے دنوں میں شہر دریاء کا نقشہ پیش کر رہا ہو تا ہے انشاء اللہ اس کمیٹی کے پلیٹ فارم سے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں تاریخی کام کریں گے ۔امجد فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے اس کمیٹی کو بہت زیادہ اختیارات دہیے ہیں اور یہ کمیٹی اپنے اختیارات کا بھر پور استعما ل کرتے ہوئے گجرات میں تعمیروترقی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہہنچائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم میاں شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں کہ جہنوں نیاس کمیٹی پر اعتماد کیاہے اور ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاہیں گے بلکہ گجرات کے لوگوںاورشہریوں کے مسائل بہترانداز میں حل کرایں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگی راہنما حاجی اورنگ زیب کا بطور چیئرمین ڈوپلپمنٹ انیڈ بیو ٹیفیکشن کمیٹی تحصیل گجرات اور سیکرٹری ڈی او سی لیاقت علی چٹھہ جبکہ الحاج امجد فاروق ،چوہدری تنویر گوندل اور فاروق رشید سندھو کا بطور ممبر نوٹیفئکیشن جاری کر دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے یونین سی بی اے کے صدر فراست ڈار جنرل سیکرٹری مرزا شاہد ،قاری صفی الدین اور صحافی محمد انور شیخ نے گزشتہ روز ٹی ایم او گجرات چوہدری خرم کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور اللہ تعالیٰ سے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی طور پر دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جلد از جلد صحت یاب کرے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے یونین سی بی اے کے صدر فراست ڈار جنرل سیکرٹری مرزا شاہدنے کہا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات میں کرپشن کا بازار گرم ہے تیل کی مد میں لاکھوں کی ڈیہار یاں لگائی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے آفسران نے اکتوبر 2014کا پیٹر انجن کے تیل کے چھ لاکھ روپے کا بل جنوری 2015میں ٹی ایم اے کی آفسران کی ملی بھگت سے پاس کروا کر حکومتی خزانہ کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے ایسے کئی علاقے ہیں جہاں اب بھی گندہ پانی کھڑا ہے لیکن وہاں کو ئی پیٹر انجن نہیں چل رہا مگر ٹی ایم اے کے آفسران نے ملی بھگت کر کے ٹی ایم اے سے لاکھوں روپے کے بل نکلوالیے ہیں اس سلسلہ میں اعلی احکام بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ڈی سی او گجرات فوری نوٹس لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)چوکی انچارج شاہدولہ چوہدری ذوالفقار گورائیہ نے منشیات فروش امتیاز عرف سائیں سکنہ شفیع آباد کو کٹڑا بازار سے گرفتا رکرکے اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل ناجائز اور115 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)گجرات میں پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک بار چنگ چی والوں کی چاندی ہوگئی چنگ چی والے وزیر آباد لالہ موسیٰ’ کھاریاں’ جلالپور جٹاں’ کنجاہ سمیت دیگر علاقوں کا مسافروں سے ڈبل کرایہ وصول کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے شہریوں نے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ملک میں پٹرول کے بخران کے باعث گوجرانوالہ کا رہائشی نوجوان ناصر احمد گاڑی بند ہونے کی وجہ سے اپنی بارات لیکر گجرات پہنچ گیا جب ٹانگہ پر گوجرانوالہ سے گجرات پہنچی تو دلہن والوں کی جان میں جان آگئی اس طرح ناصر محمود اپنی دولہن کو ٹانگہ پر بیٹھا کر گوجرانوالہ لے گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) گجرات اور گردنواح میں پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے گجرات سے دوسرے شہروں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگئی جس کیو جہ سے مسافروں اور شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں کو پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے مگر حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا جبکہ گجرات میں بعض PSO کے پمپس پر پٹرول حاصل کرنیوالوں کی ہزاروں کی تعدا میں لوگ جمع ہیں مگر پمپ انتظامیہ کی جانب سے ان کو ایک لیٹر پٹرول سے زائد نہیں دیا جارہا دوسری طرف رحمان شہید روڈ اور جی ٹی روڈ پر واقع پی ایس او کے پمپس پر شہریوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی بعدازاں پولیس نے شہریوں پر لاٹھی چارج بھی کیا جس سے پٹرول حاصل کرنیوالے ایکا دو کا شہری زخمی ہوئے۔ ۔