گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد اقبال چودھری کے صاحبزادے بلال اقبال کی دعوت ولیمہ کے موقع پر ملک کے نامور سیاسی، سماجی اور صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی آمد پر سینئر صحافیوں نے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔ اس موقع پر خورشید محمود قصوری، عابد عبداللہ، ارشد انصاری، افضال طالب، منیر احمد خان، ڈاکٹر اجمل نیازی، فاران احمد خان، رضوان ممتاز علی، رانا جواد، عدنان ملک، امین حفیظ، مظہر اقبال، خدیجہ فاروقی، آمنہ الفت، احمد نسیم حسن، نواز چیمہ، تیمور عظمت عثمان، شائستہ نزہت، انوار اے خان، سینیٹر ایس ایم ظفر، ڈاکٹر خالد رانجھا، خالد سلطان، ریشم، شاہدہ منی، راشد محمود، سہیل وڑائچ، ڈاکٹر اے آر خالد، دلدار احمد چیمہ، چودھری محمد اقبال ایم پی اے، میجر (ر) ضیاء الحسن، اخلاق تارڑ، حافظ محی الدین، طاہر خلیل، لیاقت ملک، نعیم اقبال، میاں حبیب، محسن گورایہ، شکیل انجم، ظفر آہیر، خالد فاروقی، رحمت علی رازی، فرح وڑائچ، عرفان کھوکھر، رانا خالد، چودھری الطاف قمر اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما بڑی تعداد میں شریک تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین سے آج ان کی رہائش گاہ پر وفاقی وزراء پرویزرشید اور خواجہ سعد رفیق پر مشتمل حکومتی جماعت کے وفد نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مشاہد حسین سید کے ذریعے کی گئی ن لیگ کی درخواست پر ہوئی کہ حکومتی وفد چودھری شجاعت حسین صاحب سے ملنا چاہتا ہے۔ ن لیگ کے وفد نے آئندہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے تعاون کی درخواست کی جس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ اپنی جماعت سے مشاورت کر کے جواب دیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ ایک ایسے متفقہ امیدوار کے انتخاب کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں جو سیاست سے بالاتر ہو اور جس کی شخصیت چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے تقاضے پوری کرتی ہو۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے چاروں سینیٹر، مشاہد حسین سید، کامل علی آغا، سعید مندوخیل، روبینہ عرفان، اور ایم این اے طارق بشیر چیمہ موجود تھے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ گجرات کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے تین روزہ” جشن گجرات” 2اپریل سے 4اپریل تک منایا جائے گا اس دوران صنعتی نمائش کے ساتھ ،نیزہ بازی، گھوڑا ڈانس، پھولوں کی نمائش، رسہ کشی، کبڈی ، صحت مند اور زیادہ دودھ دینے والے جانوروں ا ورکھانا پکانے کے مقابلے ہوں گے جبکہ فوک جشن گجرات کے دوران فوک موسیقی اور مشاعرے کا بھی اہتمام کیا جائے گا، سکولوں میں طلبہ کے مابین پینٹنگز اور کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے، ان مقابلوں میں اہم شخصیات کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جشن گجرات کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، صدر چیمبر آف کامر س ثاقب اسحاق، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری رضا علی وڑائچ، نوابزاہ طاہر الملک، چوہدری تنویر گوندل،چوہدری ظہور الہی ،ا سسٹنٹ کمشنرز وقار حسین، محمد شعیب نسوانہ، ، ، ذوالفقار علی باگڑی، ای ڈی ا وز محمد ہارون، آصف عالم، ، ، ڈی اوز نثار میو، ڈاکٹر طاہر ، چوہدری محمد ارشد،پی ایس او ندیم بٹ، ٹی ایم اوز محمود اقبال گوندل،ملک شفقت و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ماہ اپریل میں چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام صنعتی نمائش گجرات کا اہم ترین ایونٹ ہے جو دو سے آٹھ اپریل تک جاری رہے گا اس نمائش کے ساتھ گجرات کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے روایتی کھیلوں کے مقابلے بھی ہوں گے جن میں نیزہ بازی، گھوڑاڈانس اور صحت مند اور زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے مقابلے اور زرعی آلات کی نمائش سپورٹس گرائونڈ جلالپور جٹاں میں منعقد ہوگی ان مقابلوں میں نواحی اضلاع سے شرکت کرنیوالے مویشی پال حضرات کو بھی خوش آمدیدکہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جشن گجرات کے سلسلے میں کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے گورنمنٹ زمیندارہ کالج کی گرائونڈ میں ہوں گے کبڈی کے مقابلوںمیں واپڈا اور پولیس کی ٹیموں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اسی طرح چک کمال میں بیلوں کا اکھاڑہ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ریسٹ ہائوس میں تین دن تک پھولوں کی نمائش ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ فوک میوزک اور ادبی مشاعرے کا انعقاد ضلع کونسل ہال کے لان میں کیا جائے گا جس میں نامور گلوکا ر عارف لوہار اور معروف شعرا کرام شرکت کریں گے اسی طرح کھانے پکانے کے مقابلے صنعت زار میں ہوں گے ، مقابلوںمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے صحت مند جانور و ں کے مالکان ، پھولوں کی نمائش لگانے والے افراد کو 30ہزار روپے سے 1لاکھ روپے تک کے انعامات سے نوازا جائیگاجبکہ دیگر مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کو بھی انعامات سے نواز ا جائیگا ۔ ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جشن گجرات کے دوران طلبہ میں پینٹنگز اور تعلیمی اداروں میں فٹ بال اور ہاکی کے مقابلے کرائے جائیں۔ اجلاس میں نیزہ بازی اور گھوڑا ریس مقابلوں کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، چوہدری رضا علی وڑائچ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ، جمیل اعوان، نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری تنویر گوندل، چوہدری تنویر رضا، حاجی خادم، شہزاد اقبال، چوہدری ظفر اقبال ، اسسٹنٹ کمشنرز وقار حسین، اور ڈی ایم او احمد رضا شامل ہیں ۔ کبڈی مقابلوں کے انعقاد کے لئے کمیٹی کے سربراہ نوابزادہ طاہر الملک، فوک میوزک پروگرام کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، رسہ کشی اور صحت مند اور زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے مقابلوں کے انتظامات کی نگرانی چوہدری ظہور الہی کریں گے۔ ڈی سی او نے مقابلوں کے انعقاد کے لئے قائم کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبران کو ہدایت کی کہ وہ جشن گجرات کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے ان مقابلوں کے بہتر انعقاد کے لئے انتظامات کریں تاکہ گجرات کے شہری اس سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو سکیں اور گجرات کی ثقافت کو نمایاں طریقے سے اجاگر کیا جا سکے۔