گجرات کی خبریں 29/4/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق گجرات کے صدر و سابقہ تحصیل ممبر محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منظم دھاندلی کرکے اقتدار میں آنے والوں کی حکومت اب صرف چند دن کی مہمان ہے۔ بننے والا کمیشن جب تمام پول کھولے گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ یہ حکومت ملکی سطح پر بھی ناکام ہو چکی ہے اور صوبائی سطح پر بھی اسے رسوائی کا سامناہے۔ گزشتہ سالوں میں انہوں نے جتنے ملکی اور عوامی فلاح کے لئے کام کیے ا ور جتنی لوٹ مار کی سب عوام کے سامنے ہے۔ بر سر اقتدار ٹولہ اس بھول میں نہ رہے کہ وہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سب کچھ اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ، اور وہ اپنا حق لینا خوب جانتے ہیں ۔ لوٹیروں کو عوام کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔اس گرتی ہوئی دیوار کو صر ف ایک اور دھکے کی ضرورت ہے پھر اپنی نا اہلی اور کم عقلی کے باعث عنقریب انکی جھوٹ کی بنیاد پر بنائی ہوئی بیڑھی ڈوب جائے گی، اور پھر سے پورے ملک کی بھاگ دوڑ چوہدری برادران سنبھالیں گے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ انشاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) دبئی کے نوجوان و سرگرم رہنما اور ممتاز بزنس مین حمزہ خان لودھی کی DSP لیگل اختر محمود گوندل سے خصوصی ملاقات۔ ملاقات کے موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم ممتاز مسلم لیگی رہنما و کاروباری شخصیت حمزہ خان لودھی نے گزشتہ روز DSP لیگل اختر محمود گوندل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف ایڈیٹر ذوالفقار علی باجوہ اور ممتاز نوجوان کاروباری ممتاز کاروباری شخصیت سید مزمل حسین شاہ ‘ شخصیت یاسر لطیف صراف اور نوجوان بزنس مین شوکت علی ہاشمی مون بھی موجود تھے۔ حمزہ خان لودھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پولیس کی کارکردگی گزشتہ ادوار کی نسبت بہتر ہو رہی ہے ہم گجرات پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پولیس ملازمین اپنی جانوں پر کھیل کر ہماری حفاظت کرتے ہیں اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم پولیس افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس موقع پر DSP اختر محمود گوندل نے کہا کہ گجرات پولیس خصوصی طور پر اوورسیز کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔ اور ہم تارکین وطن کی حفاظت کیلئے دن رات سرگرم عمل ہیں۔ یاسر لطیف صراف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر ہونے کی وجہ سے ہی کاروباری افراد اب دوبارہ اپنے ہی ملک میں انویسٹمنٹ کرنے لگے ہیں ۔ اگر پولیس کا تعاون برقرار رہے تو چھوٹے چھوٹے جرائم سرے سے ہی ختم ہو جاتے ہیں۔ سید مزمل حسین شاہ نے کہا کہ پڑھے لکھے افسران کی تعیناتی کی بدولت پولیس کا مورال پہلے سے بہت بہتر ہے اور آج کے دور عام آدمی تھانہ میں جاتے ہوئے شرم محسوس نہیں کرتا اور نہ ہی کسی خوف یا ڈر کے ساتھ تھانہ جاتا ہے۔ ہم گجرات پولیس کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ شوکت علی ہاشمی نے کہا کہ جہاں امن ہو گا وہاں کاروبار ہو گا ہمیں ان ممالک سے سبق سیکھنا چاہئے جنہوں نے ہم سے بعد میں سفر شروع کیا مگر وہ ہم سے بہت آگے جا کھڑے ہیں لہٰذا امن و امان کی فضاء قائم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم بھی پولیس کا ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت سید مزمل حسین شاہ کی DSP لیگل اختر محمود گوندل سے ملاقات۔ اس ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ DSP اختر محمود گوندل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پولیس ضلع میں امن کے کوشاں ہے اور ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سینہ سپر رہے گی۔ خصوصی طور پر کاروباری افراد کو ہر ممکن تحفظ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سید مزمل حسین شاہ نے کہا کہ دوسرے شہروں کی نسبت گجرات میں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور یہ صرف اور صرف پولیس افسران کی انتھک کاوشوں کی بدولت ہی ممکن ہو سکا ہے۔ ہم سابق DPO رائے اعجاز احمد اور قائم مقام ڈی پی او کامران ممتاز کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیم DSP سٹی سید مصطفےٰ گیلانی’ DSP اختر محمود گوندل’ DSP راجہ صداقت کو بھر پور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور گجرات پولیس کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پناب نے پنجاب اسمبلی میںپشاور میں طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں 46اموات پر پنجا ب اسمبلی میں تعزیتی قرار داد جمع کرواد ی ۔انہوںنے تعزیتی قرارداد میں کہا کہ پشاور میں طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں اموات اور نقصانات پر افسوس ہے صوبائی اور وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد میں طوفان بادو باراں سے بے پناہ مالی نقصانات کے علاوہ علاقہ میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں اس لیے وسیع پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کی ضرورت ہے جس میں وفاق کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب بھی شامل ہوں انہوںنے کہا کہ طوفان بادو باراں سے پشاور کے ساتھ ساتھ نوشہرہ اور چارسدہ میں بارش اور ژالہ باری سے بھی نقصان پہنچا ہے جس کے باعث 200سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں خدیجہ فاروقی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متاثرین کی امداد کیلئے پنجاب اور مرکزی حکومت فی الفور ریلیف کی کاروائیوں میں حصہ لے مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخواہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی ثبوت پیش کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جمعیة علماء اسلام ضلع گجرات کے امیر وفاق المدارس العریبہ پاکستان ضلع گجرات منڈی بہائوالدین کے مسئول مولانا الیاس احمد نے کہا ہے کہ دینی مدارس احیاء اسلام اور معاشرتی خیرو برکت کا ذریعہ ہیں حضرت نبی اکرمۖ نے سب سے پہلے اور درسگاہ قائم کی یہ آپ کی دعوت کو آگے منتقل کے مراکز ہیں آج پھر مساجد و مدارس کے جال پھیلانے ان کو آباد کرنے اور ان کے ساتھ مالی معاونت کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کڑیانوالہ اور ڈنگہ کے علاقہ میں مدارس کی وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے ساتھ الحاق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا سکندر حیات محمدی ،مولانامحمدنواز اورقاری محمد عیسیٰ اور دیگر بھی موجود تھے مولانا الیاس احمد نے کہا کہ وفاق المدراس العریبہ پاکستان ملک بھر سب سے بڑا امتحانی بورڈ ہے جس کے امتحانی نظام کو ہر طبقہ کی طرف سے اعتماد اور تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے وفاق ایک طرف بہتر نظام اور نصاب تعلیم کی طرف کوشاں ہے تو دوسری طرف مدارس دینیہ کو آنے والے مسائل کو احسن انداز میں حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے وفاق المدرس العریبہ کو پورے پاکستان کے علماء و مشائخ کا اعتماد اور سرپرستی حاصل ہے