گجرات : پولیس نے پٹھان منشیات فروش گرفتار کر لیا

Arrest

Arrest

گجرات : ویلڈن، دلانوالہ پولیس چوکی انچارج نے پٹھان منشیات فروش سے دس کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دلانوالہ پولیس چوکی کے انچارج محمدفیاض نے معہ نفری مخبرکی اطلاع پر چھاپہ مار کر پٹھان منشیات فروش کریم زادہ ولد نادرخان سکنہ نارو برائول بانڈی پشاورسے دس کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مذکورہ پٹھان منشیات فروش علاقہ غیر پشاور سے منشیات لا کر گجرات کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔