گجرات (جی پی آئی) انتخابی اصطلاحات نا گزیر ہیں یہ بات سیاسی رہنما محترمہ ربیعہ (مرکزی صدر پنجاب پی ٹی آئی ) نے ڈسٹرکٹ گورننس سپورٹ گروپ کے ساتھ ماہانہ میٹنگ میں کہی جِس کا انعقاد سنگت ڈیولپمنٹ فائونڈیشن نے کیا ۔ میٹنگ میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل سرور نے کہا2015 کے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں بھی عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ خصوصاً بھت سارے لوگوں کے ووٹ اپنے علاقوں کی بجائے دوسرے علاقوں میں درج تھے ۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ۔ فرح دیبا ممبرڈسٹرکٹ گورننس سپورٹ گروپ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہم چا ہتے ہیں کہ آپ بھی اپنے پلیٹ فارم سے اس سنگین مسئلے کو اُٹھائیں تاکہ عوام کو ریلیف ملِ سکے ۔اس کے ساتھ ساتھ افتخار بھٹہ ، رزاق غفاری ممبرڈسٹرکٹ گورننس سپورٹ گروپنے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا پولنگ اسٹیشن بھی بہت سے علاقوں کے کافی دورُ بنائے گئے تھے ۔ فافن کی تجاویز بھی یہی ہے ایک دفعہ جو پولنگ سکیم بن جائے اُسے تین سال تک رہنے دِیا جائے مگر ہمارے ملک میں ہر الیکشن میں پولنگ سکیم تبدئل کر دی جاتی ہے ۔ اظہارِ خیال کرتے ہوئے سیاسی رہنما محترمہ ربیعہ (مرکزی صدر پنجاب پی ٹی آئی ) نے مزید کہا جب تک عوامی شعور بیدار نہیں ہو گا عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ پی ٹی آئی نے تو پہلے دن سے انتخابی اصطلا حات کی بات کی ہے اور اب بھی کرے گی ۔میٹنگ میں میڈم یاسمین ، میڈم عنصر بٹ ، ملک سعید ، محسن صدیق ، محمد اکرم ، نصرت علی ، شفاقت علی، میڈم ثمینہ ، حبیب اللہ ، سید ظہیر ، نوازش علی ، میڈ م نسیم رفیق ، مس نوشین نے بھی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ اس کے بعد مس شہناز ڈسٹرکٹ کو آردینیٹر نے تمام حا ضرین کا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) نبی پاک ۖ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ظلمت کی جگہ نور نے لے لی اور استحصال کی جگہ رحمن نے لے لی۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی رہنما صاحبزادہ پیر الحاج سید محمد علی نقوی نے لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لبیک یا رسول اللہ ۖ کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ربیع الاول میں مسلمانوں نے مسالک سے بالاتر ہو کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ باقی اجتماعات میں اس روئیے کو قائم رکھا جائے گا۔ اُمت کا اتحاد ہی امت کی یکجہتی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسلح افواج جس طرح ضربِ عضب میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے ہم مسلح افواج کے ساتھ ہیں اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ کانفرنس سے مختلف مسالک کے علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ الحاج سید محمد علی نقوی نے اعلان کیا کہ ہر سال امسال میلاد پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے انتخابات آج مورخہ 31دسمبر کو ہونگے یادر ہے یہ انتخابات پانچ سال کے بعد ہو رہے ہیں جو کہ بڑی خوش آئند بات ہے ،انتخابات میں صدارتی امیدوار سینئر صحافی مرزا نعیم الرحمن اور نوجوان صحافی سید عرفان جعفری کے درمیان مقابلہ ہو گا دونوں امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پنجاب حکومت نے بیگم نسیم چوہدری کو ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ تعینات کر دیا ہے اس سے قبل وہ گجرات میں ڈی ایس پی ٹریفک بھی رہ چکی ہیں انہوں نے چارج سبنھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) لاری اڈا پولیس نے گیس چوری کیس میں ملوث اشتہاری ملزمان چوہدری جاوید اور اعجاز احمد کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے یاد رہے ان ملزمان پر دوسال قبل محکمہ سوئی گیس گجرات کی جانب سے گیس چوری کامقدمہ درج ہوا تھا یہ ملزمان بغیر ضمانت اشتہاری ہو چکے تھے پولیس لاری اڈا نے ان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی محمد انور شیخ نے ایک بیان میں مہر اختشام(جہلم ہڈی جوڑ) کے نانا جان اور مہر عرفان (اسپین) کی دادا جان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) اے ڈی سی /سپیشل پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے گرانفروشی پر ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا ہے جبکہ 3گرانفروشوں پر مجموعی طور پر 10500روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی نے مختلف علاقوں میں اچانک پرائس چیکنگ کی اس دوران اوورچارجنگ پر منیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ محمد ناصر، عمران فاروق اور لیاقت علی پر جرمانہ عائد کر دیا۔