گلیانہ (نامہ نگار) گجرات پریس کلب کے انتخابات میں سید عرفان جعفری کی بطور صدر اور ملک شفقت اعوان کی بطور سیکرٹری جنرل منتخب ہونا صحافیوں کے تحفظ کی مثال ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاک پرس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان نے ٹیلی فون پر مبارک باد دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب میں شامل تمام صحافیوں نے اپنے پیشے میں لو ہا منوایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ صحافیوں پر بے مقدمات نہیں ہونے چاہییں۔
صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں ،اور عوام کی بھر پور ترجمانی بھی صحافی برادری ہی کرتی ہے۔ زاہد مصطفی اعوان نے مذید کہا کہ سید عرفان جعفری اور ملک شفقت اعوان گجرات پریس کلب کے لئے سونے کی چڑیا ثابت ہو ں گے ۔اور ان کے مسائل حل کروائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ صحافیوں پر ہونے والے ظلم کو اگر ہمیں یورپین یونین تک بھی لے جانا پڑا تو پاک پریس کلب اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔