گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 20ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل جج نے جیل کی مختلف بیرکوں ، کچن اور ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دورہ کے موقع پر قیدیوں کے مسائل بھی دریافت کئے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز بھلی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔