گجرات کی خبریں 22/11/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) پی ٹی سی ایل کے آپٹر یر فرح رشید محکمہ کے افسران کے دبائو کی وجہ سے حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔ جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ٹی سی ایل کے آپٹریر فرح رشید جن کا ناجائز طور پر تبادلہ گجرات سے سیالکوٹ کر دیا گیا ۔ اور انہیں زبردستی گولڈن شیگ ہینڈ کے نام پر جبری ریٹائرڈ کرنے کی دھمکیاں دی گئی۔ نہ ماننے پر SMHR ptclGTRگوجرانوالہ نے اُن کا تبادلہ گجرات سے سیالکوٹ کر دیا ۔ اور ناجائز طور پر انڈر پریشر کیا ۔ جس سے وہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ۔ پی ٹی سی ایل ایمپلائز یونین نے شدید احتجاج کیا گیااور گولڈن شیگ ہینڈ کے نام پر بلیک میلنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز عالم دین علامہ شاہد چشتی گزشتہ روز تعزیت کیلئے جی پی آئی آفس گئے ‘ اور چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی خوش دامن کی وفات پر اُن سے گہرے رنج و غم کا اظہار اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہمراہ علامہ عبدالمصطفیٰ سیالوی ‘ نصیر بٹ ‘ عامر چوہدری ‘ سید ابدال شاہ ‘ عرفان بٹ بھی تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )27محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگارہ حسینیہ سے ماتمی جلوس شبیہہ جھولا و علم برآمد ہوا’ عزاداران حسین نے عزادری کی جلوس کے ہمراہ پولیس کی بھری نفری بھی تھی ‘ جلوس رانا مشرف علی ناز’ سید الطاف عباس کاظمی ‘ سید آصف رضا نقوی’ سید مشکور مہدی زیدی ‘ سید رضوان علی شاہ کی سربراہی میں مچھلی چوک ‘ سرکلر روڈ ‘ چوک پاکستان ‘ حسن چوک سے ہوتا ہوا محلہ مسلم آباد میں رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر اختتام پذیر ہوا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) 28محرم الحرام کے سلسلہ میں ذاکر محمد اشرف گوہر (اشرف سپاہی )کی رہائشگاہ پر قدیمی مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں ملک کے ممتاز ذاکرین و علماء کرام نے خطاب کیا ۔ اور فضائل و مصائب شہداء کربلا پر روشنی ڈالی ‘ آغا مبارک علی موسوی ‘ ذاکر عمران علی خادم بجلی ودیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر ضلع بھر سے اہل تشیع کی ممتاز شخصیات سید نصر جابر شاہ ‘ سید اظہر نقوی ‘ آغا مبارک موسوی ‘ سید آصف رضا نقوی ‘ سید الطاف عباس کاظمی ‘ سید رضوان علی شاہ ‘ سید افضال مہدی ‘ وقار الحسن ہیرہ ‘ جواد حسین جعفری ‘ سید سرفراز جعفری ‘ رانا ثاقب علی ‘ رانا ملازم حسین ودیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )28محرم الحرام کو رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ سے ماتمی جلوس شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا ‘ جلوس ذاکر عمران علی خادم بجلی نے برآمد کرایا ۔ جلوس کچہری روڈ ‘ حسن چوک ‘ چوک پاکستان ‘ مسلم بازار ‘ مچھلی چوک ‘ تمبل بازار ‘ چوک نوابصاحب ‘ شاہدولہ چوک سے ہوتا ہوا ‘ امام بارگاہ حسینیہ میں اختتام پذیرہوا ‘ جلوس کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی ‘ایس ایچ او بی ڈویژن خالد ڈار ‘ شیر از چیمہ ‘ ایس ایچ او اے ڈویژن سجاد حیدر زیدی ‘ انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ ‘ ملک جاوید اختر ‘ چوہدری خالد اصغر ‘ خادم علی خادم ‘ حبیب کھوکھر ‘ سید رضوان علی شاہ ‘ آصف رضا نقوی ‘ علی نقوی ودیگر بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پرعمل درآمد یقینی بنایا جائیگا زائد نرخ وصول کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے، لیبرانسپکٹرزضلع بھر کے تمام پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کریں گے جبکہ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنرز بھی انکی چیکنگ کریں گے۔ یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، ایم پی اے میا ں طارق محمود ، اے سی گجرات میاں اقبال مظہر ، اے سی کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل ، ڈی او انٹرپرائززڈاکٹر اکرام الحق سپرا، جاوید بٹ ، سیف الرحمن بھٹی ، حاجی ریاض انصاری ، منور کھوکھر ، خلیل کنجاہ ، ملک بشارت ، خالد محمود ، سیٹھ ندیم اشرف ، چوہدری اشفاق ، شوکت محمود ، ثناء اللہ بٹ ، سیف الرحمن بھٹی ، حافظ عزیز الرحمن و دیگر بھی موجود تھے ۔۔ اجلاس میں ڈی او سی شجاع قطب بھٹی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں ڈسٹرکٹ آفیسر انٹرپرائز ڈاکٹر اکرام الحق ،اسسٹنٹ کمشنرز اور انجمن تاجران کے نمائندے شامل ہوں گے جو تاجروں اور دیگر ایسویسی ایشنوں سے اجلاس منعقد کریں گے اور باہم مشاورت سے اشیائے خورد و نوشت، گوشت، سبزیوں ، دودھ اور دیگر چیزوں کے ریٹ طے کریں گے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سبزی اور فروٹ منڈی ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کئے جانے کے حوالے سے شکایات ہیں افسران انکی سخت نگرانی کریں اور نیلامی کا عمل شفاف بنایا جائے تا کہ لوگوں اشیائے خورد و نوش و اشیائے ضروریہ کم قیمت پر مل سکیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اے سی کھاریا ں کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی پی ایس او پمپس کو چیک کریں اور پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کو بھی ساتھ متحرک کریں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہو سکے ۔ ڈی سی او نے کرایہ جات میں کمی کے حوالے سے جنرل ٹرانسپورٹر ز اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے تعاو ن کو سراہا اور ہدایت کی کہ تمام گاڑیوں اور گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں پر کرایہ نامے آویزاں کئے جائیں ۔ ڈی سی او نے گراں فروشی کے خلاف اے سی کھاریاں افشاں رباب کی کارکردگی کو سراہا اور دیگر اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی متحرک کر دار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران خبردار کیا کہ وہ روزانہ روز منڈی میں نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کریں نیلامی کے لئے مختص جگہ پر پھڑیے نہیں ہونے چاہیں جبکہ باہر پھڑیا بھی ریٹس کارڈ آویزاں کر کے فروخت کرنے کا پابند ہو گا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران سے کہا کہ وہ خود بھی منڈیوں سے سبزی اور پھل خریدیں تا کہ سامنے آنیوالے حقائق کی روشنی میں انتظامات مزید بہتر بنائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت مند گوشت کی فراہمی کے لئے گجرات میں ایک میٹ مارکیٹ بنائی جائے گی ۔ انہوں ڈی او لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور پانی ملا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ کمیٹی والے اول اور دوم ہی فکس کریں گے اور ان دونوں میں مارجن کم ہو گا تا کہ عوام کو اول اشیاء بھی دوئم کی قیمت میں مل سکے ۔انہوں نے واضع کیا کہ کھاد کو بھی اسی قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت ہو گی جو حکومت کے مقرر کردہ ریٹس ہیں اگر ان قیمتوں سے زیادہ کسی بھی دکاندار نے فروخت کیا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور کھاد کے دکاندار اپنی دکانوں کے باہر ریٹس کے فلیکس بھی لگائیں ۔اجلاس میں انجمن تاجراں کے نمائندوں اوردیگر ایسویسی ایشنوں کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع محمد رفیق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ ان کے پیشرو محمد صدیق کا گجرات سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حید ر خان کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کا نام آئندہ چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ لکھا اور پڑھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اے سی میا ں اقبال مظہر نے دارلامان گجرات کا دورہ کیا جہاں انچارج دارلامان چوہدری محمد ارشد نے انہیں بریفنگ دی۔ اے سی میاں اقبال مظہر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ دارالامان میں صفائی اور پانی کے نکاس کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے اور سنٹر میں مچھر مار سپرے کرایا جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ دارالامان نشیبی عمارت میں واقع ہے اسے کسی دوسری مناسب جگہ پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر انجمن تاجران مدینہ بازار و بیورو چیف وقت ٹی وی گجرات عرفان حفیظ کھو کھر اورسلمان کھوکھر آف منہاج فر نیچر کی خوش دامن کا ختم قل پڑھا گیا۔ختم پاک میں تلاوت قاری ناصر حسین نے اور نعت قاری غلام سرور نقشبندی نے پڑھی جبکہ خصوصی خطاب کے بعد دعا پیر سید فضل رضا نے کروائی۔ختم پاک میں شرکت کرنے والوں میںمرزابشیر سابق ناظم،شاہین بٹ،محمد علی مغل چیرمین زکوةوعشر کمیٹی خالدآباد،محمد اسدی،ٹھیکدار عثمان خالد،مرزا شہباز،مرزاشہزاد،مرزاالطاف،مرزا محمد یونس،فضل احمد،مرزااسحاق،مرزامنظور حسین،حاجی لیاق اوپل،حاجی ارشد،اعجاز قادری،ملک اشرف،محمد افضل،حاجی امان اللہ،قاری شہزاد،قاری یونس نقشبندی و دیگر سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جھوٹا پراپیگنڈا شروع کیا ہوا ہے کہ ہم نے تیل کی قیمتیں کم کی ہیں لیکن عوام کو باخبر ہونا چاہئے کہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈیوں میں کم ہوئیں ہیںنہ کہ موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی سے۔ اور ویسے بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پندرہ روپے کم ہوئی جب کہ پاکستان میں صرف نو روپے کم کئے گئے ۔ اس کے علاوہ تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔ اور نہ تو ٹرانپورٹروں نہ کرایوں میں خاطر خواہ کمی کی ہے اور نہ ہی دوسری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لہذٰا حکومت کو جھوٹے نعروں سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ پہلے ہی ان کا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوسکا اور وہ عوام کو ریلیف دینے میں بالکل ناکا م رہے ہیں۔ اسی لئے عوام اب سڑکوں پر ہے اور ہر طرف گو نواز گو کے نعرے اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اب ان سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے چھٹکارہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہوں یا جنرل الیکشن اب ن لیگی حکومت کا وجود برقرار رہتا نظر نہیں آرہا اور عوام انہیں مسترد کردیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)چوہدری عامر جاویدآف جٹ میڈیکل سٹور کے پھوپھا اورچوہدری حسیب احمدنت کے دادا جان چوہدری خادم حسین نت جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ ان کے گاوں میں ادا کی گئی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میںچوہدری طاہر نت ،چوہدر ی اظہر نت،چوہدری مظہر نت،چوہدری زبیر نت،چوہدری عبدالکریم،چوہدری محمد بشیر آف مغلی،چوہدری محمد اکرم مغلی،چوہدری اسلم، چوہدری وقار،چوہدری امجدحسین،چوہدری سہیل صفدر،چوہدریطلحہ نت،چوہدری علی شیر،چوہدری احمد نت،چوہدری علی اکبرنت و دیگر سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈاکٹر بلال رشید پگانوالہ کو انجمن تاجران سرگودھا روڈ سیکٹر ون کا چیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیںانھوں نے اپنے والد میاں عبدالرشید پگانوالہ کی طرح ہمیشہ لوگوں کی فلاح کے لیے کام کیا مریضوں کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے حقوق کے لیے ہمیشہ دلجمی سے کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہارڈاکٹر قمر ز مان چوہدری آ ف قمر ہسپتال سرگودھا روڈ اور ڈاکٹر عامر بھٹی سابق جنرل سیکرٹری PMA ڈسٹرکٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر بلال رشید قائدانہ صلا حیتں رکھنے والے نڈر اور جرت مند انسان ہیں جنھوں نے مریضوں کے حقوق کے لیے ہر طرح کی قربانیاں پیش کیں اور اب تاجر برادری کو بھی مایوس نہ کریں گئے۔ ان کا چیرمین منتحب ہونا اس بات کی بے شک عکاسی کرتا ہے کہ وہ واقع ہی اپنے والد کی طرح خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ وہ تاجر برادری کے نا صرف مسائل حل کرواہیں گے بلکہ ان کی رہنمائی بھی کریں گئے۔اور وہ دن دور نہیں جب لوگ انھیں بھی ان کے والد کی طرح ہمیشہ یاد کریں گئے۔اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے مشن کو مزید استقامت سے چلائیں گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) مشہور کاروباری شخصیت محمد علی گلریز کے بھا ئی محمد بن زاہد کی ایم اے او لاہور کالج میں نمایاں پوزیشن انعام میں لیپ ٹاپ ملنے پر دوست احباب کی مبارکبا۔تفصیلات کے مطابق مشہور کاروباری شخصیت محمد علی گلریز کے پھوپھی زاد بھائی نے گریجوایشن کے امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھائی جس پر اسے سیاسی رہنماپرویز ملک نے لیپ ٹاپ انعام میں دے کر طالبعلم کی حوصلہ افزائی کی۔انعام ملنے پرگلریز اختر،محمد ضیاء گلریز،محمد علی کے علاوہ دیگر دوست احباب نے مبارکباد دی۔