گجرات کی خبریں 27/4/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری سرفراز احمد آف معروف کی اہلیہ اور چوہدری شکیل گجر کی والدہ کا ختم قل معروف میں منعقد ہوا جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد شریک ہو ئی ۔ممتاز عالم دین علامہ شاہد چشتی کے خصوصی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق گجرات کے صدر و سابقہ تحصیل ممبر محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کئی سال گزارنے کے باوجو د کسی بھی شعبے میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ ہر طرف لوٹ سیل لگی ہوئی ہے، مختلف حربے استعمال کر کے عوامی پیسہ لوٹا جا رہا ہے۔کبھی شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے تو کبھی جشن بہاراں کے نام پر اور رہتی سہتی کسر ہفتہ صفائی کے نام پرTMA والے نکالیں گے۔جن کا پہلے ہی وطیرہ لوٹ مار اور کرپشن کے سواء کچھ نہ ہے۔حالانکہ بے شمار لوگ دعوے کرتے رہے کہ ہم TMA سے کرپشن کا خاتمہ کرینگے لیکن دعویٰ کرنے والے خود کرپشن کا حصہ بن گئے۔ان کے پالیسی میکرز کی کیا ہی بات ہے، نواز شریف پارک پہلے ہی اجڑا ء ہوا ہے ، گندگی کے ڈھیر اور مچھروں کی بھر مار کی وجہ سے وہاں کوئی بھی جانے کو تیار نہ ہے۔تو ایسے میں یار لوگوں نے مشورہ دیا کہ نواز شریف پارک چھوڑو اب شہباز شریف پارک بناتے ہیں۔ پارک کامیاب ہو یا نہ ہو، کمائو پتر پیسے کمانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ برسراقتدار گروپ کو چاہیئے کہ ایک پارک حمزہ شہباز کے نام کا بھی بنا دیا جائے تاکہ گنتی پوری ہو سکے ا ور انعام میں ملنے والے تغمے اپنے شولڈر پر لگا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جامعہ مسجد حیات النبی محلہ رحمت پورہ میں عظیم الشان جشن غریب نواز کا انعقاد۔ محفل کی صدارت پیر سید ضیاء السلام آستانہ عالیہ نارووالی شریف نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر سید سلیمان علی شاہ آستانہ عالیہ چک سادہ شریف ۔ پیر رضوان منصور آوانی ۔ علامہ کاشف چشتی اویسی تھے۔ خصوصی خطاب استاذ العلماء حضرت علامہ عبدالعزیز چشتی سیالوی اور حضرت علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا۔ اس موقع پر حضرت علامہ اورنگ زیب نورانی’ عبدالرشید اویسی’ طیب جلالی’ حاجی مظہر حسین ‘ محمد دین راجوری’ علامہ مسعود قادری’ علامہ فیصل منیر’ و دیگر اہم شخصیات و علماء کرام نے شرکت کی۔ متظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ قادری سیالوی تھے۔ شرکاء کیلئے لنگر کا خصوصی انتظام تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ جشن بہاراں کے موقع پر مشاعرے کا اہتمام ضلع کونسل ہال میں ہوا جس میں نامور شعرا کرام عباس تابش، ارشد نعیم، پروفیسر اشفاق شاہین شاد، عارف شاد، سلطا ن گھاروی ، افضل ساغر، سید گلزار حسین شاہ،رائے محمد خان ناصر، راشدہ شاہین ملک، ڈاکٹر سعیداقبال سعدی، تجمل کریم، سرفراز شاہد، ودیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرے کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان، ڈاکٹر طارق سلیم، نصراللہ وڑائچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری اور بڑی تعداد میں شہر ی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)چیمبر آف کامرس گجرات میں ایک نئی طاقت فرینڈز گروپ سامنے آگیا گذشتہ روز اجلاس میں ممبران چیمبران نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر اجلاس میں امجد مجید بٹ ،محمد علی اکرم فاروقی ،جاوید بٹ ،ثناء اللہ بٹ ،سلیم سرور جوڑا،شیخ نصیر ،ناصر جاوید بٹ ،شیخ عمران اقبال،مہر طارق سعید ،مرزا عثمان بیگ،ٹھیکدار لیاقت علی ،چوہدری وقار اشرف ،حافظ عزیز الرحمن ،حاجی محمد شفیق ،منور حسین بٹ ،کاشف منظور ،سیٹھ علی اصغر ،شفیق الرحمن بٹ ،چوہدری جاوید سراج ،چوہدری محمد انور،محمود احمد بٹ،خامد حسین سلیمی اسد بھیا ،افتخار احمد ،مستقیم کٹھ ،طاہر اکرم راٹھور،عبدالمجید،میر فہیم اقبال ،صدر انجمن تاجران جلالپورجٹاں ،حاجی شیخ ،خادم حسین ،ڈاکٹر تجمل حسین عادل ،سید حسن رضا ،سیٹھ ارشد محمود صراف،عرفان محمود،سرفراز احمد بھٹی ،ندیم اختر ،سیٹھ محمد طفیل سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ایس وقاص جعفری کے استعفیٰ کا بیان واپس لینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار خان دلاور خان ،ملک طارق کھوکھر نے نمائندہ جذبہ سے حصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے مزید کہا ایس وقاص جعفری پاکستان مسلم لیگ ق کے متحرک اور محنتی کارکن ہیں ،انہوں نے ہماری بات کا مان رکھا ہے ،اور ہم امید کرتے ہیں ایس وقاص جعفری پرانے گلے شکوے بھلا کر پاکستان مسلم لیگ ق کو مضبوط اور فعال بنانے میںاپنا کلید ی کردار ادا کریں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سٹی گجرات سرکل کے زیر اہتمام سکولز کے بچوں کے درمیان ایک روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد ،سپورٹس گالا کے انتظامات سٹی صدر عامر بشیر( شادمان کمیونٹی سکول )اور جنرل سیکرٹری شہزاد اوپل (سراج سکول آف سائنسز ) نے کئے۔آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرمحمد ناظم کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سپورٹس گالا کے پروگرامات کی صدارت کی سپورٹس گالا میں دی پنجاب سکول،شادمان کمیونٹی ماڈل سکول،یو کے آکسفورڈ سکول سسٹم پبلک ماڈل ہائی سکول ،فاران پبلک سکول،سراج سکول آف سائنسسز سمیت دیگر پرائیوٹ سکولز کے بچوں نے خصوصی شرکت کی سپورٹس گالا میں کرکٹ او ر رسہ کشی سمیت دیگر مقابلوں کا انعقادکیا گیا۔دی پنجاب سکول کی کرکٹ ٹیم نے سپورٹس گالا کرکٹ مقابلوں میں جبکہ شادمان کمیونٹی ماڈل سکول کے بچوں نے رسہ کشی کے مقابلوں میں میدان مار لیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی محمد ناظم کھوکھر نے سپورٹس گالا میں شرکت کر نیوالی اور مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔سکولز کے بچوں نے اس سپورٹس گالا کو بہت انجوائے کیا او ر آئندہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔