گجرات (جی پی آئی)تحریک لبیک یا رسول اللہ کی طرف 15ہزار برمی اور شامی مظلوم مہاجروں کی کفالت کا اعلان،حکومت ان مظلوم لوگوں کی نشاندہی کے لئے ہماری رہنما ئی کرے، ناموس رسالت کے تحفظ اور نظام مصطفی ۖ کے عملی نفاذ کی آگاہی کے لئے انشاء اللہ العزیز 20اگست 2016ء کو مینار پاکستان لاہور میں تاریخی” لبیک یا رسول اللہ” کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں چاروں صوبوں اور کشمیر سے لاکھوں فرزندان اسلام شرکت کریں گے ۔اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ایک رابطہ کمیٹی علامہ فاروق الحسن کی سربراہی میں تشکیل دے دی۔اِن خیالات کا اظہار تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ کے مرکزی قائدین پیر محمد افضل قادری ،شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی ،پیر سید ظہیر الحسن چشتی ،علامہ فاروق الحسن قادری ، صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی ،اور دیگر رہنمائوں نے پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ30مارچ 2016کو ڈی چوک اسلام آباد میں ناموس رسالت دھرنے کے معاہدہ کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور 15شقوں پر مشتمل نظام مصطفی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا عملی نفاز کرے ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اسلام اور مسلمانوں کے لئے زہر قاتل ہے ، ہم اس کے سخت خلاف ہیں جو بھی فرقہ واریت کے اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہے اس کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سائونڈ سسٹم آرڈیننس جس میں چار اطراف میں سپیکر پر اذان پڑھنا بھی جرم ہے کو فوری طور پر منسوخ کرے اور منکرین ختم نبوت و گستاخانِ رسول کو تحفظ دینے والے تمام قوانین وضابطے ختم کرے اور معاہدہ کے مطابق اہلسنت کے علماء اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی اور فورتھ شیڈول کے تمام مقدمات ختم کرے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین نے تحریک کو صوبوں ،اضلاع ،یونین کونسلز اور محلہ جات ودیہاتوں کی سطح پر منظم کرنے کا اعلان بھی کیا اس حوالے سے آج سے رکن سازی مہم کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے 3سرکاری ہسپتالوں میں ایکسرے فلموں کے26لاکھ سے زائد رقم کی خرد برد پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔انہوںنے اپنی تحریک التوائے کار میں کہا کہ محکمہ صحت میں کرپشن حد سے زیادہ تجاوز کرچکی ہے پنجاب کے تین بڑے اہم سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ آمدن میں اپنے حصہ کے ساتھ ساتھ ایکسرے فلموں کی مد میں26لاکھ20ہزار روپے کی رقم بھی ہڑپ کر گئی ہے ۔اس غیر قانونی اقدام کے مرتکب ہسپتالوں میں فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،نشتر میڈیکل کالج اینڈ الائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ ملتان سمیت پرنسپل سروسز ہسپتال لاہور شامل ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت پنجاب کو ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ڈائریکشن جاری کرکے بتائیں کہ جب وہ ہسپتال کی آمدنی کو آپس میںتقسیم کریں تو اس آمدنی میں سے استعمال کی گئی ایکسرے فلموں کی قیمت نکال لیں لیکن مذکورہ تینوں ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ایسا کرنے کی بجائے ایکسرے فلموں کی مد میں لاکھوں روپے ہڑپ کرلیے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو ریکوری کے احکامات پر بھی تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا اور اس طرح خردبرد کرکے قومی خزانے کو مسلسل نقصان پہنچایا جارہا ہے انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں سے لاکھوں روپے ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرکے اس کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے امجد صابری کے قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات مدتوں یاد رہیں گی۔ مسلم لیگی قائدین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)چوہدری برادران کے رفیق خاص و سابقہ ناظم چوہدری رفاقت علی پرنس سرپرست آرائیں موومنٹ ضلع گجرات سابق جنرل سیکرٹری پی پی پی ڈاکٹر زاہد ظہیراور پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع گجرات کے سینئر رہنما محمد اشرف شریف، مرزا سہیل فاروق، وحید سحرسمیت دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالرزاق سلیمی کے والد کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)3 گھنٹے کی مسلسل موسلادھار اور طوفانی بارش سے گجرات شہر پانی پانی ہو گیا ،ٹی ایم اے کا پول کھول گیااعلیٰ کارکردگی پر سوالیہ نشان؟ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح رو ز کو 3 گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی موسلا دھار اور طوفانی بارش سے جگہ جگہ2 سے 3 فٹ پانی ہر چوک اور جی ٹی رو ڈپر کھڑا ہے جس سے خصوصاًموٹر سائیکل سوار ،رکشہ ڈرائیور اور گاڑیوں والوں نے موجود ہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھائے ؟۔گجرات شہر کے چاروں اطراف جن میں سروس موڑ ،مین جی ٹی رو ڈ ،سرگودھا روڈ ،ریلوے روڈ ،پرانا اڈا،لاری اڈا،گلزار مدینہ روڈ ،ڈھکی چوک،کچہری چوک،جیل چوک،بھمبر روڈ ،جلالپور جٹاں روڈ ،رحمان شہید روڈ،عثمان پلاز ہ ،شادمان کالونی سمیت دیگر علاقہ بھی زیر آب آئے ۔جس نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی کاردگی کا پول کھول دیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ گجرات نے مون سون بارشوں کے پیش نظر کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا جس سے گجرات شہر کو بڑے مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔یاد رہے کہ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی بھی کوئی نظر نہیں ہے جبکہ ٹی ایم او چوہدری خرم محمود ترہنگی لمبی تان کر سو گئے ہیں جوکہ گجرات شہر کی عوام کیساتھ سراسر زیادتی اور خوبصورت گجرات پراجیکٹ کی بھی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے۔لہٰذا عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ سے اپیل کی ہے کہ جلد ازجلد نوٹس لیتے ہوئے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل اوریقینی بنا یا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سستاز رمضان بازار لالہ موسیٰ اور شاہجہانگیر روڈ کا دورہ کیا ، انہوںنے ڈی پی او رائے ضمیر الحق کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی ڈنگہ کا بھی معائنہ کیا پھولوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی ۔ سستا رمضان بازار لالہ موسیٰ اور شاہجہانگیر روڈ روڈ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں انتظامات بہتر بنائے جائیں مون سون کی حالیہ بارشوں یا کسی اور وجہ سے رمضان بازاروں کے انعقاد میں اور یہاں شہریوں کو اشیاء خورد و نوشی کی فراہمی میں ہرگز کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جن رمضان بازاروں میں نکاسی آب کے حوالے سے مسائل ہیں متعلقہ ٹی ایم ایز وہاں نکاسی آب کیلئے موثر انتظامات کریں ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ موسم کی وجہ سے سستے رمضان بازاروں میں مختلف اشیاء خورد و نوش کی فراہمی میں ہرگز تعطل نہیں آنا چاہیے اسی طرح ان اشیاء کی کوالٹی یقینی اور قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھا جائے اور تمام پھلوں سبزیوں ، دالوں ، چینی ، گھی ، آٹا ، و دیگر اشیاء خورد و نوش کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائے جائے ۔ ڈی سی او دونوں رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر مختلف سٹالز کا معائنہ کیا ، انہوںنے یوٹیلٹی سٹورز کے سٹالز کے انچارجز کو ہدایت کی کہ ادارے کی طرف سے تمام اشیاء خورد و نوش کی فراہمی بہتر کی جائے ۔ اس سے قبل ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے سبزی و فروٹ منڈی ڈنگہ کا دورہ کیا ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے اس دورے کے موقع پر دونوں افسران نے نیلامی کے عمل کی نگرانی کی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منڈی میں لائی جانے والی ہر چیز کی شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے مارکیٹ کمیٹی بروقت ریٹس کا تعین کر کے ریٹ کارڈز اور ریٹ لسٹیں جاری کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ضلعی حکومت کی طرف سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کھاریاں کو خصوصی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے نئے ماڈل کی بس فراہم کر دی گئی ہے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے 40لاکھ روپے مالیتی بس کی چابی سنٹر کے انچارج کے حوالے کی اس موقع پر ای ڈی او فنانس و کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد اصغر ، موٹر وہیکل ایگزایمینر الفت رسول ، پی ایس او عثمان سرور و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت نے ضلع گجرات کی حدود میں واقع خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے ضلع کے خصوصی تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر ان کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات بہتر بنائی جا رہی ہیں ، ان اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو ماہانہ وظائف ، مفت کتابیں ، یونیفارم اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے انچارج گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اپنے علاقوں کا سروے کریں اور اب تک جو بچے سکولوں سے باہر ہیں ان کا داخلہ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت شہباز شریف پارک میں خصوصی بچوں کو مفت کھانے پینے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کوکڈنی سنٹر کی تعمیر کیلئے سروس انڈسٹریز کے چیئرمین چوہدری احمد سعید کی طرف سے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر چوہدری حسن جاوید نے 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں محمد اعجاز ، چوہدری عبدالسلام ، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ ، ملک نعیم سرور ، چوہدری نواز ریحانیہ ، بابر بھیا ، خادم علی خادم ، نثار الدین ساجد راٹھور و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کڈنی سنٹر کے عظیم فلاحی منصوبہ کی تعمیر کیلئے 50لاکھ روپے عطیہ فراہم کرنے پر چوہدری احمد سعید ، چوہدری حسن جاوید اور سروس گروپ آف انڈسٹریز کے جذبہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اہل گجرات نے اس منصوبہ کیلئے دل کھول کر فنڈز فراہم کیے ہیں جس کی بدولت کڈنی سنٹر تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کڈنی سنٹر کے تمام اخراجات کے معاملات صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد اعجاز کی سربراہی میں بورڈ آف مینجمنٹ چلا رہا ہے اور تمام اخراجات کا باقاعدہ سے آڈٹ بھی کروایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کڈنی سنٹر گجرات کا گنگا رام ہسپتال ثابت ہو گا جہاں غریب مریضوں کو ڈائیلسز کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گیں ۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد کڈنی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا ۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سروس گروپ آف انڈسٹریز حسن جاوید نے کڈنی سنٹر کے منصوبہ کو سراہا اور اس کیلئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور بورڈ کے دیگر ممبران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری احمد سعید کی قیادت میں سروس گروپ آف انڈسٹریز کڈنی سنٹر کے ساتھ مستقل تعاون کرتا رہے گا اور ہر سال جنوری میں 50لاکھ روپے کا عطیہ دیا جائے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) سیکرٹری پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چوہدری اسد نے ضلع گجرات کا دورہ کیا اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے سلسلہ میں آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کیے ۔ انہوں نے خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والی مختلف سڑکوں کا بھی معائنہ کیا اور ان سڑکوں سے گزرنے والی بھاری گاڑیوں کو چیک کیا ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز ایکسل کے مطابق منظور شدہ وزن سے زیادہ گاڑیوں میں لوڈ نہ کریں تا کہ سڑکوں کو نقصانات سے بچایا جا سکے ۔ بعد ازاں انہوںنے گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی ۔ رانا محمد ادریس سپرنٹنڈنٹ، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر ، ایم وی ای الفت رسول بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)چوہدری قمر زمان کائرہ ، چوہدری ضیاء محی الدین ، چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا سکائی ویز ریسٹورنٹ کھاریاں میں بلاول بھٹو کے اعزاز میں پروقار عشائیہ ۔ سکائی ویز ریسٹورنٹ کھاریاں آمد پر PPP کارکنوں نے اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا والہانہ استقبال کیا ۔ ” جئے بھٹو ” اور ” بھٹو تیرے جانثار بے شمار بے شمار ” کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی ۔ کارکنوں نے پون گھنٹہ تک بلاول بھٹو زرداری کیساتھ دل کھول کر تصاویر بنوائیں ۔ بلاول بھٹو زرداری خوشگوار ماحول میں پارٹی کارکنوں کیساتھ گھل مل گئے ۔ عشائیہ تقریب کے دیگر نمایاں شرکا ء میں چوہدری تنویر اشرف کائرہ ، چوہدری طاہر زمان کائرہ ، چوہدری رضا محی الدین ، چوہدری شہزاد محی الدین ،چوہدری محمد اشرف گاکھڑی ، چوہدری محمد شبیر ایڈووکیٹ ، چوہدری اختر چھوکر کلاں ، چوہدری شاہد بشیر ایڈووکیٹ ، انعام مرزا ، چوہدری توصیف سلطان ہیرا ، چوہدری نوید زمان کائرہ ، چوہدری ظہیر اصغر کائرہ ، چوہدری طارق بھول ، چوہدری شفقت بہبلی ، ملک ندیم عاشق اعوان ، چوہدری عبدالرزاق ڈھو، ندیم ارشد مٹھو شیخ ، چوہدری نصیر احمد رضا ، چوہدری نعمان خالد ، نوید اسلام شیخ ، چوہدری ریاست علی ( بن کالس ) ، چوہدری آصف چاڑانوالہ ، چوہدری غلام دستگیر حقیقہ ، حاجی محمد افضل چاڑانوالہ ، ذوالفقار علی بٹ ، محمد شبیر بھٹی ، انعام الٰہی بٹ ( گجرات ) ، چوہدری اسحاق دھکڑانوالی ، چوہدری غلام غوث لوہسر ، عامر مشتاق شانی ، آفتا ب احمد بٹ ، شیخ ظفراقبال ، مہر خالد سہنہ ، چوہدری طارق ملکپور ، غلام بنی ملکپور ، چوہدری ناصر گورسی ، مجاہد بٹ ایڈووکیٹ ، رانا عابد حسین ، ملک امجد شفیق ، شیخ خالد محمود ، چوہدری امجد کملہ ، چوہدری جان شیر دھامہ ، عبدالوکیل چوہدری سمیت سینکڑوں کی تعداد میں PPP ورکر موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں یونین کونسل بھگوال کو ہر لحاظ سے مثالی بنائیں گے تمام دیہاتوں میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروائیں گے متعدد دیہاتوں میں کام جاری بھی ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے ہم پر اپنے ووٹوں کے ذریعے اعتماد کیا تھا اب ہم بے لوث اور بلاتفریق خدمت کر کے عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوامی مینڈیٹ کا احترام بھی کر رہے ہیں کوٹلہ برادران کی قیادت میں حلقہ این اے 107 اور پی پی 115 کی طرح یونین کونسل بھگوال کو بھی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے حوالہ سے مثالی بنائیں گے جس کے لئے کام جاری ہے۔ ۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) رمضان بازار کھاریاں سیکنڈ انچارج چیف آفیسر TMA کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان بازار کھاریاں پورے ضلع گجرات میں ہر لحاظ سے نمایاں اور منفرد مقام پر ہے یہاں سے روزانہ سینکڑوں افراد خریداری کر کے استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور بازاروں سے سستی اور معیاری اشیاء گھی، چینی، گوشت، دالیں، سبزیاں، فروٹ، چائول، کھجوریں اور دیگر کی خریداری ریکارڈ قائم کر رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ مشروبات اور مصالحہ جات کی خریداری بھی عروج پر ہے یہاں پر سٹال مالکان بھی بڑی کامیابی سے کاروبار کر رہے ہیں فروٹ کے ایک سٹال پر روزانہ 50ہزار روپے سے زائد کی خریداری کی جا رہی ہے جوکہ بازار کی کامیابی کی زندہ دلیل ہے اس کے علاوہ سبزی اور گوشت کا کاروبار بھی عروج پر ہے تمام محکموں کے افسران اور اہلکار بھی پوری دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کھاریاں رمضان بازار پورے ضلع گجرات میں کامیابی کے لحاظ سے نمایاں ہے۔ ۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) مخالفین کے تمام حربے اور ہتھکنڈے جوڑ توڑ ناکام ہوں گے آزاد کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی عوام مخالفین کو اس بار بالکل نہیں آزمائیں گے اور انہیں اپنے ووٹوں کے ذریعے مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما پی ٹی آئی چوہدری شاہد محمود اور ممبر مرکزی ایڈوائزری کمیٹی ،نائب صدر شعبہ خواتین پنجاب تاشفین صفدر مرالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جلسوں میں بڑے بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو پھر سبز باغ دکھانے کی کوشش میں لگے ہوئے مگر اب وقت بدل چکا ہے عوام باشعور ہیں وہ اب برے بھلے کی پہچان خوب رکھتے ہیں عوام برادری ازم سے آزاد ہو کراپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ کریںگے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بھرپور محنت کریں گے اور اپنے چیئرمین عمران خان کا پیغام ہر خاص و عام تک پہنچائیں تبدیلی لانے کے لئے عوامی رائے عامہ کو ہموار کیا جائے اس بار مخالفین کے تمام اعلانات حربے اور ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور فتح PTI کا مقدر بنے گی۔ ۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) یونین کونسل بدرمرجان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے عوامی مینڈیٹ کا مکمل خیال رکھا جائے گا جس دن اختیارات ملے اسی دن سے عوامی فلاح و بہبود اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے کام شروع کر دیں گے ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر ملک وحید سرور اعوان چیئرمین یوسی بدر اور وائس چیئرمین چوہدری اجمل حسین پیارا نے مشترکہ طور پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دے کر ناانصافی کر رہے ہیں اور عوامی مینڈیٹ کی توہین بھی اگر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دینے تھے تو بلدیاتی الیکشن ہی کیوں کروائے گئے نمائندوں نے لاکھوں روپے خرچ کئے اب ان کو اپنے ووٹروں، سپورٹروں کی خدمت سے روکا جا رہا ہے جو کہ آئین کی بھی توہین ہے۔ ۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) یکم رمضان المبارک سے شریعت کالج کھاریاں جامع مسجد سیدہ فاطمتہ الزہرہ میں افطار ڈنر کا سلسلہ جاری ہے روزانہ کسی ایک سماجی، کاروباری، سیاسی شخصیت کی جانب سے روزہ داروں کو افطاری کروائی جا رہی ہے اور ساتھ کھانا بھی دیا جا رہا ہے مہتمم اعلیٰ صاحبزادہ قاضی توقیر حسین چشتی اور صاحبزادہ قاضی مشتاق حسین چشتی بہترین انداز میں انتظامات کر رہے ہیں گذشتہ روز15رمضان المبارک کو صدر انجمن تاجران مین بازار کھاریاں عثمان عباسی کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا DSPکھاریاں ملک منظور حسین اعوان مہمان خصوصی تھے جبکہ سینئر صحافی نصراللہ چوہدری، سینئر صحافی سید تنویر نقوی، سینئر صحافی اعجاز مرزا، سینئر صحافی حافظ عمران خلجی، سینئر صحافی جبار ساگر، نوجوان صحافی ایم عمر کے ساتھ سینکڑوںافراد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) پنڈی ہاشم کے زیراہتمام 300 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ آج سے شروع کیا جائے گا۔ سرپرست اعلیٰ حاجی ملک محمد نواز، فنانس سیکرٹری ملک عامر نواز، میڈیا ایڈوائزر صحافی سید تنویر نقوی اور دیگر راشن تقسیم کریں گے۔ راشن میں 20کلو گندم، 2 کلو چاول، 4کلو چینی، 2کلو گھی، چائے، پتی اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے رمضان پیکیج کے تحت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ راشن تقسیم کرنے کا حالیہ سلسلہ پانچ دن جاری رہے گا روزانہ تین دیہاتوں کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ آج لمے شریف، پندی ہاشم اور بھٹیاں کے مستحقین میں راشن تقسیم ہوگا۔ ۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری شفیق لنگڑیال کا حلقہ کا تعزیتی دورہ اس موقع پر وہ چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ ملک محمد اشفاق اعوان اور ملک اکرام اعوان (ہالینڈ) ڈوگہ کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہارِ تعزیت بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں میں ملک برادران کے ساتھ برابر کا شریک ہوں اس موقع پر دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے معززین شہر کھاریاں کے ساتھ مل کر کھاریاں کے تمام نالہ جات کی صفائی کا معائنہ کیا جس میں سی او کھاریاں وجاہت حفیظ صدیقی بھی شامل تھے۔ تمام عملہ صفائی کو ہدایت کی گئی کہ وہ نالہ جات کی صفائی اچھے طریقے سے سرانجام دیں۔لیاقت علی چٹھہ ڈی سی او گجرات نے ہمراہ اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی رمضان بازار لالہ موسیٰ کا دورہ کیا۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں چیک کی گئیں اور کوالٹی کے معیار کا معائنہ کیا جوکہ تسلی بخش پایاگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) دریائے چناب قینچی موڑ کے قریبچنگ چی رکشہ اورکار میںتصادم ، پانچ خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی۔وزیرآباد کے علاقہ ونجووالی کی رہائشی خواتین نازیہ ، صباء ، ارم دختر عابد، نرگس ، ناظمہ چنگ چی رکشہ نمبریGTR 6176 پر سوار ہو کر گجرات کے علاقہ میںپنکھے بنانے والے معروف صنعتکارکی طرف سے تقسیم کئے جانے والے راشن کے حصول کیلئے گئی ہوئی تھیں کہ واپسی پر وزیرآباد قینچی موڑ کے قریب سامنے سے آنے والی تیزر فتار کار ہنڈا نمبری AHE 589 نے زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں پانچ خواتین سمیت رکشہ اورکارکا ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔جنہیںطبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایاگیا۔جہاںصباء اور نازیہ کوتوشیناک حالت کے پیش نظرگوجرانوالہ ہسپتال ریفرکردیا گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ رکشہ اور کار جائے حادثہ سے کئی فٹ دور جا گرے جبکہ شدید زخمی دو خواتین کے گوشت کے لوتھڑے سڑک پر بکھر گئے۔ ۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) 8 ماہ قبل اغواء ہونے والا ڈھائی سالہ مغوی بچہ بازیاب،ملزم گرفتار۔میرا حقیقی بیٹا ہے ملزم کا دعوی،نکاح نامہ پیش ۔14 نومبر2015 کو تھانہ سٹی میںگجرات کی رہائشی خاتون کائنات زوجہ علی اکبر نے اپنے ڈھائی سالہ عثمان کے اغواء کا مقدمہ درج کررکھا تھا گزشتہ روز سٹی پولیس نے اللہ والا چوک میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین علی سکنہ سمبڑیال سے مغوی بچے سمیت گرفتا رکر لیا،گرفتار ملزم کے مطابق عثمان میرا حقیقی بیٹا ہے میری مدعی مقدمہ 2011 میں شادی ہوئی تھی نکاح نامہ کے علاوہ شادی کی ویڈیو اور تصاویر بھی موجود ہیں جبکہ کائنات کو پہلے شوہر علی رضا نے طلاق دے دے تھی اب اسنے تیسری شادی کررکھی ہے۔مقدمہ کے تفتیشی محمد اصغر نے بتایا کہ کائنات کی شادی2010 میں ہوئی اوریونین کونسل سے طلاق موثری سرٹیفکیٹ2013 کو جاری ہوا جبکہ نکاح خواہ نے بھی نکاح نامہ کی تصدیق نہیں کر رہا۔ ۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)تھا نہ سٹی کے اہلکارمحمدبوٹا حوالدمرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ 23جون بروز جمعرات شام 6بجے انکی رہا ئشگاہ چھوٹے چوک نزدنوگراںسوہدرہ تحصیل وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتما عی دعا ہوگی۔ ۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)محمدریاض مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے محفل کانعقاد کیا گیاجسمیںقرآن خوانی واجتماعی دعا کی گئی۔محفل میں دوست احباب،رشتہ دار ا وراہل علاقہ کی معززشخصیات نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ محمدریاض مرحوم9مارچ کوپانی کی موٹر ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ ۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) وڈالہ چیمہ بنیادی مرکز صحت ٹرانسفارمر جلنے سیایک ماہ سے بجلی بند۔مریضوں کے علاج معالجہ میں سخت دشواری،وڈالہ چیمہ میں قائم بھٹی کے بنیادی مرکز صحت کی بجلی ٹرانسفارمر جلنے سے گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے،مریضوں نے ہسپتال سے رجوع کرنا چھوڑ دیا بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی نہیں لگ رہے۔اس سلسلہ میں گیپکو حکام کا کہنا ہے ہسپتال انتظامیہ کو ٹرانسفارمر کا ڈیمانڈ نوٹس دے رکھا ہے مگر وہ جمع نہیں ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)عالم اسلام کے استحکام اور سلامتی کیلئے کردار حسن و حسین اپنانا ہوگا۔مسلم ممالک میں بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے ملت اسلامیہ تباہ ہورہی ہے۔ شام ،عراق ،یمن کے بعد اب بحرین میں مسلح جدوجہد کی دھمکیاں ارض حرمین الشریفین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی سازش کا حصہ ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے یوم سیدنا حسن کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر، مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا عبد الحمید صابری،مولانا اسد اللہ فاروق،مولانا حافظ محمد امجد،علامہ شبیر احمد عثمانی،مولانا محمد مشتاق لاہوری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سیدنا حسن نے امت مسلمہ کے دوگروپوں کے درمیان صلح کرواکر مسلمانوں کو ہر قسم کے اختلافات ختم کرکے متحد ہونے کا درس دیا جبکہ سیدنا حسین نے باطل کے سامنے کلمہ حق کی سربلندی کیلئے سرکٹواکر اسلام کے پیغام حقانیت کو قیامت کی صبح تک سربلند کردیا ۔انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین کے دئیے ہوئے درس پر چل کر ہی کامیاب و کامران ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی سیاسی ،عسکری اور مذہبی قیادت کو عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر غور وفکر کرنا ہوگا۔ عالم اسلام کے اہم ترین ممالک میں خانہ جنگی اور انتشار پیدا کرنے کی سازشوں کا باہمی اتحاد سے ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی ،دہشتگردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے ،مسلم نوجوانوں کی ذہنی اور فکری رہنمائی کیلئے انہیں سیرت سیدنا حسن و حسین اپنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور مختلف مسالک اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کیلئے جدوجہد کی ہے۔ جمعة الوداع یکم جولائی کو تمام مکاتب فکر ”یوم تحفظ ارض حرمین الشریفین والاقصی ” کے طور پر مناکر فرقہ وارانہ تشدد اور امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کیخلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا اعلان کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواہونے کا معاملہ کوئی معمولی نوعیت کا واقعہ نہیں ہے ۔اویس شاہ کو جلد بازیاب کروایا جائے حکومت نے ہر طرح سے اپنا اعتبارکھودیاہے اس وقت حکمرانوں کی نااہلی کہ وجہ سے ملک میں داخلی استحکام کی بجائے انتشار کے آثار زیادہ ہیں۔حکومت معاشی پالیسیوں کے ساتھ داخلی اور خارجی پالیسیوں پر بھی نظرثانی کرے ۔سیکورٹی اداروں پر برہمی دکھانے والی سندھ حکومت خود پولیس میں سیاسی مداخلت کرنے میںسے باز نہیں آتی۔آئے روز انکشافات اورمجرموں کی نشاندہی کے باجود ان کی سرپرستی کرنے والے آزادپھر رہے ہوتے ہیں ۔،دن دہاڑے اور پررونق علاقے سے اغوا ہونے کی واردات سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں اس واقعہ سے عام شہریوں میں بھی خوف کی فضا ء پھیلی ہے ۔کراچی میں شہریوں کے اغوا کی وارداتوں کے واقعات بھرے پڑے ہیں مگر اس بار ایک اہم شخصیت کا بیٹا اغوا ہوا ہے ۔عادل ہائوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کے داخلی اور خارجہ راستوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جو عوام میں بدامنی کے حوالے سے مزید بے چینی پیدا کرنے کے مترداف ہے ،موجودہ حکومت میں یہ بات طے ہوچکی ہے کی چیف جسٹس کا بیٹا ہی نہیں یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ حکومت عوام کو امن اور انصاف کی زندگی دینے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے ۔پولیس سمیت دیگر اہم اداروں میں سیاسی بنیادوں پر تقرریاں ہونگی تو ایسے حالات کا پیدا ہونا کوئی بڑی بات نہ ہوگی ۔ ملک میں وزیراعظم اور صدر پاکستان ملک سے باہر ہیں انہیں کیا فکر کہ عوام کے ساتھ کیا بیت رہی ہے ۔کراچی میںٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور کرائم اسٹریٹ میں اضافہ عوام میں ایک بارپھر خوف پیدا کررہاہے ،حکومت کے لیے عوام کاسکون ،امن وامان ،مہنگائی اور پانی جیسا ایشو کوئی حیثیت نہیں رکھتاافسوس کہ پولیس اور رینجرز کی کوششوں سے جو کراچی کے شہریوں کو امن نصیب ہوا تھا وہ ایک بار پھر سے خراب ہونے لگاہے ۔ ۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)ائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بحرین کی حکومت کی جانب سے ممتاز عالم دین آیت اللہ الشیخ عیسیٰ القاسم کی شہریت کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین ، عالمی اقداراوربنیادی حقوق کے منافی قرار دیا ہے اوربحرینی حکومت سے ظالمانہ حکم نامے کی منسوخی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری سے گفتگو میں قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ قبل ازیں بحرین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔ آل خلیفہ حکومت ایسے غیر انسانی اور غیر جمہوری اقدامات سے اجتناب کرئے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آیت اللہ عیسیٰ القاسم کی شہریت بحال کی جائے،ان کے تمام شہری حقوق بحال کرتے ہوئے شہریت کی منسوخی کا حکم نامہ واپس لیا جائے۔یہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین و اقداراوربنیادی حقوق کے منافی قرار دیتا ہے۔ ۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)تحریک لبیک یا رسول اللہ کی طرف 15ہزار برمی اور شامی مظلوم مہاجروں کی کفالت کا اعلان،حکومت ان مظلوم لوگوں کی نشاندہی کے لئے ہماری رہنما ئی کرے، ناموس رسالت کے تحفظ اور نظام مصطفی ۖ کے عملی نفاذ کی آگاہی کے لئے انشاء اللہ العزیز 20اگست 2016ء کو مینار پاکستان لاہور میں تاریخی” لبیک یا رسول اللہ” کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں چاروں صوبوں اور کشمیر سے لاکھوں فرزندان اسلام شرکت کریں گے ۔اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ایک رابطہ کمیٹی علامہ فاروق الحسن کی سربراہی میں تشکیل دے دی۔اِن خیالات کا اظہار تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ کے مرکزی قائدین پیر محمد افضل قادری ،شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی ،پیر سید ظہیر الحسن چشتی ،علامہ فاروق الحسن قادری ، صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی ،اور دیگر رہنمائوں نے پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ30مارچ 2016کو ڈی چوک اسلام آباد میں ناموس رسالت دھرنے کے معاہدہ کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور 15شقوں پر مشتمل نظام مصطفی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا عملی نفاز کرے ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اسلام اور مسلمانوں کے لئے زہر قاتل ہے ، ہم اس کے سخت خلاف ہیں جو بھی فرقہ واریت کے اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہے اس کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سائونڈ سسٹم آرڈیننس جس میں چار اطراف میں سپیکر پر اذان پڑھنا بھی جرم ہے کو فوری طور پر منسوخ کرے اور منکرین ختم نبوت و گستاخانِ رسول کو تحفظ دینے والے تمام قوانین وضابطے ختم کرے اور معاہدہ کے مطابق اہلسنت کے علماء اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی اور فورتھ شیڈول کے تمام مقدمات ختم کرے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین نے تحریک کو صوبوں ،اضلاع ،یونین کونسلز اور محلہ جات ودیہاتوں کی سطح پر منظم کرنے کا اعلان بھی کیا اس حوالے سے آج سے رکن سازی مہم کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نارووال(جی پی آئی)صوفی بشیر احمد اویسی رحمة اللہ علیہ نے درو د تاج کو وظیفہ بنا کر بارگاہ مصطفےٰ ۖ میں قربت حاصل کی ۔ عاشقِ رسول ۖ کا جنت انتظار کرتی ہے ۔عشقِ رسول ۖ کا تقاضا ہے کہ کثرتِ درو د شریف کے ساتھ ساتھ آپ ۖ کی آل و اصحاب سے بھی محبت کی جائے ۔دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کیلئے جنت ہے ۔بندۂ مومن ہمیشہ آخرت کی بہتری کا خواہاں ہوتا ہے ۔ نیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے ۔ ماہِ رمضان میں انتقال کرنے والا مسلمان جنتی ہوتا ہے ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی اپنے والد گرامی کے لئے صدقہ جاریہ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو ملک و بیرون ملک تحریر و تقریر سے خدمتِ اسلام کا شرف دیا ہے ۔آ ج ملت اسلامہ کے افراد اپنی اولادوں کو دنیاوی تعلیم تک محدود رکھتے ہیں جس کا نقصان ہے کہ بعد میں اُسی اولاد کو نماز جنازہ بھی نہیں آتی۔ اپنی اولادوں کو دین کا خادم بنائیں دنیا و آخرت میں نجات و کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ان خیالات کا اظہار پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف، علامہ محمد ریا ض الدین صدیقی آف گوجرانوالہ،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کے والد گرامی عاشق رسول صوفی بشیر احمد اویسی رحمة اللہ علیہ کے6ویں سالانہ ختم پاک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محفل ختم پاک کی سرپرستی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے فرمائی۔ختم پاک کی محفل کی زنگرانی صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی نے کی ۔ جبکہ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال کے جنرل سیکرٹریی ڈاکٹر عبد الحق انصاری، صدر حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ کے محمد رضوان انور ،حاجی نذیر احمد ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عبد الرئوف ،سینئر صحافی محمد عثمان مغل ،مرکزی انجمن شہریاں نارووال کے خواجہ محمد عبد الوحید بٹ ،محمد محسن اویسی مہمانان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر صوفی بشیر احمد اویسی رحمة اللہ علیہ کیلئے سینکڑوں قرآن پاک اور لاکھوں وظائف ایصال ثواب کئے گئے ۔ اس موقعہ پر حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ، محمد محسن اویسی، قاری محمد ادریس اویسی،ماسٹر فضل حسین، حافظ محمد وقاص اویسی،محمد رضوان بٹ،صاحبزادہ علی احمد اویسی اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر معروف مذہبی سکالر مصنف کتب کثیرہ مفسر قرآن حضرت علامہ پیر فیض احمد اویسی محدث بہاولپوری رحمة اللہ علیہ کیلئے مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی ۔ صوفی بشیر احمد اویسی رحمة اللہ علیہ اور حضرت علامہ فیض احمد اویسی رحمة اللہ علیہ کے ایصال ثواب کیلئے امیر ملت سنٹر برمنگھم سٹی یوکے میں بھی پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے دعا فرمائی اور حضرت علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کیلئے دین کی خدمت و ترقی و کابیابی کیلئے دعا کی گئی ۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) عالمی انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے روزوں کی طرح پورے ملک میں ایک ہی روز عید کے انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کا مشاورتی اجلاس مولانا میاں محمد اجمل قادری کی سربراہی میں آج 23جون کو مقامی ہوٹل جبکہ ڈاکٹر میاں محمد اکمل قادری راشدی کے اعزاز میں استقبالیہ رات نماز تراویح کے بعد جامع مسجد شیرانوالہ میں دیا جائے گا۔ ملک بھر میں ایک ہی روز عید کے قیام کے لئے اجلاس میں تمام جماعتوں کی سرکردہ قیادت شامل ہو گی،اجلاس میں سنیئر صحافیوں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے،اجلاس 23جون بروز جمعرات شام 6بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ اسی طرح بیرو ملک سے آئے ہوئے ڈاکٹر محمد اکمل قادری کے اعزاز میں استقبالیہ جامعہ مسجد شیرانوالہ میں نماز تراویح کے بعد دیا جائے گا اس موقع پر مولانا احمد علی ثانی بھی موجود ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر کی خبریں
بھمبر(جی پی آئی)سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان اور چوہدری انوار الحق کاکلری ڈراؤ ن اٹیک طارق فاروق اور مسلم ن کا کلری اور ملکہ آباد سے صفایا 2800ووٹوں پر مشتمل دوپولنگ اسٹیشن کلری گاؤںاور ملکہ آباد کا یکطرفہ طور پر چوہدری انوا رالحق کااعلان حمایت راجہ ذوالقرنین خان کی قیادت میں سیاسی سفر جاری رکھنے کا عزم تفصیلات کیمطابق یونین کونسل کلری کے دوپولنگ اسٹیشن جو 2800کی تعداد میں ووٹوںپر مشتمل ہیں نے متفقہ طورپرسابق صدر راجہ محمد ذوالقرنین خان کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی چوہدری انوارالحق کی بھرپور حمایت کااعلان کر دیا کلری میں دوبڑے واضح گروپ ایک کی قیادت سابق چیئرمین یونین کونسل کلری راجہ تجمل مرحوم کے بھائی راجہ زاہد گکھڑ جبکہ دوسرے گروپ کی قیادت سابق ممبر ضلع کونسل ڈاکٹر راجہ سہراب خان،راجہ مختار خان ،میجر (ر) راجہ ماجد خان ،میجر (ر) راجہ اظہرخان کرتے ہیں گزشتہ رات دونوں گروپوں نے راجہ محمد ذوالقرنین خان کی قیادت میں متفقہ طورپر چوہدری انوار الحق کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان نے کہاکہ میری سیاست کی ابتداء کلری سے ہوئی اور مجھے جنرل اکبرخان اور راجہ اشرف خان جمعدار نے سیاست میں لایا اور ان دونوں شخصیات اور چوہدری انوار الحق کے والد محترم چوہدری صحبت علی مرحوم سابق سینئر وزیر کی حمایت سے پہلی مرتبہ یونین کونسل کلری کا چیئرمین منتخب ہوا تب سے لیکر آج تک کلری والوںنے ہمیشہ میری مکمل حمایت کی ہے آج بھی کلری کے تمام گروپوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے چھوٹے موٹے اختلافات بالائے طاق رکھ کر میرے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری انوار الحق کاساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے سابق سپیکر چوہدری انوار الحق نے کہاکہ میرے والد محترم سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی اور راجہ محمد ذوالقرنین خان نے 2001میں جو اتحاد قائم کیاتھا وہ آج 16سال گزرنے کے باوجود کامیابی سے چل رہاہے اور انشاء اللہ بزرگ محترم سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان کی قیادت میںسیاسی سفر جاری رکھا جائیگا آج آپ کے فیصلے سے یونین کونسل کلری میں واضح اکثریت ہے کارکن محنت جاری رکھیں انشاء اللہ 21جولائی کا سورج فتح وکامرانی کی نوید کیساتھ طلوع ہو گا اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل ڈاکٹر سہراب خان ،راجہ مختار خان ،میجر اظہرخان اور میجر راجہ ماجد خان نے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد ذوالقرنین خان کی علاقے اور عوام کیلئے خدمات کو سراہا اور انکی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے آمدہ انتخابات میں چوہدری انوارالحق کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا اعلان کیا مقررین نے کہاکہ کارکن ذاتی اختلافات بالاتر ہوکر چوہدری انوار الحق کی کامیابی کیلئے محنت کریںانشاء اللہ عید کے بعد ایک بڑا جلسہ عام کیا جائیگا جس میں کلری کے تمام گروپ متفقہ طور پر راجہ محمد ذوالقرنین خان اور چوہدری انوار الحق کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرینگے اس موقع پر خان لیاقت خان ،راجہ عمران خان ،راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ اورایڈمنسٹریٹربلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ سابق سپیکر وآزادامیدوار اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق نے کہا ہے کہ حلقہ بھمبر کے عوام غیر ت منداور با ضمیر ہیں مخا لف فر یق ما ہ رمضا ن کے مقدس مہینے میں جھوٹے وعدے سکیموں کے لا لچ ٹرا نسفا رمر اور کھمبے تقسیم کر کے اللہ کی مخلوق کو ایک بار پھر دھو کہ دینے کی کوششیں کر رہے ہیں بھمبر کے عوام بھیڑ بکر یاں نہیں کہ مخا لف فر یق کی سیٹی بجا نے پر فا لن ہو جا ئیں عوام اب ان کو خو ب جا ن چکے انکے بھیا نک چہروں سے تقد یر نے نقاب نو چ لئے اب ان کے احتساب کا وقت ہے مخا لف فر یق کو اللہ کی عدا لت میں اپنے اعما لوں کا حساب دینا ہو گا بھمبر کے غیور عوام نے کشمیر کو نسل کی سکیموں ،ٹرا نسفا رمروں اور حرا م کے پیسے کو مستر د کر دیا ہے جس پر مخا لف فر یق شدید ما یوسی اور بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گڑ ھا دین میں ایک بڑ ی انتخا بی کا رنر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عزت وذلت اللہ کے ہا تھ میں ہے وہ جسے چا ہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چا ہتا ہے ذلت دیتا ہے میں ہا ر اور جیت سے ہٹ کر عوام کی خد مت کیلئے میدان میں اترا ہوں اگر حلقہ کے عوام کا دل میر ی کا رکر دگی پر مطمین ہوا تو وہ میرے حق میں فیصلہ دینگے اور اگر عوام کا ضمیر اور دل مطمین نہ ہوا تو جس کو جی چا ہے اسکا انتخا ب عمل میں لے آئیں انہوں نے کہا کہ فر یق مخا لف ما ہ مبا رک کے تقد س کی حر مت کرنے کی بجا ئے ما ہ مبارک کے نا م پر جھوٹی قسمیں اٹھا رہا ہے لیکن اسے اس با ت کا ذرا بھی احساس نہیں ہے کہ وقت کا پہیہ انہیں روند کر آگے نکل چکا ہے اب ان کے پیرو ں تلے زمین نہیں ہے بد دیا نتی کے سمندر میں تیر تیر کر ان کے وجود کی کا لک را ت کی تا ریکی سے بھی زیادہ بڑ ھ چکی ہے انہوں نے کہا کہ فر یق مخا لف نے روز ویلی سے ملحقہ آبادی کیلئے رمضا ن المبارک کا نا م لیکر سڑ ک اور کر یٹ بندی کا وعدہ کیا ہے میں انہیں یہ کہنا چا ہتا ہوں کہ گزشتہ10سا لوں سے لو گوں کیسا تھ سڑ ک اور کر یٹوں کا وعدہ کر رہے ہو تم عقل کے اندھے ضرور ہولیکن عوام اند ھے نہیں ہیں تم نے اپنے ڈیر ے کے سامنے تو کریٹ بنا لیے لیکن اس آبادی کیلئے کر یٹ نہیں بن سکے انہوں نے کہا کہ مخا لف فر یق ایسا بد نصیب اور اس آزاد ریاست کا واحد شہر ی ہے جو زکو ة کے پیسے کو اپنے اور اپنے خا ندان کااستحقا ق سمجھتا ہے اور یہی تک نہیں اپنے مر حو م والدکے نا م پر بننے والی سڑ ک سے بھی کئی با ر دیہاڑی لگا چکا ہے مخا لف فر یق کو تعمیر وترقی بھی وہی پر نظر آتی ہے جہاں پر انکی دیہا ڑی لگتی ہوانہوں نے مز ید کہا کہ مخا لف فر یق کو اگر لو گوں سے ذرا سی بھی ہمدردی ہو تی یا اس میں غیر ت کا تھوڑا سا ما دہ ہو تا اور اس ما ہ مبا رک کی حر مت کا تھوڑا سا بھی پاس ہو تا تو اپنے حرا م کے پیسے میں سے جو اس نے وزیر امور کشمیر سمیت اپنے گماشتوں کو دئیے اور خود بھی کھا ئے اگر اس میں سے 60سے70لا کھ یہاں خر چ کر دیتے تو4دفعہ یہ سڑ ک بن جا نی تھی ان کے پاس جتنا بھی عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے انہوں نے اپنی ذاتی ملکیت سمجھ رکھا ہے عوام کے ٹیکسوں کے اس پیسے کو اگر ہسپتا لوں کی بہتری ،علاقہ کے ہزا روں بچو ں اور بچیوں کی مفت تعلیم کیلئے اور راستے پختہ کروا کر خر چ کر کے اللہ کی مخلوق کے دل جیتے جا سکتے تھے لیکن یہ اس کی بد بختی ہے کہ اس پیسے سے عوام کی خد مت کر نے کی بجا ئے عوام کے ضمیر خر ید نے میں لگے ہو ئے ہیں جس میں انشا للہ انہیں کبھی بھی کا میا بی نہیں ہو گی کا میا بی ریڈیو،فیس بک اوراخبا رات میں جھوٹ کا سہا را لیکر حا صل نہیں کی جاسکتی کا میا بی اسی کا مقدر ٹھر تی ہے جس کی قسمت میں اللہ کی ذات نے عزت لکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ ہم شرا فت اور امن کیسا تھ الیکشن مہم چلا رہے ہیں بد معاشی ،غنڈ ہ گر دی اور دھو نس دھا ندلی کی کوشش کی گئی تو اسکا بھی بھر پور جوا ب دیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ21جو لا ئی کو عوام اپنے ضمیر اور غیر ت کا فیصلہ کر کے حق کو ووٹ دیں اور جھوٹ ،منا فقت اور کر پشن کی سیاست کو ووٹ کی طا قت سے ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں اس موقع پر چو ہدر ی جمیل کا مران ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی نبیل مختار ،چو ہدر ی خا لد بشیر ،را جہ اقبا ل سیر لہ سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا اس موقع پر ملک پرو یز ،ملک یاسین ،طا ہر مرزا ،ملک جاوید ،چو ہدری اعظم ،ملک دا نش،امتیاز احمد ،ملک نعما ن ،عبدا لکر یم ،راجہ اعجاز احمد،نور حسین ،راجہ ابرار،چوہدری عبدالغنی،چوہدری محمد انوربھی موجودتھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)نا ئب تحصیلدار بھمبر ان ایکشن ، بھمبر کے مختلف بازاروں کا دورہ ،گوشت ،سبز ی ،فروٹ ،کی دو کا نوں اور ریڑ ھیوں کی چیکنگ ریٹ لسٹیں نہ رکھنے وا لے اور ریٹ لسٹوں سے زائد قیمتیں وصول کر نے وا لوں کو موقع پر بھاری جر ما نے مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فرو خت کر نے وا لوں کیخلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئیگی نا ئب تحصیلدار کی صحا فیو ں سے گفتگو تفصیلا ت کے مطا بق نا ئب تحصیلدا ر راجہ نثار احمد خا ن نے گزشتہ روز پو لیس نفر ی کے ہمرا ہ بھمبر شہر کے مختلف بازاروں میں گراں فروشی کا جا ئزہ لینے کیلئے اچا نک دورہ کیا اس دو را ن انہوں نے ضلعی انتظا میہ اور پرا ئس کنٹرو ل کمیٹی کی طرف سے جا ری کر دہ ریٹ لسٹو ں کی چیکنگ کی اور ریٹ لسٹ پر مو جود قیمتوں سے زا ئد وصول کر نیوا لوں کو موقع پر بھاری جرما نے کئے اس موقع پر انہوں نے مختلف با زاروں میں قائم گوشت ،سبز ی ،فروٹ کی دو کا نوں اورر یڑ ھیوں کیسا تھ ساتھ بیکر یوں کی بھی چیکنگ کی اس موقع پر بعض دو کا نوں میں صفا ئی ستھرا ئی اور پر انی ریٹ لسٹیں آویزاں کر نے پر وارننگ دی گئی اس موقع پر نا ئب تحصیلدار را جہ نثا ر احمد خا ن نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ رمضا ن المبارک کے مہینے میں اشیا ء خورونوش کی قیمتوں کو اعتدا ل میں رکھنا انتظا میہ کی ذمہ داری ہے تحصیل انتظا میہ روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ جاری کر رہی ہے ریٹ لسٹوں سے زا ئد قیمتیں وصول کر نے وا لے دو کا ندا روں کو متنبہ کر تے ہیں کہ خلا ف ورزی کے مر تکب دو کا ندا ر کیخلا ف سخت قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئیگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)موسم برسات کی پہلی با رش بلد یہ کی طرف سے بڑ ے نا لوں کی بروقت صفائی نہ ہو نے کے باعث بر سا تی پا نی کئی گھروں اور دو کا نوں میں دا خل کو ٹھی موڑ سے لیکر پیٹرو ل پمپ تک دو نوں اطراف کے نا لوں میں صفا ئی نہ ہو نے سے بر سا تی پا نی کئی کئی فٹ سڑ کوں پر دوڑتا رہا لو ئر سیر لہ میں بر سا تی نا لے کا قدرتی بہائو قبضہ ما فیا کی تنگ کر دینے کے باعث نالے میں آنیوا لی طغیا نی نے اطرا ف میں تبا ہی مچا دی پنجا ب کا لج کے قر یب میر پو ر با ئی پاس روڈ پر کئی کئی فٹ پا نی جمع ہو نے سے متعدد گا ڑیاں اور مو ٹر سائیکل پا نی میں پھنس کر رہ گئے جبکہ عید گا ہ سے لیکر رشید ٹاون تک نکاسی آب نہ ہو نے کے باعث سڑ ک مکمل بند شہر ی شدید مشکلا ت کا شکا ر کئی ایک اپنے گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں کا ضلعی انتظا میہ اور بلدیہ کی طرف سے موسم بر سا ت کیلئے مناسب حفا ظتی اقداما ت اور نا لوں کی بھل صفا ئی نہ کر وانے پر شدید تشویش کااظہار اصلا ح واحوا ل کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز موسم بر سات کی پہلی طو فا فی با رش نے بلد یہ بھمبر کی کا رکر دگی اور ضلعی انتظا میہ کی نا مناسب اقدا ما ت کا پو ل کھو ل دیا طو فا نی با رش کے باعث بر ساتی پا نی نا لوں کی بروقت صفا ئی نہ ہو نے کے باعث سڑ کوں اور گلیوں میں کئی کئی فٹ تک دوڑتا رہا جس سے بر ساتی پا نی متعدد گھروں اور دو کا نو ں میں بھی داخل ہو گیا جس سے شہریوں کا خاصا نقصا ن ہو گیا گزشتہ سال بلد یہ بھمبر کی طرف کو ٹھی مو ڑ سے لیکر پیٹرول پمپ تک دونوں اطراف کے نا لوں کی بروقت بھل صفا ئی کی گئی لیکن اس سال کسی نے بھی اس جا نب تو جہ نہ دی جس کے باعث شہر یوں کو پہلی ہی با رش میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا جبکہ دوسر ی طرف بھمبر میر پور روڈ پر مر کز ی عید گا ہ سے لیکر لوئر سیرلہ تک سڑ ک کی خستہ حا لی اور نکاسی آب کے نا لے نہ ہو نے کے باعث بر ساتی پا نی نے خو ب تبا ہی مچائی اور عید گا ہ سے لیکر رشید ٹاون تک سڑ ک مٹی اور کیچڑ سے اٹ گئی اور سڑ ک ہر قسم کی ٹر یفک کی آمد ورفت کیلئے بند ہو گی جبکہ اطراف کے رہا ئشیوں کو بھی گزر نے میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا ادھر لوئر سیر لہ کے قر یب واقع بر ساتی نا لے کے اطراف میں قبضہ ما فیا نے نا لے کی حدود پر تجاوزات کرنے کے باعث نا لے کی اصل گزر گا ہ انتہا ئی تنگ ہو جا نے سے نا لے میں آنیوالی طغیا نی نے اطرا ف میں شدید تبا ہی مچائی جس کے باعث نا لے کا پا نی پنجا ب کا لج کے قر یب سڑ ک پر کئی کئی فٹ پھیل گیا جس سے درجنوں گاڑیاں اور مو ٹر سائیکل سوار پا نی میں پھنس کر رہ گئے اور لوگ گا ڑیوں کو دھکے لگا تے ہو ئے نظر آئے پہلی ہی با رش کے دو را ن بلد یہ بھمبر کی ناقص کا رکردگی اور ضلعی انتظا میہ کی طرف سے مون سون سے نمٹنے کیلئے کئے گئے نا مناسب اقداما ت پر بھمبر کے شہر ی اور عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظا میہ اور بلد یہ کے حکا م منا سب اقداما ت اٹھا ئیں اور برساتی پا نی سے تبا ہی پھیلانے والے عوامل کا تدا رک کروائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)ضلع بھمبر کی سیاست میں جوڑ توڑ عروج پر حلقہ ایل اے 7 بھمبر میں چوہدری طارق فاروق ، انوارالحق اور ڈاکٹر انعام الحق، چوہدری محمد مصطفی ، راجہ امتیاز ا کے درمیان مقابلہ میں ہونے اور راجہ امتیاز کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ملنے کے باعث دستبرداری اور راضی نامہ ہونے کاآپشن ختم ہوگیا 6ما ہ قبل مسلم لیگ نو ن کو خیر آباد کہہ کر آزاد امیدوار کے طو ر پر حلقہ ایل اے7بھمبر سے الیکشن لڑ نے کا اعلا ن کر نیوا لے راجہ امتیاز احمد خا ن نے پیپلزپارٹی میں با ضابطہ شمو لیت اختیار کر لی ہے جس سے چوہدری طارق فاروق کو شدید مشکلات کا سامنا جاٹ برادری کے بعد راجپوت اور غیر اکثریتی قبائل میں بھی چوہدری انوار الحق کا گراف بڑھ گیا چوہدری انوار الحق کو یوسی کسگمہ ، یوسی بھمبر رجانی اور بھمبر شہر سے برتری واضح ہوگئی چوہدری طارق فاروق کو یوسی دھندڑ کوٹ میں برتری حاصل ہے جبکہ دعورہ ، کلری ، پنجیڑی میں سخت مقابلہ کاسامنا ہے چوہدری مصطفی اور راجہ امتیاز کھڑے ہونے اور ڈاکٹر انعام الحق کی بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت سے چوہدری طارق فاروق کا ووٹ بنک تقسیم ہو گیا ہے کیونکہ گزشتہ الیکشن میں انہوں نے چوہدری طارق فاروق کی سپورٹس کی تھی جس کا فائد ہ واضح طور پر چوہدری انوار الحق کو حاصل ہے لیکن توڑ جوڑ کا سلسلہ عروج پر ہے عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2006 کی طرح 2016 میں بھی ہوا چوہدری انوار الحق کے حق میں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)مونسپل کارپوریشن بھمبر کے امیر چوہدری محمد علی اختر نے کہا ہے کہ 21جولائی کا دن تبدیلی کی جدو جہد کرنے والوں کے لیے اچھی خبر لے کر آئے گا کیونکہ بھمبر شہر کی پڑھی لکھی عوام نے فرسودہ قیادت کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں۔ بھمبر شہر میں ہینڈ پمپوں کی سیاست پرانی قیادت کے منہ پر تمانچہ ہے کہ کروڑوں روپے کی واٹر سپلائی کے منصوبوں کے باوجود ووٹ خریدنے کے لیے ہر گھر کے لیے آر کی جارہی ہے کہ نقد پیسے لو مگر ووٹ کے لیے ہمیں حلف دو۔ انہوں نے چیف الیکشن کمیشنر اور چیئرمین احتساب بیوروسے کہا کہ وہ بلدیہ کا ریکارڈ بھی ضبط کریں اور کشمیر کونسل سے آنے والے فنڈز کا ریکارڈ بھی لیں تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ بھمبر میں کتنے بڑے پیمانے پر خریدو فروخت کا بازار گرم ہے۔ چوہدری محمد علی اختر نے عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیسے کو پانی کی طرح بہانے کا عمل جماعت اسلامی سے خوف کا نتیجہ ہے۔ مگر جس طرح با شعور اور پڑھے لکھے عوام ان کے پروگراموں میں نہیں جا رہے اور انہیں ارد گرد کے دیہات سے مدد لینا پڑ رہی ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ بھمبر شہر میں تبدیلی آ چکی ہے۔21 جولائی کو عوام حلقہ بھمبر میں تبدیلی لائیں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی بھمبر شہر کے راہنما مرزا انعام الحق، سید ذیشان مجاہد، خلد مرزا، عارف حسین، مختار احمد و دیگر نے خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حلقہ LA-7 بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کی محافظ قیادت کو بدلے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی اس تبدیلی کے لیے بنیادی کردار عوام کا ہے۔عوام کے انتخابات میں آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کر کے دیانت دار قیادت کا انتخاب کرنا ہو گاوگرنہ نوجوانوں کو بے روزگاری سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ نلکے ٹوٹی کی سیاست کرنے والے قوم کو اچھے تعلیمی اداریاور معیاری ہسپتال نہیں دے سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیری پنجال میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ باریاں بدل بدل کر آنے والے ترقی کے بڑے وعدے کرتے ہیں لیکن گزشتہ 50 سالوں میں ایک اچھا سکول/کالج یا ہسپتال نہیں بنا سکے جسکی مثال دی جا سکے۔ نلکے ٹوٹی کے ذریعے لوگوں کے ضمیر خریدنے والے عوام کی فلاح و بہبود کے کام کر ہی نہیں سکتے۔ حلقہ کے عوام اگر چاہتے ہیں کہ انہیں گھر کے پاس اچھی تعلیم ملے صحت کی سہولت دستیاب ہو اور انکے بچے میرٹ پر نوکری حصل کریں تو انہیں21 جولائی کو ترازو کے نشان پر مہر لگانا ہو گی۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری چوہدری فرید احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ افطار پارٹی میں شریک افراد نے جماعت اسلامی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد منشاء غوث نے کہاہے کہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری تمام امیدواروں کوکرنا ہوگی بلاتحصیص تمام امیدواروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ الیکشن مکمل غیر جانبداری سے صاف اور شفاف طریقے سے ہونگے کوئی بھی امیدوار جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایاگیا تحت ضابطہ کار سخت ترین کارروائی کیجائیگی ہمارے لیے تمام امیدوار یکسا ں قابل احترم ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی طرف جاری کردہ ضابطہ کار پرعمل درآمد کروانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس پر ہرحال میں عملدرآمدکروایا جائیگا تمام سرکاری محکموں اور انتظامیہ کوخبردار کیا جاتا ہے کہ وہ مکمل غیر جانبداری سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں اورکسی قسم کی سیاسی مداخلت یا جانبداری سے گریز کریں اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں تعمیر وترقی وتبادلہ جات پر عائد پابندی کااحترام کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی سیوریج کا پانی مین ہول بند ہونے سے لوگوں کے گھروں میںداخل رمضان المبارک میںلوگ شدید ذہنی کوفت کا شکار بلدیہ سمیت کوئی محکمہ ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں ڈپٹی کمشنر ایکشن لیں شہریوںکامطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر شہر میںناقص سیوریج سسٹم کیوجہ سے آئے روز مین ہول بند ہونے کی وجہ سے شہر کی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے شہری مختلف بیماریوں میںمبتلاء ہورہے ہیں گزشتہ روز وارڈ نمبر 1ستھہ کے عوام نے صحافیوں کو بتایا گیا گزشتہ 1ہفتہ سے کرسچن کالونی اور درائیاںکالونی کا مین ہول بندہونے کی وجہ سے پورے محلے میں تعفن پھیلا ہواہے جسکی بارہا مرتبہ ایکسین پبلک ہیلتھ کو شکایت کی ہے مگر ہر بار ٹھیکیدار کا بہانہ بناکر ٹال دیاجاتا ہے عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزاارشد محمود جرال سے مطالبہ کیاہے کہ متعلقہ محکمہ کو پابند کیاجائے کہ وہ بھمبر شہر میںسیوریج کے بند مین ہول کو مرمت کیاجائے تاکہ عوام کے اندر پائی جانیوالی بے چینی ختم ہو سکے۔ ۔۔۔۔۔۔