گجرات (جی پی آئی) سانحہ شکارپور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ ڈاکٹر سید تنویر رضوی نے کی ۔ مجلس وحد المسلمین کے زیر اہتمام کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری ملت تشیع سراپا احتجاج ہے ۔ اور ہم اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ علامہ الطاف رضوی نے کہا کہ سانحہ شکا ر پور قابل افسوس ہے معصوم نمازی کونشانہ بنایا گیا ہے ۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ احتجاجی مظاہرہ میں علامہ ناظم حسین جعفری ‘ سید علی رضا شاہ ‘ ڈاکٹر طاہر عباس ‘ ثاقب مشرف و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔