گجرات (پ۔ر) گجرات یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)کی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ،عہدیداران وممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، تفصیل کے مطابق گجرات یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)کا اہم اجلاس مرکزی آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت چوہدری شاہد اختر نے کی ،اجلاس میں گجرات کے سینئر بزرگ صحافی،سابق جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب،ممبر مجلس عاملہ گجرات یونین آف جرنلسٹس(PFUJ) عبد العزیز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
اجلا س میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے سینئر صحافی عبد العزیز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ۔اجلاس میں سینئر صحافی عبد العزیز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر مشاورت کی گئی ۔اور اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دیکر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔صدر چوہدری شاہد اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ صحافی عبد العزیز نہایت شریف النفس انسان تھے ،جن کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی ،ان کا گجرات یونین آف جرنلسٹس کے پودے کو تناور درخت بنانے میں بہت اہم کردار رہا۔
جنرل سیکرٹری طاہر جمیل سیال نے کہا کہ عبد العزیز نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور نئے آنیوالے ساتھیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی وہ صحافت کے فروغ کیلئے ہمیشہ صف اول میں کردار ادا کرتے رہے نائب صدر عمر فاروق چوہدری نے کہا کہ سینئر صحافی عبد العزیز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی صحافی برادری میں عبد العزیز جیسے پڑھے لکھے صحافی کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں پر نہیں ہو سکتا کیونکہ انہوں نے ہمیشہ صحافت اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود میں ہراول دستے کا رول ادا کیا۔
تعزیتی اجلاس میں مہر شوکت علی(تخلیق ٹائمز )،محمد اسماعیل (میٹرو ٹی وی )،وحید احمد سیال(رائل ٹی وی)،راجہ نصرت علی (جذبہ)،سید شبیر شاہ (ہر جگہ نظر)،حاجی طارق محمود چوہدری(نیا انداز)،فیصلادریسبٹ(نیا انداز)،صغیر احمد قمر (جذبہ)،افتخار احمد بھٹہ (کالم نگار)،چوہدری شاہد بشیر (پاکستانی )،مرزا محمد اکرم (آج نیوز)،جاوید اقبال (آئینہ انقلاب)،عابد چوہدری ،فیصل گجر (جذبہ)،ڈاکٹر انصر ملک (ایکسپریس)،عرفان بٹ(نیا انداز)،عرفان یوسف (آپ )،نوید انور (گجرات میڈیا)،مسعود چوہدری (میٹرو ٹی وی)،شہزاد احمد (رائل ٹی وی)،وقار جمیل سیال (صدائے وطن)،نجف علی صابی (نیا انداز)سمیت دیگر ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔