گجرات کی خبریں 25/11/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) سنگت فائونڈیشن کے زیر اہتمام فاطمہ جناح گرلز کالج یونیورسٹی آف گجرات فوارہ چوک میں الیکشن اصطلاحات کے سلسلہ میں مذاکرہ منعقد ہوا ‘ جس کی مہمان خصوصی پرنسپل ساجدہ پروین تھیں ‘ کوآڈینیٹر سنگت فائونڈیشن شہناز رفیق نے انتخابی اصطلاحات اور فافن کی سفارشات پر بریفنگ دی ‘ مشتاق احمد کشفی ‘ شہزاد حیدر بھی موجود تھے ‘ اس موقع پر طالبات نے مختلف تجاویز پیش کئیں ‘ جن میں ایک امیدوار صرف ایک حلقہ سے الیکشن میں حصہ لے ۔ مذہب کی بنیاد پر ووٹ نہ مانگا جائے ۔ پولنگ اسٹیشن تبدیل نہ کئے جائیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن ووٹنگ کی سہولت کی جائے ‘ اقلیتی نشستیں مخصوص نہ کی جائیں ‘ بلکہ ڈائریکٹ انتخابات کرائے جائیں ۔ پڑھے لکھے امیدوار میدان میں آئیں ‘ اس موقع پر طالبات نے دیگر تجاویز بھی پیش کئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) چوہدری شوکت رئوف احمد سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات اور صدر گورنمنٹ ہائی سکولز ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی سربراہی میں ایک شاندار تقریب تقسیم انعامات گیمز کا انعقاد ہوا جس میں گورنمنٹ ہائی سکولز تحصیل گجرات کے طلباء نے مختلف کھیلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد انعامات وصول کئے اس خوبصورت تقریب کے مہمان خصوصی محمد طاہر کاشف ای ڈی او ایجوکیشن تھے ‘ جبکہ گیسٹ آف آنر حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے گجرات تھے ‘ اس تقریب کے مہمانان گرامی میں نثار احمد میو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ایجوکیشن راجہ خادم حسین سابق ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ ‘ ثناء اللہ بٹ’ سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری خالد محمود گھمن پرنسپل گورنمنٹ کالج فار ایلیمنٹری ٹیچرز گجرات ‘ چوہدری محمد شہزاد احمد جنرل سیکرٹری گورنمنٹ ہائی سکولز ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات شاہد منظور ہیڈ ماسٹر ہائی سکول حاجی والا ‘ محمد صالح عاصم پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کٹھالہ چناب ‘ چوہدری محمد اورنگزیب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایچ او ) چوہدری محمد فاروق اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد اظہر اقبال ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر الحسن ‘ حافظ محمد صدیق دارارقم سکول ‘ چوہدری غلام ربانی ‘ محمد اکمل بشیر گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور ‘ نے شرکت کی ‘ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر محمد عبدالمالک نے سرانجام دیئے ‘ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا ‘ تلاوت کلام پاک حافظ شاہزیب نے کی ۔ نعت رسول مقبول دانش عدنان نے پڑھی ‘ کلام اقبال حافظ محمد شہزاد نے پڑھا اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات کے دو ہونہار طلباء حافظ محمد طہٰ اور محمد علی نے تقریر کی ‘ چوہدری شوکت رئوف احمد سینئر ہیڈ ماسٹر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات کی ہسٹری بیان کی ‘ اس سکول کا سنگ بنیاد مولانا ابوالکلام آزاد اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند دماغ کے لئے صحت مند جسم ضروری ہے ‘ اور صحت مند جسم کے لئے کھیلوں کا اہتمام ضروری ہے ‘ اسی لئے اس سلوک میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ‘ اور اب تحصیل گجرات گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات کے طلباء ‘ مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں ‘ راجہ خادم حسین سابق ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ نے فرمایا کہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات کے طلباء ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں ‘ حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ گجرات میں طلباء کے ایک نئے سٹیڈیم کی منظوری ہو چکی ہے ‘ اور نواز شریف پارک میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے ‘ انہوں نے وعدہ کیا جب نیا فنڈ ملتا ہے ‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے پرائمری حصہ میں تعمیر و توسیع کی جائے گی ‘ انہوں نے بتایا کہ میں بھی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا سابق طالب علم ہوں ‘ اس سکول کی روایات بہت ہی شاندار ہیں اور آج بھی اس سکول کے طلباء پر میدان میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں ‘ چوہدری شہزاد اللہ نے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا جبکہ چوہدری خالد محمود گھمن ‘ پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج نے کہا کہ تعلیم کا مقابلہ ہو یا کھیلوں کا ضلع گجرات پہلے نمبر پر ہے ‘ نثار احمد میو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ایجوکیش نے کہا کہ تعلیم پریکٹیکل کا نام ہے ‘ جاننے کا نام نہیں تعلیم ڈسپلن سکھاتی ہے ‘ اور جب بھی مجھے اس سکول کو وزٹ کرنے کا موقع ملا ‘ مجھے اس سکول کے اساتذہ میں ٹیلنٹ اور طلباء میں سیکھنے کا جذبہ نظر آیا’ اس ادارے کے ہیڈ ماسٹر چوہدری شوکت رئوف احمد نے اس سکول کو چار چاند لگا دیئے ہیں ‘ محمد طاہر کا شف ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ ہر سکول کیلئے ضروری ہے کہ اُس کے طلباء مختلف کھیلوں میں حصہ لیں اگر کھیل کے میدان آباد ہوں گے ‘ تو ہمارے ہسپتال و یران ہوں گے ‘ انہوں نے وعدہ کیا کہ اس سکول میں درجہ چہارم کے ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا ‘ اور خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا ‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات اس شہر کا بہترین سکول ہے ‘ معزز مہمانان گرامی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ‘ اور آخر میں حافظ قاری محمد اشرف نے دعائے خیبر فرمائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ ونٹر پیکج کے تحت سیلاب متاثرہ خاندانوں میں 21300لحاف تقسیم
گجرات (جی پی آئی )وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت کے تحت ونٹرپیکج کے تحت سیلاب متاثرہ اضلاع میں لحاف کی تقسیم شروع ہو گئی’ صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کی نگرانی میں سیلاب متاثرین میں اعلیٰ کوالٹی کے لحاف کی تقسیم کا عمل دوروز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد جاوید قاضی نے خصوصی اجلاس کے دوران کہا کہ غریب سیلاب متاثرین میں لحاف تقسیم کے لئے سروے کیا گیا اور وزرائ’ ارکان اسمبلی اور اعلیٰ ارکان پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 16 متاثرہ اضلاع میں شفاف اور منظم طریقے سے لحاف تقسیم کرنے کے لئے خصوصی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ سیلاب متاثرین میں دوسرے مرحلے میں 16 ارب روپے کی مالی امداد کی تقسیم بھی مکمل ہو چکی ہے۔ صوبہ بھر کے 16 سیلاب متاثرہ اضلاع میں21ہزار 300 غریب متاثرہ خاندانوں میں اعلیٰ کوالٹی کے لحاف تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید لحاف دوسرے روز تقسیم ہوں گے۔صوبائی وزیرحمیدہ وحیدالدین’ آصف سعید منہیس’ وحید ارائیں’ ملک ندیم کامران اور ارکان اسمبلی نے لحاف تقسیم کرنے کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سیلاب متاثرین کی بحالی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے متاثرین کے ریسکیواور ریلیف آپریشن کی دن رات نگرانی کر کے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ وزیرآباد’ کامونکی میں ممبرصوبائی اسمبلی نوازچوہان اور فلڈریلیف کمشنرگوجرانوالہ کی زیرنگرانی سیلاب متاثرین میں 400 رضائیاں تقسیم کی گئیں۔ تحصیل حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں ارکان اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی اور ایم پی اے اسد اللہ ارائیں کی زیرنگرانی 3600 رضائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی کو بتایا گیا کہ خادم پنجاب امدادی پیکج کے دو مرحلوں میں 61 کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد بھی سیلاب زدگان کو فراہم کی جا چکی ہے۔ ضلع کونسل ہال گجرات میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی منشاء اللہ بٹ’ ارکان اسمبلی نواب مظہرخان’ حاجی عمران ظفر اور نواب حیدرمہدی کی زیرنگرانی 1200 رضائیاں سیلاب متاثرین میں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر صوبائی معاون خصوصی منشاء اللہ بٹ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع گجرات میں سیلاب متاثرین کو 11کروڑ 93 لاکھ روپے کی خطیررقم بطور امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول سیالکوٹ میں ایم این اے ارمغان سبحانی نے سیلاب زدگان میں 900 رضائیاں تقسیم کیں۔ صوبائی وزیرترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے ضلع منڈی بہائوالدین کے علاقہ سیداشریف میں سیلاب متاثرین میں 50 اعلیٰ قسم کے لحاف تقسیم کئے ۔ جبکہ نارووال میں ارکان اسمبلی نے 900 رضائیاں تقسیم کیں۔ خادم پنجاب امدادی پیکج کے تحت رکن قومی اسمبلی نگہت میر’ ایم پی اے لال حسین اور ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) بوٹاجاوید نے ڈی سی او آفس جہلم میں ایک تقریب کے دوران 150 سیلاب متاثرین میں اعلیٰ قسم کے لحاف تقسیم کئے جبکہ رکن پنجاب اسمبلی نذرمحمد گوندل نے پنڈدادن خان کے سیلاب متاثرین میں 450 لحاف تقسیم کئے۔ ضلع خوشاب جوہر آباد میں صوبائی وزیرملک محمد آصف بھا نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں تحصیل خوشاب اور نورپور تھل کے سیلاب متاثرین کو 850 لحاف تقسیم کئے۔ فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں ڈی سی او شوکت علی نے علی پور جتوئی اور مظفرگڑھ کے سیلاب متاثرین میں اعلیٰ معیار کی 1000 رضائیاں تقسیم کیں۔ صوبائی وزیرزکوةٰ ملک ندیم کامران نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں تحصیل جھنگ ‘اٹھارہ ہزاری’ احمدپور سیال اور شورکوٹ کے غریب سیلاب متاثرین میں 4400 اعلیٰ قسم کی رضائیاں تقسیم کی گئیں۔ صوبائی وزیر آصف سعید منہیس نے ٹی ایم اے ہال چنیوٹ میں خصوصی تقریب کے دوران تحصیل چنیوٹ ‘ بھوانہ اور لالیاں کے سیلاب متاثرین میں 2400 سے زائد اعلیٰ کوالٹی کے لحاف تقسیم کئے۔ صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحید ارائیں نے باغ لانگے خان’ شیرشاہ اور سپورٹس کمپلیکس بحالی مراکز میں تقریب کے دوران سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 5000 سے زائد رضائیاں تقسیم کیں جبکہ خصوصی راشن پیکٹ بھی فراہم کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی پیکج کے تحت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرین میں1200رضائیاں تقسیم کی گئیں ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی منشاء اللہ بٹ تھے جبکہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان، ایم پی ایز نوابزادہ حیدر مہدی، حاجی عمران ظفر، چوہدری شبیر احمد، ملک حنیف اعوان، حاجی ناصر محمود، چوہدری رضا علی وڑائچ، چوہدری اظہر حسین، چوہدری تنویر گوندل، اے سی میاں اقبال مظہر اور وقار حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد کر کے حکومت پنجاب نے انکا حق ادا کیا ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت مزید آگے بڑھتے ہوئے ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے عملی جدوجہد جاری رہے گی ۔وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی منشا اللہ بٹ نے کہا کہ سیلاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہر متاثرہ جگہ پر پہنچنے کی کوشش کی اسی طرح ضلع گجرات کی انتظامیہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی قیادت میں پوری طرح متحرک رہی اور ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کے لئے جامع انتظامات کئے ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات میں ابتک متاثرین سیلاب میں 11کروڑ93لاکھ روپے انتہائی شفاف طریقے سے تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔ منشا اللہ بٹ نے دکھی انسانیت کی خدمت پر خواجہ اسلم کے کردار کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستانیوں کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ایم این اے نواب زادہ مظہر علی خان، چوہدری رضا علی وڑائچ اور چوہدری اظہر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کے لئے جو اعلانات اور وعدے کئے انہیں عملی جامہ بھی پہنایا اس مقصد کے لئے متاثرین کی امداد کے لئے تاریخی پیکج دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاہم بعض عناصر اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں عوام ان کی سازشوں کو سمجھیں اور انہیں ناکام بنا دیا جائے۔ انہوںنے سماجی راہنما خواجہ اسلم کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ متاثرین سیلاب میں تقسیم کی جانے والی رضائیوں میں سے 4سو حکومت پنجاب اور 8سو برطانیہ میں مقیم سماجی کارکن خواجہ محمد اسلم نے فراہم کی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی منشا اللہ بٹ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے وزیر اعلی پنجاب کے فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے عطیات جمع کرانے پر مسلم لیگ ن کے راہنمائوں چوہدری مبشر حسین اور چوہدری رضا علی وڑائچ کو وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے انکے دستخط سے جاری ہونیوالے تعریفی سرٹیفیکٹ پیش کئے۔ چوہدری مبشر حسین کی طرف سے چوہدری اظہر علی نے سرٹیفیکٹ وصو ل کیا۔ ڈی سی ا ولیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ ، چوہدری تنویر گوندل و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران زائد نرخ وصول کرنے والے 8دکانداروں کے چالان کرکے ان پر مجموعی طور پر 19ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کنجاہ اور ہریانوالہ کے علاقہ میں گوشت اور سبزی کی دکانوں کو چیک کیا اس دوران ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)چیف ایڈیٹر جی پی آئی نیوز ایجنسی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی خوشدامن کی وفات پر پاسبان فورم کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدرپاسبان فورم ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق نے کی جب کہ اجلاس میں چیف ایڈیٹر پاسبان عزیزالرحمان مجاہد،ممتاز ماہر تعلیم چوہدری غیاث احمد،چوہدری محمد اختر اور قمرالزماں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔