گجرات کی خبریں 10.03.2013

گجرات کے عوام کو کوئی بیوقوف نہیں بنا سکتا :عمر مسعود فاروقی
گجرات (جی پی آئی) گجرات معاشی انقلاب فورس کے چیئرمین عمر مسعود فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے عوام کو کوئی بیوقوف نہیں بنا سکتا ، انہوں نے کہا کہ گجرات میں کسی بھی لٹیرے یا کرپٹ مافیا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ، دوبارہ جو لوگ گجرات کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، عوام انہیں منہ توڑ جواب دے گی ، ہم گجرات کے عوام کے حامی ہیں کیونکہ گجرات کے لوگوں ہر طرف سے مشکلات میں گھیرا گیا ہے ، کسی کے گھر میں چولہا نہیں جلتا ، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بیروزگاری میں بے انتہا اضافہ ہو گیا ہے ، اور ہم معاشی انقلاب کے حامی ہیں ، اور معاشی انقلاب لانے کیلئے گجرات میں فوری طور پر سولر پارک کا آغاز کیا جا رہا ہے ، تا کہ گجرات کے عوام کو اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ، ہم مفت بجلی فراہم کریں گے ، گجرات کی تمام یونین کونسلوں میں موجود کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کر کے اس سے انرجی اور کھاد پیدا کی جائے گی ، گجرات کی انڈسٹری کو فروغ دیا جائیگا ، گجرات کے عوام کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی ، گجرات کے عوام کو آنکھیں کھولنی چاہیں اور اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق گجرات معاشی انقلاب فورس کا ساتھ دینا چاہیے تا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوبل پریس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)گلوبل پریس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی ، جس کی صدارت چیف ایڈیٹر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے کی اس موقع پر خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ اورنگزیب نورانی نے کیا ، ممتاز ثناء خوانِ رسول حافظ محمد صدیق ، مظہر عزیز قادری ، علی نسیم نے ہدیہ نعت پیش کیا ، قاری مقصود نے دعا کروائی اس محفل میں ضلع کی ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمر مسعود فاروقی کی سلطان محمد معظم علی سے ملاقات
گجرات (جی پی آئی)چیئرمین معاشی انقلاب فورس عمر مسعود فاروقی سے ممتاز روحانی شخصیت سلطان محمد معظم علی گدی نشین سلطان باہو شریف نے ملاقات ، ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال گیا ، اور انہوں نے عمر مسعود فاروقی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی اس موقع پر مرزا مظہر حسین ، ٹھیکیدار ثاقب بٹ ، حافظ ظہیر عباس سندھو ، ضیاء سید ، یاسر احمد وریاء و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
) چھٹی سالانہ محفل نعت صلی اللہ عیلہ آلہ وسلم آگئے سرکار صلی اللہ عیلہ آلہ وسلم میں بسم اللہ کراں 17مارچ بروز اتوار بعد از نماز عشاء بمقام جامع مسجد المہریہ بڈھے والا کھوہ گجرات میں منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی) چھٹی سالانہ محفل نعت صلی اللہ عیلہ آلہ وسلم آگئے سرکار صلی اللہ عیلہ آلہ وسلم میں بسم اللہ کراں 17مارچ بروز اتوار بعد از نماز عشاء بمقام جامع مسجد المہریہ بڈھے والا کھوہ گجرات میں منعقد ہو گی ، جس کی صدارت حضرت صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف کرینگے ، زیر صدار پیر سیدسعید احمد شاہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت ہو گی ، تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محسن رضا قادری حاصل کرینگے ، نقابت کے فرائض افتخار احمد رضوی شاہکوٹ کرینگے ، خصوصی خطاب حضرت پیر سید ولایت علی شاہ سیالکوٹ کرینگے ، جبکہ مہمان خصوصی ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور طارق سلامت صراف ہونگے ، خصوصی آمد پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، پیر مبشر حسین شاہ ، پیر محمد عبداللہ ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف ، غازی ثاقب شکیل جلالی ہونگی ، جبکہ ثناء خوانِ مصطفی صلی اللہ عیلہ آلہ وسلم میں یاسر امجد قادری لاہور، حماد اسلم چشتی پھالیہ، شہزاد تحسین مدنی ، محمد عظیم قادری لاہور، جنید شہزاد بغدادی ،عبداللہ خاقان ، محسن علی حیدری ، محمد اکرام رضا ، محسن علی حیدری سیالکوٹ میںشامل ہیں ، جبکہ مہمانان گرامی میں پروفیسر غلام یسیٰن ، قاری نسیم اللہ چشتی ، پروفیسر غلام عبدالرزاق قادری ، مرزا شمس بیگ ، چوہدری سرور، حاجی امجد ، قاری عامر رضوان قادری ، عاطف بٹ ، علامہ نعیم اختررضوی ، مشتاق گوگا ، شیخ عرفان پرویز پنجاب نعت کونسل ، مہر عثمان عرف شاری ، مرزا الیاس جرال ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، علی ابرار جوڑ ا، مرزا شجاعت بیگ ، عمر شہزاد کھوکھر ، حافظ شفیق آرزو، قدیر پڈا ، محمد ارشد ، محمد یعقوب خان ، عمران لاہوریا، ندیم اقبال ، فدا حسنین عظیمی ، ارشد بابر ، رضوان بٹ ، مرزا عثمان بیگ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کینڈا کے صدر خاور چوہدری اپنے نجی دورہ پر گجرات پہنچ گئے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کینڈا کے صدر خاور چوہدری اپنے نجی دورہ پر گجرات پہنچ گئے ، وہ اپنے دورہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ، وہ خصوصی طور پر 23مارچ کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران کی حلف برادری میں بھی شرکت کریں گے ، یاد رہے کہ خاور چوہدری نو منتخب سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات چوہدری آصف حسین سلیمی کے چھوٹے بھائی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ناظم چوہدری غلام رسول شارق نے کہا ہے کہ زندگی وہی ہے جو دوسروں کے کام آئے جو لوگ حقیقی خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں
گجرات (جی پی آئی)سابق ناظم چوہدری غلام رسول شارق نے کہا ہے کہ زندگی وہی ہے جو دوسروں کے کام آئے جو لوگ حقیقی خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ انسانیت کی خدمت کریں ، انہوں نے کہا قابل فخر ہیں وہ لو گ جو دنیاوی مصلحتوں کو پس پشت ڈال کر خداکی راہ میں خرچ کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ساروکی میں جہیز فنڈ کی تقسیم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم تو درمیانے لوگ ہیں رابطہ کا کام کر رہے ہیں ، اصل کریڈٹ چوہدری ثناء اللہ جیسے لوگوں کو جاتا ہے ، جو جہیز کا سامان فراہم کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 2002ء کے بعد جہیز فنڈ کی تقسیم میں چوہدری ثناء اللہ آف ساروکی حال مقیم شادمان نے بھرپور حصہ ڈالا ہے ، جس کی وجہ سے ہمیں سامان تقسیم کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے ، انہوں نے چوہدری ثناء اللہ کو قبرستان فنڈ ساروکی میں دس لاکھ روپیہ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ، چوہدری غلام رسول شارق نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے مذید کہا کہ جہیز فنڈ کے لیے مختلف لوگوں سے عطیات حاصل کیے جاتے ہیں اور مستحق لوگوں کو دیتے جاتے ہیں ، یہ سلسلہ صرف ساروکی تک محدود ہے ، گزشتہ روز ساروکی میں محمد ارشد ماچھی مرحوم کی صاحبزادوں کو چند منڈ دیا گیا اس تقریب میں چوہدری غلام رسول ، ذاکر غلام عباس ، محمد انور ڈار ، شیخ اکبر دورانی ، شمس توقیر ، ابوبکر ڈار، سید غلام عباس ، رانا نذیر اور دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے انٹر ا پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونیوالے تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی الیکشن کمیشن نے ضلع گجرات کے انٹر ا پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونیوالے تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا نوٹی فیکشن کے مطابق چوہدری سلیم سرور جوڑا ‘میجر (ر) ملک خلیل الرحمن اعوان ‘چوہدری عثمان منظور دھدرا کے حمایت یافتہ ورکر گروپ نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین اور چوہدری افتخار سماں کے حمایت یافتہ انصاف گروپ کوئی نشست نہیں جیت سکا ‘ورکر گروپ کے کامیاب امیدواروں میں صدر افتخار احمد چیچی ‘نائب صدور آصف حسین سلیمی ‘تیمور خان ‘نائب صدور تاشفین صفدر ‘تارا عباس ‘چوہدری قیصر محمود نت ‘فرخ محمود بٹ ‘جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد حسین ‘جائنٹ سیکرٹری میں سجاد اصغر ‘رضوان ربانی’ربیعہ شاہین شامل ہیں جبکہ سیکرٹری یوتھ فیضان خالد بٹ سیکرٹری لیگل افیئر یاسر عرفات ایڈووکیٹ سیکرٹری ڈاکٹرز ڈاکٹر محمد ثوبان سیکرٹری انجینئر ز شازیب خان سیکرٹری ٹیچرز سعدیہ بشارت سیکرٹری ٹریڈرز محمد ساجد سیکرٹری انڈسٹریز احمد حسن سیکرٹری لیبر محمد رمضان سیکرٹری کسان وقاص احمد سیکرٹری علماء افضال احمد سیکرٹری سپورٹس امین فاروق سیکرٹری ویلفیئر خاور شہزاد سیکرٹری کلچر خسنہ شاہد سیکرٹری پبلسٹی طارق محمود سیکرٹری اقلیت سٹیفن جمیز سیکرٹری پولیٹکل ٹریننگ محمد عرفان اور سیکرٹر ی خواتین راحیلہ کوثر کامیاب ہونیوالے ضلعی عہدیداران میں شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بادامی باغ واقعہ پنجاب کے حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے :چوہدری پرویز الٰہی
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ق کے سینئر مرکزی رہنماء نائب وزیراعظم چوہدری پرویزا لٰہی نے کہاکہ بادامی باغ واقعہ پنجاب کے حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ کیسی نالائق حکومت ہے جس نے پہلے بستی کو خالی کرایا اور پھردھاوا بھی کروایا اور پولیس کھڑی تماشا دیکھتی رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ خادم اعلیٰ کے دور میں پنجاب میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے ہماری حکومت نہ صرف امن و امان کی صورتحال بہتر تھی بلکہ اقلتیوںکو بھی مکمل تحفظ حاصل تھا انہوں نے کہاکہ بادامی باغ واقع کا خادم اعلیٰ کو پہلے سے معلوم تھا تو اقلیتوں کو تحفظ لیوں نہیں دیا گیا یہ سب موجودہ پنجاب حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے ان نالائق حکمرانوں نے اپنی ضد کو پوری کرنے کیلئے صوبے کے خزانے کو خالی کردیا ہے ‘جنگلہ بس سروس ‘دانش سکول ‘سستی روٹی ‘آشیانہ ہائوسنگ سب ان کے ناکام منصوبے ہیں جن پر عوام کے اربوں روپے لگا دیئے گئے لیکن فائدہ عوام کوہونے کی بجائے ان نالائق حکمرانوں کا ہوا جنہوں نے اپنی ذاتی تجوریاں بھریں انہوں نے کہاکہ الیکشن میں کامیابی کا خواب دیکھنے والے شہباز شریف اب خواب میں بھی الیکشن نہیں جیت سکیں گے ‘کیونکہ عوام نے انہیں پہلے ہی مسترد کررکھا ہے بادامی باغ واقع کے بعد عوام نے ان کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلیم سرور جوڑا ایک غریب پرور’ ملنسار انسان ہیں :محمد اصغر پولا
گجرات (جی پی آئی ) ممتا زسماجی رہنماء محمد اصغر پولا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیم سرور جوڑا ایک غریب پرور’ ملنسار انسان ہیں جوڑا خاندان کے چشم و چراغ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی ہے وہ ایک بے لوث انسان ہیں جنہوں نے آج تک کسی بھی شخص کے ساتھ زیادتی نہیں کی ان کے بے لوث عوامی خدمت کا مشن ان کے والد مرحوم سرور جوڑا نے شروع کیا جو آج سلیم سرورجوڑا نے اپنے والد مرحوم کا مشن احسن طریقے سے نبھایا ہے انہوں نے کہاکہ سلیم سرور جوڑا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں ان کا یہ فیصلہ ہی ٹھیک ہوتا ہے جس سے کامیابی ان کا قد م چومتی ہے انہوں نے کہاکہ سلیم سرور جوڑا ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔