پاکستان: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے سعودی عرب سے آئے ہوئے جنرل حمید گل کے دوست نسیم محمود کے ہمراہ عبداللہ گل سے ملاقات کی اور جنرل حمید گل کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے کہا کہ جنرل حمید گل کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ پورا نہیں کیا جا سکتا۔حمید گل نے اپنے روشن خیالات سے امت مسلمہ کی رہنمائی کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے در پے ہے اس کا پہلا وار پاکستان کی عوام اور فوج کے درمیان نفرت پیدا کرنا ہے۔لیکن جنرل مشرف کے دور میں جو خلیج پیدا ہوئی تھی جنرل راحیل نے اسے دور کر دیا ہے اور اس وقت تمام سیاست دانوں سے زیادہ مقبولیت جنرل راحیل شریف کو ہے۔
انہیں اپنے ایجینڈے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہئے۔اس موقع پر عبداللہ گل نے کہا کہ جنرل حمید گل انتحابی سیاست سے نا امید تھے ان کاخیال تھا کہ ووٹ سے تبدیلی ناممکن ہے۔نسیم محمود نے کہا کہ جنرل حمید گل ہم کشمیریوں کے لئے امید کی کرن تھے۔ان کی موت سے خلا پیدا ہوا ہے۔اس موقع پر باجوڑ سے تنظیم نوجوانان اسلام کے کارکن بھی موجود تھے