خلیج میں تصادم کا خطرہ، میکسیکو تک امریکی بیڑے کا تعاقب کرینگے: ایران

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایرانی بحریہ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ خلیج میں موجود ایرانی فوجیوں اور امریکیوں کے درمیان کسی بھی وقت تصادم ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا کوئی واقعہ رو نما ہو جاتا ہے تو ایرانی فوجیں خلیج میکسیکو تک امریکی بحری بیڑوں کا تعاقب کریں گی۔

اپنے ایک بیان میں ایڈمرل علی فدوی نے کہا کہ خلیج میں موجود امریکی فوج کو وہاں سے نکل جانا چاہیے ورنہ کسی بھی وقت تصادم ہو سکتا ہے۔

ایرانی نیول چیف کا یہ بیان سرکاری ٹی وی پر نشر کیے گئے دستاویزی پروگرام “شیطان کے مدمقابل” میں نشر کیا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک دوسرے عہدیدار جنرل مجید زمانی قلعہ نے کہا کہ ایران کے پاس نہایت تیز رفتار آبدوزیں اور بحری جنگی جہاز ہیں جو نہایت سرعت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔