خلیج تعاون کونسل کا قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

Gulf Cooperation Council

Gulf Cooperation Council

ریاض (جیوڈیسک) جی سی سی میں شامل چھ ملکی اتحاد نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سفیروں کو واپس دوحہ بھیجنے پر اتفاق کیا۔ جس کے ساتھ ان کے اور قطر کے درمیان گذشتہ آٹھ ماہ سے جاری سفارتی تنازعے کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ کی دعوت پر ہونے والے اجلاس میں امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ شریک ہوئے۔