خلیج تعاون کونسل کی یمن میں باغیوں کی کارروائی کی مذمت

Gulf Cooperation Council

Gulf Cooperation Council

جدہ (جیوڈیسک) خلیج تعاون کونسل نے یمن میں حوثی باغیوں کی تازہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے صدر عبدالرب منصورھادی کا تختہ الٹنے کی کوشش اور بغاوت قرار دیا ہے۔

ایک تازہ بیان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، قطر اور بحرین پر مشتمل جی سی سی ممالک نے حوثی باغیوں کا یمنی صدر کے محل اور صدر دفتر پر حملے کو ملک میں بغاوت کی کوشش قرار دیا ہے۔ جی سی سی ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صدارتی محل کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

اُن کی نجی رہائش گاہ خالی کی جائے اور یمنی صدر کے پرنسپل آفیسر کو فوری رہا کیا جائے۔ دریں اثناء حوثی باغیوں نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ یمنی صدر منصور ھادی ، حوثی باغیوں کے قبضے میں ہیں۔ باغیوں کے ترجمان کے مطابق مسلح افراد صدر ھادی کو کسی ممکنہ حملے سے بچانے کے لیے تحفظ فراہم کررہے ہیں۔