لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے سعودی عرب۔قطر اور بحرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باہمی تعلقات خراب نہ کریں۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے گزشتہ روز سعودی،قطری اور بحرینی رہنماوں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور کہا کہ برطانیہ کی خواہش ہے کہ فریقین باہمی مساءل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کریں اور خلیجی تعاون کونسل میں تمام ارکان کی شمولیت کو یقینی بنائیں ۔
علاوہ ازیں قطر سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے خلیجی اتحادیوں کے ساتھ مل کر خطے کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے پاک کروانے میں مدد کرے۔