خلیجی ملکوں، اردن اور مصر میں پہلا روزہ بدھ 10جولائی کو ہو گا

Gulf Countries

Gulf Countries

ابوظبی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات میں بھی پہلا روزہ اب بدھ 10 جولائی کو ہو گا۔

دریں اثنا عرب ٹی وی کے مطابق خلیجی ممالک مصر اور اردن میں بھی پہلا روزہ بدھ کو ہو گا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے اعلی عدالتی کونسل کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،اور اب وہاں پہلا روزہ 10 جولائی بروز بدھ ہو گا۔