ریاض (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر میں شہریوں نے نماز عید ادا کی، عراق، لبنان، شام اور مصر میں بھی آج عید ہے، افغانستان، ملائشیا اور انڈونیشیا میں بھی عید قربان منائی جار رہی ہے۔
خلیجی اور یورپی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، سعودی عرب میں عید الاضحی کے بڑے اجتماع مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، جہاں دنیا بھر سے آئے لاکھوں حاجیوں نے نماز عید ادا کی۔
متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر میں شہریوں نے نماز عید ادا کی، عراق، لبنان، شام اور مصر میں بھی آج عید ہے، افغانستان، ملائشیا اور انڈونیشیا میں بھی عید قربان منائی جار رہی ہے۔
امریکا برطانیہ کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں مسلمان کمیونٹیز عید کی خوشیاں سمیٹ رہےہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد کا پیغام دیا۔