گلفراز خان کی قیادت میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے وفد کی مسعود کریم شیخ سے ملاقات

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے کے چیئر مین گلفراز احمد خان کی قیادت میں وفد کی نیشنل بنک کے نئے صدر مسعود کریم شیخ سے ملاقات ،وفد میں انور فاروقی،حاجی غلام محمد خان ،عظمت اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

وفد نے نیشنل بنک آف پاکستان کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر مسعود کریم شیخ کو مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفرا ز احمد خان نے این بی پی کے صدر کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مسعود کریم شیخ ماضی کی طرح ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ادارے نیشنل بنک کو دوام بخشنے کے ساتھ کھیل اور کھلاڑیوں سے بھی اپنی محبت کا سفر جاری رکھ کر نیشنل بنک کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو فروغ دینگے۔

اس موقع پر نیشنل بنک آف پاکستان کے نئے صدر مسعود کریم شیخ نے وفد کے جذبات کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلا یا کہ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ نیشنل بنک ملک میں تعلیم اور کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنا نمایاں کردار ادا کریگا۔

انہوں نے کہاکہ ہاکی سمیت کھیل کے تمام شعبوں کی ترقی اور اس کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری