گلیا نہ: اعوان یوتھ ونگ ملکہ کے صدر ملک اشفاق حسین اعوان کی ٹرسٹ میں شمولیت کی تردید

گلیا نہ( عمر فا روق اعوا ن سے ) اعوان یوتھ ونگ ملکہ کے صدر ملک اشفاق حسین اعوان بٹر نے ملکہ میں قائم کسی بھی ٹرسٹ میں شمولیت کی پرزور الفاظ میں تردید کی ہے۔

اپنے حو الے سے انٹر نیٹ پر مو جو د ایک ٹر سٹ میں شمو لیت کی خبر پر حیر انگی کا اظہار کیا ہے۔ اور و اضع طو ر اس طرح کی تمام خبروں کی تر دید کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وہ بد ستور اعوان یو تھ ونگ ملکہ کے صدر ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے اہلیان ملکہ کی خدمت جاری رکھیں گے۔