گلستان فرینڈ شپ فٹ بال ٹورنامنٹ ،ینگ اتحاد کی شاندار کامیابی
Posted on April 19, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)گلستان فرینڈ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گلستان فرینڈ شپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں کورنگی کی معروف فٹ بال ٹیم ینگ اتحاد فٹ بال کلب نے مد مقابل کورنگی یونین فٹ بال کلب کو 4-0سے شکست دیکر شاندا ر فتح حاصل کرلی ،کھیل کے پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کے نور نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے چار خوبصورت گول کرکے شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی۔
اس میچ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین فٹ بال گرائونڈ میں موجود تھے جنہوں نے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کی ٹیم کو خوبصورت کھیل پیش کرنے کو سراہا اور کھیل کے اختتام تک نوجوان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکریٹری با بو فیروز نے ٹیم کی اہم کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ ینگ اتحاد کی ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اس میچ کو ندیم انصاری نے سپروائزکیا۔