لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار گلو بٹ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ گلو بٹ کی نظر بندی غیر قانونی ہے اور اسے مزید حراست میں رکھنا غیر قانونی ہے اس لئے اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔
گلو بٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے دوران وہاں کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے تھے اور اس کے بعد علاقے میں موجود جنرل سٹورز سے کولڈ ڈرنکس بھی زبردستی چھینے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گلو بٹ مسلم لیگ ن کا سرگرم کارکن رہا ہے۔